Tag: خودکشی

  • بھارت: فون کے لیے بھائی سے لڑنے کے بعد لڑکی نے خود کشی کر لی

    بھارت: فون کے لیے بھائی سے لڑنے کے بعد لڑکی نے خود کشی کر لی

    ناگپور: بھارتی شہر ناگپور میں ایک نوجوان لڑکی نے فون کے لیے بھائی سے جھگڑنے کے بعد اپنی زندگی کا خاتمہ کر دیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست مہاراشٹر کے بڑے شہر ناگپور میں ایک 19 سالہ بہن نے بھائی سے لڑنے کے بعد خود کشی کر لی، بھائی اسے اپنا موبائل فون استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔

    ناگپور پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی نے والدین سے بھی موبائل فون خرید کر دینے کی فرمائش کی تھی تاہم گھر والوں کی خراب مالی حالت کے پیش نظر یہ فرمائش پوری نہیں ہو سکی تھی۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ لڑکی کے بھائی کے پاس فون تھا لیکن وہ بہن کو استعمال کرنے کی اجازت نہیں دے رہا تھا۔ ہفتے کو دونوں بہن بھائی کے درمیان فون پر جھگڑا ہوا، جس کے بعد لڑکی نے مایوسی کے عالم میں زہر پی لیا، حالت بگڑنے پر اسے قریبی اسپتال لے جایا گیا لیکن وہ دوران علاج ہی مر گئی۔

    موبائل فون دلانے سے انکار پر بیوی نے خودکشی کرلی

    ہڈکیشور پولیس اسٹیشن میں واقعے کا مقدمہ حادثاتی موت کے طور پر درج کیا گیا۔

    خیال رہے کہ بھارت کی دیگر ریاستوں کی طرح مہاراشٹر میں بھی غربت بہت بڑھ گئی ہے، دوسری طرف بھارت کی اہم اور خوش حال ریاستوں میں مہاراشٹر کو بھی شمار کیا جاتا ہے لیکن اس ‘خوش حال’ ریاست میں صرف ایک ماہ (نومبر 2019) کے دوران 300 کسانوں نے اپنی زندگی کا خاتمہ کیا تھا، جب کہ جنوری سے ستمبر 2019 تک خود کشی کرنے والے کسانوں کی مجموعی تعداد 2532 رہی۔

  • اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر کے سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی

    اسپیکر سندھ اسمبلی کے گھر کے سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی

    کراچی: اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے گھر پر مامور سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ڈیفنس میں زمزمہ میں واقع آغا سراج درانی کے گھر پر تعینات سیکورٹی گارڈ نے خود کشی کر لی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ گارڈ کی شناخت 22 سالہ رب نواز کے نام سے ہوئی ہے، رب نواز نے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کیا، ابتدائی طور پر خود کشی کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی ہے۔

    متوفی چوکیدار گھر کے باہر بنی چوکی پر تعینات تھا، سینے پر ایس ایم جی کی گولی لگنے سے جاں بحق ہوا، پولیس کو گھر کے ملازمین نے بتایا کہ متوفی نے کبھی پریشانی یا ذہنی دباؤ کا ذکر نہیں کیا، پولیس کا کہنا ہے کہ گولی چلنے کا واقعہ اتفاقی بھی ہو سکتا ہے۔

    خیال رہے کہ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف احتساب عدالت میں ایک ریفرنس بھی زیر سماعت ہے، ریفرنس میں آغا سراج درانی کی اہلیہ 4 بیٹیاں اور 2 بیٹے مفرور ہیں۔

    اس سال پیپلزپارٹی کی حکومت دیکھ رہا ہوں، آغا سراج درانی

    نیب حکام نے اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں کا ریفرنس دائر کرنے سے قبل انھیں گزشتہ سال 20 فروری کو اسلام آباد سے گرفتار کیا تھا، دائر ریفرنس میں آغا سراج سمیت 20 ملزمان کو نامزد کیا گیا تھا، جن پر ایک ارب 60 کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔

