Tag: خود کش حملہ

  • کوئٹہ:مولانا فضل الرحمان خود کش حملہ میں بال بال بچ گئے

    کوئٹہ:مولانا فضل الرحمان خود کش حملہ میں بال بال بچ گئے

    کوئٹہ:مولانا فضل الرحمان پر خود کش حملہ، مولانا کی گاڑی کو شدید نقصان ہوا۔ مولانا فضل الرحمان محفوظ مقام پر پہنچ گئے۔ دھماکے کے نتیجے میں جے یو آئی کے دو کارکن شہید اور تیئس زخمی ہو گئے ۔ کالعدم جند اللہ نے حملے کی ذمے داری قبول کرلی ہے

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں میکانگی روڈ پر صادق شہید گراؤنڈ میں منعقدہ جے یو آئی (ف)کے زیرِ اہتمام مفتی محمود کانفرنس کے دوران جلسہ گاہ کے باہر زور دار دھماکہ ہوا جس کی آواز دور دور تک سنی گئی  اور متعدد عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔

    اطلاعات کے مطابق حملہ خود کش تھا، مولانا فضل الرحمٰن اپنے خطاب کے بعد جیسے ہی جلسہ گاہ سے باہر  نکلے تو خود کش بمبار نے دھماکے سے اُڑالیا، جس سے مولانا کی گاڑی مکمل طور پر پر تباہ ہوگئی، تاہم مولانا فضل الحمٰن خوش قسمتیی سے بال بال بچ گئے۔

    اس وقت تک کی اطلاعات کے مطابق ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے علا قے کو گھیرے میں لے لیا۔

  • اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    اٹھارہ اکتوبر کےجلسے میں خود کش حملے کا خطرہ

    کراچی: پیپلز پارٹی کے اٹھارہ اکتوبر کو ہو نے والے جلسے میں خود کش حملے کا خطرہ ہے،اس حوالے سے محکمہ داخلہ نےمراسلہ جاری کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ سندھ نے بلاول بھٹو زرداری پر خود کش حملے کا خدشہ ظاہرکردیا ہے۔

    محکمہ داخلہ کےمراسلےمیں کہا گیا ہے کہ خود کش حملہ آور شہر میں داخل ہو چکا ہے جو پیپلز پارٹی کے جلسے میں بلاول بھٹو کو نشانہ بنانے کی کوشش کر ےگا،محکمہ داخلہ نے اس سلسلے میں وارننگ لیٹر بھی جاری کیاہےجس کے بعد جلسے کے سیکیورٹی پلان میں تبدیلی کردی گئی ۔

    نئےپلان کے مطابق اٹھارہ اکتوبرکو مزار قائد پرجلسے میں آنےوالی گاڑیاں جلسہ گاہ سے دو کلو میٹر دور پارک کی جائیں گی جبکہ بلاول بھٹو کی آمد کو بھی خفیہ رکھا جا ئےگا۔

  • یمن: 2خود کش بم دھماکے، 72افراد ہلاک 105 زخمی

    یمن: 2خود کش بم دھماکے، 72افراد ہلاک 105 زخمی

    صنعا :دو خودکش بم دھماکوں کے نتیجے میں بہترافراد ہلاک اور ایک سو پانچ زخمی ہوگئے۔

    یمن کے دارلحکومت صنعا میں پہلا خود کش حملہ باغیوں کے زیرِ اثر علاقے میں کیا گیا، جس کے نتیجے میں سینتالیس افراد ہلاک ہوئے جبکہ دوسرا خود کش حملہ صوبہ خضر الموت میں کیا گیا، جہاں ایک کار کے ذریعے فوجی چیک پوسٹ کو نشانہ بنایا گیا۔

    دھماکے کے نتیجے میں بیس فوجی اہلکار بھی نشانہ بنے، اب تک کسی گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔

  • ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگوتھانے پرخود کش حملہ،پولیس اہلکار شہید ،تین زخمی

