Tag: خودکشی

  • درندہ صفت باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی

    درندہ صفت باپ نے 4 بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی

    صوابی : درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی ، سیف السلام کی بیوی ناراض ہو کر میکے چلی گئی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں یارحسین کے علاقے میں درندہ صفت باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کر لی۔

    ریسکیو 1122 نے بتایا کہ یارحسین سڑہ چینہ علاقے میں گھر کے اندر نامعلوم وجوہات کی بنا پر باپ نے چار بچوں کو ذبح کر کے خودکشی کی۔

    ریسکیو 1122 کنٹرول روم کو اطلاع ملی، اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122 کی دو ایمبولینسز نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو یارحسین ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

    جاں بحق کے نام سیف اسلام عمر 42سال باپ ، ضیاء اسلام عمر 12سال بیٹا، عبدالرحمان عمر 10سال بیٹا ، ثناء عمر 8سال بیٹی اور 2 سالہ بچی بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق سیف السلام کا اکثر بیوی سے جھگڑا رہتا تھا، جو ناراض ہوکرمیکے چلی گئی تھی، جس پرسیف السلام نے دو بیٹے، اور بیٹیوں کو چھریوں کے وار سے قتل کردیا اور پھر خود کی بھی جان لے لی تاہم پولیس واقعے کی مزید تحقیقات کررہی ہے۔

  • کرکٹ بیٹنگ ایپ پر رقم لگانے والے شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    کرکٹ بیٹنگ ایپ پر رقم لگانے والے شخص نے زندگی کا خاتمہ کرلیا

    کرکٹ بٹنگ ایپ میں رقم سے محروم ہونے کے بعد اس رقم کی واپسی کے لیے دباؤ اور جھگڑے کے باعث ایک شخص نے خودکشی کرلی۔

    بھارتی ریاست آندھراپردیش کے ضلع اننت پور میں مذکورہ واقعہ پیش آیا، جہا ایک شخص نے کرکٹ بٹنگ ایپ میں رقم گنوانے کے بعد انتہائی اقدام کیا اور اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا، اس شخص کی شناخت کمارا اسٹریٹ کے رہنے والے کشور کمارکے نام سے کی گئی ہے۔

    کشور نے مکان میں پھانسی لگائی، اس نے خودکشی سے قبل سوسائیڈ نوٹ بھی لکھا جس میں کمار نے کہا کہ وہ تنہا اس رقم کا ذمہ دار ہے جو اس نے بیٹنگ ایپ میں لگائی تھی۔

    اس کی بیوی سنیتا وائی ایس آر ضلع میں خاتون پولیس آفیسر ہے جبکہ وہ ایک پرائیویٹ کمپنی میں ملازمت کرتا تھا جبکہ اسی کے ساتھ بنگلور میں ویسٹ انجن آئل کا کاروبار بھی کرتاتھا۔

    مقامی افراد نے اس کے حوالے سے بتایا کہ کشور کمار، تین دیگر افراد کے ساتھ، کچھ عرصہ سے کرکٹ بیٹنگ ایپ میں رقم لگا رہا تھا۔

    کشور پر رقم کی ادائیگی کےلئے دباؤ ڈالا جارہا تھا، اس مسئلہ پرخودکشی کرنے والے کمار کا ان افراد سے جھگڑا ہوا، جس کے بعد مایوسی کے عالم میں وہ پھانسی کے پھندے پر لٹک گیا۔

  • بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارتی ایئر فورس اہلکار کی سرکاری رائفل سے خودکشی

    بھارت میں فوجیوں میں خودکشی کا رجحان بڑھتا جا رہا ہے اور ہر سال درجنوں فوجی اپنی ہی بندوقوں سے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی فوجیوں کا آئے روز ذہنی دباؤ کے باعث موت کو گلے لگانا معمول بن گیا، حال ہی میں بھارتی شہر ناگپور میں ایئرفورس سارجنٹ نے خودکشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ہریانہ کے 36 سالہ جیویر سنگھ نے ایئرفورس کی ڈیوٹی کے دوران خودکشی کی، اہلکار نے سروس ہتھیار سے خود کو گولی مار کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق ساتھی اہلکار کا کہنا ہے کہ سنگھ ذہنی دباؤ کا شکار تھا، اہلکار کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال منتقل کردی گئی ہے۔