    گزشتہ برس دسمبر میں اثاثہ جات کیس میں گرفتار سندھ اسپیکر اسمبلی آغا سراج درانی ضمانت سندھ ہائی کورٹ نے منظور کر لی تھی تاہم ان کا نام ای سی ایل میں ڈالے جانے کا حکم جاری کر دیا تھا۔

  • ‘سب سے معافی مانگتا ہوں’ سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    ‘سب سے معافی مانگتا ہوں’ سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی

    سیئول: جنوبی کوریا کے دارالحکومت سیئول کے میئر نے مبینہ طور پر خود کشی کر لی، ان کی لاش ایک دن بعد آج برآمد ہوئی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق سیئول کے میئر پارک وان سون گزشتہ روز لا پتا ہو گئے تھے، آج کی ان کی لاش گھر کے قریبی علاقے سے برآمد ہو گئی۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ 64 سالہ پارک ون سون نے خود کشی سے قبل ایک نوٹ میں لکھا تھا ‘میں سب معافی مانگتا ہوں۔’ واضح رہے کہ مئیر سیئول کے خلاف جنسی ہراسگی کے الزامات کی تحقیقات جاری تھیں، ان کی سابق سیکریٹری نے ان پر جنسی ہراساں کے الزامات عائد کیے تھے۔

    رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ وان سون کی لاش 7 گھنٹے بعد شمالی سیئول میں پہاڑیوں سے ملی، ان کی بیٹی نے پولیس کو ان کی گم شدگی کی شکایت کی تھی، ان کی لاش اسی علاقے میں ملی جہاں ان کے موبائل کی آخری لوکیشن آئی تھی، پولیس نے شکایت ملنے کے بعد بڑے پیمانے پر ان کی تلاش شروع کر دی تھی، پولیس کا کہنا تھا کہ جس جگہ سے لاش ملی ہے وہاں کوئی غیر معمولی نشانیاں نہیں ملیں۔

    پارک وان سون طویل عرصے سے سیئول کے میئر کے عہدے پر فائز تھے، مبینہ خود کشی کا یہ واقعہ ان کی سابق سیکریٹری کی شکایت کے بعد رونما ہوا ہے، سیکریٹری نے بدھ کو پولیس کو شکایت درج کرائی تھی کہ میئر پارک نے انھیں جنسی طور پر ہراساں کیا تھا۔

    مبینہ طور پر خود کشی کرنے سے قبل میئر نے ایک نوٹ بھی لکھا تھا، جسے شہری حکومت نے میئر کے گھر والوں کی اجازت سے جاری کیا، جس میں میئر نے لکھا ‘میں سب سے معافی مانگتا ہوں، زندگی میں میرے ساتھ جو جو رہا میں اس کا شکرگزار ہوں، میں اپنی فیملی سے معافی مانگتا ہوں جنھیں میں نے دکھ دیا ہے، پلیز میری لاش کو جلایا جائے اور راکھ میرے والدین کی قبر پر بکھیر دی جائے۔’

  • کرونا کے خوف سے شہری نے اپنی جان لے لی

    کرونا کے خوف سے شہری نے اپنی جان لے لی

    نئی دہلی بھارتی شہر حیدرآباد میں کرونا وائرس ہو جانے کے خوف سے شہری نے جھیل میں کود کر خودکشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی شہر حیدر آباد میں 34 سالہ پلٹو پان نے حسین ساگر جھیل میں کود کر خودکشی کر لی۔پلٹو پان کا تعلق مغربی بنگال سے تھا اور وہ حیدرآباد کے دودھ باولی علاقے میں رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کے مطابق 34 سالہ شہری کو پچھلے دس دنوں سے شدید بخار اور سانس لینے میں تکلیف ہو رہی تھی، اس نے ایک پرائیوٹ اسپتال سے رجوع کیا جہاں معائنے کے بعد اسے گاندھی اسپتال جانے کا کہا گیا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ پلٹو پان نے اپنے دوست شری رام کو فون کر کے بلایا اور اسے تفصیلات بتائی۔بعدازاں وہ دونوں حسین ساگر پہنچے جس کے بعد لیپاکشی کے قریب پلٹو پان نے پانی میں چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

