Tag: خود کش بمبار

  • سی ٹی ڈی کی کارروائی،  فتنہ الخوارج  کا خود کش بمبار  سہولت کار سمیت ہلاک

    سی ٹی ڈی کی کارروائی، فتنہ الخوارج کا خود کش بمبار سہولت کار سمیت ہلاک

    پشاور : سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الخوارج کا خودکش حملہ آور سہولت کار سمیت ہلاک ہوگیا، خودکش بمبار کا تعلق افغانستان اور کالعدم تنظیم سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق پشاور کے نواحی علاقے شمشتو ارمڑ میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے آپریشن میں فتنہ الخوارج کے خودکش حملہ آور کو سہولت کار سمیت ہلاک کردیا.

    ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا خودکش حملہ آور کا تعلق افغانستان اور کالعدم تنظیم سے ہے، دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کیا گیا۔

    ترجمان کا کہنا تھا کہ خودکش حملہ آور افغانستان سے آیا تھا اور وہ خیبر پختونخوا میں بڑے پیمانے پر دہشت گردی کے حملے کو انجام دینے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے

    ترجمان نے مزید کہا کہ دہشت گرد کے قبضے سے خودکش جیکٹ،ایس ایم جی اوراسلحہ برآمد ہوا، ہلاک دہشت گرد پولیس کو متعدد مقدمات میں مطلوب تھا۔

    یاد رہے گذشتہ روز سیکورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع دکی میں ہونے والی فائرنگ کے تبادلے میں دو ہندوستانی سپانسر دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا تھا۔

  • گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

    گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کے دوران تفتیش ہوشربا انکشافات

    لاہور : برکی سے گرفتار ہونے والے خودکش بمبار کا کہنا ہے کہ وہ چمن کے راستے پاکستان میں داخل ہوا، دوران تفتیش اس نے اہم انکشافات کیے۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق برکی سے پکڑے گئے خودکش بمبار کے دوران تفتیش اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

    اس حوالے سے ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا ہے کہ گرفتار خودکش بمبار شمس اللہ کو افغانستان میں دہشت گردی کی باقاعدہ تربیت دی گئی تھی۔

    خودکش بمبار شمس اللہ کو جماعت الحرار کے کمانڈر سلیمان اور قاسم خراسانی نے ٹریننگ دی، ٹریننگ کے بعد اسے چمن کے راستے پاکستان بھجوایا گیا۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گرد قاسم خراسانی پولیس لائن پشاور اور لاہور میں پولیس افسران کی ٹارگٹ کلنگ کا ماسٹر مائنڈ ہے۔

    خودکش بمبار شمس اللہ نے دوران تفتیش انکشاف کیا کہ بتایا دوران ٹریننگ اس کو نشہ اور دیگر ادویات استعمال کرائی جاتی تھیں۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ مقامی سہولت کار علی نے خودکش بمبار کو 3 دن لاہور میں قیام کرایا اور خودکش جیکٹ بھی فراہم کی۔

    ترجمان سی ٹی ڈی کا مزید کہنا ہے کہ مقامی سہولت کار علی کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر انٹیلی جنس بیسڈ کارروائیاں جاری ہیں جسے جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

    واضح رہے کہ سی ٹی ڈی نے گزشتہ روز پنجاب کے مختلف شہروں میں 146 آئی بی اوز آپریشن کرکے11 دہشت گرد گرفتارکرلیے۔

    جن شہروں میں کاروائیاں کی گئیں ان میں سرگودھا، پنڈی، پاکپتن، گجرات، چکوال، بہاولپور، بہاول نگر اور فیصل آباد شامل ہیں، میانوالی سے کالعدم ٹی ٹی پی کا خطرناک دہشت گرد بارودی مواد سمیت پکڑا گیا۔

    سی ٹی ڈی کے مطابق دہشت گردوں سے دھماکہ خیزمواد، 2آئی ای ڈی بم، 19 ڈیٹونیٹر،حفاظتی فیوز تار پمفلٹ اور نقدی بھی برآمد ہوئی ہے۔

    گرفتاردہشت گردوں کی شناخت حیدر سلطان، ولی رحمان، زبیر، امین، اکبر، مقصود خان ،عمیر، ظفراقبال، ابراہیم قاسمی، محب اللہ اور صدام حسین کے ناموں سے ہوئی ہے۔

    سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گرد مختلف مقامات پر کارروائی کرکے عوام میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتے تھے۔ رواں ہفتے میں ڈیڑھ ہزار کومبنگ آپریشنز کے دوران 400 سے زائد مشتبہ افراد بھی گرفتار کیے گئے ہیں۔

  • وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی لورالائی دہشت گردی کی مذمت

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری کی لورالائی دہشت گردی کی مذمت

    اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے لورالائی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امن اور ترقی کے دشمنوں کے مذموم مقاصد ناکام بنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق فواد چوہدری نے لورالائی میں ہونے والے دہشت گرد حملے کی مذمت کی، انھوں نے کہا کہ امن دشمنوں کے مقاصد کو ناکام بنایا جائے گا۔

