Tag: خودکشی

  • بھارت: کرونا وائرس کے مریض کی اسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی

    بھارت: کرونا وائرس کے مریض کی اسپتال کی ساتویں منزل سے کود کر خودکشی

    نئی دہلی: بھارت میں کرونا وائرس کے مریض نے اسپتال کی ساتویں منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی، مذکورہ شخص کرونا وائرس کے ساتھ نمونیہ، ہیپاٹائٹس اور گردوں کے عارضے کا شکار تھا۔

    یہ اندوہناک واقعہ بھارتی شہر بنگلورو میں پیش آیا، مذکورہ مریض کی عمر 50 سال تھی اور اسے 24 اپریل کو کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

    مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ مریض میں بظاہر کرونا وائرس کی علامات نہیں تھیں، تاہم اندرونی طور پر وہ سخت بیمار تھا۔ کرونا وائرس کے علاوہ اسے نمونیہ، ہیپاٹائٹس اور گردوں کا عارضہ بھی لاحق تھا۔

    مریض کو وکٹوریہ اسپتال کے ٹراما کیئر سینٹر میں آئی سی یو میں رکھا گیا تھا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہاں سے وہ کسی طرح باہر نکلا اور فائر ایگزٹ کا راستہ کھولنے میں کامیاب ہوگیا۔

    مریض نے وہاں سے چھلانگ لگائی اور نیچے ویٹنگ ایریا کی چھت پر جا گرا، زور دار آواز سن کر اسپتال کا عملہ وہاں پہنچا تو مریض ہلاک ہوچکا تھا۔

    پولیس کے مطابق اس بات کا حتمی فیصلہ ہونا باقی ہے کہ آیا یہ خودکشی ہی تھی یا کوئی حادثہ تھا۔

    ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ مذکورہ شخص کی گزشتہ چند ماہ میں کوئی ٹریول ہسٹری نہیں تھی اور نہ ہی وہ کرونا وائرس میں مبتلا کسی شخص سے ملا تاہم پہلے ہی کئی بیماریاں لاحق ہونے کی وجہ سے اس کی حالت بگڑی۔

    اتنظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ ریاست کرناٹک میں ہلاک ہونے والا کرونا وائرس سے متاثرہ بیسواں شخص ہے تاہم اس ہلاکت کی وجہ کرونا وائرس نہیں۔

    کرناٹک سمیت پورے بھارت میں اب تک کرونا وائرس کے 28 ہزار مریض سامنے آچکے ہیں جبکہ 884 ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔

  • ‘میں کرونا کا مریض ہوں، قریب مت آ نا’: اسپتال میں خود کشی کی کوشش

    ‘میں کرونا کا مریض ہوں، قریب مت آ نا’: اسپتال میں خود کشی کی کوشش

    نئی دہلی : بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں اسپتال کی تیسری منزل سے نوجوان نے چھلانگ لگا کر خودکشی کی کوشش کی۔

    تفصیلات کے مطابق نئی دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں خودکشی کی کوشش کرنے والے نوجوان کو جب اسپتال کے عملے نے روکنے کی کوشش کی تو وہ عملے کو یہ کہہ کر ڈراتا رہا کہ میں کرونا کا مریض ہوں اور اگر کوئی میرے قریب آئے گا میں اس کا ہاتھ کاٹ لوں گا۔ نوجوان نے عملے پر تھوکنے کی بھی کوشش کی۔

    صفدر جنگ اسپتال کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ بی این سنگھ نے بتایا کہ خودکشی کی کوشش کرنے والا نوجوان آرتھوپیڈک پریشانی اور نفسیاتی بیماری میں مبتلا ہے۔

    بی این سنگھ کا مزید کہنا تھا کہ نوجوان کے ساتھ اس کے خاندان کا کوئی فرد موجود نہیں ہے، متاثرہ شخص کو اسپتال کے وارڈ میں منتقل کر دیا گیا ہے۔

