Tag: خورشید شاہ

  • ’پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول کل وزیراعظم بن سکتے ہیں‘

    ’پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول کل وزیراعظم بن سکتے ہیں‘

    لاڑکانہ: پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ اگر پیپلزپارٹی چاہے تو بلاول بھٹو کل وزیراعظم بن سکتے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پی پی رہنما خورشید شاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلاول بھٹو بھیک مانگ کر 70 ووٹوں پر کمزور وزیراعظم نہیں بنیں گے، ملکی مسائل کی خاطر پیپلزپارٹی ن لیگ کے ساتھ ہے۔

    انہوں نے کہا کہ پانی کی تقسیم پر پیپلزپارٹی  نے کبھی سمجھوتا نہیں کیا۔

    اس سے قبل خورشید شاہ نے سکھر میں صحافیوں کے وفد سے غیر رسمی گفتگو کی اس دوران ان سے سوال کیا گیا تھا کہ سنا ہے فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل جارہے ہیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اللہ کرے فضل الرحمان بانی پی ٹی آئی سے ملنے جیل چلے جائیں تو ہم سہولت کار بنیں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ مولانا کی جیل میں بانی پی ٹی آئی سے ملاقات ہو اور تصویر جاری ہو، ملاقات ہوگی اور تصویر جاری ہوگی تو یہ نوجوانوں کے لیے اچھا پیغام ہوگا۔

    پی پی رہنما نے کہا تھا کہ سب جانتے ہیں بانی پی ٹی آئی اپنی تقاریر میں مولانا کے لیے کیا کہتے تھے۔

    خورشید شاہ نے کہا تھا کہ ٹرمپ کی کامیابی اچھی بات ہے امید ہے امریکا اور پاکستان کے تعلقات بہتر ہوں گے، پاکستان خود مختار ملک ہے نہ ہم نے کبھی مداخلت کی نہ امریکا کرے گا۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی سے متعلق فیصلہ پاکستان کی عدالتیں کریں گی۔

  • 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی، خورشید شاہ

    24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی، خورشید شاہ

    سکھر: سابق وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ 24 نومبر کے احتجاج پراعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی۔

    تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اور رہنما پیپلزپارٹی خورشید احمد شاہ نے اپنی رہائشگاہ پر اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یہ طےشدہ بات ہےکہ جوڈیشل کمیشن میں 2ہمارے اور2ان کےممبرہوں گے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے بتایا کہ حیدرآباد موٹر وے آج کا ایشو نہیں، 1988 میں نوازشریف سے مشورہ ہوا موٹر وے بنائیں، ہماری کوشش تھی کہ موٹر وے سندھ سے شروع ہو کیونکہ سمندر سندھ میں ہے، ہمارے 2 حب ہیں’’ گوادراورکراچی‘‘مگر افسوس دونوں صوبوں میں موٹروے نہیں بنا۔

    ان کا کہنا تھا کہ 34 سال کے عرصے میں موٹر وے اپنا خرچہ نکال کر منافع میں چل رہے ہوتے، موٹر وے ملکی معیشت کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں لیکن سندھ والوں کی بدبختی ہے کہ سندھ سے موٹروے شروع نہیں ہوئی۔

    سابق وزیر نے مزید کہا کہ میں نےوفاقی حکومت سےبات کی ہےکہ سندھ میں موٹروےپرجلدکام شروع کرے، ہم سیاسی طور پر مخالف تھے کہ ملک کا وزیر اعظم جیل میں ہو۔

    پی ٹی آئی کے احتجاج کے حوالے سے سوال پر ان کا کہنا تھا کہ 24 نومبر کے احتجاج پر اعتراض نہیں اگر وہ پر تشدد ہوا تو ذمہ داری پی ٹی آئی کی ہوگی۔

  • احتجاج پر لوگ رہا ہونے لگے تو جیل خالی ہوجائیں گے، خورشید شاہ

    احتجاج پر لوگ رہا ہونے لگے تو جیل خالی ہوجائیں گے، خورشید شاہ

    سکھر: پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ احتجاج پر لوگ رہا ہونےلگے تو جیل خالی ہوجائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی احتجاج کی کال پر کہا کہ احتجاج کرناہرجماعت کا جمہوری حق ہے لیکن آئین و قانون کی حدودمیں رہ کراحتجاج کرناچاہیے۔

    رہنما پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ احتجاج تخریب کاری میں تبدیل ہوگیا تو برداشت نہیں کیا جائے گا، احتجاج پر لوگ رہا ہونےلگے تو جیل خالی ہوجائیں گے۔

    انھوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمان نے26ویں آئینی ترمیم پر ووٹ دیا، مولانافضل الرحمان نےجوترامیم دی وہ بھی پاس ہوئی۔

