Tag: خوردنی تیل

  • دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا

    دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا

    اسلام آباد : اقتصادی رابطہ کمیٹی میں مہنگائی کا بھانڈا پھوٹ گیا، اجلاس میں چینی، سبزیوں اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ محمد کی صدارت میں اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس ہوا تو مہنگی چینی اور سبزیوں کی قیمتوں میں اضافے پر بھی بات ہوئی۔

    اجلاس کے اعلامیے میں چینی،سبزیوں،خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کااظہار کر کے مطمئن ہو گئے۔

    اجلاس میں سوال اٹھا کہ دنیا بھر میں کھانے کا تیل سستا ہے تو پاکستان میں مہنگا کیوں؟ وزیرخزانہ کی زیرصدارت اجلاس میں اس بات پرحیرانی کا اظہار تو کیا لیکن قیمتیں نیچے لانے کے لیے کوئی حکمت عملی سامنے نہیں آئی۔

    کراچی کی بندرگاہوں پر ڈیڑھ ماہ سے خوردنی تیل سے لدے کنٹیرز کھڑے تھے، کلیئرنس نہیں دی جا رہی تھی، جس سے کھانے کا تیل مصنوعی طور پر مہنگا تو ہوگا۔

    دوسری جانب ادارہ شماریات بھی الٹی گنگا بہانے لگا، ادارہ شماریات کی رپورٹ میں چینی کو چھوڑ کر ای سی سی اعلامیے کی کسی بات کی تصدیق نہیں کی گئی۔

    ای سی سی سبزیوں، خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافے پرتشویش کااظہار کرتی ہے تو ادارہ شماریات خوردنی گھی کی زیادہ قیمت رپورٹ کرتا ہے۔

    شہروں اور دیہات میں ادارہ شماریات آلو ٹماٹر سمیت سبزیوں کی قیمت میں کمی رپورٹ کر رہا ہے جبکہ شہر ہو یا گاؤں ملک بھر میں چکن، دال مونگ، تازہ پھل، میڈیکل ٹیسٹ اور دانتوں کا علاج مہنگا ہوا۔

  • خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، مسرت چیمہ

    خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے، مسرت چیمہ

    لاہور : ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے کہا ہے کہ آٹے کے بعد اب خوردنی تیل کا بحران سر اٹھا رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے سماجی وانبے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری پیغام میں کہا کہ ہردن اس ملک کی عوام پر مہنگائی کا نیا بم گرایاجاتا ہے۔

     مسرت  چیمہ کا کہنا تھا کہ پہلے ہی پٹرول و ڈیزل مہنگا ہونے سے پیداواری سیکٹر بند ہو رہا ہے، اب بھی مزید مہنگی کی جا رہی ہے۔

    انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ دوسری طرف خوردنی تیل کابحران سر  اٹھارہا ہے، پاکستان کو ارادی طور پر نقصان پہنچایا جارہا ہے۔

    اس سے قبل انہوں نے ٹوئٹ میں کہا تھا کہ پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر 4.5 ارب ڈالر سے کم ہیں. ابھی بھی حکومتی صفوں میں کوئی بےچینی نہیں ہے۔

    ترجمان پنجاب حکومت نے کہا کہ یہ لوگ صرف اس بات پر مطمئن ہیں کہ ان کی، کرپشن کے مقدمات ختم ہو رہے ہیں اور ان کے کمشن بن رہے ہیں۔

    ترجمان پنجاب حکومت مسرت چیمہ نے مزید کہا کہ اس وقت ملک میں بھوک کا راج ہے اور اگر فوری طور پر نہ جاگے تو عوام خود فیصلہ کرے گی۔

  • عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی : انڈونیشیا سے پاکستان کیلئے بڑی خبر

    عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی : انڈونیشیا سے پاکستان کیلئے بڑی خبر

    اسلام آباد : برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرنے پر رضامند ہوگیا ، خوردنی تیل کے 10 بحری جہاز 2ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی عوام کو خوردنی تیل کی فراہمی کے لئے بڑی پیش رفت سامنے آئی ، برادر ملک انڈونیشیا پاکستان کو پام آئل فوری فراہم کرے گا۔