    بھارت کرونا وائرس : ایک مریض کی موت کے بعد اسپتال کا پورا عملہ قرنطینہ منتقل

    واضح رہے کہ بھارت میں کرونا وائرس سے ایک شخص کی ہلاکت کے بعد اسپتال اسٹاف کے سو سے زائد افراد کو وائرس کے شبے میں قرنطینیہ میں بھیج دیا گیا۔

  • مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

    مقبوضہ کشمیر میں‌ تعینات 2 بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی

    سری نگر : مقبوضہ کشمیرمیں2بھارتی فوجیوں نے خودکشی کرلی، ایک بھارتی فوجی نے دوران ڈیوٹی اور دوسرے نے کیمپ میں خود کوگولی ماری۔

    تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں تعینات بھارتی فوجیوں کی خودکشی کا سلسلہ جاری ہے، کشمیر میڈیا سروس کا کہنا ہے کہ بھارتی فوج کے 2 اہلکاروں نے الگ الگ واقعات میں خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق پہلے واقعے میں ضلع باندی پور میں 14 راشٹریہ رائفلز کیمپ میں ڈیوٹی کے دوران ستیندر کمار نامی اہلکار نے اپنے سر میں گولی ماری جبکہ دوسرے بھارتی فوجی مکھن لال نے سامبا ضلع کے بارڈر روڈ کیمپ پر اپنی سروس رائفل سے خود کو گولی مار کر خودکشی کی۔

    یاد رہے رواں سال فروری میں بھی مقبوضہ کشمیر کے ضلع کٹھوعہ میں تعینات بھارتی سیکیورٹی فورس بٹالین 90 کے اسسٹنٹ کمانڈنگ افسر ب’ی وی یادیو‘ نے اپنی ہی سرکاری رائفل سے خود کو گولی مار لی تھی۔

    خیال رہے کہ اس سے قبل بھی مایوسی اور دباؤ کی وجہ سے بھارتی فوجیوں کے خودکشی کرنے کے واقعات تواتر سے سامنے آرہے ہیں، کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں جنوری 2007 سے اب تک 449بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار خود کشی کرچکے ہیں۔

  • پاکپتن: ماں نے3 بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی

    پاکپتن: ماں نے3 بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی

    پاکپتن: صوبہ پنجاب کے شہر پاکپتن میں ماں نے3 بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے شہر پاکپتن کے گاؤس سدو پیلی میں افسوس ناک واقعہ پیش آیا جہاں طارق شاہ کی بیوی شاہین بی بی نے غربت اورگھریلو ناچاقی سے تنگ ماں نے تین بچوں کاگلا دبانے کے بعد خودکشی کرلی۔

    پولیس حکام نے بتایا کہ چار سالہ فہد دم توڑ گیا، بیٹی بتول اور بیٹے احتشام کو تشویش ناک حالت میں اسپتال پہنچایا گیا ہے۔ پولیس نے ماں بیٹے کی لاشیں تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیں اور واقعے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔

    لاہور میں گھر سے 4 لاشیں برآمد

    یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور کے علاقے گرین ٹاؤن میں واقع گھر سے 4 افراد کی لاشیں ملی تھیں، مرنے والوں میں باپ اور اس کے 3 بچے شامل تھے۔ پولیس حکام کا کہنا تھا کہ چاروں افراد کو فائرنگ کر کے قتل کیا گیا۔

    اس سے قبل گزشتہ سال دسمبر میں لاہور کے علاقے امامیہ کالونی میں فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔پولیس حکام کا کہنا تھا کہ مقتول تحصیل کچہری فیروزوالہ سے مریدکے جا رہے تھے۔

  • شہری نے اہرام مصر سے کود کر خودکشی کرلی

    شہری نے اہرام مصر سے کود کر خودکشی کرلی

    قاہرہ: اہرام مصر دنیا بھر کے لیے ایک شاندار سیاحتی مقام ہے جہاں سیاحت و تاریخ کے شوقین افراد انہیں دیکھنے آتے ہیں، انہی اہرام پر گزشتہ روز افسوسناک واقعہ پیش آگیا۔

    مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ گیزہ میں فرعون خفرے کے اہرام سے ایک شخص نے کود کر خودکشی کرلی ہے۔ یہ اہرام زمین سے 706 فٹ بلند ہے۔

