Tag: خود کش دھماکے

  • سعودی عرب کی  جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے  کی شدید مذمت

    سعودی عرب کی جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت

    ریاض : سعودی عرب نے جامعہ کراچی میں خود کش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا دہشت گردی کیخلاف پاکستان کی حمایت کااعادہ کرتے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کی جانب سے جامعہ کراچی میں دھماکے کی مذمت کی گئی ، سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بیان میں جامعہ کراچی میں دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ مجرمانہ اقدامات کو مسترد کرتے ہیں ، دہشت گردی کے واقعات تمام مذاہب کے اصولوں اورانسانی اقدار کے برعکس ہیں۔

    سعودی عرب وزارت خارجہ نے حملے کے متاثرین، ان کے خاندانوں اور حکومت پاکستان کیساتھ اظہارِ تعزیت کرتے ہوئے کہا تشدد، انتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی حمایت کا اعادہ کرتے ہیں۔

    یاد رہے جامعہ کراچی کے اندر ایک خاتون نے خود کش دھماکے کے ذریعے چینی باشندوں کی وین کو نشانہ بنایا تھا ، جس کے نتیجے میں تین چینی اساتذہ سمیت چارافراد جان بحق اور 3 زخمی ہوگئے تھے۔

    ترجمان جامعہ کراچی کے مطابق دھماکے میں کنفیوشس انسٹیٹیوٹ کے ڈائریکٹر ہوانگ گیوپنگ سمیت خواتین اساتذہ ڈنگ میوپنگ اور چن سا ہلاک ہوئی جب کہ ایک پاکستانی ڈرائیور خالد بھی مرنے والوں میں شامل تھا۔

  • کابل: 2 خود کش دھماکے، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: 2 خود کش دھماکے، 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک

    کابل: افغانستان کے دارالحکومت کابل میں دو پولیس اسٹیشنز پر ہونے والے خود کش حملوں اور فائرنگ کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک جبکہ متعدد زخمی ہوگئے۔

    افغان میڈیا کے مطابق شدت پسندوں نے پہلے کابل میں موجود پولیس اسٹیشن کو منظم منصوبہ بندی کے تحت نشانہ بنایا اور خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا بعد ازاں اُس کے ساتھیوں نے سیکیورٹی اہلکاروں پر فائرنگ کی۔

    دوسرا خود کش دھماکا تھوڑی ہی دیر بعد کابل میں واقع ایک اور پولیس اسٹیشن پر پیش آیا، یہاں بھی خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑایا جس کے نتیجے میں 5 سیکیورٹی اہلکار ہلاک ہوئے۔

    مزید پڑھیں: کابل میں دودھماکے‘ 29 افراد ہلاک ‘ 45 زخمی

    افغان وزارتِ داخلہ کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جوابی فائرنگ کے نتیجے میں تین حملہ آور مارے گئے جن کی لاشوں کو قبضے میں لے کر اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    وزیر داخلہ واعظ احمد برمک کے مطابق دونوں کارروائیوں کی ذمہ داری شدت پسند تنظیم دولت اسلامیہ نے قبول کی، کارروائیوں میں مجموعی طور 8 خودکش حملہ آوروں نے حصہ لیا۔

    خیال رہے کہ 30 اپریل کو کابل کے علاقے ششدرک میں شدت پسندوں نے افغان انٹیلی جنس ایجنسی این ڈی ایس اور وزارت شہری ترقی کے دفاتر کو نشانہ بنایا تھا، دوسرا دھماکا اُس وقت ہوا ریسکیو کا کام جاری تھا جس کے نتیجے میں صحافیوں سمیت 29 افراد جاں بحق ہوئے تھے۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • نائجیریا، دوخود کش دھماکے، 15 افراد جاں بحق، حملہ آور نوجوان لڑکیاں تھیں

    نائجیریا، دوخود کش دھماکے، 15 افراد جاں بحق، حملہ آور نوجوان لڑکیاں تھیں

    نائجیریا : شمال مشرقی علاقے میں 2 خود کش بم دھماکوں میں کم از کم 15 افراد ہلاک ہو گئے ہیں، زخمیوں کی تعداد کا تاحال تعین نہیں کیا جا سکا ہے حملہ آور دو کم عمر لڑکیاں تھیں.

    تفصیلات کے مطابق خود کش دھماکے ایک مصروف مارکیٹ میں کیے گئے جہاں لوگوں کی بڑی تعداد خرید و فروخت میں مشغول تھی جب کہ قریب ہی ایک این جی او کے مرکز میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا تھا.

