Tag: خودکشی

  • بھارت میں امتحانات میں ناکامی پر 8 طلبا نے خودکشی کرلی

    بھارت میں امتحانات میں ناکامی پر 8 طلبا نے خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بھارتی ریاست تلنگانہ میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا جس میں 24 گھنٹے کے دوران کم نمبر حاصل کرنے پر دل برداشتہ ہوکر 8 طلبا نے خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق خودکشی کرنے والے 8 طلبا میں سے 5 کا تعلق حیدرآرباد سے تھا، پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہے۔

    بھارتی پولیس نے بتایا کہ خودکشی کرنے والے طلبہ میں سے کچھ نے گلے میں پھندا لگا کر جب کہ کچھ نے عمارت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کیا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس سے قبل پچھلے ماہ جب ریاست آندھرا پردیش میں بھی انٹرمیڈیٹ امتحانات کے نتائج آئے تھے تو 9 طلبا نے خودکشی کرلی تھی۔

    بھارت کے ماہر تعلیم کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ بھارت میں طلبہ میں خودکشی کے واقعات کی اہم وجہ یہ ہے کہ انہیں ابتدا سے ہی تعلیم کی اہمیت سمجھنے کے بجائے امتحانات میں پرچہ لکھنے اور زیادہ سے زیادہ مارکس لینے پر زور دیا جاتا ہے۔

  • دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے دو کمسن بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    دہرے قتل کی لرزہ خیز واردات، باپ نے دو کمسن بٹیوں کو قتل کر کے خودکشی کر لی

    شام میں ایک شخص نے اپنی دو کم سن بچیوں کو قتل کرنے کے بعد انہیں دفن کیا اور اس کے بعد خود کو بم دھماکے سے اڑا دیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق یہ واقعہ شمالی شام کے شہر حلب میں پیش آیا ہے جہاں ایک سفاک والد نے اپنی دو بچیوں کو قتل کرکے خود کشی کر لی ہے۔

    شام کی وزارت داخلہ نے اس حوالے سے کہا کہ حلب گورنری پولیس کمانڈ سے ایک رپورٹ موصول ہوئی ہے کہ حلب کے علاقے تل شغیب میں اپنے گھر میں حسن جدعو نامی شخص نے اپنی دو بیٹیوں کو قتل کر دیا۔ قتل کے بعد اس نے بچیوں کی لاشیں گھر کے قریب ہی دفن کر دی تھیں۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ فوری طور پر حلب میں کریمنل سیکیورٹی برانچ کی ٹیم شکایت کے مقام پر پہنچی تو گھر پہنچنے پر پتا چلا کہ باپ نے اپنی مزید دو بیٹیوں حبا اور حلا کو یرغمال بنا رکھا تھا،  اس نے دھمکی دی کہ اگر کوئی اس کے قریب آیا تو وہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ دھماکہ کر دے گا۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ اس نے فرار ہونے کی کوشش کی اور پولیس پر تین بموں سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں ان میں سے ایک دھماکہ ہوا، جس سے اس کی دو بیٹاں وہ خود اور متعدد سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

    وزارت نے بتایا کہ زخمیوں کو حلب کے یونیورسٹی اسپتال میں علاج کے لیے لے جایا گیا اور چند گھنٹوں بعد بچیوں کے قاتل والد کی اسپتال میں موت واقع ہو گئی۔

    سکیورٹی حکام نے گھر کی تلاشی لی، تلاشی کے دوران 14 سال کی سیدرہ کی لاش گھر کے صحن میں دفن پائی گئی۔ مقتول بچیوں کی ایک بہن نورا نے بتایا کہ سدرہ کے قتل کے بعد اس کی ایک دوسری بہن جس کی عمر تیرہ سال تھی کو قتل کر کے اسے بھی گھر کے صحن میں دفن کیا گیا۔ اس کی شناخت المیس کے نام سے کی گئی تھی۔