     بھارتی میڈیا کے مطابق اس قبل بھی ایک سی آر پی ایف 178 بٹالین کے اہلکار پرم ویر نے اپنی ہی سروس رائفل سے خودکشی کی تھی، اس کے علاوہ دو مختلف ریاستوں آسام اور جھاڑ کھنڈ میں دو فوجی اہلکاروں نے زندگی کا خاتمہ کیا۔

  • خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ سوشل میڈیا سیلیبرٹی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    خود سے شادی کرنیوالی 26 سالہ سوشل میڈیا سیلیبرٹی نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا

    معروف ٹک ٹاکر اور اپنے آپ سے شادی کرنے والی ترکیہ کی 26 سالہ نوجوان سوشل میڈیا سیلیبرٹی نے زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    ترکیہ کی 26 سالہ ٹک ٹاکر کبریٰ آئیکت نے استنبول میں واقع رہائشی عمارت کی پانچویں منزل سے چھلانگ لگا کر خود کشی کی جبکہ یہ واقعہ 23 ستمبر کو پیش آیا، حکام کو جائے وقوعہ سے ایک خط بھی ملا ہے۔

    کبریٰ 2023 اپنی وائرل ویڈیو ’دولہا کے بغیر شادی‘ کے باعث مشہور ہوئی تھیں، ان کی خودکشی سے کچھ دنوں پہلے بہت سے مداحوں نے کبریٰ کی سوشل میڈیا پوسٹس پر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

    ٹک ٹاکر کی پوسٹ پریشان کن دکھائی دے رہی تھیں، کبریٰ نے اپنی موت سے چند گھنٹے قبل اکاؤنٹ پر ایک خط شیئر کیا تھا جس میں انھوں نے اپنے وزن میں کمی کے بارے میں بات کی تھی۔

    سوشل میڈیا انفلوئینسر نے لکھا تھا کہ میرا وزن روزانہ کے حساب سے گررہا ہے، مجھے سمجھ میں نہیں آرہا کہ میں کیا کروں، میں نے ہرکوشش کرلی لیکن وزن میں اضافہ نہیں ہورہا۔

    ترک حکام کا کہنا تھا کہ کبریٰ آئیکت کی لاش پورسٹ مارٹم کےلیے بھجوائی گئی ہے، اس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی ان کی خودکشی یا مرنے کے حوالے سے تفصیلات سامنے آئیں گی۔

  • سشانت سنگھ قتل کیس کے حوالے سے ریا چکر ورتی کو کیا یاد آیا؟

    سشانت سنگھ قتل کیس کے حوالے سے ریا چکر ورتی کو کیا یاد آیا؟

    بالی ووڈ اداکارہ ریا چکرورتی کا شمار بالی ووڈ کے مشہور ناموں میں ہوتا ہے، اداکارہ کی زندگی میں 2020 میں ایک مشکل وقت آیا تھا جب انہیں این سی بی نے 28 دن کے لیے گرفتار کیا تھا۔

    بالی ووڈ کی اداکارہ ریا چکرورتی نے ایک پوڈ کاسٹ میں منشیات کیس میں گرفتاری کے بعد جیل میں گرزارے گئے مشکل وقت یاد کرتے ہوئے بتایا کہ منشیات کیس کا تعلق سشانت سنگھ راجپوت سے تھا جن کے موت کے بعد اُن کا میڈیا ٹرائل اور کورٹ ٹرائل کیا گیا۔

    ریا  چکرورتی کا کہنا تھا کہ ’سشانت سنگھ راجپوت کی موت کے بعد سے ہی میں لوگ مجھ سے نفرت کرنے لگے تھے، جس کے بعد مجھے میڈیا اور کورٹ  ٹرائلز  کے سخت دور سے بھی گزرنا پڑا جس کے اثرات آج تک میرے کریئر پر پڑ رہے ہیں۔

