Tag: خودکش حملے

  • انڈونیشیا: 3 گرجا گھروں پرخودکش حملے، 14 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

    انڈونیشیا: 3 گرجا گھروں پرخودکش حملے، 14 افراد ہلاک، 40 سے زائد زخمی

    جکارتا: انڈونیشیا کے شہر سورابایا کے 3 گرجا گھروں میں خودکش حملوں میں کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک جبکہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق انڈونیشیا کے شہرسورابایا میں تین گرجا گھروں کو نشانہ بنانے والے خودکش حملہ آور ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔ حملے کے نتیجے میں 14 افراد ہلاک اور درجنوں افراد زخمی ہوگئے۔

    انڈونیشین پولیس حکام کا کہنا ہے گرجا گھروں پردھماکے منصوبہ بندی کے ساتھ کیے گئے اور تینوں دھماکوں میں 10 منٹ کا وقفہ تھا۔ حملہ کرنے والوں میں ایک ہی خاندان ملوث ہے، حملہ خاتون نے اپنے دو بچوں کے ہمراہ خود کو چرچ کے اندر دھماکے سے اڑیا تھا جبکہ والد اور تین بیٹوں نے باقی جہگوں پردھماکے کیے تھے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں چرچ پر ہونے والے حملے کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کرلی ہے۔

    پولیس حکام کا خیال ہے کہ اتوار کی صبح چرچ میں ہونے والے خودکش دھماکے رواں ماہ پولیس حراست میں ہلاک ہونے والے پانچ دہشت گردوں کی موت کا رد عمل ہے۔

    ایسٹ جاوا پولیس کے ترجمان فرانس برنگ منگیرا کا کہنا ہے کہ تینوں حملوں میں مجموعی طور پر40 سے زائد افراد کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جبکہ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

    انڈونیشین پولیس کا کہنا تھا کہ پہلا حملہ سینٹا ماریا کتتھولک چرچ میں صبح ساڑھے 7 بجے ہوا تھا جس میں حملہ آوروں نے موٹر سائیکل کا استعمال کیا تھا۔

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ واقعے کے عینی شاہدین نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ چرچ میـں ہونے والے تیسرے حملے کے وقت ایک سے زیادہ برقعہ پوش خواتین بچوں کے ساتھ چرچ میں داخل ہوئیں اور دھماکہ ہوگیا۔

    پولیس کا کہنا تھا دہشت گردوں نے تیسرا دھماکہ چرچ کی موٹر سائیکل پارکنگ میں کیا تھا جس کے نتیجے میں پارکنگ میں کھڑی ہوئی درجنوں موٹرسائیکلیں جل کر تباہ ہوگئیں۔

    دوسرے خودکش دھماکے کے نتیجے میں تباہ ہونے والی موٹر سائیکلیں

     

    غیر ملکی میڈیا کا کہنا تھا کہ پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ مسیحی برادری کی دیگر عبادت گاہوں پر ہونے والے حملے ناکام بنادیئے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے سے گفتگو کرتے ہوئے انڈونیشین پولیس نے بتایا کہ تاحال خودکش حملوں کی ذمہ داری کسی بھی دہشت گرد گروپ نے قبول نہیں کی ہے۔


    انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا


    یاد رہے کہ یہ انڈونیشیا میں دوسرا بڑا خودکش حملہ ہے اس سے قبل سنہ 2005 میں انڈونیشیا کے شہر بالی میں خودکش حملہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال 28 اگست کو انڈونیشیا میں مبینہ خودکش خاتون حملہ آور کو ساڑھے7سال قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ خاتون داعش سے متاثر اور صدارتی محل کو نشانہ بناناچاہتی تھی۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • عراق میں دو خودکش حملے، 83 جاں‌ بحق، 90 زخمی

    عراق میں دو خودکش حملے، 83 جاں‌ بحق، 90 زخمی

    ناصریہ: عراق میں دو حملوں کے باعث کم ازکم 83 افراد جاں بحق اور 90 سے زائد زخمی ہوگئے، جن میں بیشتر کی حالت تشویش ناک ہے، داعش نے حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی۔

    خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق حملے بغداد سے 200 کلومیٹر جنوب میں واقع شہر ناصریہ میں ہوئے، ایک حملہ ریسٹورنٹ اور ایک دھماکا چیک پوائنٹ پر ہوا۔

