Tag: خودکشی

  • کراچی: نوجوان نے پانچویں فلور سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    کراچی: نوجوان نے پانچویں فلور سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی

    کراچی(23 اگست 2025): کارساز میں نوجوان نے عمارت کے پانچویں فلور سے چھلانگ لگا کر مبینہ خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ کراچی کے علاقہ کارساز میں رہائشی اپارٹمنٹ میں پیش آیا ہے جہاں  پانچویں فلور سے کود کر نوجوان نے مبینہ طور پر کود کشی کرلی۔

    ریسکیو حکام کے مطابق متوفی کی شناخت 22 سالہ شاہویز کے نام سے ہوئی ہے، متوفی کی لاش اسپتال منتقل کردی گئی ہے جبکہ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

    اس سے قبل کورنگی کرسچن ٹاؤن ہندو پاڑے کے قریب گھر سے نوجوان کی گلے میں پھندا لگی لاش ملی تھی جسے چھیپا کے رضا کاروں نے ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح اسپتال پہنچایا تھا۔

    ہیڈ محرر تھانہ زمان ٹاؤن یاسر نے اس حوالے سے بتایا تھا کہ ہلاک نوجوان کی شناخت 18 سالہ سمیتھ کپور کے نام سے کی گئی جبکہ ابتدائی طور پر اہلخانہ واقعہ گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کا بتا رہے ہیں۔

    پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی اور اس ضمن میں مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔

  • خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی

    خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی

    بٹگرام(15 اگست 2025): خیبر پختونخوا کے ضلع میں خاتون کے قتل کو خودکشی کا رنگ دینے کی کوشش ناکام بنادی گئی جبکہ خاوند کو گرفتار کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا کے ضلع بٹگرام میں تھانہ شملائی کی حدود ملزمان مقتولہ کی تدفین کر رہے تھے، پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے اسپتال منتقل کردیا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ شملائی کے دور افتادہ گاؤں ولاڑ گٹ میں پیش آیا ہے، مقتولہ 3 بچوں کی ماں تھی جبکہ خاوند کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق خاتون کو بہیمانہ تشددکے بعد قتل کیا گیا، مقتولہ کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/rawalpindi-daughter-in-law-dies-due-to-violence14-august-2025/

    دوسری جانب آج ہی راولپنڈی تھانہ دھمیال کے علاقہ میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر سسرالیوں کے تشدد سے بہو جان کی بازی ہار گئی۔

    ذرائع کا کہنا ہے کہ سسرالیوں نے بہو پر تشدد سے ہلاکت کے معاملے کو دبانے کی کوشش کی، مقتولہ کی لاش تابوت میں بند کر کے والدین کو جنازے کے وقت اطلاع دی۔

    تابوت بند لاش دیکھ کر والدین کو شک ہوا تو میت کو غسل دینے پر اصرار کیا، تابوت کھلنے پر متوفیہ کے جسم پر زخموں کے نشانات پائے گئے۔

    والد غلام اختر نے پولیس کو بیان دیا کہ میری بیٹی کو تشدد کر کے قتل کیا گیا ہے جس کے بعد دھمیال پولیس نے لاش پوسٹمارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دی۔

  • گھریلو حالات سے دل برداشتہ 27 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی

    گھریلو حالات سے دل برداشتہ 27 سالہ لڑکی کی مبینہ خودکشی

    راولپنڈی(4 اگست 2025): تھانہ جاتلی کے علاقے پنجگراں گھریلو حالات سے دل برداشتہ 27 لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق لڑکی کی شناخت مریم مشتاق کے نام سے ہوئی ہے نعش پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردی گئی، لڑکی کی موت گولی گردن پر لگنے سے ہوئی موقع سے 30 بور پسثل بھی ملا ہے جاتلی پولیس نے مبینہ خودکشی کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    کراچی : 14 سالہ لڑکے کی خودکشی ، مرنے سے قبل ویڈیو پیغام موبائل فونز ریکارڈ

    اس سے قبل مظفر گڑھ میں بھی ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا تھا جہاں ماموں اورقریبی رشتے دار کی جانب سے زیادتی کا شکار 16 سالہ لڑکی نے مبینہ خودکشی کرلی تھی۔

