Tag: خودکار ہتھیار

  • نیوزی لینڈ، خودکار ہتھیاروں پر پابندی، بل منظور

    نیوزی لینڈ، خودکار ہتھیاروں پر پابندی، بل منظور

    ویلنگٹن: نیوزی لینڈ میں سیمی آٹومیٹک طرز کی رائفلز پر پابندی عائد کرنے سے متعلق ایک قانونی بل منظور کرلیا گیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نیوزی لینڈ کی پارلیمان میں ووٹنگ کرائی گئی رائے دہی میں 119 ارکان نے اس بل کے حق میں ووٹ ڈالا جبکہ صرف ایک قانون ساز نے اس کی مخالفت کی۔

    بل کی مخالفت کرنے والے قانون ساز نے کہا کہ خود کار ہتھیاروں سے متعلق بل جلد بازی میں پیش کیا جارہا ہے۔

    کرائسٹ چرچ میں مساجد پر ہونے والے دہشت گردانہ حملوں کے تناظر میں نیوزی لینڈ میں ہتھیاروں کے حوالے سے قانون سازی سخت بنائی جارہی ہے، اس ضمن میں مزید قوانین اسی سال کے اواخر تک متعارف کرائے جاسکتے ہیں۔

    واضح رہے کہ نیم خود کار ہتھیاروں پر پابندی کے لیے بل ووٹنگ کا یہ پہلا مرحلہ تھا، دیگر دو مراحل میں کامیابی کے بعد ہی بل کو قانونی درجہ حاصل ہوگا۔

    بل پر قانون سازی کے بعد فوجی طرز کے نیم خود کار ہتھیاروں جس میں میگزین نصب ہوتا ہے ان پر پابندی عائد ہوجائے گی۔

    مزید پڑھین: کرائسٹ چرچ میں جو ہوا وہ ہمارے ملک کی پہچان نہیں، وزیر اعظم نیوزی لینڈ

    یاد رہے کہ نیوزی لینڈ کے شہر کرائسٹ چرچ میں 15 مارچ کو دو مساجد پر دہشت گرد نے اس وقت داخل ہوکر فائرنگ کی تھی جب بڑی تعداد میں نمازی، نماز جمعہ کی ادائیگی کے لیے مسجد میں موجود تھے۔

    افسوسناک واقعے میں 50 افراد شہید جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے، نیوزی لینڈ کی وزیراعظم جسیںڈا آرڈرن نے حملوں کو دہشت گردی قرار دیا تھا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے نیوزی لینڈ کی وزیراعظم نے پریس کانفرنس کے دوران آٹومیٹک اورسیمی آٹومیٹک اسلحے پرپابندی کا اعلان کیا تھا، جیسنڈا آرڈرن کا کہنا تھا کہ شہری ممنوع اسلحے سے متعلق پولیس سے رابطہ کریں اور خود کار ہتھیار واپس کریں۔

  • کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

    کراچی پولیس چیف کی پولیس کے خودکار ہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت

    کراچی : ایڈیشنل آئی جی کراچی ڈاکٹر امیر شیخ نے پولیس کے خودکارہتھیارتبدیل کرنے کی ہدایت جاری کردی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس چیف نے حکم نامہ جاری کیا ہے جس میں پولیس کے خودکار ہتھیار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    حکم نامے کے متن کے مطابق خود کاراسلحہ عوام میں خوف و ہراس کا باعث بنتا ہے، مشاہدہ کیا گیا اتفاقیہ گولی چلنے سے جانی نقصانات بھی ہوئے۔

    کراچی پولیس چیف کی جانب سے کہا گیا ہے کہ پولیس پٹرولنگ اوراسکواڈ ڈیوٹی پرمامور اہلکار خود کار اسلحے کی نمائش نہ کریں۔

    حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مددگار15 اور موٹرسائیکل اسکواڈ کا اسلحہ بھی تبدیل کیا جائے، موٹرسائیکل اسکواڈ کو سب مشین گن کی جگہ پستول یا ریوالور دیا جائے۔

    کراچی پولیس چیف کی جانب سے جاری کی گئی ہدایت کے مطابق اسکواڈ ڈیوٹی پر اہلکاروں کو ایک خودکار اسلحہ اور ایک پستول دیا جائے، پولیس پٹرولنگ پرمامور اہلکارکوایک خودکار اسلحہ اورایک پستول دیا جائے۔

    حکم نامے میں پکنک پوائنٹ پرماموراہلکاروں کوبھی ایک خودکاراسلحہ اورپستول دینے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    مقابلے میں بچی کی ہلاکت پولیس کی گولی سے ہوئی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ کراچی کے علاقے اخترکالونی میں پولیس مقابلے کے دوران 10 سالہ بچی امل جاں بحق ہوگئی تھی۔ ڈی آئی جی پولیس جاوید عالم اوڈھو کا کہنا تھا بچی پولیس اہلکار کی گولی سے جاں بحق ہوئی تھی۔