    پولیس کے مطابق مرنے والے شخص کی لاش ابھی تک نہیں ملی، غوطہ خوروں کی مدد سے لاش کو تلاش کرنے کا عمل جاری ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ دنوں بھارتی شہر ممبئی میں کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد خاتون نے خودکشی کر لی تھی۔

  • سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

    سشانت سنگھ کی اچانک موت ایک اور مداح کی جان لے گئی

    نئی دہلی: بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ کی اچانک موت نے ان کے بہت سے مداحوں کو غمگین اور افسردہ کردیا ہے، ایسے ہی ان کا ایک مداح ان کی موت کا صدمہ برداشت نہ کرسکا اور اس نے خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست راجھستان کا 20 سالہ رہائشی نوجوان اداکار سشانت سنگھ کی موت سے نہایت دلبرداشتہ تھا، ایسی ہی نا امیدی کے عالم میں گزشتہ روز اس نے خود کو پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    مذکورہ نوجوان ایک نجی ادارے میں کام کر رہا تھا، پولیس کو حاصل ہونے والی معلومات کے مطابق نوجوان پب جی گیم کھیلنے کا عادی تھا تاہم سشانت کی موت کے بعد سے وہ گم صم تھا۔

    ایک روز اس نے خود کو کمرے میں بند کیا اور خود کو پنکھے کے ساتھ لٹکا لیا۔ پولیس نے لاش کو اپنی تحویل میں لے کر کوئمبٹور گورنمنٹ اسپتال بھیج دیا۔

    پولیس کے مطابق موت سے قبل 20 سالہ نوجوان نے ایک نوٹ چھوڑا جس میں لکھا تھا کہ میں سشانت بھائی کے راستے پر چل رہا ہوں، پولیس نے اس نوٹ کو قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

    خیال رہے کہ سشانت سنگھ کی خودکشی کے بعد بھارتی نوجوانوں میں خودکشی کا خوفناک رجحان فروغ پارہا ہے، چند روز قبل ضلع نالندہ اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خودکشی کر لی تھی۔

    اس سے قبل گریٹر نوئیڈا میں بھی چھٹی جماعت کے 12 سالہ طالبعلم نے مبینہ طور پر خود کو پھانسی پر لٹکا لیا تھا۔

  • سشانت کی موت کا اثر، بھارتی لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

    سشانت کی موت کا اثر، بھارتی لڑکیاں، لڑکے خود کشی کرنے لگے

    بہار: بھارتی اداکار سشانت سنگھ کی افسوس ناک خود کشی ریاست بہار کے نوجوانوں پر بری طرح اثر انداز ہونے لگی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق بالی ووڈ اداکار سشانت کی موت سے اثر لیتے ہوئے نالندہ ضلع اور پٹنہ میں ایک لڑکے اور لڑکی نے پھندا لگا کر خود کشی کر لی۔

    رپورٹس کے مطابق بہار میں نالندہ ضلع کے چنڈی تھانے کے علاقے میں منگل کو ایک طالب علم نے گلے میں پھندا لگا کر خودکشی کرلی، لودی پور گاﺅں میں اوما شنکر لال کے 14 سالہ بیٹے گوتم کمار کی لاش اس کے گھر سے برآمد ہوئی۔

    لڑکے کے اہل خانہ کا کہنا تھا کہ فلمی اداکار سشانت سنگھ راجپوت کی موت سے وہ کافی رنجیدہ تھا، اسی وجہ سے اس نے خود کشی کر لی۔ دوسری طرف پولیس نے ایف آئی آر درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔

    کیا سشانت سنگھ راجپوت کو قتل کیا گیا؟

    ادھر بہار کے شہر پٹنہ میں بھی ایک 17 سالہ لڑکی نے سشانت کی موت سے دل برداشتہ ہو کر گلے میں پھنڈا ڈال کر خود کشی کر لی ہے، پولیس کا کہنا تھا کہ راجندر نگر کی رہائشی لڑکی نے پیر کی رات ٹی وی چینلز پر سشانت سنگھ کی موت کی خبر مسلسل دیکھنے کے بعد خود کشی کی۔