    ضلعی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر نے بتایا کہ ریسٹورنٹ پر حملہ اس وقت ہوا جب زائرین دوپہر کے کھانے کے لیے ہوٹل میں موجود تھے، فوجی وردی میں ملبوس ایک دہشت گرد نے ہوٹل میں داخل ہوکر فائرنگ شروع کردی، اس وقت وہاں عراقی اور ایرانی زائرین موجود تھے جو کربلا اور نجف جارہے تھے کچھ ہی لمحے بعد ہوٹل کے نزدیک واقع چیک پوسٹ پر ایک خودکش بمبار نے ایک کار کو چوکی کے نزدیک دھماکے سے اڑا دیا۔

    پولیس کرنل نے خبر رساں ادارے رائٹر کو بتایا کہ کئی مسلح افراد ریسٹورنٹ میں داخل ہوئے جنہوں نے ہینڈ گرنیڈز پھینکے اور فائرنگ کی بعدازاں ایک خودکش حملہ آور نے ریسٹورنٹ میں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    ضلعی ہیلتھ ڈپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر جسیم الخالدی نے بتایا کہ دونوں دھماکوں میں اب تک 83 افراد جاں بحق ہوچکے ہیں جب کہ زخمیوں کی بڑی تعداد علیحدہ ہے، زیادہ ہلاکتیں ریسٹورنٹ کے اندر ہوئیں۔

    واشنگٹن پوسٹ سے ٹیلی فونک گفتگو کرتے ہوئے جسیم الخالدی نے بتایا کہ یہ ریسٹورنٹ نجف اور کربلا جانے والے افراد میں مقبول تھا اور وہاں جانے والے یہاں وقفہ کرکے کھانا ضرور کھاتے ہیں ،یہاں ہر وقت ہجوم رہتا ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق ہلاکتوں کی تعداد 74 اور زخمیوں کی تعداد 93 ہے جب کہ بی بی سی کے مطابق ہلاکتیں 50 تک ہیں۔

    پولیس اور وزاررت صحت کے مطابق حملہ اہل تشیع افراد کی جانب سے استعمال کیے جانے والے اس راستے پر ہوا جس کے ذریعے وہ مقدس مقامات کی زیارت کے لیے جاتے ہیں۔

    داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

    امق نیوز ایجنسی کے مطابق داعش نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے آن لائن اپنا بیان جاری کردیا ہے۔

  • سندھ حکومت کا چندے سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ

    سندھ حکومت کا چندے سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ

    کراچی: سندھ حکومت نے چندے سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا،اپیکس ریویو کمیٹی نےعید قربان پرکھالیں جمع کرنے والوں کے آڈٹ کا بھی فیصلہ کیا۔

    وزیراعلیٰ سندھ کے زیرصدارت اپیکس ریویو کمیٹی کااجلاس منعقد ہوا جس میں صوبے میں امن و امان اور نیشنل ایکشن پلان پر بریفنگ دی گئی ، اجلاس میں چندہ دینے والوں کو ریڈار میں لانے کی ٹھان لی گئی ہے، سائیں سرکار نے مشاورت کے بعد چندے سے متعلق قانون سازی کا فیصلہ کرلیا۔

    اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ عید قربان پرکھالیں جمع کرنے والوں کو بھی حساب دینا ہوگا، حکام کو بتایا گیا کہ صوبےمیں نیشنل ایکشن پلان کےتحت گیارہ نکات پرعمل ہوا، صوبے کے آٹھ ہزار آٹھ سو پچپن مدارس کی رجسٹریشن کی گئی، ملٹری کورٹ کو بھیجے گئے ایک سو پانچ کیسز میں سے انسٹھ کیس وفاقی وزارت داخلہ نے منظور کئے۔

    اجلاس میں شکارپورخودکش حملے میں ملوث بلوچستان سےآئے دہشت گردوں کا معاملہ بھی بلوچستان حکومت کے سامنے اٹھانے کا فیصلہ کیاگیا ۔

    وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نےکراچی فوری طور پرفرانزک لیب قائم کرنے کے احکامات بھی جاری کردیئے،کراچی میں غیر قانونی تارکین وطن کےمعاملے پر بھی وفاقی حکومت سے بات چیت کی جائے گی۔

  • شام کے دوشہروں میں بم دھماکے،150 افراد جاں بحق

    شام کے دوشہروں میں بم دھماکے،150 افراد جاں بحق

    دمشق: شام کے شہروں طرطوس اورجبلہ میں داعش کے حملے میں ڈیڑھ سوافرادجان کی بازی ہار گئے.