    پی پی رہنما کا کہنا تھا کہ انسانی حقوق کے خلاف کون سی ترمیم آئی ہے؟ پارلیمان کبھی بھی ایسی ترمیم پاس نہیں کرے گی۔

    انھوں نے بتایا کہ نئے کینالز پر پی پی کا واضح موقف ہےماضی میں بھی احتجاج کیا گیا تھا، ایسے معاملات میں چھیڑ چھاڑ نہ کی جائے ورنہ نیا پنڈوراباکس کھل جائے گا۔

    پیپلز پارٹی کے رہنما کا مزید کہنا تھا کہ پہلے جن معاملات پر وال چاکنگ ہوتی تھی پی پی نے ان معاملات کو سیاسی طور پر حل کیا، دوصوبوں کےحالات پہلےہی بہترنہیں تیسرےصوبےمیں نیامعاملہ نہ ہوجائے، بھائی بھائی کو پانی نہیں دیتا ایسے حالات میں اگر کینالز بنائے تو نقصان ہوگا۔

  • ’’مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے‘‘

    ’’مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے‘‘

    پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نوید قمر نے کہا کہ پیپلزپارٹی اور جے یو آئی مل کر معاملات حل کریں گے، فضل الرحمان کا اختلاف آئینی عدالت کے طریقہ کار سے ہے، یہ درست ہے جلد بازی میں قانون سازی نہیں ہونی چاہیے۔

    انھوں نے کہا کہ اتفاق ہوا ہے ہم ساتھ بیٹھے ہیں ڈرافٹ جے یو آئی بھی دے گی اور پیپلز پارٹی بھی دیگی، قانون سازی یا آئینی ترمیم کیلئے سب کو اعتماد میں لینا ضروری ہے۔

    نوید قمر نے کہا کہ کل کمیٹی میں اتفاق تھا جن شقوں پر اختلاف ہے ان پراتفاق رائے پیدا کیا جائے، آج کی ملاقات میں مثبت باتیں ہوئیں، مل کر بیٹھیں گے تو قومی اتفاق رائے پیدا ہوگا۔

    انھوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی کوشش ہے کہ آئینی عدالت کے قیام کے لیے آئینی ترمیم کی جائے، مولانا فضل الرحمان نے بھی آئینی عدالت کی تشکیل سے متعلق اتفاق کیا ہے۔

    اس موقع پر پی پی رہنما خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان سے سیاست کے علاوہ بھی ایک ذاتی تعلق ہے، کل سے آئینی ترمیم پربات ہورہی ہے ہمیں بھی صورتحال کا اندازہ ہے۔

    خورشید شاہ نے بتایا کہ مولانافضل الرحمان کے پاس آج ایک تجویز لےکر آئے تھے، بل سے وہ تمام شقیں ہٹادی گئی ہیں جس پر لوگوں کو اعتراض تھا۔

    انھوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو قانون سازی کرنے کا پورا حق ہے، ہم نے پارلیمنٹ کو مضبوط بنانا ہے، یہ سب کی خواہش ہے، آئین کے مطابق چلیں گے، قانون کی بالادستی پر یقین رکھتے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ قانون سازی کرنا ہمارا حق ہے کوئی نہیں روک سکتا، مولانا فضل الرحمان کو قائل کیا ہےکہ آئیں ہمارے ساتھ بیٹھیں۔

  • لوگ بل ادا کرنا شروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی، خورشید شاہ

    لوگ بل ادا کرنا شروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی، خورشید شاہ

    سکھر : پیپلزپارٹی رہنما خورشید شاہ نے بجلی بلوں میں اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ لوگ بل اداکرناشروع کریں بجلی سستی ہو جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی رہنما سید خورشید احمد نے ہاکی کلب میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ 5ارب کابینظیربھٹوکمپلیکس پراجیکٹ لارہے ہیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ میری سوچ ہے آسٹریلیا کے طرزکی اسپورٹس یونیورسٹی قائم کروں اور 5سال کے بعد ہمارے بچے ٹرینڈ ہو کر اولمپکس جائیں گے۔

    بجلی بلوں میں اضافے پر پی پی رہنما نے کہا کہ لوگ بل اداکرناشروع کریں بجلی سستی ہو جائےگی، ہم سب کومل کرپاکستان کی بہتری کےلئےکام کرناچاہیے۔

    ان کا مزید کہنا تھا کہ بجٹ کے بعد مہنگائی عوام پر اثر انداز ہوئی ہے، گزارش ہے دوبارہ نظرثانی کرکے عوام کو ریلیف دیا جائے۔