    انکیتا لوکھنڈے کا برسوں بعد سشانت سنگھ کے نام پوسٹ

    ریا چکرورتی نے کہا کہ جیل کی دنیا ایک عجیب دنیا ہے، مجھے آج بھی وہ وقت یاد ہے جب  جیل میں گزرنے والا ایک ایک دن مجھے  ایک سال کی طرح محسوس ہوتا تھا کیوں کہ جیل میں کوئی زندگی نہیں ہے۔

    اُن کا کہنا تھا کہ جیل میں آپ کو ہر دن زندہ رہنا ہوتا ہے اور وہاں ایسا محسوس ہوتا ہے کہ وقت رُک گیا ہے کیونکہ  دن ختم ہی نہیں ہوتا تھا مجھے وہاں وقت گزاتے ہوئے زندگی سے نفرت ہوگئی تھی۔

    اداکارہ ریا چکرورتی کا کہنا تھا کہ جیل میں رہنا  ڈپریشن اور مایوسی کی کیفیت پیدا کرتا ہے جس کا میں نے واضح طور پر خود تجربہ کیا ہے، جیل میں  رہ کر  انسان کے ذہن میں  منفی خیالات چل رہے ہوتے ہیں۔

    واضح رہے کہ سشانت سنگھ راجپوت کے موت کے بعد ریا  چکرورتی کو ان کی موت کا ذمہ دار ٹھہرایا گیا تھا، سشانت کے اہل خانہ کی جانب سے ریا کے خلاف مبینہ طور پر خودکشی کے لیے اکسانے کا مقدمہ درج کیا گیا جس کی وجہ سے ریا نےجیل میں 28 دن گزارے تھے۔

  • بے روزگاری سے تنگ جوڑے کی خودکشی کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آگیا

    بے روزگاری سے تنگ جوڑے کی خودکشی کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آگیا

    بھارت میں ایک طرف شوہر نے پھانسی لگا کر خودکشی کرلی تو دوسری جانب بیوی نے چھت سے چھلانگ لگا کر زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارت کی شہر ورانسی میں بے روزگاری سے تنگ جوڑے کی خودکشی کا چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جس میں دونوں نے الگ الگ جگہ پر خودکشی کرکے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق پٹنہ کے رہنے والے 28سالہ ہریش باگیش اور گورکھپور کی رہنے والی سنچیتا شریواستو ایک ہی اسکول میں پڑھتے تھے، بعد میں دونوں نے شادی کرلی تھی تاہم دونوں خاندان کی رضامندی نہ ہونے پر شادی کے بعد دونوں ممبئی میں شفٹ ہوگئے اور وہی کام کرنے لگے۔

    پولیس کا کہنا ہے تحقیقات کے بعد پتا چلا کہ سنچیتا کی طبیعت بگڑنے کے بعد اس کے والد اسے گورکھپور لے گئے جہاں اس کا علاج چل رہا تھا، جس کے بعد ہریش بھی ممبئی میں بینک کی نوکری چھوڑ کر گورکھپور شفٹ ہوگیا تھا۔

    اہلخانہ نے پولیس کو بتایا کہ ہریش دو دن پہلے یہ کہہ کر گورکھپور سے نکلا تھا کہ وہ پٹنہ جا رہا ہے، لیکن وہ وارانسی چلا گیا جہاں وہ گیسٹ ہاؤس میں مقیم تھا۔

    گیسٹ ہاؤس آپریٹر نے بتایا کہ 7 جولائی کی صبح ہریش کے کچھ رشتہ دار اسے ڈھونڈتے ہوئے ہوم گیسٹ ہاؤس پہنچے، جس کے بعد سب ہریش کے کمرے میں گئے تو اس کا کمرہ اندر سے بند تھا، کھڑکی سے جھانکنے پر ہریش کو پنکھے میں پھندے سے لٹکا ہوا دیکھا گیا۔

    پولیس نے بتایا کہ ہریش کو لٹکتے دیکھ کر لواحقین نے فوراً ہمیں اطلاع دی اور اسے اسپتال لے جایا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔

    پولیس نے بتایا کہ جب گورکھپور میں والد رامشرن کے گھر رہنے والی سنچیتا کو اس بات کا علم ہوا تو اس نے چھت سے چھلانگ لگا کر خودکشی کر لی۔

