Tag: خودکشی

  • ڈاکٹرعاصم خودکشی کرسکتےہیں، نفسیاتی تجزیےکی رپورٹ

    ڈاکٹرعاصم خودکشی کرسکتےہیں، نفسیاتی تجزیےکی رپورٹ

    کراچی : کرپشن کے الزام میں گرفتارڈاکٹرعاصم خودکشی کرسکتےہیں،ڈاکٹرعاصم کےنفسیاتی تجزیےکی رپورٹ اے آروائی نیوز نے حاصل کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈاکٹرعاصم کی نفسیاتی تجزیے کی رپورٹ پروفیسرسید ہارون نے اوران کی ٹیم نے تیارکی ہے،رپورٹ نیب کے تفتیشی افسرکوبھی ارسال کردی گئی۔

    رپورٹ میں کہا گیا ہےڈاکٹرعاصم سخت اعصابی تناؤ کاشکار ہیں،وہ خودکشی جیسا انتہائی اقدام بھی کرسکتےہیں۔ ڈاکٹرعاصم نے ٹیم کوبتایا کہ زیرحراست وہ شدید ذہنی اورجذباتی تناؤ کاشکار ہیں۔

    ان کے دل کی دھڑکن بے قابو ہوجاتی ہے،انہیں بارباررونا آتا ہے۔ نیند نہیں آتی،سوجائیں توچیختے ہوئے اٹھتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ ڈاکٹرعاصم گھٹن محسوس کرتےہیں،رعشےکاشکار ہیں اوراکثرجسمانی اعضاءسن ہوجاتےہیں،

    ڈاکٹرعاصم نے دعوٰی کیا کہ انہیں کئی کئی دن آنکھوں پرپٹی باندھ کررکھا گیا،انہیں لوگوں کومارنے پیٹنےاوران کےچیخنے چلانے کی آوازیں سنائی گئیں۔

    انہیں یقین ہے کہ انہیں ماردیا جائےگا، نفسیاتی تجزیےمیں کہا گیا کہ صورتحال یہی رہی توڈاکٹرعاصم کوناقابل تلافی نقصان پہنچےگا،

    رپورٹ میں مشورہ دیا گیا کہ ڈاکٹرعاصم کوچہل قدمی کرنے،کتابیں پڑھنےاورگھروالوں سےملنےکی اجازت دی جائے۔

  • گھریلو ملازمہ کی پُراسرارموت معمہ بن گئی

    گھریلو ملازمہ کی پُراسرارموت معمہ بن گئی

    گوجرنوالہ : گھریلو ملازمہ کی پُراسرار موت معمہ بن گئی۔ تفصیلات کے مطابق  لڑکی کو ملازم رکھنے والے خاندان کے سربراہ کا کہناہے کہ لڑکی نے خود کشی کی جبکہ لواحقین نے قتل کاالزام عائد کیاہے۔

    گوجرانوالہ کی سترہ سالہ نمرہ آٹھ ماہ سے واپڈا ٹاون کے علاقے میں تاجرعظیم کے گھرپرکام کرتی تھی۔ گھر کے مالک کا کہنا ہے کہ صبح جب نمرہ کو جگانے گئے تو وہاں سے اس کی لاش ملی ۔

    تاجر کا کہنا ہے کہ ملازمہ نے خودکشی کی ہے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر سول اسپتال منتقل کردیا۔

    لواحقین کا مؤقف ہے کہ نمرہ نے خودکشی نہیں کی بلکہ اس کا قتل ہواہے، پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے بعد مقدمہ درج کرلیا جائے گا۔

  • نا فرمان بیٹے کو قتل کرکے باپ نے خود کشی کرلی

    نا فرمان بیٹے کو قتل کرکے باپ نے خود کشی کرلی

    لاہور : شہرکے علاقے ٹاؤن شپ میں باپ نے نافرمانی کرنے پر بیٹے کو قتل کرکےخودکشی کرلی ,ٹاؤن شپ کے علاقے سیکٹر ون میں احمد نامی شخص میڈیکل اسٹور کا کام کرتا تھا جس کی اپنے بیٹے عرفان سے میڈیکل اسٹور پر تلخ کلامی ہوئی۔

    جس کے بعد عرفان سیلون سے بال کٹوانے چلا گیا کچھ دیربعداحمد نامی شخص نے سیلون پر فائرنگ کرکے اپنے بیٹے عرفان کو قتل کردیا۔

    جب بیٹا دم توڑ گیا تو باپ نے کنپٹی پر پستول رکھ کر خودکشی کرلی دونوں باپ بیٹا کی لاشیں جناح اسپتال منتقل کردی گئی ہیں پولیس کے مطابق دونوں میں جائیداد کا تنازعہ چلا آرہا تھا۔

  • سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    سی ایس ایس پاس خاتون پراسرارطورپرجھلس کرجاں بحق

    لاہور : آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون پراسرار طور پر جھلس کر جاں بحق ہوگئی، متوفیہ کی موت خودکشی ہے یا قتل پولیس تحقیقات کررہی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے گرومانگٹ میں آڈٹ اینڈ اکاؤنٹ ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ میں زیر تربیت سی ایس ایس پاس خاتون نبیحہ چوہدری کی ہلاکت پولیس کیلئے معمہ بن گئی۔

    متوفیہ نبیحہ چوہدری اپنے دفتر میں جھلسی ہوئی پائی گئی، پولیس نے دروازہ توڑ کر نعش نکالی، ابتدائی تحقیقات میں پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ خود کشی کا نتیجہ ہے، متوفیہ کراچی کی رہائشی تھیں۔

    اطلاعات کے مطابق نبیحہ کے والد اسلم چوہدری کو بھی دو ماہ قبل  ایم اے جناح روڈ پر قتل کردیا گیا تھا، مقتول داؤد کالج کے پرنسپل تھے، پولیس مختلف زاویوں سے تفتیش کر رہی ہے، مزید تحقیقات جاری ہیں۔

  • فلسطینیوں کاقتلِ عام، ندامت کاشکار3اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

    فلسطینیوں کاقتلِ عام، ندامت کاشکار3اسرائیلی فوجیوں کی خودکشی

    تل ابیب: غزہ پراسرائیلی جارحیت میں شریک اسرائیلی فوجیوں کی بڑی تعداد احساسِ ندامت کا شکار ہے، نفسیاتی دباؤ میں مبتلا تین فوجیوں نے خودکشی کرلی ہے۔

    غزہ میں تین ہزارسے زائد نہتے فلسطینیوں کے لہو سے ہاتھ رنگنے والے اسرائیلی فوجیوں میں احساسِ جرم بڑھتا جارہا ہے، اسرائیلی فوج کے ہیلتھ یونٹ کا کہنا ہے کہ غزہ آپریشن میں سفاکانہ حملے کرنے والے اہلکاروں کی بڑی تعداد شدید ذہنی دباؤ اوربیماریوں کا شکار ہے۔

    ایلیٹ گولان فورس کے تین فوجیوں نے ذہنی دباؤ کےنتیجے میں اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، ان اہلکاروں نےغزہ کی سرحد کے قریب خودکشی کی، اسرائیلی حکام نے فوجیوں میں ذہنی تناؤ کو سنگین قرار دیتے ہوئے کہا کہ مزید فوجی بھی خودکشی کرسکتے ہیں۔