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق خود کش حملے بیو نامی علاقے میں کیے گئے جہاں ایک غیر سرکاری تنظیم کے تحت ضرورت مندوں میں امدادی سامان تقسیم کیا جا رہا تھا اور لوگوں کی کثیر تعداد وہاں موجود تھی جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے.

    سیکیورٹی حکام کا کہنا تھا کہ یہ خود کش حملہ تھا جس میں دو لڑکیوں کو استعمال کیا گیا تھا گو کہ تاحال کسی انتہا پسند تنظیم نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے لیکن دھماکے کی نوعیت اور طریقہ واردات سے لگتا ہے کہ اس کے پیچھے شدت پسند جماعت بوکو حرام ہے.

    خیال رہے دہشت گردی اور انتہا پسندی سے نبرد آزما نائجیریا کو دہشت گردی کا سامنا رہا ہے جب کی شدت پسند بوکو حرام، داعش اور طالبان بہ یک وقت نایجیریا میں کارروائیوں میں مشغول ہیں تاہم حکومت کئی علاقوں کو کلیئر کروالیا ہے.

  • کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل میں دو دھماکے، 24 افراد ہلاک، 93 زخمی

    کابل: افغان وزارت دفاع کے قریب دو بم دھماکوں میں 24 افراد ہلاک اور 93 زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق کابل دھماکوں سے لرز اٹھا وزارت دفاع کے کمپاونڈ کے قریب دو خود کش دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 24 ہوگئی جبکہ 93 افراد زخمی ہیں ۔

    افغان میڈیا کے مطابق دھماکے میں مقامی پولیس کے سربراہ سید زمان، ان کے نائب رزاق سمیت افغان وزارت دفاع کا اہم افسر ہلاک ہوگئے، ابتدائی اطلاعات کے مطابق 2خود کش حملہ آوروں نے کمپاونڈ کو اس وقت نشانہ بنا یا جب وہاں لوگوں کی بھیڑ موجود ہوتی ہے۔

    ذرائع کے مطابق طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے دونوں حملوں کی ذمہ داری قبول کرلی ہے، طالبان ترجمان کے مطابق ایک حملہ آور کا مقصد افغان وزارت دفاع کو نشانہ بنانا تھا جبکہ دوسرے حملہ آور کا مقصد اہلکاروں کو نشانہ بنانا تھا۔


    Two suicide bomb blasts outside Ministry of… by arynews

  • راولپنڈی خود کش دھماکہ، سیاسی قائدین اور رہنماؤں نے سخت مذمت

    راولپنڈی خود کش دھماکہ، سیاسی قائدین اور رہنماؤں نے سخت مذمت

    راولپنڈی آر اے بازار چوک کے قریب خود کش دھماکے پر سیاسی قائدین اور رہنمائوں نے سخت مذمت کی ہے ۔

    راولپنڈی آر اے بازار قریب ہونے والے خود کش دھماکے پر وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے مذمت کی، وزیراعلیٰ پنجاب نے زخمیوں کے بہترین علاج کی ہدایت کی اور دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا۔

    وزیر قانون پنجاب رانا ثناءاللہ نے راولپنڈی دھماکے کی بھرپور مذمت کی، وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک نے خودکش دھماکے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سابق حکمرانوں کی غلط پالیسیوں کی وجہ سے دہشتگردی کی عفریت پروان چڑھی۔

    جنرل ہیڈ کوارٹر راولپنڈی کے گیٹ نمبر پانچ پر کئے جانے والے خود کش حملہ پر ایم کیو ایم کے قائد الطاف حسین نے اظہار مذمت کیا، سنی اتحاد کونسل کے رہنما صاحبزادہ حامد رضا کی جانب سے راولپنڈی میں خودکش حملے پر اظہار مذمت کیا، انھوں نے کہا کہ مذاکرات کی رٹ چھوڑ کے دہشت گردوں کی خلاف آپریشن کیا جائے۔

    ڈاکٹر طاہرالقادری نے دھماکے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے حکومت کی کوئی پالیسی ہی نہیں، قائد ملت جعفریہ علامہ ساجد علی نقوی کی طرف سے راولپنڈی بم دھماکے کی مذمت کی۔

    شیعہ علما کونسل پنجاب نے دہشت گردوں کے خلاف فوجی آپریشن کا مطالبہ کردیا، پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان اور رہنما شاہ محمود قریشی کی جانب سے بھی راولپنڈی دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی گئی، امیر جماعت الدعوة حافظ محمد سعید نے بھی دھماکے کی شدید مذمت کی۔