    [bs-quote quote=”دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔” style=”style-7″ align=”left” color=”#dd3333″ author_name=”فواد چوہدری”][/bs-quote]

    وزیرِ اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے، دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک جدوجہد جاری رہے گی۔

    فواد چوہدری نے مزید کہا کہ شہدا نے لہو سے امن کے چراغ روشن کیے، شہدا ہمارا فخر ہیں، قوم انھیں خراج تحسین پیش کرتی ہے۔

    وزیرِ اطلاعات نے کہا ’سیکورٹی اداروں نے مہارت سے لوگوں کی جان بچائی۔‘ دریں اثنا فواد چوہدری نے شہدا کے درجات کی بلندی اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا بھی کی۔

    یہ بھی پڑھیں:  لورالائی حملہ: تین اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید، تینوں دہشت گرد ہلاک

    خیال رہے کہ آج بلوچستان کے علاقے لورالائی میں ڈی آئی جی ژوب رینج کے دفتر پر دہشت گردوں نے حملہ کیا، جس میں پولیس اہل کاروں سمیت 9 افراد شہید، جب کہ 20 افراد زخمی ہوئے۔

    تین خود کش بم باروں نے سہ پہر کو ڈی آئی جی کے دفتر میں داخلے کی کوشش کی تھی، تاہم پولیس اہل کاروں نے بر وقت کارروائی کر کے دہشت گردوں کو روکا۔

  • سانحہ لاہور: خود کش بمبار کو لانے والا ملزم گرفتار کرلیا، شہباز شریف

    سانحہ لاہور: خود کش بمبار کو لانے والا ملزم گرفتار کرلیا، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا ہے کہ لاہورمیں دہشت گردی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کو خراج تحسین پیش کرتاہوں، سیاسی جماعت کے سربراہ کا دہشت گردی سے متعلق بیان پڑھ کر دکھ ہوا۔

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں چیئرنگ کراس دھماکے سے متعلق اہم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، شہبازشریف نے کہا کہ لاہور دھماکے میں 2 پولیس افسران سمیت 14 افراد شہید ہوئے، دہشت گردی میں ملوث مجرمان کی نشاندہی ہوگئی ہے، دہشت گردی کےخلاف پولیس کےاقدامات قابل تحسین ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چیئرنگ کراس دھماکے کی تحقیقات میں اہم پیشرفت ہوئی جس کے بعد چیئرنگ کراس حملےمیں ملوث دہشت گرد کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتار دہشت گرد انوارالحق نے خود کش بمبار کو جائے وقوعہ پر لانے کا اعتراف کر لیا ہے۔

    سہولت کارانوارالحق کا تعلق باجوڑسے اور خود کش حملہ آور کا تعلق افغانستان سے ہے، خود کش حملے کی منصوبہ بندی بھی افغانستان میں ہوئی۔

    شہبازشریف کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کانیٹ ورک افغانستان سےکام کررہا ہے، ایک سوال کے جواب میں شہبازشریف کا کہنا تھا کہ ایک سیاسی جماعت کے سربراہ کی جانب سے دہشت گردی کے حوالے سے بیان پڑھ کر انتہائی دکھ ہوا، سیاسی جماعت کےسربراہ نے واقعے پر سیاست کو ترجیح دی، دہشت گردی پرپوائنٹ اسکورنگ سے گریزکرنا چاہیئے۔

    وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے کہا کہ ہمارا فوجی عدالتوں پر مؤقف بڑا واضح ہے، فوجی عدالتیں قائم ہونی چاہئیں، نوازلیگ فوجی عدالتوں میں توسیع کی حمایت کرتی ہے، فوجی عدالتوں سےدہشت گردوں کو سزائیں ملی ہیں۔

    وزیراعلیٰ پنجاب نے واضح کیا کہ اگر پنجاب میں سپرگرینڈ آپریشن کی ضرورت ہے تو کریں۔ انہوں نے کہا کہ دہشت گردوں سے خون کےایک ایک قطرےکا بدلہ لیں گے،دہشت گرد پاکستانی قوم کو شکست نہیں دے سکتے، ہمارا عزم انٹیلی جینس کو مزید مضبوط بنانا ہے۔

    دہشت گردی کےخلاف جنگ ہماری بقا کا سوال ہے اوراس کا خاتمہ مشترکہ ہدف ہے، پریس کانفرنس کے موقع پر صحافیوں کو لاہور میں دھماکے سے متعلق ایک ویڈیو بھی دکھائی گئی جس میں دہشت گردوں کو موٹر سائیکل پر آتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