  • ’میں اتنا اچھا نہیں‘ یونیورسٹی کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

    ’میں اتنا اچھا نہیں‘ یونیورسٹی کے طالبعلم نے خودکشی کرلی

    تامل ناڈو: بھارت کے شہر مدراس میں انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے طالبعلم نے واٹس ایپ پر اسٹیٹس اپڈیٹ کرنے کے بعد خودکشی کر لی ہے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کی ریاست تامل ناڈو کے شہر مدراس کی انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے 32 سالہ پی ایچ ڈی کے طالبعم نے خودکشی کرلی پولیس کا کہنا ہے کہ طالبعم کا تعلق مغربی بنگال سے تھا۔

    مقامی پولیس کے مطابق خودکشی کرنے سے پہلے پی ایچ ڈی اسکالر سچن نے واٹس ایپ پر اسٹیٹس لگایا جس میں لکھا تھا کہ ’سوری، میں اتنا اچھا نہیں‘، پولیس کا کہنا ہے کہ دوستوں نے جب یہ اسٹیٹس دیکھا تو سچن کے گھر پہنچے جہاں اسے لٹکا ہوا پایا۔

    انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں نمبرکم آنے پر طالبعلم نے خودکشی کر لی

    پولیس کے مطابق ایمبولینس کو بلایا گیا اور سچن کا معائنے کیا گیاکو جس کے بعد اسے مردہ قرار دے دیا گیا۔

    انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی مدراس نے ایک بیان میں افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ریسرچ کے طالبعلم کا بہترین تعلیمی ریکارڈ تھا، اُن کا جانا ریسرچ کمیونٹی کے لیے ایک بڑا نقصان ہے۔

    طالبعلم خودکشی

    واضح رہے کہ بھارت میں رواں برس کے آغاز میں بی ٹیک کے تیسرے سال کے ایک طالبعلم اور ایک پی ایچ ڈی اسکالر نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی کے چینئی کیمپس میں خودکشی کی تھی۔

  • ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی، یشما گل

    ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی، یشما گل

    پاکستانی اداکارہ یشما گل کا کہنا ہے کہ 20 سال کی عمر میں جب مجھے ڈپریشن تھا تو مجھے لگتا تھا کہ کسی نے مجھ پر جادو کردیا ہے یہاں تک کہ میں ڈپریشن کی وجہ سے خودکشی کرنا چاہتی تھی۔

    اداکارہ یشما گل نے ایک پوڈکاسٹ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے اپنی زندگی میں پیش آنے والے اہم واقعات اور خواتین کی خودمختاری کی اہمیت کے حوالے سے بات کی ۔

    یشما گل نے اپنی ذہنی صحت کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آج کل کے دور میں عمر سے زیادہ ذمہ داریاں ڈال دی جاتی ہیں، جس کی وجہ سے دماغی صحت پر بوجھ پڑتا ہے۔

    یشما نے کہا کہ جب مجھے ڈپریشن تھا ان دنوں میں اس حوالے سے انٹرنیٹ پر ریسرچ کرتی تھی، اس وقت مجھے لگتا تھا کہ شاید مجھ پر کسی نے جادو کردیا ہے، نظر ہے یا مجھ پر جن آگیا ہے، میں نے علاج کے لیے ہر نسخہ آزمایا۔

    یشما گل کی خوبصورت تصاویر وائرل

    انہوں نے کہا کہ یہاں تک کہ میں نے ڈپریشن پر اپنا روحانی علاج کرنے کی بھی کوشش کی لیکن آخر میں ڈاکٹر کی دی ہوئی ادویات کا ہی استعمال کیا۔

    ان کا کہنا تھا کہ میں نے انٹرنیٹ کی ریسرچ میں دیکھا کہ نظر کے اثرات اور ڈپریشن کے اثرات میں بہت زیادہ مّماثلت پائی جاتی ہے۔

