Tag: خود کش دھماکا

  • دمشق کے گرجا گھر میں خود کش دھماکا، 20 افراد جان سے گئے

    دمشق کے گرجا گھر میں خود کش دھماکا، 20 افراد جان سے گئے

    شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں خودکش دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 20 افراد لقمہ اجل بن گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق شام کے دارالحکومت دمشق کے گرجا گھر میں ہونے والے دھماکے کے نتیجے میں 20 افراد ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ خود کش بمبار نے گرجا گھر کے اندر خود کو دھماکے سے اڑا لیا۔

    شامی وزارتِ داخلہ کے اعلامیے کے مطابق گرجا گھر میں خود کش دھماکا کرنے والا داعش کا کارکن تھا۔

    واضح رہے کہ اس سے قبل مصر کے دارالحکومت قاہرہ کے ایک گرجا گھر میں آتشزدگی کے نتیجے میں کم از کم 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    عرب میڈیا کے مطابق آگ لگنے کا واقعہ دارالحکومت قاہرہ کے گنجان آباد علاقے امبابہ کے ابوسفین نامی گرجا گھر میں پیش آیا تھا۔

    حکام کا کہنا تھا کہ گرجا گھر میں ہفتہ وار اجتماع کے دوران اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس کے نتیجے میں 41 افراد ہلاک جبکہ 50 سے زائد زخمی ہوگئے تھے۔

    واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو حکام جائے وقوعہ پر پہنچ گئے اور زخمیوں کو امبابہ جنرل ہسپتال اور العجوزہ ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

    گرجاگھر کے ترجمان نے بتایا کہ حادثے میں چرچ کے پادری کی موت ہو گئی ہے۔

    بھارتی ریاست منی پور میں ریاستی کارروائیاں، کئی گرجا گھر اور مکانات کو نذرآتش

    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ آگ لگنے کی وجہ اب تک معلوم نہیں ہو سکی ہے، تاہم اطلاعات ہیں کہ آگ لگنے کا واقعہ چرچ میں شارٹ سرکٹ کے باعث پیش آیا ہے۔

  • ترک دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب دہشت گردوں‌ کا خود کش حملہ

    ترک دارالحکومت انقرہ میں وزارت داخلہ کے قریب دہشت گردوں‌ کا خود کش حملہ

    انقرہ: ترک وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ انقرہ میں پارلیمنٹ اور وزارت داخلہ کے قریب 2 دہشت گردوں نے خود کش حملہ کیا ہے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق انقرہ میں ترکیہ وزارت داخلہ کے باہر خودکش دھماکے اور فائرنگ میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں، ترکیہ حکام کا کہنا ہے کہ دو دہشت گردوں نے وزارت داخلہ کی عمارت کے باہر دھماکا کیا۔

    ترکیہ حکام کے مطابق دونوں دہشت گرد گاڑی میں آئے تھے، ایک دہشتگرد نے خود کو عمارت کے گیٹ پر دھماکے سے اڑایا، جب کہ دوسرے دہشت گرد کو ہلاک کر دیا گیا۔

    واقعے کے فوراً بعد پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی تھی، واقعے میں 2 پولیس اہلکار زخمی ہوئے ہیں، حکام کا کہنا ہے کہ وزارت داخلہ کی عمارت پر حملہ دہشت گردی کا واقعہ ہے۔

    الجزیرہ کے مطابق حملہ صبح 9:30 بجے ہوا، جس کے بعد پارلیمنٹ کی عمارت اور وزارت داخلہ کی عمارت کے ارد گرد سیکیورٹی سخت کر دی گئی ہے جو کہ قریب قریب واقع ہیں۔

    ترک پارلیمنٹ کا موسم گرما کی چھٹیوں کے بعد آج پہلا اجلاس ہونا ہے، جس کے لیے صدر رجب طیب اردوان سمیت تمام اراکین پارلیمنٹ کے دوپہر پارلیمنٹ میں آنے کی توقع تھی۔ ابھی یہ واضح نہیں ہو سکا ہے کہ حملے کے پیچھے کس کا ہاتھ ہو سکتا ہے، تاہم یہ حملہ ایسے وقت میں ہوا ہے جب ترک حکام داعش (ISIS) کے ارکان کے خلاف کارروائیاں کر رہے ہیں۔

  • امریکا کی اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت

    واشنگٹن: امریکا نے اسلام آباد میں ہونے والے خود کش حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اسلام آباد اور دیگر حملوں میں جانوں کے ضیاع پر ہمیں افسوس ہے۔

    ترجمان نے کہا سیکیورٹی معاملات پر ہم پاکستانی شراکت داروں سے قریبی رابطے میں ہیں، امریکا ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف پاکستان کے ساتھ ہے۔

    واضح رہے کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں خود کش حملے میں ایک پولیس اہل کار عدیل حسین شہید جب کہ 5 اہل کاروں سمیت 10 افراد زخمی ہو گئے تھے۔

    وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں خود کش دھماکا، پولیس اہلکار شہید

