Tag: خورد برد اور کرپشن

  • یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خورد برد اور کرپشن میں ملوث 10 ملازمین کو سزا  سنا دی گئی

    یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خورد برد اور کرپشن میں ملوث 10 ملازمین کو سزا سنا دی گئی

    میرپور خاص : یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں خورد برد اور کرپشن میں ملوث 10 ملازمین کو سزا سنا دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن میں کروڑوں روپے کی خورد برد کے معاملے پر کرپشن کے مقدمے میں ملوث 10 ملازمین کو عدالت نے سزا سنا دی۔

    ایف آئی اے نے بتایا کہ ملزمان کے خلاف 2024 میں مقدمہ درج کیا گیا تھا، جس کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل حیدرآباد اشوک کمار دو دیجا کی عدالت میں ہوئی، مقدمے میں دلاور خان، علی دینو سمیت 10 افراد نامزد تھے۔

    ایف آئی اے کی تفتیشی رپورٹ میں کہنا تھا  ملزمان نے 56 لاکھ 97 ہزار 133 روپے کی خورد برد کی تھی تاہم ایف آئی اے نے خورد برد شدہ رقم برآمد کر کے خزانے میں جمع کروا دی۔

    عدالت نے جرم ثابت ہونے پر تمام ملزمان کو 2 ہزار روپے فی کس جرمانے کی سزا سنائی، مقدمے کی پیروی ایف آئی اے اسسٹنٹ ڈائریکٹر لیگل سلمیٰ بگھیو نے کی، جبکہ تفتیشی عمل سب انسپکٹر جہانگیر مصطفیٰ نے مکمل کیا۔