Tag: خودکش حملہ

  • جکارتہ : پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،اہلکار زخمی

    جکارتہ : پولیس اسٹیشن پر خودکش حملہ،اہلکار زخمی

    جکارتہ: انڈونیشیا کے شہر سولو میں پولیس اسٹیشن پر خودکش حملے کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کےشہرسولومیں موٹر سائیکل سوار خودکش بمبار کا پولیس اسٹیشن پر حملہ،جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا.

    پولیس اسٹیشن کے ترجمان رافلی عمار کے مطابق حملہ آور صبح ساڑھےسات بجے زبردستی پولیس اسٹیشن کے احاطے میں داخل ہوا،ان کامزید کہنا تھاکہ حملہ آور کو پولیس اسٹیشن میں داخل ہونے سے روکنے پر اس نے خود کو زور دار دھماکے سے اڑالیا۔

    ابتدائی معلومات کے مطابق حملہ آور ہلاک ہوچکا ہے جبکہ ایک پولیس اہلکار کی زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

    انڈونیشیا کے صدر جوكو ويدودو نے امید ظاہر کی ہے کہ شہری پرسکون رہیں گے.

    انڈونیشین صدر نے پولیس چیف کو حکم دیا کہ وہ حملے میں ملوث ملزمان ک نیٹ ورک کا پتہ لگائیں اور اس حملے میں ملوث افراد کو منظر عام پر لے کر آئیں.

    یاد رہے کہ رواں برس جنوری میں انڈونیشیا میں فائرنگ اور خود کش حملے کے نتیجے میں چار شہری اور چارحملہ آوروں کی ہلاکتیں ہوئی تھیں.

  • یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک

    یمن کے شہر عدن میں خودکش حملہ،پچاس افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے شہرعدن میں داعش کاحملہ،خودکش بم دھماکےمیں کم از کم پچاس افرادجاں بحق ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق یمن کے جنوبی شہر عدن میں حملہ آور نے فوج کے ٹرینگ سینٹر میں نوجوانوں کی قطار کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا،ابھی تک یہ واضح نہیں ہوسکاکہ خودکش حملہ آور نے دھماکہ خیز جیکٹ سے خود کو اڑا یا بارود سے بھری گاڑی کےذریعےدھماکہ کیاگیا۔

    دہشت گرد تنظیم داعش نےیمب کے شہر عدن میں حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    یاد رہے گذشتہ دنوں یمن میں المکلاپورٹ کے قریب پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے تھے.

    رواں ماہ یمن میں داعش کی جانب سے کیا جانے والا تیسرہ بڑا حملہ ہے،حملوں میں مرنے والوں کی تعداد سو سے زائد ہوچکی ہے.

    واضح رہے اس سے قبل المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیاتھا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

  • بغداد: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،70 افراد جاں بحق ،60 زخمی

    بغداد: پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،70 افراد جاں بحق ،60 زخمی

    بغداد : عراقی دارالحکومت بغداد میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش حملے کے نتیجے میں ستر افراد جاں بحق اور ساٹھ زخمی ہوگئے۔ حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی۔

    عراقی داراحکومت بغداد کے جنوبی علاقے حلہ میں پولیس چیک پوسٹ پر خودکش ٹرک بم حملہ کیاگیا، جس کے نتیجے میں ستر افراد جاں بحق اور ساٹھ سے زائد ہوگئے ہیں۔

    زخمیوں اور لاشوں کو قریبی اسپتالوں میں منتقل کردیا گیا، خودکش حملے کی ذمہ داری دہشتگرد تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

  • ژوب: چھاؤنی گیٹ پر خودکش حملہ،4اہلکار زخمی

    ژوب: چھاؤنی گیٹ پر خودکش حملہ،4اہلکار زخمی

    ژوب: حساس علاقے چھاؤنی گیٹ پر زور دار دھماکہ چار سیکورٹی اہلکار زخمی ہو گئے۔

    تفصیلات کے مطابق ژوب کے فوجی چھاونی کے گیٹ زوردار دھماکہ ہوا دھماکے کی آواز دور دور تک سنی گئی دھماکے کی آواز سنتے ہی سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری نے موقع پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق نماز جمعہ کے دوران ایک گاڑی ژوب چھاونی کی جانب آر ہی تھی جسے سیکورٹی فورسز نے چھاونی گیٹ پر روکنے کا اشارہ کیا اس دوران ایک زوردار دھماکہ ہوا۔

    ابتدائی اطلاعات کے مطابق دھماکے کی نتیجے میں چار سیکورٹی زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر سی ایم ایچ منتقل کر دئیے گئے۔

    دھماکے کے مقام کے قریب ہی حساس ادارے کی دفتر بھی واقع ہے دھماکے کے باعث بجلی کی لائنیں نیچے گر گئی جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے تاہم ابھی تک سرکاری سطح پر دھماکے کے حوالے سے کوئی معلومات جاری نہیں کی گئی۔

  • کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : امریکی فوجی اڈےکے قریب خودکش حملہ، 20افراد ہلاک

    کابل : افغانستان میں امریکی فوجی اڈے کے قریب خودکش دھماکے میں بیس افراد ہلاک ہوگئے۔