  • ن لیگ کے پاس نشستیں ہی نہیں تو وکٹری اسپیچ کیسے کی گئی؟ خورشید شاہ

    ن لیگ کے پاس نشستیں ہی نہیں تو وکٹری اسپیچ کیسے کی گئی؟ خورشید شاہ

    پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ن لیگ کے پاس نشستیں ہی نہیں تو وکٹری اسپیچ کیسے کی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے وکٹری اسپیچ کی ہے تو یہ بےوقوفی ہے۔ آصف زرداری کا لاہور میں ہونا یا نہ ہونا مسئلہ نہیں۔ مسئلہ نواز شریف کی تقریر ہے جو قبل از وقت ہے۔

    انھوں نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ شہباز شریف نے آصف زرداری سے رابطہ کیا ہے۔ ہم الیکشن میں اپنا منشور لےکر آئے ہیں۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ اگر نواز شریف وزیراعظم بنتے ہیں تو کیا ہمارے منشور کو اون کریں گے؟ سیاست میں کوئی فیصلہ آخری نہیں ہوتا، کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ ہمارے لیے اہم ہے کہ کون ہمارے منشور پر عمل کرےگا۔ سوال ہے کہ کیا نواز شریف ہمارے منشور پرعمل درآمد کریں گے۔

    انھوں نے کہا کہ دیکھنا ہوگا کہ پی ٹی آئی اور آزاد امیدوار کیا فیصلہ کرتے ہیں۔ پہلے یہ دیکھنا ہوگا کہ اونٹ کس کروٹ بیٹھتا ہے، ابھی رابطہ نہیں ہوا۔ 6 پارٹیاں مل کر حکومت بنائیں گی تو پی ڈی ایم والا حال ہوگا۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے فیصلے کے بعد ساری چیزیں واضح ہوجائیں گی۔ دیکھنا ہوگا پارلیمنٹ میں کس پارٹی کی کیااہمیت ہوگی۔

  • ‘نواز شریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا’

    ‘نواز شریف 3 دن جیل میں رہ کر ضمانت کے بعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا’

    سکھر : پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نوازشریف 3دن جیل میں رہ کر ضمانت کےبعد آتے تو امیج آسمان کی طرف جاتا۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے رہنما سید خورشید شاہ کی اے آر وائی نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اگر کسی کولاڈلابنایاجاتاہےتو آپ کوکیااعتراض ہے، لاڈلابنتارہےلاڈلابننااچھی بات ہے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف آیا ہے اس کو موقع دیں، پی پی بھی میدان میں ہے، نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ سیدھا جلسہ گاہ نہ جائیں، نوازشریف3دن جیل میں رہ کرضمانت کےبعدجلسہ گاہ آتے۔

    رہنما پیپلزپارٹی نے کہا کہ مشورہ مانتے توجلسہ میں4 ہزار لوگ آئے اس جگہ 2لاکھ لوگ آتے، جیل جانےسےنواز شریف کاامیج آسمان کی طرف جاتا اب نیچے جارہا ہے۔

    غزہ کی صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ فلسطینیوں پرمظالم مسلمانوں کی بےحسی کا نتیجہ ہےلگتا ہے، تمام مسلم ممالک کہتے ہیں کہ ہم اخلاقی ذمہ داری پوری کررہے ہیں۔

    خورشید شاہ نے کہا کہ 70 کی دہائی میں مصراوراسرائیل کامسئلہ ہوا تھا، اس وقت پاکستان نےمصر کی اخلاقی نہیں بلکہ عملی مدد کی تھی، پاکستان کی وجہ سے2 دن کےاندرجنگ بندہو گئی تھی ، اسرائیل چیخیں ماررہاتھا کہ پاکستانی جہازہیں اورپاکستانی پائلٹ ہیں۔

    آج بدقسمتی یہ ہےکہ مسلم ممالک او آئی سی کااجلاس بھی نہیں بلا سکتے، بھٹوہروقت ساتھ کھڑا ہوتا تھا اس لیےفلسطینی بھٹوکی عزت کرتے تھے۔

  • ‘نواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر گڈ ٹو سی یو ہوجائیں گی’

    ‘نواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر گڈ ٹو سی یو ہوجائیں گی’

    اسلام آباد : پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو ضمانت مل گئی تو عدالتیں پھر گڈ ٹو سی یو ہوجائیں گی اور ہم نہیں چاہتے کہ عدالتیں گڈ ٹو سی یو ہوں۔۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام اعتراض ہے میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آج جوواقعات کےذمہ دارہیں کیاوہ مسلمان بھی ہیں؟ ایسے لوگوں کوہم کب تک برداشت کرتےرہیں گے، عرصےسےایسےواقعات کاسامناکررہےہیں لیکن ہم بدلہ ضرورلیں گے، سب سےپہلےالیکشن کرادیں تاکہ ایک منتخب حکومت آجائے۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف نے انتقام کی سیاست چھوڑ کر معاملہ اللہ پررکھاہےتواچھی بات ہے، نوازشریف کوپیغام پہنچایاتھاکہ محاذآرائی کی سیاست کوترک کریں، سیاست میں کبھی بدلہ نہیں لیاجاتاالبتہ ووٹ کےذریعے انتقام لیا جاتا ہے۔