    پولیس کے مطابق واقعہ اتوار کی صبح پیش آیا، ابھی تک غیر واضح ہے کہ اس شخص نے خودکشی کے لیے اس تاریخی مقام کا ہی انتخاب کیوں کیا۔

    فرعون خفرے کا یہ ہرم، اہرام مصر میں دوسرا بڑا ور طویل ترین ہرم ہے۔ یہاں پر فراعین مصر کے چوتھے خاندان کے افراد دفن ہیں۔

    اہرام کے اوپر خوبصورت پتھر نصب ہیں جو نیچے نصب پتھروں سے مختلف ہیں۔

    خیال رہے کہ اہرام مصر، مصر کے اہم سیاحتی مقامات میں سے ایک ہیں اور ملکی معیشت میں اس کا بڑا کردار ہے۔

  • بیٹی کو قتل کر کے والدین نے خودکشی کرلی، 13 رشتے دار گرفتار

    بیٹی کو قتل کر کے والدین نے خودکشی کرلی، 13 رشتے دار گرفتار

    نئی دہلی: بھارت میں جائیداد کے تنازعے پر ایک جوڑے نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو قتل کر کے خودکشی کرلی، پولیس نے جوڑے کے 13 رشتہ داروں کو گرفتار کرلیا۔

    مذکورہ واقعہ بھارتی شہر ممبرا کے قریب ایک گاؤں میں پیش آیا جہاں 39 سالہ شیو رام اور 33 سالہ دپیکا نے اپنی 4 سالہ بیٹی کو قتل کرنے کے بعد خودکشی کرلی، تینوں کی لاشیں گھر کے اندر چھت سے لٹکتی ہوئی پائی گئیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ ممکنہ طور پر جوڑے نے خود کو لٹکانے سے قبل کیڑے مار دوا بھی کھائی۔

    خودکشی سے قبل اپنے آخری خط میں جوڑے نے لکھا کہ انہیں ان کے بھائیوں اور رشتے داروں نے یہ قدم اٹھانے پر مجبور کیا جس کے بعد پولیس نے خاندان کے 13 افراد کو گرفتار کرلیا ہے۔

    مذکورہ افراد پر خودکشی پر مجبور کرنے اور شواہد چھپانے کی دفعات عائد کی گئی ہیں، ملزمان نے واقعے کے بعد گھر میں داخل ہو کر خط کو پھاڑنے کی بھی کوشش کی۔

    خودکشی کرنے سے قبل بیوی نے خط کی ایک کاپی ایک خیر خواہ رشتہ دار کو بھی روانہ کردی تھی جو خط ملتے ہی پہلے ان کے گھر پہنچا، پھر دروازہ نہ کھلنے پر پولیس کو اطلاع کردی۔

    پولیس کے مطابق جوڑے اور ان کے خاندان کے درمیان ایک خاندانی گھر اور کچھ زمین کافی عرصے سے وجہ تنازعہ بنی ہوئی تھی۔

    شیو رام اپنے حصے کی زمین پر گھر تعمیر کرنا چاہتا تھا اور اس کے بھائی اس کی مخالفت کر رہے تھے، اس کی وجہ سے وہ ایک طویل عرصے سے شیورام اور اس کی بیوی کو ہراساں کر رہے تھے۔

    مرنے سے قبل شیو رام نے یہ بھی لکھا کہ اس کے حصے کی جائیداد ایک یتیم خانے کے نام کردی جائے۔

    ہولناک واقعے اور ملزمان کی گرفتاری کے بعد گاؤں میں تناؤ کی کیفیت ہے اور کسی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لیے پولیس تعینات کردی گئی ہے۔

  • محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، خود کشی کا افسوس ناک واقعہ

    محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، خود کشی کا افسوس ناک واقعہ

