Tag: خودکش بم دھماکہ

  • افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    افغانستان پکتیکا میں خودکش حملہ،50 افراد ہلاک،60 زخمی

    کابل: افغانستان کے مشرقی صوبے پکتیکا میں والی بال ٹورنامنٹ کے دوران خود کش حملے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ ضلع یحییٰ خیل میں اس وقت پیش آیا جب والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل کا میچ جاری تھا،کہ اس دوران گراؤنڈ میں موجود لوگوں کے درمیان موجود خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکہ خیز مواد سے اڑادیا ،جس کے نتیجے میں پچاس افراد ہلاک جبکہ ساٹھ سے زائد زخمی ہوئے۔

    افغان حکام کے مطابق واقعہ کے بعدبھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کردیاگیا۔واقعہ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے بعض افراد کی حالت نازک بتائی جاتی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

  • بغداد :خودکش بم دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 25 افراد ہلاک

    بغداد :خودکش بم دھماکہ، رکن پارلیمنٹ سمیت 25 افراد ہلاک

    بغداد :عراقی دارالحکومت بغداد میں خودکش بم دھماکے میں رکن پارلیمنٹ سمیت پچیس افراد جان سے گئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق خود کش دھماکا بغداد کے نواحی علاقے میں قائم سیکیورٹی چیک پوسٹ پر ہوا، جس کی زد میں آکر پچیس افراد لقمہ اجل بن گئے ۔

    دھماکہ اس قدرشدید تھا کہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور پارکنگ میں کھڑی درجنوں گاڑیاں تباہ ہوگئیں، اب تک کسی تنظیم نے دھماکے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے ۔

  • یمن :خودکش بم دھماکہ، 20افراد جاں بحق،15زخمی

    یمن :خودکش بم دھماکہ، 20افراد جاں بحق،15زخمی

    صنعا:  پُرتشدد واقعات کا سلسلہ جاری ہے، مشرقی صوبے میں بم دھماکے میں درجنوں افراد جاں بحق متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

    یمن کے دارالحکومت  صنعا میں جنگجوؤں کی جانب سے کئے جانے والے ایک ہسپتال میں خودکش بم دھماکے میں بیس افراد جاں بحق جبکہ پندرہ افرادزخمی ہوگئے ہیں، مقامی ذرائع کے مطابق ایک حملہ آور نے باردو سے بھری گاڑی اسپتال سے ٹکرا دی۔

    خود کش حملے کی فوری طور پرکسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