    غیر ملکی خبررساں ایجنسی کے مطابق خوست میں فوجی اڈے کے قریب چیک پوسٹ پر بارود سے بھری گاڑی اڑا دی گئی۔ دھماکے کے نتیجے میں بیس افراد جان سے چلے گئے ۔

    افغان حکام کے مطابق حملے میں جاں بحق ہونیوالے زیادہ تر افراد عام شہری ہیں جس میں عورتیں اور بچے بھی شامل ہیں۔ اسپتال ذرائع کے مطابق حملے میں زخمی چھ افراد میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔

  • نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    نائیجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملہ،7افراد ہلاک

    ابوجا: نائجیریا کے شمال مشرقی علاقے میں خودکش حملے میں سات افراد ہلاک اورتینتیس زخمی ہوئے۔

    نائیجیرین اہلکاروں کا کہناہےکہ حملہ آورایک کم عمر خاتون تھی جس نے ریاست یوب کے ایک پُرہجوم بس اسٹینڈ پربارودی مواد سے خود کو اُڑادیا، جس کے نتیجے میں سات افراد ہلاک اور تینتیس زخمی ہو گئے، ہلاک افرادکی لاشوں اورزخمیوں کوفوری طور پرقریبی اسپتال منتقل کیاگیا۔

    ریاست یوب کے گورنرابراہیم غیدام نے داما تورو جنرل اسپتال کا دورہ کیا اور زخمیوں کی عیادت کی،گورنر نے اس حملےکو بد قسمت اور غیر انسانی قرار دیا اوروعدہ کیا کہ علاج کے اخراجات حکومت برداشت کرے گی، ابھی تک کسی گروپ نے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    بن غازی : سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش حملہ،7ہلاک، متعدد زخمی

    لیبیا: بن غازی میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر خودکش دھماکے کی زد میں آکر سات افراد ہلاک ہوگئے۔

    میڈیا رپورٹس کے مطابق بن غازی کے وسطی علاقے میں خودکش حملہ آور نے اپنی گاڑی فوجی چیک پوسٹ سے ٹکرا دی، دھماکے کے نتیجے میں چیک پوسٹ مکمل طور پر تباہ ہوگئی جبکہ چیک پوسٹ کے باہر کھڑی گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا۔

    دھماکے کی ذمہ داری تاحال کسی گروہ نے قبول نہیں کی۔

    اسپتال حکام کے مطابق بعض زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

  • سعودی عرب میں خودکش حملہ، 2 سرحدی محافظ شہید، 3 زخمی

    سعودی عرب میں خودکش حملہ، 2 سرحدی محافظ شہید، 3 زخمی

    عراق :عراق اور سعودی عرب کی سرحدی بارڈر پر خودکش حملے سے دو سعودی گارڈ جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراقی سرحدی علاقے عرار کے قریب نامعلوم حملہ آور نے سعودی گارڈز پر فائرنگ کردی جبکہ ایک حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا لیا، دھماکے میں ایک سینئر آفیسر سمیت دو سعودی گارڈز جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے جبکہ ایک حملہ آور کو گرفتار کرلیا گیا،سعودی افواج شام میں اسلامی ریاست کے خلاف امریکا کی قیادت میں فضائی حملوں میں شامل ہیں۔

    دوسری جانب امریکی ائیر فورس افرادی قوت کی کمی کی وجہ سے عراق اور شام کے علاقوں میں کارروائی کرنے کے لیے تیار نہیں۔ امریکی فضائیہ کا کہنا ہے کہ امریکی آپریٹر کو ڈرون کے استعمال میں دشواری کا سامنا ہے اور ڈرون کو آپریٹ کرنے کے لیے مزید افرادی قوت کی ضرورت ہے ورنہ ان حالات میں شام اور عراق میں کارروائی کرنا مشکل ہوجائے گا۔

  • کابل:  بس پر خودکش حملہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: بس پر خودکش حملہ، 6سیکورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں افغان سیکورٹی اہلکاروں کو لے جانے والی بس پرخودکش حملے میں چھ سیکورٹی اہلکار ہلاک اورآٹھ زخمی ہوگئے۔

    افغان پولیس حکام کے مطابق حملہ کابل کے مضافاتی علاقے تنگی تاراخیل میں رش کے اوقات میں ہوا، پیدل حملہ آوروں نے بس کو نشانہ بنایا، دھماکے کے بعد زخمیوں اورلاشوں کواسپتال منتقل کردیا گیا اورعلاقے کی ناکہ بندی کر کے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔

    طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • خیبرایجنسی: خودکش حملہ ،5افراد جاں بحق، 7زخمی

    خیبرایجنسی: خودکش حملہ ،5افراد جاں بحق، 7زخمی

    خیبر ایجنسی : وادی میں تیرہ میں خودکش حملے میں پانچ افراد جاں بحق اور سات زخمی ہوگئے ہیں۔

            ذرائع کے مطابق نامعلوم خودکش حملہ آور نے وادی تیرہ میں پیر میلا کے مقام پر خود کو دھماکے سے اڑا لیا، حملے میں پانچ افراد جان سے گئے جبکہ سات افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    زخمیوں کو طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

    دوسری جانب سیکیورٹی فورسز پر دہشتگردوں کے حملے نہ رک سکے، وانا ورسک کے مقام پر سیکورٹی فورسز کی گاڑی پر دو ریموٹ کنٹرول بم حملوں میں زخمی سیکیورٹی اہلکاروں کو مقامی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