Tag: خودکشی کی کوشش

  • کراچی : لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی

    کراچی : لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی

    کراچی : لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی، تاہم لڑکی کو زخمی حالت میں سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے لی مارکیٹ دھوبی گھاٹ کے قریب لڑکی نے پانچویں منزل سے چھلانگ لگا دی۔

    پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر لڑکی نے مبینہ طور پر خودکشی کی کوشش کی تاہم زخمی حالت میں لڑکی کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

    زخمی لڑکی کی شناخت مریم کے نام سے ہوئی ہے اور اس کی عمر 20 سال ہے۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ چھلانگ لگانے سے لڑکی کے ہاتھ پر چوٹیں آئی ہیں، سول اسپتال میں زخمی لڑکی کو طبی امداد دی جا رہی ہے۔

  • ملتان: جیل میں سرپھرےعاشق کی دوبارہ خودکشی کی کوشش

    ملتان: جیل میں سرپھرےعاشق کی دوبارہ خودکشی کی کوشش

    ملتان: سینٹرل جیل ملتان میں قید سر پھرے عاشق نے ایک بار پھر محبوبہ سے ملاقات کی فرمائش کرتے ہوئے خودکشی کی کوشش کی جس کو پولیس نے ناکام بنا دیا۔

    سینٹرل جیل ملتان میں قتل کیس میں اسیر بلوچستان کے ضلع بارکھان کام غلام محمد مجنوں بن گیا اور عشق کا جادو اس کے سر چڑھ کر بولنے لگا، قیدی غلام محمد نے اپنی محبوبہ سے ملاقات کی فرمائش پوری نہ ہونے پر دوبارہ اپنی بیرک میں کپڑا گردن میں باندھ کر خودکشی کی کوشش کی، جسے اہلکاروں نے ناکام بنادیا۔

    گزشتہ ماہ بھی سرپھرے عاشق نے محبوبہ سے ملنے کیلئے خود کشی کی کوشش کی تھی اور دو سو فٹ اونچی پانی کی ٹنکی پر چڑھ گیا تھا، معاملے کی سنگینی کو بھانپتے ہوئے آئی جی جیل خانہ جات کی خصوصی ہدایت پر سینٹرل جیل کے قریب عورتوں کی جیل میں قید اس کی محبوبہ کو لایا گیا لیکن وہ مطالبہ کرتا رہا کہ محبوبہ کو سینٹرل جیل کی چھت پر لایا جائے تاہم کافی انتظارکے بعد سرپھرا عاشق گلے میں پھندہ ڈال کرجھول گیا تھا۔

    اس دوران وہاں موجود ریسکیو اہلکاروں نے فوری طور پر سیڑھی لگا کر اس کی جان بچاتے ہوئے اسپتال منتقل کردیا تھا، جیل ذرائع کا کہنا ہے کہ غلام محمد دماغی طور پر صحت مند نہیں۔