Tag: خودکش دھماکوں

  • چیف جسٹس نے خودکش دھماکوں کے الزام میں عمرقید کاٹنے والے کوبری کردیا

    چیف جسٹس نے خودکش دھماکوں کے الزام میں عمرقید کاٹنے والے کوبری کردیا

    اسلام آباد : سپریم کورٹ نے خودکش دھماکوں عمر قید سزا یافتہ ملزم کوبری کردیا، چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے استغاثہ کے پاس ملزم کے خلاف  کوئی ٹھوس ثبوت نہیں، اتنا بڑا دھماکا ہوگیا اس لیے سزا دے دی۔

    تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں چیف جسٹس آصف کھوسہ کی سربراہی میں بینچ نے خودکش دھماکوں میں ملوث ملزم کی سزا کے خلاف اپیل پر سماعت کی۔

    دوران سماعت چیف جسٹس نے کہا کہ افسوس کی بات ہےنچلی عدالتوں نےیہ چیزیں کیوں نہیں دیکھتیں ،اتنا بڑا دهماکہ ہو گیا اس لیے سزا دے دی، ہائی کورٹ اتنی بڑی عدالت ہےاس نےبھی شواہد کونہیں دیکھا۔

    وکیل نے عدالت میں بتایا کہ 2008میں پاکستان نیول وارکالج لاہورکے باہردوخودکش دھماکے ہوئے، دھماکے میں 3 افراد جاں بحق اور 18 زخمی ہوئے تھے۔

    چیف جسٹس کا کہنا تھا اتنا بڑا واقعہ ہوگیا ، 2 دھماکے ہوئے لیکن کوئی ثبوت ہی نہیں، ثبوت صرف دھماکاہی ہے؟ آپ کے پاس ملزم کے خلاف کوئی ٹھوس ثبوت نہیں؟ ایسا لگ رہا ہے ملزم کو ویسے ہی کیس میں گھسیٹاگیا، ملزم کانام ایف آئی آرمیں بھی موجود نہیں تھا۔

    عدالت نے خودکش دهماکوں میں ملوث عمرقید کے ملزم کو عدم شواہد پر شک کا فائدہ دیتے ہوئے بری کرنےکاحکم دیا۔

    خیال رہے ٹرائل کورٹ نے ملزم ندیم حسین کو عمرقید کی سزاسنائی تھی ، جسے ہائی کورٹ نے برقرار رکھا تھا ، بعد ازاں ملزم نے ہائی کورٹ کا فیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

  • یمن : خودکش بم دھماکے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک

    یمن : خودکش بم دھماکے میں 25 پولیس اہلکار ہلاک

    عدن : المکلاپورٹ کے قریب خودکش حملے میں 25 پولیس اہلکار جاں بحق، رواں ہفتے داعش کی جانب سے کیا جانے والا یہ دوسرا حملہ ہے.

    تفصیلات کےمطابق صوبائی عہدیدار کا کہنا تھا کہ پولیس کےٹریننگ سینٹر میں خودکش حملہ آور نے اپنے آپ کو دھماکے خیزمواد سے اُڑا دیا،جس میں 25 پولیس اہلکار جان کی بازی ہار گئے، گذشتہ ماہ حکومت کی جانب سے اس شہر کو القاعدہ کے قبضے سے چھڑایا گیا تھا، القاعدہ نے اس شہر پر ایک سال تک قبضہ کیا ہوا تھا.

    اتوار کو ہونے والے اس خوفناک دھماکے میں 25 افراد جاں بحق جبکہ 64 افراد زخمی ہوگئے.

    دہشت گرد تنظیم داعش کی جانب سے آن لائن ویب سائٹ پر اس خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول کر لی گئی، یہ علاقہ داعش کی حریف القاعدہ کا مضبوط گڑھ مانا جاتا ہے.

    داعش نے ویب سائٹ پر لکھا ہے کہ بھائی ابو باڑہ انصاری نے سیکورٹی فورسسز کے اجتماع کے درمیان خود کو دھماکے خیز مواد سے اُڑایا.

    یاد رہے اس سے قبل جمعرات کو المکلا شہر سے باہرعسکریت پسندوں کی جانب سے دھماکہ خیزمواد سے بھری گاڑی کو فوجی اڈے میں اُڑایا گیا،جس کے نتیجے میں 15 فوجی جاں بحق ہوئے تھے،داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرلی تھی.