    پولیس کے مطابق خودکشی سے ایک روز قبل لڑکی نے اپنے والد اور بہن کو بتایا تھا کہ 2 ماہ قبل اس کے ماموں اور رشتے دار نے اسے زیادتی کا نشانہ بنایا تھا۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ لڑکی شدید ذہنی دباؤ کا شکار تھی جس کے بعد اس لڑکی نے مبینہ طورپر خودکشی کرلی، پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا اور لڑکی کی لاش سے نمونے فارنزک ٹیسٹ کے لیے لاہور بھجوادیے تھے۔

  • مالی پریشانی سے تنگ بھارتی ماڈل سان ریچل گاندھی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    مالی پریشانی سے تنگ بھارتی ماڈل سان ریچل گاندھی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    مالی پریشانی سے تنگ اور والد کی جانب سے مدد نہ کرنے کے بعد 26 سالہ معروف بھارتی ماڈل سان ریچل گاندھی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق ماڈل گرل بھارت بھر میں ایک جانا پہچانا نام تھیں اور کئی مقابلوں کی فاتح رہی تھیں، سان ریچل نے 2023 میں مس افریقا کے مقابلہ حسن میں بھارت کی نمائندگی کی تھی،

    اس کے عالوہ 26 سالہ شادی شدہ نوجوان ماڈل مس بیسٹ ایٹیٹیوڈ 2019، مس ڈارک کوئین تامل ناڈو 2019 اور 2022 کوئین آف مدراس رہیں۔

    ماڈل گرل نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرنے وے قبل والد سے بھی مالی مدد طلب کی تھی تاہم سان ریچل کے والد نے بیٹے کی بھی ذمہ داری کا کہ کر ان کی مالی مدد کرنے سے منع کردیا۔

    رپورٹس کے مطابق سان ریچل نے گزشتہ دنوں ہی کیرئیر میں آگے بڑھنے کیلئے اپنی زیورات بھی فروخت کیے تھے، وہ بری طرح معاشی پریشانی کا شکار تھیں۔

    بھارتی ماڈل نے پانڈیچیری میں اپنے گھر میں خواب آور گولیاں کھا کر خودکشی کی، انتہائی اقدام سے قبل انھوں نے ایک خط بھی چھوڑا جس میں کہا کہ میری خودکشی کا ذمہ دار کسی کو نہ ٹھہرایا جائے۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق نوجوان ماڈل شادی شدہ تھیں اور پولیس کئی زاویوں سے تحقیقات کررہی ہے کہ انھوں نے کس وجہ سے اپنی زندگی ختم کی۔

    https://urdu.arynews.tv/mikayla-raines-youtube-star-takes-own-life/

  • معروف یوٹیوبر نے خودکشی کر لی

    معروف یوٹیوبر نے خودکشی کر لی

    جانوروں کے تحفظ کے لیے کام کرنے والی تنظیم کی رکن اور مشہور یوٹیوبر مکائیلا رینز نے خودکشی کر لی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 29 سالہ مکائیلا رینز نے آن لائن ہراسانی کا سامنا کرنے کے بعد اپنی جان لے لی، یوٹیوبر کے شوہر نے ان کی موت کی تصدیق کردی ہے۔

    انسٹاگرام پر ایک پیغام کے ذریعے ان کے شوہر  نے بتایا کہ مکائیلا طویل عرصے سے آن لائن ہراسانی کا شکار بھی تھیں، وہ کئی برسوں سے تھراپی اور مختلف ادویات کے ذریعے علاج کرا رہی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mikayla Raines (@saveafox_rescue)

     یوٹیوبر کے شوہر ایتھن رینز نے کہا کہ زندگی کے روزمرہ دباؤ اور جذباتی اتار چڑھاؤ سے نمٹنا ان کے لیے مشکل سے مشکل تر ہوتا جا رہا تھا، انہیں صرف اجنبی افراد ہی نہیں تھے، بلکہ ان کے قریبی لوگ اور یہاں تک کہ جانوروں کی فلاحی کمیونٹی کے بعض افراد بھی ان کے خلاف جھوٹی افواہیں پھیلا رہے تھے۔

    ایتھن رینز نے  بتایا کہ مکائیلا بے حد حساس دل رکھنے والی خاتون تھیں، اور آن لائن ٹرولنگ سے ان پر گہرا اثر پڑا، وہ برسوں تک درد سہتی رہیں، مگر اس بار وہ لڑائی ہار گئیں اور امریکا میں اپنی جان لے لی۔

    رپورٹ کے مطابق مکائیلا کے لواحقین میں شوہر ایتھن، بیٹی فریا، اور ان درجنوں جانور شامل ہیں جن کی وہ مینیسوٹا اور فلوریڈا میں دیکھ بھال کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Mikayla Raines (@saveafox_rescue)