    کراچی: محبت میں لڑائی نے لڑکی کی جان لے لی، شہر قائد میں لڑکی کی موت کے افسوس ناک واقعے کا معمہ حل ہو گیا۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق 26 فروری کو عباسی شہید اسپتال سے لڑکی کی لاوارث لاش ملنے کا معاملہ حل ہو گیا، ماڈل تھانہ لیاقت آباد کے ایس ایچ او لیاقت حیات نے 48 گھنٹوں کے اندر لڑکی کی موت کے اندھے کیس کا معمہ حل کر لیا۔

    ایس ایس پی سینٹرل عارف اسلم راؤ کا کہنا تھا کہ معاملہ عشق میں لڑائی کے بعد خود کشی کا نکلا، عشق میں مبتلا مائرہ اور عدنان شادی کرنا چاہتے تھے، 26 فروری کو مائرہ اپنی دوست رمشہ کے ہم راہ کوہ نور گراؤنڈ عزیز آباد پہنچی، جہاں مائرہ اور عدنان کے درمیان تلخ کلامی ہوئی جس پر مائرہ نے زہریلی دوا پی لی۔

    پولیس کے مطابق عدنان مائرہ کو لے کر عباسی شہید اسپتال لے گیا، حمزہ اور حسیب نے بھی عدنان کی مدد کی، تاہم ڈاکٹروں کے جواب دینے پر مائرہ کو ٹرائمکس اسپتال جوہر آباد لے جایا گیا،جہاں ڈاکٹروں نے مائرہ کو مردہ قرار دیا، جس پر تینوں لڑکے لاش چھوڑ کر فرار ہو گئے، بعد ازاں پولیس نے لڑکی کی لاش کو دوبارہ عباسی شہید منتقل کیا۔

    اسپتال کے باہر گاڑی سے اسٹریچر پر لاش اتاری جا رہی ہے، لڑکا فون پر بھی بات کرتا رہا

    ایس ایس پی نے بتایا کہ عدنان نے اسپتال میں اپنا موبائل فون اور پتا بھی غلط لکھوایا تھا، پولیس عدنان کے پتے پر پہنچی تو وہاں مسجد تھی، عدنان اپنے دوستوں کی سمیں استعمال کر رہا تھا، لڑکی کے اہل خانہ کو مطلع کیا گیا تو انھوں نے مقدمہ درج کروانے سے انکار کر دیا۔

    دریں اثنا، عزیز آباد پولیس نے سرکار کی مدعیت میں واقعے کا مقدمہ درج کر کے مائرہ کی دوست رمشہ اور حمزہ کو حراست میں لے لیا ہے جب کہ عدنان کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

  • بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کر لی

    بھارتی گلوکارہ نے خودکشی کر لی

    بنگلورو: بھارتی پلے بیک گلوکارہ ششمتا نے سسرالیوں کے رویے سے تنگ آ کر خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق 26 سالہ گلوکارہ نے بنگلورو میں واقع اپنے گھر میں خود کو پھندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا، ان کی پنکھے سے پھندا لگی لاش برآمد ہوئی تھی۔

    گلوکارہ کی قریباً ڈیڑھ سال قبل شراتھ کمار سے شادی ہوئی تھی اور شادی کے بندھن میں بندھنے کے آغاز سے ہی ان میں اختلافات پیدا ہوگئے اور لڑائی جھگڑ امعمول بن گیا تھا۔

    Sushmitha married Sharath Kumar, a manager at a car showroom, one-and-a-half years ago.

    خود کشی سے قبل گلوکارہ نے ایک پیغام واٹس ایپ کے ذریعے والدہ اور بھائی کو بھیجتے ہوئے آگاہ کیا کہ وہ آج زندگی کا خاتمہ کرنے جارہی ہیں۔

    پیغام میں ششمتا نے شوہر اور سسرالیوں پر الزام لگایا کہ انہیں جہیز کے معاملے پر ذہنی اذیت دی جارہی ہے، پیغام ملنے کے بعد جب بھائی نے گھر کا دروازہ کھولا تو ششمتا گلے میں ڈوپٹہ لپیٹ کر پنکھے کے ساتھ جھول چکی تھی۔

    بھارتی گلوکارہ نے کئی فلموں کے لیے پلے بیک گیت گائے، جس میں ہالو تھوپا اور سرسمانیا سرفہرست ہیں۔