    ہنگو: تھانے پرخود کش حملہ میں پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔حملے کی ذمہ داری انصار المجاہدین نے قبول کرلی۔ جبکہ سوات میں فائرنگ کرکے جرگہ کمیٹی کے ممبرظاہرشاہ کو قتل کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کی تحصیل ٹل کی حدود میں واقع تھانے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق حملہ خود کش تھا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار جاں بحق اور تین زخمی ہوگئے۔

    ڈی ایس پی اشرف خان کےمطابق جائےوقوعہ سےخودکش حملہ آور کےاعضاء ملےہیں، انصارالمجاہدین نامی تنظیم نے تھانے پرحملےکی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔

    انصار المجاہدین کے ترجمان ابو بصیر نے نامعلوم مقام سے فون کرکے کہا ہے کہ حملہ وزیرستان آپریشن کا بدلہ ہے اور بندوبستی علاقوں میں مزید حملے کرینگے۔

    حملے کے بعد سیکیورٹی حکام کی جانب سے تحصیل ٹل میں سرچ آپریشن کیلئے غیر معینہ مدت تک کرفیو نافذ کردیا گیاہے۔

    ڈیرہ اسماعیل خان میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او کلاچی سیف الرحمٰن کے دو بھائی جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔واقعے کا مقدمہ کالعدم تنظیم کیخلاف درج کرلیا گیاہے۔

    چارسدہ میں تنگی کےعلاقےمیں نامعلوم افراد کی فائرنگ سےمقامی مسجد کےامام مولاناگل زمان جاں بحق ہوگئے۔

  • چوہدری اسلم کیس:تفتیش کیلئےغیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

    چوہدری اسلم کیس:تفتیش کیلئےغیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ

    چوہدری اسلم کیس میں حساس اداروں اور غیر ملکی ماہرین سے مدد لینے کا فیصلہ کر لیا گیا۔ کیس کی تحقیقات کیلئے دو سو سے زائد افراد سے پوچھ گچھ اورپینتیس کے بیانات ریکارڈ کئے گئے ۔جبکہ چند افراد کو گرفتار کر کے پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔

    تفتیشی ذرائع کے مطابق ایس پی چوہدری اسلم پر ہونے والے مبینہ خودکش حملے کی تحقیقات کیلئے آنے والے غیر ملکی ماہرین اور خفیہ اداروں کے ماہرین نے کراچی بم ڈسپوزل اسکواڈ کی جانب سے بنائی جانیوالی آخری رپورٹ پر اتفاق کرلیا ہے۔

    غیر ملکی ماہرین اور خفیہ اداروں کے ماہرین نے کہا ہے کہ خود کش حملہ آور نے ایک سے زائد ڈیٹونیٹنگ سسٹم لگایا تھا جس میں ایک ریموٹ کنٹرول اور دوسرا الیکٹرک آن آف بٹن شامل ہیں۔ الیکٹرک بٹن عموماً خودکش حملہ آور استعمال کرتے ہیں ۔

    دھماکے کے وقت ایک حملہ آور گاڑی میں موجود تھا جبکہ دوسرا ملزم گاڑی کے قریب پچاس میٹر کے احاطے میں تھا اگر گاڑی میں بیٹھا شخص بٹن دبا کر بم کو ڈیٹونیٹ نہیں کرسکے تو باہرموجود شخص اسے ریموٹ کنٹرول کے ذریعے دھماکہ کردیتا، جائے وقوع سے ملنے والے شواہد تحقیقاتی اداروں نے الگ الگ اپنی تحویل میں لئے ہیں ۔۔

    جبکہ تفتیشی ادارں نے مبینہ حملہ آور کے والد کو شخصی ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ذرائع نے بتایا کہ ایس پی چوہدری اسلم کا ذاتی پستول اور موبائل فون جائے وقوع سے نہیں مل سکا ۔پولیس ذرائع کے مطابق مذکورہ پستول کی قیمت ساڑھے تین لاکھ سے چار لاکھ روپے ہے پستول نہ ملنے کے حوالے سے بھی تفتیش کاروں کی تفتیش میں نئے نئے سوال کھڑے ہورہے ہیں ۔
        
       

