Tag: خودکش بمبار گرفتار

  • لاہور میں  دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کا خودکش بمبار گرفتار

    لاہور میں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام ، کالعدم تنظیم کا خودکش بمبار گرفتار

    لاہور : انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ ( سی ٹی ڈی) نے لاہورمیں دہشت گردی کا بڑا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے کالعدم تنظیم کےخودکش بمبار کو گرفتارکر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے برکی روڈ کےقریب سی ٹی ڈی اوردہشت گردوں کےدرمیان فائرنگ کا تبادل پوا ، اس دوران کالعدم تنظیم کے خودکش بمبار کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ ساتھی زخمی حالت میں فرار ہوگیا۔

    ترجمان نے بتایا کہ سی ٹی ڈی نے دہشت گردوں کی گرفتاری کیلئے انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی کی، گرفتار دہشت گرد سے خودکش جیکٹ،سیفٹی فیوزوائر اور بارودی مواد برآمد ہوا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ سی ٹی ڈی نے برکی روڈ کے اطراف کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا۔

    انسداد دہشت گردی ڈیپارٹمنٹ نے کہا کہ خودکش دہشت گرد کی شناخت شمس کےنام سےہوئی ہے، گرفتار دہشت گرد بلوچستان کارہائشی اور کالعدم ٹی ٹی پی سے تعلق ہے۔

    ترجمان کے مطابق دہشت گردلاہور پربڑے حملےکی منصوبہ بندی مکمل کرچکےتھے تاہم سی ٹی ڈی نےمقدمہ درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی ہے۔

  • بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    بلوچستان میں‌ کارروائیاں، 4 دہشت گرد ہلاک، خودکش بمبار سمیت 24 گرفتار

    راولپنڈی: ایف سی نے بلوچستان میں مختلف کارروائیوں کے دوران 4 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جب کہ ایک خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق فرنٹیئر کانسٹیبلری نے بلوچستان کے مختلف اضلاع میں کارروائیاں کرتے ہوئے چار دہشت گردوں کو ہلاک کردیا جن کا تعلق بی آراے،یو بی اے سے تھا۔

    آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ خودکش بمبار سمیت 24 خطرناک ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا، خود کش بمبار سمیع اللہ کا تعلق ایل ای جے سے ہے جب کہ گرفتار ہونے والوں میں دو دہشت گرد محمد خان اور جلال الدین بھی شامل ہیں۔


    اسی سے متعلق: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی: تحریک طالبان مالاکنڈ کا نائب امیر ہلاک


    جاری بیان کے مطابق دونوں دہشت گردوں کا تعلق دہشت گرد تنظیم یو بی اے سے ہے، دونوں دہشت گرد ریلوے ٹریک بم سے اڑانے میں مطلوب تھے۔

    گرفتار کیے گئے تمام دہشت گردوں سے بھاری اسلحہ اور بارود برآمد کیا گیا ان میں ایل ایم جیز،ایس ایم جیز، بندوقیں، 16 کلو بارود، دستی بم، راکٹ، مارٹر شیل، 15 ہزار سے زائد مختلف راؤنڈز شامل ہیں۔