    سترہ سالہ لڑکی اشیکا کماری دسویں کلاس کے امتحانی نتائج کا انتظار کر رہی تھی، لڑکی کی ماں گوری دیوی نے پولیس کو بتایا کہ اشیکا دسویں جماعت کے امتحان میں اچھی کارکردگی نہیں دکھا سکی تھی اور اس پر پریشان تھی۔ انھوں نے کہا کہ اشیکا رات بھر ٹی وی چینلز اور موبائل پر سشانت سنگھ کی موت کی خبر دیکھتی رہی، میں نے اسے منع بھی کیا کہ ایسی خبریں مت دیکھو لیکن اس نے نہیں سنا۔

    پولیس کے مطابق اشیکا نے بیڈروم میں خود کو ماں کی ساڑھی سے چھت کے پنکھے سے لٹکا کر خود کشی کی، ماں کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔

    یاد رہے کہ اتوار کو معروف بالی ووڈ اداکار سشانت سنگھ راجپوت نے خود کو ممبئی کے فلیٹ میں لٹکا کر خود کشی کر لی تھی۔

  • بھارت: 10 روپے مانگ کر بچے کی بھوک مٹانے کے بعد ماں کی خودکشی

    بھارت: 10 روپے مانگ کر بچے کی بھوک مٹانے کے بعد ماں کی خودکشی

    نئی دہلی: بھارت میں لاک ڈاؤن کے باعث فاقہ کشی سے تنگ آکر خاتون نے خودکشی کرلی، موت سے قبل ماں نے 10 روپے قرض لے کر اپنے کمسن بچے کی بھوک مٹائی تھی۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ بھارتی ریاست مہاراشٹر کے شہر مالیگاؤں میں پیش آیا، ماں لاک ڈاؤن کی وجہ سے گزشتہ کئی ہفتوں سے پیسے مانگ کر اپنا گزر بسر کررہی تھی تاہم اس نے تنگ آکر اپنی جان لے لی۔

    مالیگاؤں مسلم اکثریتی شہر کہلاتا ہے، اس سے قبل اسی شہری میں متعدد خودکشیاں ہوچکی ہیں۔

    رپورٹ کے مطابق شہر کے علاقے رمضان پورہ میں 23 سالہ فاطمہ جمیل احمد نامی خاتون نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی، لاک ڈاؤن کے باعث مذکورہ خاتون کا شوہر بھی بے روزگار ہوچکا تھا اور گھر کا خرچ چلانے کے لیے پیسے نہیں تھے۔

    بھارت : نوجوان نے خود کشی کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کردی

    مذکورہ خاتون کو بچے کی بھوک اور فاقہ کشی نے ناقابل یقین اقدام اٹھانے پر مجبور کیا۔

    خیال رہے کہ مالیگاؤں میں ایک ہفتہ کے دوران تین خودکشی کے واقعات پیش آچکے ہیں۔ جبکہ لاک ڈاؤن کے بعد سے اب تک اسی شہر میں 10 سے زائد افراد نے اپنی جانیں خود لے لی ہیں۔

  • ماں اور بیٹے کا مشترکہ منصوبہ: بیٹے نے ماں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    ماں اور بیٹے کا مشترکہ منصوبہ: بیٹے نے ماں کو قتل کر کے خودکشی کرلی

    برطانیہ میں ایک شخص نے اپنی 79 سالہ ماں کو قتل کر کے خود کو بھی گولی مار لی، پولیس کے مطابق خودکشی اور قتل پہلے سے طے شدہ تھا۔

    مذکورہ واقعہ برطانوی شہر نیو پورٹ میں پیش آیا جہاں ویلفیئر چیک کے اہلکاروں نے ایک گھر کو خالی پا کر پولیس کو اطلاع دی۔ مکان میں 79 سالہ ماں کیتھرین ہوورڈ اور اس کا 55 سالہ بیٹا مارک اینڈریو رہائش پذیر تھا۔

    پولیس کو ان کی گاڑی گھر سے 9 میل کے فاصلے پر ملی جس میں دونوں کی لاشیں موجود تھیں، دونوں کے سر پر گولی ماری گئی تھی۔