  • لالچی خاندان نے معاوضے کی خاطر لڑکی کو پھندا لگوا دیا

    لالچی خاندان نے معاوضے کی خاطر لڑکی کو پھندا لگوا دیا

    میرٹھ: ریاست اترپردیش کے شہر میرٹھ میں لالچی خاندان نے معاوضے کی خاطر نوعمر لڑکی کو پھاندا لگا کر زندگی کا خاتمہ کرنے پر مجبور کردیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ میرٹھ شہر میں پیش آیا جہاں اہل خانہ نے 16 سالہ لڑکی کو 65 سالہ شخص پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام عائد کرنے کا کہا اور پولیس کارروائی میں عدم دلچسپی پر خودکشی کرنے پر مجبور کیا۔

    اہل خانہ کا مبینہ ملزم کے ساتھ تنازع تھا اور سیاسی پوائنٹ اسکورنگ کی وجہ سے لڑکی کو قربانی دینا پڑی، سینئر پولیس افسر نے واقعے کی تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ خودکشی کے بعد لڑکی کے موبائل فون سے اہل خانہ سے متعلق آڈیو پیغامات سامنے تھے جس کے بعد فیملی کا کردار عیاں ہوگیا تھا۔

    پولیس افسر کا کہنا ہے کہ آڈیو پیغام میں لڑکی 65 سالہ شخص اور فیملی سے بات کررہی ہے جس میں واضح سنا جاسکتا ہے کہ گھر والے عصمت دری کا الزام لگانے کے لیے دباؤ ڈال رہے ہیں۔

    سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ایوناش پانڈے کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں لڑکی سے زیادتی کی تصدیق نہیں ہوئی اور لڑکی کو خودکشی پر مجبور کرنے کے الزام میں اہل خانہ کے 2 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

  • تاجر نماز کے بعد پھندے پر جھول گیا

    تاجر نماز کے بعد پھندے پر جھول گیا

    ممبئی: بھارت میں 55 سالہ مسلمان تاجر نے گلے میں پھندا ڈال کر خودکشی کرلی، پولیس تاحال خودکشی کی وجہ تلاش کر رہی ہے۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق گزشتہ روز ممبئی کے 55 سالہ بزنس مین ایم ایم حکیم کی لاش ان کے کمرے میں لٹکتی ہوئی پائی گئی۔ حکیم چمڑے کے کاروبار سے وابستہ تھا۔

    حکیم نے سوگواران میں بیوی اور 2 بیٹیاں چھوڑی ہیں، بڑی بیٹی ایک نجی فرم میں ملازمت کرتی تھی جبکہ دوسری کالج میں زیر تعلیم تھی۔

    پولیس کو حاصل کردہ اب تک کی معلومات کے مطابق وہ دن اس گھرانے کے لیے ایک معمول کا دن تھا۔ دونوں بیٹیاں صبح اپنے دفتر اور کالج روانہ ہوگئیں۔

    چھوٹی بیٹی ڈیڑھ بجے گھر واپس آئی تو اس نے باپ کو دوپہر کے کھانے میں شامل ہونے کا کہا، لیکن اس نے منع کرتے ہوئے کہا کہ وہ پہلے نماز پڑھے گا۔ اس کے بعد وہ نماز پڑھنے کے لیے کمرے کے اندر گیا اور کمرا اندر سے بند کرلیا۔

    بیٹی کھانا کھانے کے بعد سونے چلی گئی۔ شام 4 بجے اٹھ کر وہ جم گئی اور 5 بجے وہاں سے واپس آئی تو دیکھا کہ دروازہ بدستور بند تھا۔ اس نے کسی طرح دروازہ کھولا تو اندر اپنے باپ کا لٹکتا ہوا مردہ جسم دیکھا۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بزنس مین کی خودکشی کی وجہ اہلخانہ کے بیانات کے بعد ہی اخذ کی جاسکے گی، فی الحال وہ صدمے میں ہیں اور کسی بھی قسم کی بات چیت کرنے کے قابل نہیں۔