    ایتھن رینز نے اپنی ویڈیو میں اعلان کیا کہ وہ مکائیلا کی میراث کو آگے بڑھائیں گے اور Save A Fox کی فلاحی مہم کو جاری رکھیں گے، مکائیلا رینز جنگلی لومڑیوں اور دیگر نایاب جانوروں کی فلاح و بہبود کی وجہ سے دنیا بھر میں جانی جاتی تھیں۔

  • راولپنڈی میں 2 بہنوں نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی میں 2 بہنوں نے خودکشی کرلی

    راولپنڈی کے علاقے گرجا روڈ میں دو بہنوں نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر مبینہ طور پر خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، تھانہ دھمیال کے علاقے گرجا روڈ میں دو بہنوں نے خودکشی کرلی۔

    پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ دو بہنوں نے غربت اور گھریلو حالات سے تنگ آکر خودکشی کی ہے، دونوں بہنوں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/raheem-yar-khan-father-with-children/

    کچھ عرصے قبل کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں دو بہنوں نے گھریلو تنازع پر پانی کے ٹینک میں کود کر مبینہ طور پر خودکشی کرلی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق فقیر کالونی میں پانی کے ٹینک سےدو بہنوں کی لاشیں ملی اور اہلخانہ کا کہنا ہے کہ دونوں بہنوں نے ٹینک میں کود کر خودکشی کی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ اہلخانہ گھریلو تنازع پر خودکشی کا معاملہ بتارہے ہیں جبکہ پولیس دو بہنوں کی موت کی مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جارہی ہے۔

  • خوبصورت بیوی کا طعنہ ملنے پر نوجوان نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

    خوبصورت بیوی کا طعنہ ملنے پر نوجوان نے کیا کیا؟ ویڈیو دیکھیں

    نئی دلی: بھارت میں 25 سالہ نوجوان کی اپنی شادی کے بعد محلے والوں کے مسلسل طعنوں سے دل برداشتہ ہو کر خودکشی کرنے کوشش کی۔

    بھارت میں اترپردیش کے ضلع بریلی میں ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے، جہاں گرودیو نامی نوجوان نے حال ہی میں خوبصورت دلہن سے دھوم دھام سے شادی کی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق شادی کے بعد گرودیو کے محلے کے لوگوں نے اسے خوبصورت بیوی ملنے کا طعنہ دینے لگے جس وہ نوجوان دل برداشتہ ہو کر اپنے گھر کی چھت پر چڑھ گیا اور خودکشی کرنے کی دھمکی دینے لگا۔

    رپورٹ کے مطابق شادی کے بعد سے ہی گرودیو کو محلہ کے کچھ لوگوں کی جانب سے طعنے سننے کو مل رہے تھے، نوجوان اس ذہنی دباؤ کو برداشت نہ کر سکا اور شدید غصے کی حالت میں چھت پر چڑھ کر اپنی جان دینے کی دھمکی دینے لگا۔

    اس واقعے کی ویڈیو بھی سامنے بھی سوشل میڈیا پر سامنے آئی ہے جس میں نوجوان کو دو منزلہ عمارت کی چھت پر دیکھا جاسکتا ہے، ویڈیو میں گرودیو نے چیختے ہوئے کہا "میں چھت سے کود جاؤں گا، کیونکہ محلے کے لوگ مجھے چِڑھاتے ہیں اور میری بیوی کو لے کر مذاق اُڑاتے ہیں، یہ لوگ کہتے ہیں، تیری بیوی تو بڑی خوبصورت ہے، لیکن تو۔۔۔”

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ منظر دیکھ کر لوگ اس نوجوان کو منانے کی کوشش کرنے لگے، مقامی لوگوں نے اس واقعے کی اطلاع پولیس کو دی، پولیس کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی، افسران کی ہدایت پر چھت کے نیچے گدے بچھائے گئے، اور 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد نوجوان کو چھت سے نیچے اتارلیا گیا۔

    واقعے کے بعد گرودیو کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ وہ ذہنی طور پر کمزور ہے،  پولیس نے مکمل تفتیش کے بعد نوجوان کو اس کے اہل خانہ کے حوالے کیا اور اسے سختی سے ہدایت دی کہ آئندہ ایسی صورتِ حال پیدا نہ ہونے دیں۔