    یشما گل کا کہنا تھا کہ نظر کے اثرات میں انسان بے امیدی اور ڈپریشن اور خودکشی کرنے کا سوچتا ہے، میری زندگی میں بھی ایسا وقت آیا تھا جب میں نے خودکشی کرنے کا سوچا تھا لیکن میرا ایمان پختہ تھا جس کی وجہ سے میں ڈپریشن سے خود کو نکالنے میں کامیاب رہی۔

  • بچوں کی طویل بیماری سے پریشان جوڑے نے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی

    بچوں کی طویل بیماری سے پریشان جوڑے نے بچوں کے ساتھ اجتماعی خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بھارت میں ایک جوڑے نے اپنے بچوں کی بیماری سے مایوس ہو کر پہلے دونوں بچوں کو زہر دیا اور خود بھی زہر کھا کر خودکشی کرلی۔

    بھارتی ریاست حیدر آباد کے علاقہ کشائی گوڑہ میں ایک خاندان نے اجتماعی خودکشی کرلی۔

    ستیش اور ویدا نامی جوڑا، کنڈی گوڈا میں واقع ایک اپارٹمنٹ میں اپنے بچوں کے ساتھ مقیم تھے، دونوں سافٹ ویئر ملازم تھے، جوڑے کے 2 بچے 9 سالہ نشکیت اور 5 سالہ نہال تھے اور دونوں بچے بیمار بتائے جارہے تھے۔

    جوڑے نے پہلے بچوں کو پوٹاشیئم سائنائیڈ کا زہر دیا اور بعد ازاں خود بھی کھا لیا۔

    اہل مھلہ کے اطلاع دینے پر پولیس نے گھر پہنچ کر لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتتقل کردیا، پولیس مزید تفتیش بھی کر رہی ہے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ بچے کسی لاعلاج مرض کا شکار تھے جس پر مایوس ہو کر دونوں نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔

  • بی جے پی کا 18 سالہ اقتدار: کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد، ہزاروں نے خودکشی کرلی

    بی جے پی کا 18 سالہ اقتدار: کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد، ہزاروں نے خودکشی کرلی

    نئی دہلی: بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا کہنا ہے کہ مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے 18 سالہ دور حکومت میں کروڑوں نوجوانوں کا مستقبل برباد ہوا، لاکھوں بے روزگار ہوئے جبکہ ہزاروں نوجوانوں نے خودکشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے نوجوانوں کے لیے یوا نیتی نامی منصوبے کا افتتاح کیا، اس کے کچھ ہی گھنٹوں بعد اپوزیشن کانگریس نے 18 سالہ بی جے پی حکومت کی جعلسازیوں کی فہرست جاری کردی۔

    کانگریس کا دعویٰ ہے کہ ریاست میں بی جے پی کی 18 سالہ حکومت میں 10 ہزار سے زائد طلبا اور تقریباً 7 ہزار نوجوانوں نے خودکشی کی۔

    کانگریس کے مطابق 37 لاکھ سے زائد خواندہ نوجوانوں اور 1 لاکھ سے زائد غیر تربیت یافتہ نوجوانوں نے ملازمتوں کے لیے ریاستی حکومت سے رابطہ کیا تاہم گزشتہ تین سالوں میں ریاستی حکومت صرف 21 ملازمتیں ہی دے سکی۔

    کانگریس کے ریاستی یوتھ ونگ کے صدر وکرانت بھوریا کا کہنا ہے کہ بی جے پی حکومت کے سرپرستی میں افسران اور طاقتور سیاسی لیڈروں نے مضبوط گٹھ جوڑ قائم کیا، اور سرکاری ملازمتوں کے لیے بھرتی کے امتحان سے متعلق ایک درجن سے زائد جعلسازیاں سامنے آئیں جس سے مدھیہ پردیش میں تقریباً 1 کروڑ نوجوانوں کا مستقبل برباد ہو گیا۔