    دہشت گرد حملے کا مقدمہ سی ٹی ڈی تھانے میں درج کر لیا گیا ہے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور حلیے سے افغان باشندہ لگتا تھا، ایف آئی آر میں لکھا گیا ہے کہ گاڑی میں سوار مشکوک شخص پچھلی سیٹ پر سوار تھا، لمبے بالوں والے مشکوک شخص نے خود کو دھماکے سے اڑایا، کیپیٹل پولیس نے اسلام آباد کو بڑی تباہی سے بچا لیا۔

    وزیر داخلہ نے شہید اہل کار عدیل حسین کو تمغہ شجاعت دینے کا اعلان کیا ہے، انھوں نے کہا دہشت گرد اسلام آباد میں ہائی ویلیو ٹارگٹ کو نشانہ بنانا چاہتے تھے۔

  • ‘خود کش دھماکا کرنے والی  شاری بلوچ کا جامعہ کراچی میں کوئی تعلیمی ریکارڈ نہ ملا’

    ‘خود کش دھماکا کرنے والی شاری بلوچ کا جامعہ کراچی میں کوئی تعلیمی ریکارڈ نہ ملا’

    کراچی : جامعہ کراچی کے رجسٹرار کا کہنا ہے کہ دھماکے میں ملوث شاری بلوچ کا جامعہ کراچی میں کوئی تعلیمی ریکارڈ نہیں۔

    تفصیلات کے مطابق جامعہ کراچی کے رجسٹرار کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ دھماکے میں ملوث شاری بلوچ کاجامعہ کراچی میں کوئی تعلیمی ریکارڈنہیں، اس نام کی ایک خاتون فزکس ڈپارٹمنٹ میں تھی جو پاس آؤٹ ہوچکی۔

    رجسٹرارجامعہ کراچی کا کہنا تھا کہ جامعہ کراچی میں ہر سال 40ہزار سے زائد طلبا و طالبات پاس آؤٹ ہوتے ہیں ، ان سب کے ریکارڈ کی چھان بین کی گئی ہے۔

    خیال رہے کراچی یونیورسٹی کے اطراف سے شواہد اکٹھے کرنے کا سلسلہ جاری ہے جبکہ جامعہ کراچی میں تعلیمی سرگرمیاں معطل ہیں۔

    گذشتہ روز جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    یاد رہے جامعہ کراچی میں خودکش دھماکا کرنے والی خاتون کی شناخت شیری بلوچ کے نام سے ہوئی تھی ، تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ حملہ آور زولوجی ڈیپارٹمنٹ سے ایم فل کر رہی تھی اور 6 ماہ سےکراچی میں رہائش پذیرتھی۔

    خاتون کے والد حال ہی میں بلوچستان سے گریڈ بیس میں ریٹائرہوئے جبکہ شوہر اور بہن ڈاکٹر اور بھائی ملازمت پیشہ ہیں تاہم اب تک اس کےخاندان کاکوئی کرمنل ریکارڈ نہیں۔

  • سری لنکا دہشت گردی، صدر نے پولیس سربراہ کو معطل کردیا

    سری لنکا دہشت گردی، صدر نے پولیس سربراہ کو معطل کردیا

    کولمبو: سری لنکا میں ایسٹر کے موقع پر خود کش دھماکوں کے بعد ملکی صدر میتھری پالا سری سینا نے پولیس چیف پوجیتھ جیا کو معطل کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق سری لنکن پولیس سربراہ کو ازخود عہدہ نہ چھوڑنے پر معطل کیا گیا، صدر میتھری اتنے بڑے سانحے کے بعد غلفت برتنے پر اداروں کے خلاف سخت کارروائی کررہے ہیں۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ سری لنکا کے صدر نے ایسٹر پر بم حملوں کو روکنے میں ناکامی اور فرائض سے غفلت برتنے پر سکیورٹی اداروں میں بھی اکھاڑ پچھاڑ کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے، پولیس چیف کو معطل کرنے کے بعد نائب پولیس چندنا وکرما رتنے کو قائم مقام پولیس سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔

    اس دہشت گرد حملے سے قبل سری لنکن سیکیورٹی اداروں کو انٹیلی جنس اطلاعات موصول ہوچکی تھیں تاہم اس کے باوجود پولیس نے حملے کی روم تھام کے لیے کوئی حکمت عملی تیار نہیں کی۔

    سری لنکن صدر نے ان بم دھماکوں کے بعد پولیس سربراہ کو اپنا عہدہ چھوڑنے کا حکم دیا لیکن انہوں نے حکم ماننے سے ا نکار کردیا تھا، بعد ازاں انہیں جبری معطل کیا گیا۔

    ہنگامی قانون کے تحت سری لنکا میں نقاب پر پابندی عائد کردی گئی

    واضح رہے کہ سری لنکا کے گرجا گھروں اور ہوٹلوں میں ہونے والے 8 خودکش دھماکوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم داعش نے قبول کی تھی۔

    خیال رہے کہ گزشتہ سال ستمبر میں سوئٹزرلینڈ میں عوام کی بڑی تعداد نے خواتین کے برقع پہننے پر پابندی کے حق میں رائے دی جس کے بعد برقع پہننے پر پابندی عائد کردی گئی تھی۔