  • ہنگو : زیرِ تربیت پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

    ہنگو : زیرِ تربیت پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی

    ہنگو : پولیس ٹریننگ کالج میں پولیس اہلکار  نے خودکشی کرلی ، عبدالباسط نے خودکشی سے قبل نوٹ میں گھریلومسائل کا بتایا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پولیس ٹریننگ کالج ہنگو میں زیرتربیت پولیس اہلکار نے خودکشی کرلی، پولیسنے بتایا کہ عبدالباسط کاتعلق ہری پو سے تھا اور وہ لوئرکورکی تربیت حاصل کررہاتھا۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ عبدالباسط نےدوران ڈیوٹی اپنی رائفل سے فائرنگ کی اور خودکشی سےقبل نوٹ میں گھریلومسائل کابتایا۔

    حکام کے مطابق لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے اور واقعے کی تحقیقات بھی کی جارہی ہیں۔

  • شوہر کے ساتھ تصویر نہ لینے پر دلبرداشتہ نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

    شوہر کے ساتھ تصویر نہ لینے پر دلبرداشتہ نوبیاہتا دلہن کی خودکشی

    بھارت کے ضلع اٹاوہ میں نوبیاہتا دلہن نے اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا کیونکہ شوہر نے ساتھ تصویر بنوانے سے انکار کردیا تھا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق نودھنا گاؤں کے رہنے والے برجیندر سنگھ نے بتایا کہ اس کی شادی اوریا اجیتمل تھانہ چٹکاپور گاؤں کی پرتیکشا سے ہوئی تھی۔

    بیوی نے مندر میں اپنے ساتھ تصویر لینے کیلئے کہاتو میں نے انکار کردیا۔ اس پر بیوی طیش میں آگئی، اس نے پیر کی رات اپنے کمرے میں خودکشی کرلی۔

    پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے پر مناسب کارروائی کا آغاز کیا جائے گا۔

    اس سے قبل اپنی ماں کے قتل کے الزام میں 19 سال سے قید مجرم نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا، پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا۔

    تفصیلات کے مطابق بھارتی ریاست کیرالہ میں قتل کا ایک گھناؤنا واقعہ سامنے آیا ہے، اپنی ماں کے قتل کے جرم میں جیل جانے والے بیٹے نے پیرول پر گھر آتے ہی بھائی کو قتل کر دیا۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ 64 سالہ ملزم موہنن انییتھن گزشتہ 19 سال سے ماں کے قتل کے الزام میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    گزشتہ روز اسے پیرول پر رہا کیا گیا تو اس نے جاکر اپنے چھوٹے بھائی 58 سالہ ستیش کمار کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔

    رپورٹ کے مطابق کیرالہ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم انییتھن 2005 میں خاندانی تنازعہ کے باعث اپنی والدہ کے قتل کے جرم میں عمر قید کی سزا کاٹ رہا تھا۔

    معصوم بچے پر آوارہ کتوں کا حملہ، دلخراش ویڈیو وائرل

    پولیس حکام کے مطابق اننیتھن پیرول پر باہر آنے کے بعد سیدھا اپنے بھائی کے گھر گیا اور اس پر حملہ کردیا۔ واقعہ کے بعد فرار ہونے والے اننیتھن کو اڈور پولیس نے ایک گھنٹے کے اندر گرفتار کرلیا۔

  • میاں بیوی کی تین بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی

    میاں بیوی کی تین بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی

    علی راج پور: بھارت میں علی راج پور ضلع کے والپور علاقے میں آج صبح میاں بیوی نے 3 بچوں سمیت اپنی زندگی کا خاتمہ کرلیا۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ معاملہ سامنے آنے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ ایس پی راجیش ویاس اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے۔

    رپورٹس کے مطابق گھر میں پانچوں کی نعشیں پڑی ہوئی تھیں۔ واقعہ کا اس وقت علم ہوا جب راکیش کے چچا صبح اس کے گھر پہنچے۔

    رپورٹس کے مطابق راکیش کے چچا نے پولیس کو تمام معاملے کی اطلاع دی، پولیس نے پانچوں افراد کی لاشوں کو پوسٹ کے لئے بھجوادیا ہے۔

