Tag: خودکش حملہ

  • یمن میں خودکش حملہ، 43 افراد ہلاک

    یمن میں خودکش حملہ، 43 افراد ہلاک

    صنعا: یمن کے دارالحکومت صنعا میں خودکش حملے میں تینتالیس افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق صنعا کے مرکزی علاقے میں واقع تحریر چوک پرخودکش حملہ آورنے اس وقت خود کواڑا لیا جب حکومت کے مخالفین بڑی تعداد میں مظاہرے کے لئے جمع تھے, زخمیوں اور لاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    حکام نے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہرکیا ہے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں، اب تک کسی تنظیم نے حادثے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

  • افغانستان :خودکش حملہ،3غیرملکیوں سمیت  4افراد ہلاک

    افغانستان :خودکش حملہ،3غیرملکیوں سمیت 4افراد ہلاک

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش حملے میں تین غیر ملکی مشیر اور ایک افغان ترجمان ہلاک ہوگئے، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    غیرملکی خبر ایجنسی کے مطابق خودکش حملہ آور نے کابل میں انسداد منشیات پولیس کے دفترکی عمارت کونشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں انسداد منشیات کے تین غیرملکی مشیراورایک افغان ترجمان ہلاک ہوگئے۔

    خودکش حملہ آور نے پولیس کی وردی پہنی ہوئی تھی، طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، پولیس نے علاقے کی ناکہ بندی کرکے سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

  • کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

    کوئٹہ: قمبرانی روڈ پر زائرین کی بس پر خودکش حملہ،2جاں بحق

    کوئٹہ میں نئے سال کے پہلے روز زائرین کی بس کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جس کے نتیجےمیں دو زائرین جاں بحق اور تیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں، بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکا خودکش تھا۔

    دہشت گردی کے عفریت نے دو ہزار چودہ میں بھی پاکستان کا پیچھا نہ چھوڑا۔ نئے سال کے پہلے روز کوئٹہ میں دہشت گردی کا پہلا واقعہ پیش آیا اور دہشت گردوں نے ایران سے واپس آنے والے زائرین کے قافلے کو نشانہ بنایا۔

    زائرین کا قافلہ تین بسوں پر مشتمل تھا جو کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر اخترآباد کے علاقے سے گزر رہا تھا ۔دھماکا زائرین کی بس کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت متعدد افراد زخمی ہو گئے ۔

    جنہیں بولان میڈیکل کمپلیکس اور دیگر اسپتالوں میں منتقل کیا گیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق دو لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا گیا ۔

    دھماکے کے بعد بس آگ بھڑک اٹھی تو فائر بریگیڈ کوبھی طلب کر لیا گیا۔ دھماکے کے بعد افراتفری دیکھنے میں آئی، پولیس وین بھی دھماکے کی زد میں آئی جس سے چار اہلکار زخمی بھی ہوئے۔

    صوبائی وزیر اطلاعات اور پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد سڑک کنارے کھڑی ایک گاڑی میں نصب تھا۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے مطابق دھماکہ خیز مواد کا وزن اسی سے سو کلوگرام تک تھا۔