Tag: خودسوزی

  • بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاپانے پر بھائی کی خود سوزی

    بہن کو فروخت ہونے سے نہ بچاپانے پر بھائی کی خود سوزی

    گھوٹکی: بہن کو فروخت کرنے سے باپ کو نہ روک پانے پر دلبرداشتہ بھائی نے خود کو آگ لگا کے خود کشی کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق میر پور ماتھیلو کے رہائشی سلطان اپنی نو عمر بیٹی ہیر کو اختیار لغاری نامی شخص کو فروخت کررہا تھا،جس پر لڑکی کا بھائی سخت نالاں تھا اور اُس نے باپ کو ایسا نہ کرنے سے منع کیا۔

    تاہم بھائی کے اعتراض کے باوجود باپ نے بیٹی فروخت کردی،جس پر دل برداشتہ ہو کر بھائی نے خود پر پٹرول چھڑک کر آگ لگادی،آگ لگنے کے باعث نوجوان لڑکے کا جسم ستر فی صد تک جل گیا۔

    جھلسے ہوئے لڑکے کو فوری طور پر سول ہسپتال گمبٹ کے برنس سیٹر میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت نہایت تشویشناک ہے۔

    اطلاعات کے مطابق پولیس روایتی سستی اور لاپرواہی کا مظاہرہ کررہی ہے اور تاحال نہ تو لڑکی کے خریدار اختیار لغاری اور نہ ہی اپنی سگی بیٹی فروخت والے باپ سلطان کے خلاف کوئی کاروائی عمل میں لا سکی ہے۔

  • ظلم کی شکار خاتون نے خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی

    ظلم کی شکار خاتون نے خاندان سمیت خودسوزی کی دھمکی دے دی

    لاہور : ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے میں زمینداروں کے ظلم اور زیاتی کا شکار ہونے والی اللہ رکھی نے انصاف نہ ملنے پر وزیراعظم کی رہائیش گاہ کے باہر خاندان سمیت خودسوزی کا اعلان کردیا۔

    لاہور پریس کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نواحی علاقے سے تعلق رکھنے والی اللہ رکھی نے کہا کہ علاقے کے زمیندار محمد ارشد نے اس کے ساتھ گن پوائینٹ پر نہ صرف زیاتی کی بلکہ اس ظلم کے خلاف آواز بلند کرنے پر اس کے خاندان پر مختلف نوعیت کے ناجائز مقدمات قائم کردئیے گئے۔

    اللہ رکھی نے اس موقع پر وزیراعلی اور سنئیر پولیس افسران سے اس واقعے میں فوری مداخلت کی درخواست کرتے ہوئے انصاف کی اپیل کی۔

    اس کا کہنا تھا کہ اگر اسے انصاف نہ ملا تو وہ اپنے اہلخانہ کے ہمراہ وزیراعظم کی رہائیش گاہ کے باہر خودسوزی کرلے گی۔