    تفصیلات کے مطابق دھماکوں میں مسافروں سے بھرے بس اسٹیشن اور ایک ہسپتال کو نشانہ بنایا گیا،طرطوس میں ایک پیدل خود کش حملہ آوراور ایک کارسوار حملہ آور نے بس اڈے میں داخل ہوکر خودکودھماکےسےاڑادیا.

    دوسری جانب شام کےشہر جبلہ میں محکمہ بجلی کی عمارت کےقریب دھماکہ کیا گیا،دونوں شہروں میں ہونےوالےدھماکوں میں کم از کم ڈیڑھ سو افرادجاں بحق جبکہ درجنوں زخمی ہوگئے،زخمیوں میں سے متعددافراد کی حالت نازک ہے.

    سرکاری نیوزایجنسی کےمطابق بس اڈےکےداخلی راستے پر متعددراکٹس بھی داغے گئے.

    دہشت گرد تنظیم داعش نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

  • شام : بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک

    شام : بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک

    دمشق: شام میں بم دھماکوں میں سو سے زائد افراد ہلاک جبکہ 120افراد زخمی ہوگئے.

    تفصیلات کے مطابق بحیرہ روم کے ساحلی شہر میں موجود مانیٹرنگ گروپ کے مطابق شام میں دو خودکش حملوں سمیت دہشت گردی کے تین واقعات میں 100سے زائد افراد ہلاک جبکہ 120افراد زخمی ہوگئے.

    سرکاری نیوز چینل الاخباریہ کی جانب سےشئیر کی گئی تصویر میں شام کے شہر جبلہ میں ہونے والے خودکش حملے کے بعد کا منظر دیکھا جاسکتا ہے.

    syria-post-1

    شام کے سرکاری نیوز چینل کے مطابق ایک دھماکہ جبلہ میں سرکاری اسپتال کے قریب ہوا.

    syria-post-2

    واضح رہے کہ شام میں تین حملوں سے میں سے دو خودکش حملے تھے اور ان حملوں میں رہائشی علاقوں کو نشانہ بنایا گیا ہے.

    syria-post-3

  • افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے، 9 فوجی اہلکار ہلاک،30 زخمی

    افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے، 9 فوجی اہلکار ہلاک،30 زخمی

    قابل: افغانستان میں یکے بعد دیگرے دو خودکش حملے ہوئے جس میں نو فوجی اہلکار ہلاک اور تیئس زخمی ہوئے ہیں۔

    افغانستان کے صوبے بلخ کے دارلحکومت مزار شریف کے قریبی ضلع ڈھیڈائی میں خودکش حملہ آوروں نے افغان فوج کی بس کے قریب دھماکے کیے۔

    دھماکوں سے ہرطرف تباہی پھیل گئی، افغان حکام کے مطابق دو خودکش حملہ آوروں نے فوجی اہلکاروں کو لے کر آنے والی بس کو نشانہ بنایا، جس سے تئیس سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔

    اسپتال ذرائع کا کہنا ہے کہ خودکش حملے میں زخمی ہونے والوں میں سےچار کی حالت تشویشناک ہے۔ سرکاری طور پر نو فوجی اہلکاروں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی ہے۔

    افغان طالبان نے بس پر خودکش حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔ گزشتہ سال دسمبر سے طالبان کے افغان فوج کیخلاف حملوں میں تیزی آئی ہے۔

  • داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

    داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی

    ریاض: عسکریت پسند گروپ دولت اسلامیہ داعش نے سعودی عرب کی مسجد میں ہونے والے خودکش حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے۔

    آئی ایس نے ایک آن لائن بیان جاری کیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ یہ حملہ ان کی تنظیم کے رکن نے کیا، جس کا نام ابو عامر النجدی تھا۔

    یہ پہلی بار ہے کہ داعش نے سعودی عرب میں کسی حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

    یاد رہے کہ سعودی عرب کے صوبے قطیف کی مسجد میں نمازجمعہ کی ادائیگی کے دوران خودکش حملے میں تیس نمازی شہید جبکہ پچاس افرادزخمی ہوگئے۔زخمیوں میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

