Tag: خودکشی کرلی

  • میٹرک کے طالبعلم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی

    میٹرک کے طالبعلم نے کم نمبر آنے پر خودکشی کرلی

    لاہور : میٹرک کے طالبعلم  نے کم نمبر آنے پر دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی، پولیس اور فارنزک ٹیم نے شواہد اکٹھے کر کے کارروائی شروع کر دی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبائی دارلحکومت لاہور میں میٹرک میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے پانی کی ٹنکی سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    پولیس نے بتایا کہ خودکشی کا واقعہ پڈانہ گاؤں میں پیش آیا، جہاں طالبعلم نے پانی کی ٹینکی میں چھلانگ لگائی۔

    حکام کا کہنا تھا کہ 15سالہ ارسلان کی لاش کو اسپتال منتقل کردیا ہے اور فرانزک ٹیم نے شواہد اکھٹے کرلیے ہیں۔

    خیال رہے کہ پنجاب کے 9 تعلیمی بورڈز کی جانب سے میٹرک کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کیا گیا تھا، جن میں لاہور بورڈ بھی شامل ہے

  • باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    باپ نے 3 بیٹیوں اور بیوی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    فیصل آباد: بھڑولیاں والا میں زمیندار نے بیوی اور تین بیٹیوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق  فیصل آباد کے علاقے ڈجکوٹ میں بھڑولیاں والا میں میاں بیوی نے 3 بچیوں کو قتل کے بعد خودکشی کرلی، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ خودکشی کرنے والے شخص کی شناخت طاہر کے نام سے ہوئی ہے۔

    پولیس حکام کے مطابق طاہر اور اسکی بیوی ناہید نے غربت اور قرض سے تنگ آ کر اقدام کیا، طاہر نے مختلف افراد سے 3 لاکھ روپے ادھار لے رکھے تھے، قرض کی رقم واپس نہیں کرسکتا تھا اس لیے بیٹیوں کو قتل کیا اور خودکشی کی۔

    فیصل آباد پولیس کا بتانا ہے کہ بیٹیوں کے قتل کے بعد میاں بیوں نے خودکشی کی،  طاہر نے بیٹیوں کو مارنے اور خودکشی سے پہلے خط بھی تحریر کیا۔

    خط میں طاہر نے لکھا کہ بیوی بچوں کی کفالت نہ کر سکتا تھا اس وجہ سے یہ قدم اٹھا رہا ہوں، اگر کوئی قرض مانگے تو میرا گھر بیچ کر ادا کر دینا اہلخانہ کو اس لئے قتل کیا تاکہ بہن بھائیوں پر مالی بوجھ نہ پڑے، میرے بعد میری بیٹیاں کہاں جاتیں، لوگوں نے انہیں برا بھلا کہنا تھا۔

  • میڈیکل کالج کی طلبہ  نے  پڑھائی کے دباؤ سے تنگ آکر خودکشی کرلی

    میڈیکل کالج کی طلبہ نے پڑھائی کے دباؤ سے تنگ آکر خودکشی کرلی

    نارووال : میڈیکل کالج کی طلبہ زینب نے پڑھائی کے دباؤ سے تنگ آکر پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی،زینب ڈی فارمیسی فرسٹ ایئرکی طلبہ تھی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے ضلع نارووال میں میڈیکل کی طالبہ نے گھرمیں خودکشی کرلی، پولیس نے بتایا کہ 18سالہ زینب نجی کالج میں ڈی فارمیسی فرسٹ ایئرکی طلبہ تھی۔

    میڈیکل کالج کی طلبہ کی مبینہ خودکشی کے معاملے پر ڈی ایس پی شیخ الیاس نے بتایا کہ والدین کےمطابق بچی اکثرکہتی تھی کے تعلیم سخت ہے وہ نہیں کر پائے گی ، جس پر والدین اس کو کہتے تھے بیٹی کو آپ نے ہمارے لئے پڑھنا ہے۔

