Tag: خورد برد

  • کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان گرفتار

    ایف آئی اے نے بدعنوانی اور کروڑوں روپے کی خورد برد میں ملوث کسٹمز آفیسر سمیت 2 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

    تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی کرپشن سرکل اسلام نے کارروائی کے دوران کروڑوں روپے کی بدعنوانی اور خرد برد میں ملوث کسٹم آفیسر سمیت 2 ملزم گرفتار کرلیے۔

    ترجمان ایف آئی اے  کے مطابق گرفتار ملزمان کی شناخت امداد علی اور صابر علی کے نام سے ہوئی ہے، امداد علی پاکستان کسٹم سروسز میں بطور پرنسپل اپریزر تعینات تھا، ملزم نے صابر علی کے ساتھ مل کر قومی خزانے کو 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچایا۔

    ترجمان نے بتایا کہ ملزمان کو اسپیشل عدالت سنٹرل سے ضمانت قبل از گرفتاری منسوخ ہونے پر گرفتار کیا گیا۔

    ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم صابر علی نے اپنی کمپنی کے ذریعے 2019 سے 2021 کے درمیان امریکی برانڈ آئس کریم کی 29 شپمنٹس درآمد کیں، ملزم نے مذکورہ شپمنٹس کی کلئیرنس کے لیے پاکستان کسٹمز کو انڈرانوئسنگ دستاویزات پیش کی، ملزمان نے انڈر انوائسنگ کے ذریعے درآمدی اشیاء کی کم قیمت ظاہر کی تاکہ کسٹمز ڈیوٹی اور ٹیکسز سے بچا جا سکے۔

    ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ ملزم امداد علی نے شپمنٹس کی انڈر انوائسنگ کی، جس کے باعث قومی خزانے کو مجموعی طور پر 8 کروڑ 14 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان پہنچا اب ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

  • کوئٹہ: الیکٹرانک منی آرڈرز میں خورد برد، خاتون سمیت 8 افسران گرفتار

    کوئٹہ: الیکٹرانک منی آرڈرز میں خورد برد، خاتون سمیت 8 افسران گرفتار

    کوئٹہ: ایف آئی اے نے خورد برد میں ملوث جنرل پوسٹ آفس کی خاتون افسر سمیت 8 افسران کو گرفتار کر لیا۔

    تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں الیکٹرانک منی آرڈرز میں خورد برد کے خلاف ایف آئی اے نے کارروائی کرتے ہوئے خاتون افسر سمیت 8 افسران کو گرفتار کر لیا۔

    ایف آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ ملزمان نے منی آرڈر کی رقم میں 1 کروڑ 33 لاکھ روپے کی خورد برد کی،پوسٹل سروسز کے 8 حاضر سروس، ریٹائرڈ افسران سے تفتیش شروع کر دی گئی۔

    جوڈیشل مجسٹریٹ عدالت نے ملزمان کو 5 روزہ ریمانڈ پر ایف آئی اے کے حوالے کر دیا۔

    منی ایکسجینج پر چھاپہ، کروڑوں مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑی گئی، دو ملزمان گرفتار

    قبل ازیں ایف آئی اے نے کراچی میں حوالہ ہنڈی کے خلاف بڑی کارروائی کرتے ہوئے ساڑھے9 کروڑ روپے سے زائد مالیت کی حوالہ ہنڈی پکڑ کر منی ایکسچینج کے مالک کو بیٹے سمیت گرفتار کر لیا تھا۔

    ڈائریکٹرایف آئی اے کے مطابق ٹیم کو دفاتر سے پاکستانی کرنسی، امریکی اور کینڈین ڈالر، یورو، پاؤنڈ، یو اے ای درہم اور تھائی کرنسی ملی۔ان کا کہنا تھا کہ ریکارڈ چیک کیاجارہا ہے کل کتنی مالیت کی منی لانڈرنگ ہوئی۔