    بیٹے نے اپنی شناختی دستاویز سینے پر چپساں کر رکھی تھی جبکہ گاڑی میں خودکشی سے قبل اس کا آخری نوٹ بھی ملا۔

    پولیس کے مطابق خودکشی اور قتل کا یہ واقعہ پہلے سے طے شدہ لگ رہا ہے، بیٹے نے پہلے پچھلی سیٹ پر بیٹھی ماں کو سر میں گولی ماری اور پھر وہی بندوق اپنی کنپٹی پر رکھ کر خودکشی کرلی۔

    پولیس واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر مزید تفتیش کر رہی ہے۔

  • مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سی آر پی ایف کے 2 اہلکاروں کی خودکشی

    مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سی آر پی ایف کے 2 اہلکاروں کی خودکشی

    سری نگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی سینٹرل ریزرو پولیس فورس کے 2 اہلکاروں نے خودکشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی پولیس کے اہلکار اعصابی دباؤ کا شکار ہو کر خودکشی کرنے لگے۔مقبوضہ کشمیر کے علاقے اننت ناگ میں ایک سی آر پی ایف اہلکار نے کرونا کے خدشے پر خودکشی کی۔

    ترجمان سی آر پی ایف کا کہنا تھا کہ اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اہلکار کو کرونا انفیکشن ہوا تھا انہوں نے کہا کہ ہم ٹیسٹ کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔ترجمان کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افسر کا تعلق بھارتی ریاست راجستھان کے علاقے جیسلمیر سے تھا۔

    کشمیر میڈیا سروس کے مطابق سی آر پی ایف کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر فتح سنگھ نے آج صبض اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔بھارتی فورسز فائرنگ کی آواز سن کر علاقے میں پہنچیں تو خون میں لت پت فتح سنگھ کی لاش پائی گئی۔

    فائرنگ کے اس واقعے سے مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے خودکشی کرنے والے بھارتی فوج اور پولیس اہلکاروں کی تعداد 451 ہوگئی ہے۔

    یاد رہے کہ رواں سال مارچ میں سی آر پی ایف کے 2 اہلکاروں کانسٹیبل سیجو اور کانسٹیبل وجے نے ایک دوسرے پر فائرنگ کر دی تھی جس کے نتیجے میں دونوں شدید زخمی ہوگئے تھے۔دونوں اہلکاروں کو فوری اسپتال منتقل کیا گیا تھا جہاں انہیں مردہ قرار دیا گیا۔

  • کرونا مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر نے اچانک خودکشی کیوں کرلی

    کرونا مریضوں کا علاج کرنے والی ڈاکٹر نے اچانک خودکشی کیوں کرلی

    نیویارک: امریکی ریاست نیویارک میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔

    تفصیلات کے مطابق نیویارک کے اسپتال کی ایمرجنسی میں کرونا وائرس کے مریضوں کا علاج کرنے والی خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کر لی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون ڈاکٹر لورنا برین اپنے خاندان کے ہمراہ رہ رہی تھیں۔

    خاتون ڈاکٹر کرونا وائرس کے شکار افراد کو بچانے کے لیے فرنٹ لائن پر کام کر رہی تھیں اور پھر خود بھی اس وائرس کا شکار ہوگئیں لیکن وہ اس وائرس کو شکست دینے میں کامیاب رہیں۔

    لورنا برین کے والد ڈاکٹر فلپ کا کہنا ہے کہ ان کی بیٹی نے اپنا فرض نبھانے کی کوشش کی اور اسی نے اس کی جان لے لی۔ابھی تک یہ بات واضح نہیں کہ خاتون ڈاکٹر نے خودکشی کیوں کی؟

    خاتون ڈاکٹر کے خاندان، پولیس اور ڈاکٹروں کے مطابق وہ کرونا وائرس کے پھیلنے کے بعد بہت زیادہ تناؤ کا شکار ہوگئی تھیں۔

    فرانس، ڈاکٹر نے کرونا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کرلی

    یاد رہے کہ رواں ماہ 6 اپریل کو غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق فرانس کے لیگ ون کلب ریمس کے ڈاکٹر برنارڈ زگونزالیز نے کرونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر خودکشی کر لی تھی۔