    مسجد میں دھماکے کے موقع پر 150 سے زائد افراد نماز پڑھ رہے تھے۔

    وزیر داخلہ کےترجمان نے کہا کہ خود کش حملے کی تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے اور مزید تفصیلات جلد فراہم کی جائیں گی۔

  • اسلام آباد: امام بارگاہ خودکش دھماکہ کا مقدمہ درج

    اسلام آباد: امام بارگاہ خودکش دھماکہ کا مقدمہ درج

    اسلام آباد: امام بارگاہ قصر سکینہ پر خودکش حملے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اسلام آباد کے امام بارگاہ قصر سیکنہ پر ہونے والے خودکش دھماکہ کا مقدمہ شہزاد ٹاون تھانے میں درج کرلیا گیا، مقدمہ امام بارگاہ کے متولی زین العابدین کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے ۔

    مقدمے میں انسداد دہشتگردی، قتل ،اقدام قتل سمیت دیگر دفعات شامل کی گئی ہیں، امام بارگاہ حملے کے بعد شہر بھر میں سیکیورٹی ہائی الرٹ ہے ۔

    پولیس نے غوری ٹاون، اقبال ٹاون سمیت دیگر علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے پندرہ مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا ہے، جن کے قبضے سے اسلحہ بھی بر آمد ہوا ہے۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز شکریال روڈ پر واقع امام بارگاہ  امام بارگاہ قصر سکینہ میں دھماکہ اور فائرنگ ہوئی، جس کے نتیجے میں 2 افراد جان بحق جبکہ 8 زخمی  ہوگئے۔

    خودکش حملہ آور نے امام بارگاہ میں گھسنے کی کوشش کی تاہم وہاں موجود گارڈ نے جان پر کھیلتے ہوئے حملہ آور کو گیٹ پر ہی روک لیا جس پر خودکش حملہ آور نے وہیں خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

  • جے یوآئی ف کا وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

    جے یوآئی ف کا وفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ

    اسلام آباد: حکومت کی اتحادی جماعت جے یوآئی ف نے مولانافضل الرحمان حملے کی تحقیقات نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ سے مستعفی ہونے کامطالبہ کردیا۔

     مولانافضل الرحمان پر خودکش حملےکی تحقیقات کاجائزہ لینے کیلئےجے یوآئی ف کی مجلس عاملہ کااجلاس ہوا،اجلاس کےبعدجے یوآئی ف کے رہنما حافظ حسین احمد نے حملے کی تحقیقات نہ ہونے پروفاقی وزیرداخلہ کوآڑے ہاتھوں لیا۔

    حافظ حسین احمد کاکہناتھاکسی کوچھینک آجائےتو چوہدری نثارطویل پریس کانفرنس کرڈالتے ہیں لیکن انہیں مولانافضل الرحمان پرحملے کی مذمت کرنے کی بھی توفیق نہیں ہوئی۔جے یوآئی کا چاررکنی وفد وزیراعظم سےملے گا اور پوچھے گاکہ حملے میں کون ملوث ہے۔

    ان کاکہناتھا جے یوآئی اپناسفر جاری رکھی گی،حافظ حسین احمد نےمولانافضل الرحمان کووفاق کی جانب سےسیکیورٹی فراہم نہ کرنے کابھی شکوہ کیا۔

  • نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں، فضل الرحمان

    نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں، فضل الرحمان

    اسلام آباد: مولانا فضل الرحمان کاکہناہے نہ جانے کونساگناہ کیاہے جو حملے کیے جارہے ہیں۔

    مولانا فضل الرحمان سے پرویز رشید اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے اسلام آباد میں ان کی رہائش گاہ پرملاقات کی،وزیراطلاعات پرویزرشیدکاکہناتھا سیاست دانوں اور عوام پر حملوں کے متحمل نہیں ہوسکتے،مولانا فضل الرحمان نے کہاماضی میں کیے گئے حملوں کی تحقیقات سے آگاہ نہیں کیا گیانہ جانے حملے کیوں کیے جارہے ہیں۔

    مولانافضل الرحمان کاکہناتھا کچھ لوگ ملک کوانارکی کی طرف لے جاناچاہتے ہیں اورہم سے ہماری تہذیب چھینناچاہتے ہیں، مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کوئٹہ حملے کو آپریشن کا ردعمل قرار دیا،مشیرخارجہ اور وزیراطلاعات کاکہناتھاپاک فوج دہشت گردوں کیخلاف برسرپیکار ہےکامیابی مقدرہوگی۔