    شیخ الیاس کا کہنا تھا کہ گزشتہ روزبچی نے پپپر دیا تھا جو ٹھیک نہیں ہوا ، ابتدائی رپورٹ کے مطابق بچی کا قتل نہیں ہوا خود کشی ہے تاہم حتمی میڈیکل رپورٹ آنے پر بتایا جائے گا۔

    ڈی ایس پی کے مطابق بچی کے گلے پر پھندے کے نشان واضح دکھائی دیے ہیں۔

    پولیس رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ زینب نے میڈیکل کی پڑھائی نہایت مشکل کے باوجود والدین کے اصرار پر داخلہ لیا ، والدین نے60لاکھ روپےسیلف فنانس فیس جمع کرائی تھی۔

    رپورٹ کے مطابق میڈیکل کالج کی طلبہ زینب نے مشکل پیپر اور ڈپریشن کے باعث خود کشی کی۔

  • نجی یونیورسٹی کی طالبہ  نے خودکشی کرلی

    نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے خودکشی کرلی

    لاہور : ٹاؤن شپ کے علاقے میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے ہوسٹل کے کمرے میں مبینہ خودکشی کرلی، مجسٹریٹ کی قانونی اجازت کے بعدلاش ورثا کے حوالے کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور ٹاون شپ میں نجی یونیورسٹی کی طالبہ نے مبینہ خودکشی کرلی ، پولیس کا کہنا ہے کہ 24سالہ اقرا نذیرمیلسی کی رہائشی اورنجی ہاسٹل میں رہائش پذیرتھی اور لاہور کی نجی یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کررہی تھی۔

    پولیس کے مطابق ہوسٹل کے کمرے میں اقرا کی پنکھے سے لٹکتی لاش برآمد ہوئی ، اقراکی لاش کومردہ خانےمنتقل کیا گیا تھا، تاہم پوسٹ مارٹم نہ ہوسکا۔

    پولیس نے بتایا کہ لڑکی کے لواحقین کی جانب سےابھی تک درخواست نہیں آئی، لواحقین کوئی قانونی کارروائی نہیں کراناچاہتے، مجسٹریٹ کی قانونی اجازت کے بعد لاش ورثا کے حوالے کی جارہی ہے تاہم لڑکی کا مو با ئل فو ن قبضے میں لے کر مختلف پہلوؤ ں پر تفتیش شروع کردی ہے۔

  • اسلام آباد: باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    اسلام آباد: باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی

    اسلام آباد: باپ نے بیٹی کو قتل کرکے خودکشی کرلی، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

    جن ہاتھوں سے پالا تھا انہی سے جان لے لی، اسلام آباد کے سیکٹر جی ایٹ فور میں باپ بیٹی کے لرزہ خیز قتل کے واقعے نے سب کو ہلا کر رکھ دیا۔

    پولیس کے مطابق ساٹھ سالہ محمد اقبال نے اپنی بیٹی علینا کوخود ہی فائرنگ کرکے قتل کیا اور پھر باپ نے خود کو بھی گولی مار کر خود کشی کرلی۔

    پولیس نے لاشوں کو اسپتال منتقل کرکے واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ بظاہر غیرت کے نام پر قتل کا لگتا ہے۔

  • میامی:جنونی شخص نے بیٹی اور6 بچےقتل کرکے خودکشی کرلی

    میامی:جنونی شخص نے بیٹی اور6 بچےقتل کرکے خودکشی کرلی

    میامی: امریکی ریاست فلوریڈا میں جنونی شخص نے بیٹی اور اس کے چھ بچوں کو قتل کر کے خود کشی کرلی ہے۔

    فلوریڈا کے شہر میامی میں اکاون سالہ شخص نے اپنے گھر میں موجود بیٹی اور اسکے چھ بچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی ہے، پولیس حکام کے مطابق قاتل نے واردات سے قبل پولیس کو فون کرکے خودکشی کے بارے میں اگاہ کیا۔

    پولیس کے موقعے پر پہنچنے پر آٹھ افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں، مرنے والے چھ بچوں کی عمرتین ماہ سے دس سال کے درمیان ہے۔