  • لاہور: گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج

    لاہور: گرجا گھروں میں خودکش دھماکوں کے2 علیحدہ علیحدہ مقدمات درج

    لاہور: یوحنا آباد دو مختلف چرچز میں ہونے والے دھماکوں کے مقدمات درج کر لئے گئے۔

    لاہور کے تھانہ نشتر ٹاون میں پادری ارشاد اور فرانسز ارشاد کی مدعیت میں دو علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر لئے گئے ہیں، مقدمات انسداد دہشت گردی، قتل اور اقدام قتل کے دفعات کے تحت درج کئے گئے ہیں۔

    گذشتہ روز یوحنا آباد میں دو مختلف خود کش دھماکے ہوئے۔  یوحنا آباد میں واقع کرائسٹ اور کیتھولک گرجا گھروں میں دھماکے اس وقت ہوئے جب خصوصی عبادات جاری تھیں کہ یکے بعد دیگرے دھماکے ہوگئے، جس کے نتیجے میں 15 افراد جاں بحق جبکہ 71 زخمی ہوئے تھے، بعد ازاں مشتعل مظاہرین نے دو مشکوک افراد کو بد ترین تشدد کے بعد قتل کر دیا اور آگ لگا دی تھی۔

    پاکستان کی مسیحی برادری آج ملک بھر میں یومِ سوگ منانا رہی ہے جبکہ ملک بھر میں مشنری اسکول بھی آج بند ہیں۔

    کراچی میں آج تمام مشنری اسکول اور تعلیمی ادارے بند رہے سانحہ یوحنا آباد کے خلاف بشپ آف پاکستان صادق ڈینل کی اپیل پر تمام تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں جبکہ گرجا گھروں میں خصوصی عبادات کا اہتمام کیا گیا، مسیحی کمیونٹی کی جانب سے شہر کے مختلف علاقوں میں احتجاج کا سلسلہ جاری ہے۔

    شارع فیصل پر نکالی جانیوالی ریلی کے باعث بدترین ٹریفک جام ہوگیا اور شہری کئی گھنٹے تک ٹریفک جام میں پھنسے رہے، شارع فیصل پر نکالی جانیوالی ریلی بلوچ پل سے شروع ہوکر گورا قبرستان پر اختتام پزیر ہوئی شرکاء نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے۔

    شرکاء نے مطالبہ کیا کہ دہشتگردی کے واقعات میں ملوث اصل افراد کو گرفتار کیا جائے ، کراچی میں سینٹ جوزف، سینٹ پیٹرک، سینٹ لارنس کالجوں سمیت مختلف نجی مسیحی اسکول بند رہے۔

    صادق ڈینیل کا کہنا ہے کہ حملہ پاکستان کو بدنام کرنے کی سازش ہے اور مسیحی کمیونٹی اس صورتحال میں صبر و تحمل سے کام لی۔

    سانحہ لاہور کے خلاف مسیحی برداری نے احتجاجاً مشنری اسکولز بند کردیئے گئے ہیں، سانحہ لاہور کے خلاف مسیحی برداری آج کوئٹہ میں احتجاجی ریلوں کا انعقاد کریگی اور تمام چرچز میں دعائیہ تقریبات کاانعقاد بھی کیا جائے گا ،ضلعی انتظامیہ کے مطابق دعائیہ تقریبات اور ریلیاں کو سیکورٹی فراہم کردی گئی ہے۔

    بشپ آف پاکستان صادق ڈینئیل کا کہنا ہے کہ چرچ پر خودکش حملے ملک کو کمزور کرنے کی سازش ہیں، دھماکوں کے کیخلاف ملک بھرمیں یوم سوگ منائیں گے۔

    آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا کا کہنا ہے کہ واقعہ واہگہ اور پولیس لائنز دھماکے سے ملتا ہے خودکش حملوں کے بعد مظاہرین کے خلاف پولیس نے بڑے نقصان سے بچنے کے لئے ایکشن نہیں لیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر پولیس وہاں موجود نہیں تھی تو اہلکار شہید اور زخمی کیسے ہوئے۔