    انہوں نے کہا کہ سنہ 2006 میں پرائیوٹ ڈینٹل اور میڈیکل کالج کے داخلوں میں بے شمار جعلسازیاں کی گئیں، یہ اسکینڈل اتنا بڑا تھا کہ سینٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) نے بھی سپریم کورٹ کے سامنے اس کی تفتیش سے معذوری کا اظہار کردیا تھا۔

    یوتھ ونگ کے صدر کا کہنا تھا کہ ریاستی وزیر اعلیٰ کو ان اسکینڈلز کی رپورٹ قوم کے سامنے رکھنی پڑے گی۔

  • نوکری نہ ملنے کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی

    نوکری نہ ملنے کا خوف، نوجوان نے خودکشی کرلی

    پبلک سروس کمیشن کا ایک امتحان منسوخ ہونے کے بعد نوکری نہ ملنے کے ڈر سے نوجوان نے دلبرداشتہ ہوکر خودکشی کرلی۔

    اس ترقی یافتہ دور میں حصول علم کوئی مشکل کام نہیں تاہم کہاوت کے مطابق اس کیلئے پاپڑ آج بھی بیلنے ضرور پڑتے ہیں۔

    بھارت کی ریاست تلنگانہ میں ایک نوجوان نے ایسی ہی دن رات محنت کرنے کے بعد پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا ایک سال بعد حکام نے پیپر لیک ہونے اعلان کرتے ہوئے امتحان منسوخ کردیا۔

     بھارت کے بی وائی نگر کے رہنے والے 32 سال نوین نامی نوجوان نے 11 جون کو دوبارہ امتحان منعقد کرنے کا فیصلہ سن کر دلبرداشتہ ہوگیا اور پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

    رپورٹ کے مطابق اہلخانہ کا کہنا تھا کہ اطلاع کے بعد نوین کو لگا کہ اس کی قسمت میں نوکری نہیں  ہے جس سے پریشان ہوکر اس نے خودکشی کرلی، نوین نے گروپ 1 امتحان میں کامیابی حاصل کرتے ہوئے مین امتحان کے لئے منتخب ہوا تھا اور وہ مین امتحان کی تیاری بھی کررہا تھا۔

    نوین نے ایک خودکشی نوٹ بھی لکھا جس میں کہا  کہ میری موت کا ذمہ دار کوئی نہیں ہے، میں  6 سال سے نوکری کا انتظار کر رہا تھا، گروپ-1 کے امتحان کی منسوخی سے میں بہت مایوس ہوں مزید نوکری ملنے کا کوئی امکان نہیں ہے  اس لئے میں زندگی سے بیزار ہو گیا ہے۔

  • انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے کا خوف، طلبہ نے خودکشی کرلی

    انٹر کے امتحانات میں فیل ہونے کا خوف، طلبہ نے خودکشی کرلی

    حیدرآباد: بھارت میں ایک لڑکی نے انٹر کے امتحانات میں فیل ہوجانے کے خوف سے پھانسی لگا کر خود کشی کرلی۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد کے علاقے مادھا پور میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات میں فیل ہونے کے امکانی خوف سے ایک لڑکی نے خودکشی کرلی۔

    مادھا پور کی پولیس نے بتایا کہ دیویا نامی 17 سالہ لڑکی انٹر میڈیٹ میں زیرِ تعلیم تھی، خاندانی مسائل کی وجہ سے وہ تعلیم پر توجہ دینے سے قاصر تھی۔

    طلبہ کو اس بات کا خوف تھا کہ وہ امتحانات میں ناکام ہوجائے گی، اسی خوف میں کل اس نے پھانسی لے لی۔

  • پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    پریانکا چوپڑا کی زندگی کا وہ وقت جب انہوں نے خودکشی کی کوشش کی

    معروف بالی ووڈ اداکارہ پریانکا چوپڑا بین الاقوامی شہرت کی حامل ہیں اور کامیابی کا دوسرا نام ہیں، تاہم پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا ہے جب انہوں نے کئی بار خودکشی کی کوشش کی۔