  • لاہورسے خود کش بمبارساتھی سمیت گرفتار، جیکٹ برآمد

    لاہورسے خود کش بمبارساتھی سمیت گرفتار، جیکٹ برآمد

    لاہور : حساس ادارے نے کامیاب کارروائی کے دوران ایک خود کش بمبار کو گرفتار کرکے خود کش جیکٹ اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ملزم کا ساتھی بھی پکڑا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور بڑی تباہی سے بچ گیا۔ حساس اداروں نے دریائے راوی کے قریب سے خودکش بمبار اوراس کا ساتھی گرفتارکرلیا، ذرائع کا کہنا ہے کہ مذکورہ دہشت گرد نے اسکول یونیفارم پہن کر پولیس لائن قلعہ گجرسنگھ کے قریب اسکولوں یا ریلوےاسٹیشن پردھماکہ کرنا تھا۔


    Terror bid foiled, suicide bomber arrested by arynews

    ذرائع کے مطابق خودکش بمبار کا تعلق مہمند ایجنسی سے ہے اوراس نے کنہار سے تربیت حاصل کی۔ دہشت گرد سے خود کش جیکٹ اوربارودی مواد بھی برآمد ہوا ہے۔

    دوسری جانب لاہورمیں کینٹ کے علاقہ اسماعیل ٹاؤن میں پولیس اور حساس اداروں نے سرچ آپریشن کے دوران انہترمشکوک افراد کو حراست میں لے لیا۔

    آپریشن کے دوران حراست میں لیے گئے شہریوں کی بائیو میٹرک سسٹم کے ذریعے تصدیق بھی کی گئی۔

    مزید پڑھیں: لاہور پر حملے کا خدشہ: افغانستان سے دو خودکش بمبار پہنچ گئے

    یاد رہے کہ سیکیورٹی اداروں نے چند روز قبل لاہور میں دہشت گردی کا الرٹ جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ افغانستان سے دو خود کش بمبار لاہور میں داخل ہوگئے ہیں۔

    سیکیورٹی سخت کردی جائے۔ سیکیورٹی ادارے نے بتایا تھا کہ لاہور میں داخل ہونے والے دونوں دہشت گرد کم سن ہیں اور ان کی عمریں 10 تا 12 سال ہیں جو کسی اسکول یا سرکاری عمارت کو نشانہ بناسکتے ہیں۔

  • کومبنگ آپریشن جاری، خود کش بمبارسمیت  گیارہ ملزمان گرفتار

    کومبنگ آپریشن جاری، خود کش بمبارسمیت گیارہ ملزمان گرفتار

    راولپنڈی / لاہور / ایبٹ آباد : ملک بھر میں کومبنگ آپریشن جاری ہے، قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے تعاقب میں سرگرداں ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق راولپنڈی میں پولیس اورقانون نافذ کرنے والے ادارے نے مریڑھ حسن اورگرد و نواح میں سرچ آپریشن کے دوران سات مشتبہ افراد حراست میں لے لیے۔

    لاہورکے علاقے فیروزوالہ بائی پاس کے قریب سی ٹی ڈی نے کالعدم تنظیم سے تعلق رکھنے والے ملزم ولایت کو گرفتارکرلیا۔ ملزم کے قبضے سے دو ہینڈ گرنیڈ برآمدہوئے۔

    سی ٹی ڈٰی ذرائع کے مطابق مبینہ دہشت گرد گوجرانوالہ کا رہائشی ہے، ڈئی آئی خان میں کولاچی وقبائلی پٹی میں سرچ آپریشن کے دوران قانون نافذ کرنے والے اداروں اور دہشت گردوں کے درمیان مقابلہ کے بعد ایک خود خود کش حملہ آور زخمی حالت میں گرفتارکرلیا گیا۔

    حملہ آور کے قبضے سے ایک خودکش جیکٹ ،دو ستی بم اور اسلحہ برآمد ہوا ہے۔ دوسری جانب ایبٹ آباد سے کالعدم تحریک طالبان سوات کا کمانڈر قاری الطاف دھرلیا گیا۔

    پشاور سے مبینہ خود کش بمبار رحمان الدین کو ریڈیو پاکستان کے باہر سے گرفتار کر لیا گیا۔ مبینہ خودکش بمبارکا تعلق کالعدم جماعت الاحرار سے بتایا گیا ہے۔

     

  • یمن: پولیس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ,7زخمی

    یمن: پولیس کے ہیڈکوارٹر پر حملہ,7زخمی

    جنوبی یمن کے اہم شہر میں پولیس کے ہیڈکوارٹر پر ایک خود کش بمبار سمیت مسلح افراد نے دھاوا بول دیا، جس کے باعث سات افراد زخمی ہوگئے۔

    ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل پولیس کے مطابق جنوبی یمن میں ایک پولیس کمپاونڈ کی عمارت میں حملہ آوروں نے داخل ہونے کی کوشش کی، جسے وہاں موجود اہلکاروں نے ناکام بنا دیا، جس کے بعد فانرنگ کا تبادلہ ہوا، خود کش حملے سے سات افراد زخمی ہوگئے۔