  • چوہدری اسلم حملہ کیس:خود کش بمبار کےوالد کا ڈی این اے ٹیسٹ

    چوہدری اسلم حملہ کیس:خود کش بمبار کےوالد کا ڈی این اے ٹیسٹ

    چوہدری اسلم حملہ کیس کی تفتیش جاری ہے، مبینہ خودکش بمبار کےوالدکا ڈی این اے کرانے کیلئےخون کے نمونے اسلام آباد بھجوادئے گئے، جبکہ لیاری ایکسپریس وے کےچوکی انچارج اور تین ملازمین کو بھی شامل تفتیش کر لیا گیا۔

    چوہدری اسلم کے قافلےپر خود کش حملہ کی تحقیقات میں پیشرفت جاری ہے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق مبینہ حملہ آور نعیم اللہ صدیقی کے والدرفیع اللہ صدیقی کا ڈی این اے ٹیسٹ کرانے کیلئے خون کے نمونے لے لئے گئے،جو اسلام آباد میں فارنزک لیب بجھوادیئے گئے، فارنزک رپورٹ آنے میں دو ہفتے لگ سکتے ہیں۔.

    ذرائع کا کہنا ہے کہ لیاری ایکسپریس وے کےایک چوکی انچارج اور تین ملازمین کو بھی شامل تفتیش کیا گیا ہے،دوسری جانب شب بنارس کالونی اور اطراف کے علاقوں میں سیکیورٹی اداروں کی کارروائی میں گرفتار افراد سے بھی پوچھ گچھ کی گئی، جبکہ پیلی ٹیکسی کے ڈرائیوردلاور خان سے بھی تفتیش جاری ہے۔

    ٹیکسی ڈرائیور دلاور نے بیان میں کہا جمعرات کی شام کاٹھور ہائی وے سے ایک سواری لیکربراستہ لیاری ایکسپریس وے ماڑی پور جارہا تھا، عیسیٰ نگری پہنچا تو اس وقت کچھ فاصلے پرسفید رنگ کی سوزوکی کھڑی تھی،اچانک دھماکہ ہوا اور دھند کے بادل چھا گئے اور کچھ نہ دکھائی دینے لگا۔

    دھماکے سے وہ اور ٹیکسی میں سوار شخص بھی زخمی ہوئے۔ اُدھر چوہدری اسلم کی بم پروف گاڑی تفتیشی حکام کے لئے سوالیہ نشان بن کر رہ گئی۔ ذرائع کے مطابق تحقیقاتی ادارے اس کھوج میں ہیں کہ چوہدری اسلم کی بم پروف گاڑی واقعی خراب تھی یا اسے واپس لیا گیا تھا ؟ اگر خراب تھی تو کیا خرابی تھی اور اگر کسی کے حکم پر واپس لی گئی تو اس کے پیچھے کیا عوامل تھے۔

     

  • بغداد:5صحافیوں سمیت 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    بغداد:5صحافیوں سمیت 17 افراد جاں بحق، متعدد زخمی

    عراقی ٹیلی ویژن اسٹیشنز کی عمارت پر خودکش حملوں اور دھماکوں میں پانچ صحافیوں سمیت سترہ افراد جاں بحق اور متعدد ذخمی ہوگئے۔

    عراقی پولیس ذرائع کے مطابق خود کش حملہ بغداد کے شمال میں واقع عراقی ٹی وی کے ہیڈ کوارٹر پر کیا گیا، جس میں پانچ صحافی جاں بحق اور پانچ زخمی ہوگئے۔

    عراقی حکام کے مطابق چوبیس گھنٹوں کے دوران عراق میں پرتشدد واقعات میں سترہ سے زائد افراد ہلاک ہوئے، جاں بحق افراد میں ذیادہ تعداد بغداد کے شہر تکریت اور بعقوبہ میں ہوئیں، جہاں نو افراد جاں بحق دس زخمی ہوگئے۔

    عراق کے دیگرشہروں سے بھی مزید جاں بحق افراد کی اطلاعات موصول ہوئیں ہیں، فوری طور پر کسی گروپ نے ان حملوں کی ذمہ داری قبول نہیں کی،عراق میں اس سال اب تک پرتشدد واقعات میں چھ ہزار چھ سو سے زائد افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