    پریانکا چوپڑا کے سابق مینیجر پرکاش جاجو نے انکشاف کیا ہے کہ پریانکا پر ایک وقت ایسا بھی گزرا کہ وہ اپنی زندگی سے اتنی مایوس تھیں کہ انہوں نے خودکشی کرنے کی کوشش کی تھی۔

    کافی عرصہ پہلے ٹویٹر پر اپنے ٹویٹس میں پرکاش نے بتایا تھا کہ آج نہایت مطمئن اور مضبوط نظر آنے والی پریانکا چوپڑا 2 سے 3 دفعہ خودکشی کی کوشش کر چکی ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by UNICEF (@unicef)

    پرکاش کے مطابق انہوں نے جیسے تیسے اداکارہ کو روکا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ پریانکا اور ان کے پرانے بوائے فرینڈ اسیم مرچنٹ کی آپس میں بہت لڑائیاں ہوا کرتی تھیں، اس دوران پریانکا کئی مرتبہ رات دیر کو پریشان ہو کر مجھے فون کیا کرتی تھیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Priyanka (@priyankachopra)

    پرکاش کا کہنا تھا کہ ایک مرتبہ اسیم سے لڑائی کے بعد پریانکا ممبئی کے وسئی علاقے میں ڈرائیو کر کے آئیں اور وہاں خودکشی کی کوشش کی۔

    2002 میں بھی اسیم کی ماں کی موت کے بعد پریانکا نے ایک بلڈنگ سے کود کر اپنی جان دینی چاہی تھی، اس واقعہ کے بعد جب تک اس فلیٹ کی کھڑکیوں پر لوہے کے گرل نہیں لگائے گئے، تب تک پریانکا کو ایک کرسی سے باندھ کر رکھا گیا تھا۔

  • ٹریفک چالان ملنے پر شہری نے خود کشی کر لی

    ٹریفک چالان ملنے پر شہری نے خود کشی کر لی

    حیدرآباد: بھارتی شہر حیدرآباد میں ایک شخص نے ٹریفک چالان ملنے پر خود کشی کر لی۔

    بھارتی میڈیا کے مطابق حیدرآباد میں ٹریفک چالان کی رقم ادا کرنے سے قاصر 52 سالہ ایلیا نامی شخص نے اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا۔

    ایلیا اور اس کی بیوی ملّمہ آئی ایس سدرن ڈویژن کی چنتل بستی میں رہائش پذیر تھے، ٹریفک پولیس کی جانب سے ایلیا کی گاڑی پر 10 ہزار روپے کا چالان کٹا تھا۔

    چالان کی عدم ادائیگی پر ٹریفک پولیس نے ایلیا کی گاڑی ضبط کر لی تھی، جس پر وہ شدید ذہنی دباؤ کا شکار ہو گیا تھا، پولیس کے مطابق ایلیا نے پیر کی رات گھر آ کر زہر پی لیا۔

    جب گھر والے ایلیا کو تشویش ناک حالت میں اسپتال لے گئے تو ڈاکٹروں نے کہا کہ اس کی پہلے ہی موت واقع ہو چکی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ ایلیا ایک مزدور کے طور پر کام کرتا تھا اور دس ہزار کی رقم ادا کرنے سے قاصر تھا۔

    ایلیا نے خودکشی نوٹ بھی لکھا، جس میں اس نے وزیر اعلیٰ اور کے ٹی آر سے خواہش کا اظہار کیا کہ غریب لوگوں کو چالان کی وجہ سے پریشانیوں کا سامنا ہے اس لیے اس مسئلے پر توجہ دی جائے۔

    بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے نے ٹویٹ کرتے ہوئے لکھا کہ تتلنگانہ میں ٹریفک چالان لوگوں کے لیے سزائے موت بن چکا ہے، بی آر ایس حکومت اور ٹریفک پولیس کو عام آدمی پر لاپرواہی سے جرمانے کرنے کی بجائے انسانی رویہ اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