  • غربت سے تنگ باپ کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

    غربت سے تنگ باپ کی بچوں سمیت خودکشی کی کوشش

    ظاہر پیر: غربت سے تنگ باپ نے اپنے بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، بچوں کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق رحیم یات خان کے تھانہ رکن پور کی حدود میں واقع علاقے سردار گڑھ میں ایک دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق غربت اور گھریلو مسائل سے تنگ باپ نے اپنے تین کم سن بچوں سمیت خودکشی کی کوشش کی، متاثرہ خاندان کو تشویشناک حالت میں فوری طور شیخ زید اسپتال رحیم یار خان منتقل کردیا گیا۔

    https://urdu.arynews.tv/jalalpur-pirwala-kidnapped-dead-man-returns-home/

    پولیس حکام کا کہنا ہے متاثرین میں 32 سالہ عبد الرحمان، 11 سالہ عمیر، 9 سالہ سفیان اور 7 سالہ افصہ شامل ہے دوسری جانب ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ باپ اور تینوں بچوں کی حالت تشویشناک ہے۔

  • 24سالہ انجینئر نے زندگی ختم کرنے سے پہلے اپنے گھروالوں کےلیے کیا پیغام دیا؟

    24سالہ انجینئر نے زندگی ختم کرنے سے پہلے اپنے گھروالوں کےلیے کیا پیغام دیا؟

    مصنوعی ذہانت کی کمپنی میں کام کرنے والے 24 سالہ انجینئر نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اس کی لاش آگرہ میں جھیل سے ملی۔

    بھارتی کمپنی اولا کے آرٹیفیشل انٹیلی جنس کی ذیلی کمپنی کروٹرم کے نوجوان ملازم نے حال ہی میں بنگلورو میں خودکشی کرلی، 24 سالہ آئی ٹی انجینئر نکھل سوم ونشی کی لاش 8 مئی کی صبح ایچ ایس آر لے آؤٹ میں واقع ان کی رہائش گاہ کے قریب آگرہ جھیل سے ملی۔

    ذرائع ابلاغ کے مطابق نکھل مہاراشٹر کے جلگاؤں کا رہنے والا تھا، وہ 7 مئی کی شام کو اپنی رہائش گاہ سے نکلا تھا اور اپنے روم میٹ کو ایک کو پیغام بھیجا تھا،

    اپنے پیغام میں نکھل سوم ونشی نے اپنے روم میٹ سے کہا تھا کہ اس کے اہل خانہ کو مطلع کیا جائے کہ اس کی موت ایک حادثے میں ہوئی ہے۔

    اس پیغام کے بعد خودکشی کرنے والے نوجوان کا دوست اسے ڈھونڈنے نکلا، اس دوران روم میٹ آگرا جھیل کے قریب ایک جگہ پر پہنچا جہاں اسے چپلوں کا ایک جوڑا ملا، روم میٹ نے فوراً پولیس کو اطلاع دی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 7مئی کی رات کو اندھیرے کی وجہ سے اسے تلاش نہیں کی جاسکا، تاہم اگلی صبح آگرہ جھیل سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔

    ڈپٹی کمشنر آف پولیس نے کہا کہ "یہ کیس 7مئی کو رپورٹ کیا گیا تھا، غیر فطری موت کا ایک کیس درج کیا گیا ہے اور ہماری تحقیقات جاری ہے، ہم پوسٹ مارٹم رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔

  • گھر سے نکلنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

    گھر سے نکلنے نہ دینے پر نوجوان نے اپنی جان لے لی

    کراچی: شہر قائد کے علاقے قائد آباد میں نوجوان نے مبینہ طور پر پستول سے گولی مار کر خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق قائد آباد میں ایک افسوس ناک واقعے میں مزمل نامی ایک نوجوان نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کر دیا، معلوم ہوا کہ والدین نے اسے جھگڑے کے بعد گھر سے نکلنے نہیں دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق نوجوان مزمل کا جالندھر گراؤنڈ میں لڑکوں سے جھگڑا ہو گیا تھا، جس کے بعد گھر والوں نے مزمل کو گھر سے باہر جانے سے روک دیا۔


    میری مرسڈیز پر اعتراض ہے تو کیا میئر کراچی چنگچی پر آفس جاتے ہیں؟ گورنر سندھ


    مزمل نے طیش میں آ کر گھر والوں سے پستول لی اور کمرے میں جا کر خود کو گولی مار لی، واقعے کے بعد مزمل کو تشویش ناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا تھا، تاہم اسپتال میں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