    پولیس نے تحقیقات کا آغاز کردیا کہ آیا یہ سازش ہے، قتل ہے یا خودکشی لوگوں سے بیانات لیے جا رہے ہیں۔ تاہم موت کی اصل وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی سامنے آئے گی۔

    پونے میں مسلم خاندان کے 5 افراد آبشار میں بہہ گئے، ویڈیو وائرل

    پولیس سپرنٹنڈنٹ کے مطابق راوڈی گاؤں میں پانچ لوگوں کی خودکشی کی اطلاع سامنے آئی تھی، لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ لاشوں کے پاس سے کوئی خودکشی نوٹ برآمد نہیں ہوا ہے۔

  • دوست کو گولی مارنے کے بعد نوجوان کا خوفناک اقدام

    دوست کو گولی مارنے کے بعد نوجوان کا خوفناک اقدام

    برمنگھم : امریکا میں قتل کا ایک دردناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں نوجوان نے اپنے دوست کو گولی مارنے کے بعد ایسا کام کیا کہ دیکھنے والے بھی خوفزدہ ہوگئے۔

    عدالت میں گزشتہ روز ہونے والی سماعت میں یہ انکشاف سامنے آیا کہ برمنگھم میں نہر کے کنارے ملنے والی لاش اس لڑکے کی ہے جس نے اپنے دوست کو قتل کرنے کے بعد خود کو گولی مارلی تھی۔

    تاہم تفتیش میں کہا گیا ہے کہ خود کشی کرنے والے 17سالہ جیڈن بیکفورڈ کا اپنے دوست 16 سالہ ڈیگو ہنری کو قتل کرنے کا ارادہ نہیں تھا، گولی اتفاقیہ چلی تھی۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق جیڈن بیکفورڈ نے پانچ دن قبل اس وقت خودکشی کی جب اس نے فلیٹ میں حادثاتی طور پر ڈیگو کو گولی مار دی تھی۔

    teenage boy

    کورونر جیمز بینیٹ نے انکوائری کمیٹی کو بتایا کہ گولی غالباً نادانستہ طور پر چلائی گئی تھی جس کے نتیجے میں 16سالہ نوجوان کے سر میں گولی لگی تھی۔

    اس واقعے کے بعد جیڈن لاپتہ ہوگیا اور پانچ روزبعد اس کی لاش پچھلے سال نومبر میں ایک نہر کے کنارے ملی جس کے سر پر گولی کا نشان تھا۔

    سماعت کے دوران جیڈن کی خالہ نادین بیکفورڈ نے عدالت کو بیان دیتے ہوئے پولیس کے طرز عمل پر شدید تنقید کی اور کہا کہ پانچ روز تک پولیس کو جیڈن سے زیادہ ہتھیار تلاش کرنے میں دلچسپی تھی۔

    shooting انہوں نے بتایا کہ ڈیاگو اور جیڈن بہت گہرے دوست تھے ان کے درمیان کسی قسم کی کوئی چپقلش یا دشمنی نہیں تھی، وقوعہ کی رات بھی دونوں ساتھ گھوم رہے تھے۔

    انکوائری کمیٹی کو بتایا گیا کہ جیڈن کو بعد میں سی سی ٹی وی کیمرے کی ایک فوٹیج میں دیکھا گیا، جو اپنی جیب میں ہاتھ ڈال کر سڑک پر بھاگ رہا تھا۔

    Jaydon Beckford

    اس کے بعد وہ 10 نومبر کو نہر کے کنارے مردہ حالت میں ملا اگرچہ اس بات کی تصدیق نہیں ہو سکتی لیکن یہ خیال کیا جارہا ہے کہ خود کشی کیلئے بھی وہی بندوق استعمال کی گئی تھی۔

    کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ویسٹ مڈلینڈز پولیس کے ترجمان نے کہا کہ ہم ڈیاگو کی المناک موت کے بعد جیڈن کی حفاظت کے حوالے سے بھی بہت فکر مند تھے اور ہم نے اسے تلاش کرنے کی ہر ممکن کوشش کی۔