  • کوئٹہ، خود کش دھماکے میں  4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی

    کوئٹہ، خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید، 8 زخمی

    کوئٹہ : بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش بم دھماکے کے نتیجے میں 4 ایف سی اہلکار شہید اور 8 زخمی ہو گئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے نواحی علاقے نوحصار میں خود کش دھماکے میں 4 ایف سی اہلکار شہید ہو گئے ہیں جب کہ 8 افراد زخمی ہیں، ریسکیو ادارے کے مطابق شہید و زخمی ہونے والے افراد کو ایمبولینس کے ذریعے قریبی اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جا رہی ہے، 2 زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    ذرائع کے مطابق دھماکا اس وقتے ہوا جب سیکیورٹی فورسز کے اہلکار سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اسی دوران ایف سی اور لیویز کے کیمپ کے قریب دھماکا ہو گیا دھماکے کے بعد لیویز اور ایف سی اہلکاروں نے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے جب کہ جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کیے جا رہے ہیں۔

    واضح رہے کہ بلوچستان میں ایف سی اور لیویوز کے اہلکار دہشت گردوں کی سرکوبی کے لیے جواں مردی کے ساتھ امن دشمنوں کو منہ توڑ جواب دے رہے ہیں اور اس عظیم مقصد کے حصول میں وطن عزیز پر جانوں کے نذرانے پیش کر رہے ہیں۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • کابل، ملٹری اکیڈمی کے قریب خود کش دھماکا، 15 کیڈٹس جاں بحق 4 زخمی

    کابل، ملٹری اکیڈمی کے قریب خود کش دھماکا، 15 کیڈٹس جاں بحق 4 زخمی

    کابل : افغانستان کے دارالحکومت میں واقع ملٹری اکیڈمی کے گیٹ پر خودکش دھماکے میں 15 کیڈٹس جاں بحق  اور 4 زخمی ہوگئے ہیں.

    تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکا افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ملٹری اکیڈمی کے دروازے پر ہوا جس کے نتیجے 15 کیڈٹس جاں بحق اور 4 زخمی ہوگئے ہیں جنہیں طبی امداد کے لے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے.

    ترجمان افغان وزارتِ دفاع نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا کہ رحیم ملٹری اکیڈمی کے باہر اس وقت کیا گیا جب حملہ آور اکیڈمی کے اندر داخل ہونے کی کوشش کرہا تھا اور ناکامی کی صورت میں خود کو دھماکے سے اُڑا لیا.

    ترجمان افغان وزارت دفاع نے بتایا کہ زخمی ہونے والے کیڈٹس کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے کو محاصرے میں لے کر خود کش حملہ آور کے ساتھیوں کی تلاش جاری ہے.

     یہ پڑھیں : افغانستان میں‌ دو مساجد پر خودکش حملے، 72 شہید، درجنوں‌ زخمی

    یاد رہے گزشتہ روز نماز جمعہ کے وقت امام بارگاہ اور ایک مسجد میں ہونے والے خود کش دھماکوں میں 73 نمازی جاں بحق اور 50 کے قریب زخمی ہوگئے تھے.

     یہ بھی پڑھیں : قندھار بیس پر دو خودکش حملے،فائرنگ، 43 فوجی ہلاک،9 زخمی، 6 لاپتا

    خیال رہے افغانستان میں 24 گھنٹے کے دوران 3 خود کش حملے ہوچکے ہیں جس میں محتاط اندازے کے تحت 95 سے زائد افراد ہلاک ہوگئے ہیں جب کہ دہشت گردی کی تازہ لہر میں زخمی ہونے والوں کی تعداد 100 سے زائد ہو چکی ہے.


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • سعودی شہر الاحساءکی مسجد میں خود کش دھماکا،5افراد جاں بحق

    سعودی شہر الاحساءکی مسجد میں خود کش دھماکا،5افراد جاں بحق

    ریاض: سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا کی مسجد میں بم دھماکے کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

    غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کے مشرقی علاقے الاحسا میں نماز جمعہ کی ادائیگی کے دوران مسجد کے دروازے پر بم دھماکے اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق جبکہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔

    حملے کے بعد 5 حملہ آور مسجد کے اندر داخل ہوگئے جبکہ سیکیورٹی فورسز نے مسجد کو گھیرے میں لے کر آپریشن شروع کردیا ہے۔

    ذرائع کے مطابق ایک اور خودکش حملہ آور نے الاحساءمیں ہی واقع ایک اور مسجد کو بھی نشانہ بنانے کی کوشش کی تاہم سیکیورٹی اہلکاروں اور نمازیوں نے یہ حملہ ناکام بناتے ہوئے حملہ آور کو دھر لیا۔

    واضح رہے کہ گزشتہ سال ماہ اگست میں بھی سعودی عرب کے شہر دمام اور نجران میں مسجد پر حملوں کے نتیجے میں متعدد نمازی جاں بحق ہوگئے تھے۔