Tag: خورشید احمد شاہ

  • ’ نواز شریف وزیراعظم کے بجائے صدر بنیں وہ سینئر آدمی ہیں ‘

    ’ نواز شریف وزیراعظم کے بجائے صدر بنیں وہ سینئر آدمی ہیں ‘

    سکھر: پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید احمد شاہ نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم کے بجائے صدر بنیں وہ سینئر آدمی ہیں۔

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کو کسی پارٹی میں جانا پڑے گا ورنہ حیثیت نہیں ہوگی، سیاست میں ہر چیز ہوسکتی ہے کوئی چیز حرف آخر نہیں ہوتی، ہو سکتا ہے ہم ان سب کو لے کر کسی بہتر راستے پر چل پڑیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نشستیں پوری نہ ہوں تو حکومت، وزیراعظم کی باتیں نہیں کی جاتیں، مسلم لیگ ن کے پاس 72 اور ہمارے پاس 52 شستیں ہیں، چاہتے ہیں کسی کے ساتھ الائنس بنے بھی تو کم پارٹیاں شامل ہوں۔

    ان کا کہنا تھا کہ سب سے پہلے تو  پاکستان تحریک انصاف کے امیدواروں کو فیصلہ کرنا ہے کہ وہ کیا کرینگے، حکومت کیلئے جتنی زیادہ پارٹیاں ہوں گی اتنے زیادہ مسائل ہونگے اگر اتحاد بنا کر حکومت بنائی جائے تو ہر چیز کو برابری کی بنیاد پر تقسیم کیا جائے۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ سکھر کی حد تک تو الیکشن شفاف ہوئے مگر دیگر صوبوں سے شکایت آرہی ہیں، میں کہہ رہا ہوں انتخابات کو متنازع نہ بنایا جائے، اس وقت پارٹیوں کیلئے نہیں بلکہ پاکستان کے لئے سوچا جائے، ریاست پاکستان کے لیے سوچیں گے سب کا مسئلہ حل ہو جائے گا۔

  • خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

    خورشید شاہ کی زیر صدارت پی اے سی کا اجلاس

    پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا اجلاس اپوزیشن لیڈرسید خورشید احمد شاہ کی زیر صدارت ہوا، اجلاس میں پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ وزارت اطلاعات اوراسٹیبلشمنٹ ڈویثرن کے مالی اعتراضات کا جائزہ لیا گیا۔

    پرانے آڈٹ اعتراضات کا جائزے لینے کے لیے تین ذیلی کمیٹیوں کی تشکیل کی، شفقت محمود کی سربراہی کمیٹی میں انیس سو اٹھانوے سے لیکر انیس سو نناوے تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی۔

    نوید قمر کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دوہزار دو سے دو ہزار تین اورعاشق گوپانگ کی سربراہی میں کام کرنے والی کمیٹی دو ہزار سات سے دو ہزار آٹھ تک کے آڈٹ اعتراضات کا جائزہ لے گی جبکہ دو ہزار دس سے دوہزار تیرہ تک کے تمام اعتراضات پبلک اکاؤنٹس میں نمٹائے جائیں گے۔

    کمیٹی کے چئیرمین خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایک سال میں تمام بیک لاگ کلیئر کر لیں گے، انیس سو نناوے سے لیکر دو ہزار آٹھ تک مکمل ہونے والے تمام منصوبوں کی تفصیلات طلب کرتے ہوئے خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ ایسے منصوبے قومی خزانے کے کھربوں روپے ہڑپ کر چکے ہیں۔

  • خورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری

    خورشید شاہ کی زیرصدارت پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس جاری

    پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کا اجلاس چیئرمین خورشید احمد شاہ کی صدارت میں جاری ہے۔ اجلاس میں وزارت اطلاعات اور اس کے ماتحت اداروںکی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس کے دوران اس وقت بدمزگی پیدا ہوگئی جب آڈیٹر جنرل آف پاکستان بلند اختررانا اور ایم کیو ایم کے رشید گوڈیل کے درمیان تکرار ہوگئی۔ آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے کہا کہ جب وہ بولنے کی اجازت مانگیں تو کمیٹی کا کوئی رکن شٹ اپ کال نہ دے۔

    رشید گوڈیل نے کہا کہ انہوں نے کسی کو شٹ اپ کا ل نہیں دی۔ مسلم لیگ ن کے روحیل اصغرکا کہنا تھا کہ ہمیں چھوٹی چھوٹی باتوں کو برداشت کرنے کا رویہ اپنانا چاہیئے تاکہ پی اے سی کے اجلاسوں میں تعمیری کارروائی ہوسکے۔