Tag: خودکش حملوں

  • انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملوں کا بڑا گروہ پکڑلیا

    راولپنڈی : انٹیلی جنس ایجنسیوں نے خودکش حملوں کابڑا گروہ پکڑلیا اور دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز ، منشیات اور کرنسی برآمد کرلی۔

    تفصیلات کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیوں نے بروقت کاروائیاں کر کے بڑی تباہی سے بچالیا ، خود کش حملوں کا بڑا نیٹ ورک سیکیورٹی فورسز کی پکڑ میں آگیا۔

    سیکیورٹی فورسز دہشت گرد نیٹ ورک سے افغان موبائل سمز ، منشیات اور کرنسی برآمد کرلی۔

    حکام نے بتایا کہ 19 جنوری کو جمرود تختہ بیگ چیک پوسٹ پر خودکش حملہ آور داخل ہواتھا، حملہ آور کی چیک پوسٹ میں فائرنگ سے 3 پولیس اہلکار شہید ہوئے تھے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ چیک پوسٹ پرفائرنگ کے بعد حملہ آور نے خود کو بم سے اڑا لیاتھا ، جس کے بعد کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے پولیس چوکی پر حملے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔

    سیکورٹی فورسز نے گولیوں کے خول،حملہ آورکے جسمانی اعضا فرانزک کیلئے جمع کیے ساتھ ہی علاقےکی جیو فینسنگ اور سی سی ٹی وی فوٹیج کی مددسے تجزیہ کیا گیا۔

    اکیس جنوری کو ملنے والی معلومات کے مطابق خودکش حملے کے پیچھے عمر نامی ٹی ٹی پی رکن تھا، ٹی ٹی پی رکن عمرکوتحصیل جمرود کےرہائشی ستانا جان نے سہولت فراہم کی،اسی حملےکی تحقیقات کی بنیاد پر خود کش حملہ آوروں کے خلاف کارروائی کی۔

    23 جنوری کو انٹیلی جنس بیس آپریشن کیا گیا، خودکش حملہ آوروں کے دوسہولت کارفرمان اورعبدالقیوم گرفتار کرلئے گئے جبکہ کالعدم ٹی ٹی پی نے قبول کیا کہ کارروائی میں سہولت کار ستانا جان مارا گیا۔

    ستائیس جنوری کوتین مشتبہ افراد کی موجودگی کی اطلاع پر ایک آپریشن کیا گیا، جس میں سہولت کار فضل امین، فضل احمد، محمد عامر اور حماد اللہ کوپکڑاگیا۔
    ستانا جان کے خلاف کارروائی میں 2 افغان شہری بھی پکڑے گئے ، سہولت کار فضل احمد نے انکشاف کیا کہ خود کش حملہ آور افغان شہری تھا ، خود کش حملہ آور کو ستانا جان پاکستان لے کے آیا تھا اور اسی نے حملہ آور کو ہتھیار اور خود کش جیکٹ بھی فراہم کی۔

    سہولت کار فضل احمد نے 18 جنوری کو موبائل سے جائے وقوعہ کی تصاویر لیں ، ستانا جان کالعدم ٹی ٹی پی شمالی وزیرستان کو چلا رہا تھا اور چھپنے کیلئے 4 مکانات کا استعمال کررہا تھا ، زیراستعمال مکان خود کش حملوں کیلئے بھی استعمال ہوتے تھے جبکہ خود کش حملہ آور کو افغانستان سے اس کے ہینڈلرز نے بھیجا۔

  • سری لنکن وزیر نے ایک مرتبہ پھر خودکش حملوں کی وارننگ جاری کردی

    سری لنکن وزیر نے ایک مرتبہ پھر خودکش حملوں کی وارننگ جاری کردی

    کولمبو : سری لنکن نے وزیر خفیہ معلومات کی بناء پر ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں ایک مرتبہ پھر دہشت گردانہ حملوں کا اندیشہ ظاہر کیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق عیسائیوں کے مذہبی تہوار ایسٹر سنڈے کے موقع پر متعدد دھماکوں سے لرزنے والے سری لنکا کے وزیرصحت نے کہا ہے کہ انہیں اور سات دیگر عہدیداروں کو انٹیلی جنس ذرائع سے معلومات ملی ہیں کہ ایسٹر پر ملک میں ہوٹلوں اور گرجا گھروں میں حملے کرنے میں ملوث گروپ ایک بار پھر حملوں کی منصوبہ بندی کررہا ہے۔

    وزیرصحت راجیتا سیناراٹنا نے بتایا کہ حکومتی وزیراء کو ملک میں ہونے والے خود کش حملوں میں وہ ممکنہ طور پر نشانہ بن سکتے ہیں۔

    خیال رہے کہ ایسٹر کے موقع پر سری لنکا میں گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے خودکش دھماکوں کے نتیجے میں 300 سے زائد افراد کی ہلاکت کے بعد برقع پر پابندی عائد کیے جانے کا امکان ہے۔

    مزید پڑھیں : سری لنکا میں برقع پر پابندی لگنے کا امکان

    واضح رہے کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 خودکش دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

    سری لنکن صدر متھری پالا سری سینا نے ایسٹر کی تقریبات کے دوران ہونے والے خود کش حملوں کے ایک ہفتے کے بعد ہنگامی قانون کے تحت ملک میں نقاب پہننے اور چہرہ چھپانے پر پابندی عائد کر دی تھی۔