    خوردنی تیل کے 10 بحری جہاز 2ہفتے میں انڈونیشیا اور ملائشیا سے پاکستان پہنچیں گے ، 30 ہزار میٹرک ٹن خوردنی تیل سے بھرا پہلا بحری جہاز آج پاکستان روانہ ہو گا۔

    وزیراعظم کی 10 جون کو انڈونیشیا کے صدرجوکو ویدودو سے فون پرگفتگو ہوئی تھی ، جس کے بعد وزیراعظم کی ہدایت پر وفد کا دورہ انڈونیشیا اور وزارت تجارت سے مذاکرات کامیاب ہوگئے۔

    انڈونیشیا سے ڈھائی لاکھ میٹرک ٹن خوردنی تیل پاکستان کو فراہم کیا جا رہا ہے ، وزیراعظم کی ہدایت پروزیر صنعت وپیداوار مرتضی محمود نے معاملات طے کیے۔

    پاکستانی وفد کی درخواست پر انڈونیشیا کی وزارت تجارت نے متعلقہ امور کو تیزی سے نمٹایا، وفدمیں پاکستان وناسپتی مینوفیکچررز ایسوسی ایشن کے چئیرمین طارق اللہ اور رکن رشید جان شامل تھے۔

  • سبسڈی کے ذریعے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 50 روپے تک کمی لانے کا اعلان

    سبسڈی کے ذریعے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 50 روپے تک کمی لانے کا اعلان

    اسلام آباد: حکومت نے سبسڈی کے ذریعے گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کمی لانے کا اعلان کر دیا، حکومت اشیائے خورونوش پر براہ راست سبسڈی دے گی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین نے پریس کانفرنس میں کہا کہ حکومت نے گھی اور تیل کی قیمتوں کا بوجھ اٹھانے کا فیصلہ کیا ہے، آٹے، تیل اور چینی پر سبسڈی دی جائے گی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمتوں میں 40 سے 50 روپے کمی آئے گی۔

    انھوں نے کہا فی کلو چینی 90 روپے کی ملے گی، کھانے کے تیل کی قیمت میں ٹیکس کم کر کے چالیس سے پچاس روپے کم کرائیں گے، پرائس کنٹرولنگ سے متعلق نچلی سطح پر نظام واپس لا رہے ہیں، ہم چاہتے ہیں مڈل مین کا کردار ختم کریں۔

    شوکت ترین نے بتایا گندم کی قیمت 1950 روپے فی من کر دی ہے، چینی کی قیمت 90 روپے فی کلو فکس کر دی، درآمدی چینی کا اضافی بوجھ بھی حکومت اٹھائے گی، ملک کے 40 سے 42 فی صد لوگوں کو براہ راست فوڈ سبسڈی دیں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں خطے کے دیگر ممالک سے تیس سے چالیس فی صد کم ہیں، ہم نے پیٹرول کی قیمت صرف 13 سے 14 فی صد ہی بڑھائی ہے، پیٹرول پر اپوزیشن کی تنقید کا کوئی جواز ہی نہیں بنتا۔

    انھوں نے کہا پیٹرول کی قیمت ڈیزل کی قیمتوں کے اثرات کم کرنے کے لیے بڑھائی گئی ہے، پیٹرولیم مصنوعات پر ہر ممکن ریلیف دیا گیا ہے۔

    شوکت ترین نے کہا آئی ایم ایف کے ساتھ نظرثانی مذاکرات ہو رہے ہیں، آئی ایم ایف کی جانب سے ٹیکس بڑھانے، سبسڈی ختم کرنے اور گردشی قرضے روک کر کم کرنے کے لیے دباؤ آیا ہے، لیکن ہم ٹیکس دینے والے پر مزید ٹیکس نہیں لگائیں گے، گردشی قرضوں پر بھی ہم آئی ایم ایف سے اتفاق نہیں کرتے، جائزہ اجلاس میں اپنا مؤقف رکھیں گے اور دفاع بھی کریں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ڈالر مہنگا ہونے میں افغانستان کا فیکٹر بھی ہے، یہاں سے ڈالر افغانستان جا رہے ہیں، افغانستان والے خریداری کے لیے ڈالر لے رہے ہیں، پہلے ڈالر براہ راست افغانستان آ رہا تھا، اب یہاں سے جا رہا ہے۔

  • گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے: مشیر تجارت

    گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے: مشیر تجارت

    کراچی: وزیر اعظم کے مشیر تجارت رزاق داؤد نے کہا ہے کہ گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع کر دیے ہیں۔

    عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گڈز ٹرانسپورٹ ہڑتال کے خاتمے کے لیے مذاکرات شروع ہو گئے ہیں، ٹرانسپورٹرز کے مسائل جلد حل ہو جائیں گے۔ خیال رہے کہ گڈز ٹرانسپورٹرز کے احتجاج کا چھٹا دن ہے۔

    پانچویں پاکستان ایڈیبل آئل کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے رزاق داؤد کا کہنا تھا کہ خوردنی تیل کی ملکی پیداوار 3 سال میں بڑی حد تک مقامی ذرایع سے ہوگی، رواں سال خوردنی تیل کی مقامی پیداوار بڑھی ہے، ایکسپورٹ میں اضافے کے لیے بیرونی منڈیوں تک رسائی کر رہے ہیں، صنعتوں کے لیے بجلی گیس کے مسائل بھی حل طلب ہیں، پنجاب میں گیس سپلائی شروع ہو رہی ہے۔

    گڈز ٹرانسپورٹرز نے احتجاجی رقص شروع کر دیا

    مشیر تجارت نے کہا کہ آج ڈالر کی صورت حال بہتر ہے، بہت مشکل فیصلے کرنے پڑے جس سے درآمدات میں کمی ہوئی، ایکس چینج اور پالیسی ریٹ بھی زیادہ ہے، ہمیں روزگار فراہمی کے لیے کام کرنے کی ضرورت ہے، برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، حکومت چینی، چاول، گندم سمیت دیگر اشیا برآمد کرنے پر زور دے رہی ہے۔

    ان کا کہنا تھا چاول ہم 2.5 ارب ڈالر کا ایکسپورٹ کر رہے ہیں، جسے 5 ارب ڈالر تک لے جانے کی کوشش کی جا رہی ہے، چاول برآمد کرنے والے کہتے ہیں کہ ہمیں کسی سبسڈی کی ضرورت نہیں، سفارتی سطح پر مدد فراہم کی جائے تو ہم چاول کی مزید برآمدات کر سکتے ہیں۔ ہمیں کاٹن کی پیداوار بڑھانے کے لیے کام کرنے کی بھی ضرورت ہے، اس کے لیے خاص توجہ چاہیے، یہ ایک چیلنج ہے۔ ملائیشیا حکومت اور وزیر اعظم کا شکر گزار ہوں، درآمدات پر سختی کرنے سے واضح فرق آیا ہے، ہمیں امپورٹ اور کنزیومر بیس ملک نہیں بننا، مینوفیکچرنگ اور میکنگ کی طرف جانا ہوگا۔

  • رمضان کی آمد ، خوردنی تیل اور گھی مہنگا

    رمضان کی آمد ، خوردنی تیل اور گھی مہنگا

    کراچی: رمضان کی آمد آمد اور مہنگائی کا جن قابو سے باہرہوگیا، کراچی میں بناسپتی گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں دس روپے فی کلو اضافہ کر دیاگیا۔

    کراچی میں ریٹیل سطح پر پانچ کلو گھی کا ڈبہ پچاس روپے مہنگا ہوگیا۔ ریٹیلز کاکہنا ہے کہ گھی اور تیل کی قیمتوں میں اضافہ گھی مینوفیکچرنگ کمپنیوں نے کیا ہے اور ہر سال رمضان کی آمد سے پہلے خوردنی تیل کی قیمتوں میں اضافہ معمول بن گیاہے۔

    گھی ساز کمپنیوں نے قیمتوں میں اضافے کو عالمی منڈی میں پام آئل کی قیمتوں سے جوڑ دیا ہے۔