    پی پی رہنما نے کہا کہ غیرمستحکم صورتحال کاایک ہی حل ہےکہ جمہوریت کومضبوط کیاجائے اور ٹروتھ کمیشن بناکرماضی کی غلطیوں کوعوام کےسامنےلاناچاہیے، الیکشن کمیشن نے تاریخ نہیں دی لیکن امید کرتا ہوں انتخابات ہوجائیں گے۔

    نواز شریف کی واپسی کے‌حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف اگرواپس آتےہیں توپیپلزپارٹی انہیں خوش آمدیدکہےگی، ہم نےہمیشہ ن لیگ کی مددکی ہے،میثاق جمہوریت پرعمل کیاہے، ہم کبھی نوازشریف کیخلاف عدالتوں میں نہیں گئے ، ہم کبھی ن لیگ سےجھگڑانہیں کریں گے،ہمیشہ ان کی مددکی ہے۔

    خورشید شاہ نے بتایا کہ نواز شریف کی طبیعت ٹھیک نہیں عین وقت پرکیافیصلہ ہوتاہےمجھےنہیں پتہ، مجرم کوسپریم کورٹ ضمانت دیدےگی توبڑامشکل ہے کیونکہ نوازشریف کوضمانت مل گئی توعدالتیں پھرگڈٹوسی یو ہوجائیں گی، عدالتیں گڈٹوسی یو نہیں ہونا چاہتیں۔

    رہنما پیپلز پارٹی نے کہا کہ بدبختی کی بات ہےملک میں جوزیادہ جھوٹ بولتاہےوہ زیادہ مقبول ہوتاہے اور جوزیادہ کام کرتاہےوہ زیادہ کمزورسمجھاجاتاہے، آج ایسےحالات ہیں کہ ہم ملک کےلیےاچھافیصلہ بھی نہیں کرسکتے۔

  • ‘زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو  90 والی سیاست ہوگی’

    ‘زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 90 والی سیاست ہوگی’

    کراچی : پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80 والی دہائی میں واپس چلے جائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنما خورشید شاہ نے نجی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کے دوران اپنا موقف دہراتے ہوئے کہا کہ نگراں وفاقی کابینہ میں ن لیگ کے لوگ بیٹھے ہیں، بہت سےعہدیدار ن لیگ کے ہیں۔

    خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ملک میں ن لیگ کی حکومت ہے توشکوہ بھی ان سے ہی ہے ، ن لیگ والے اپنے ہیں اور شکایت اپنوں سے ہی کی جاتی ہے۔

    ن لیگ کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ آصف زرداری کا مؤقف ہم سے اچھا ہے وہ ن لیگ سے لڑنا نہیں چاہتے، ہماری قیادت نے ن لیگ سے بات نہیں کی توکرنی چاہیے۔

    ان کا کہنا تھا کہ زرداری نے بلاول کے ہاتھ کھول دیئے تو 80 والی دہائی میں واپس چلےجائیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ لیول پلیئنگ فیلڈ فراہم کی جائے۔

    نواز شریف کی واپسی کے سوال پر خورشید شاہ نے کہا کہ پہلے بھی کہتے تھے نواز شریف کو وطن واپس آنا چاہیے، ہمیں خوشی ہے کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں۔

    انھوں نے شکوہ کیا کہ نون لیگ والوں کو دوست سمجھتے ہیں لیکن سندھ میں ترقیاتی کام رک گئے اور پنجاب میں دھڑادھڑکام ہورہا ہے، سندھ کی بیوروکریسی میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں ہوئی اور پنجاب میں نہیں۔

  • خورشید شاہ نے نگراں حکومت کو ن لیگ کی حکومت قرار دے دیا

    خورشید شاہ نے نگراں حکومت کو ن لیگ کی حکومت قرار دے دیا

    اسلام آباد : پی پی رہنما خورشید شاہ نے نگراں حکومت کون لیگ کی حکومت قراردے دیا اور کہا ن لیگ کی حکومت ہے تو نواز شریف کو واپس آنا چاہیئے۔

    تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما خورشیدشاہ نے اے‌ آر وائی نیوز کے پروگرام الیونتھ آور میں نواز شریف کے واپسی کے اعلان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف واپس آرہے ہیں تواچھی بات ہے،ان کاملک ہےواپس آناچاہیے، اب تو ویسے بھی ن لیگ کی حکومت ہے ، نواز شریف کوواپس آجاناچاہیے،خورشیدشاہ

    خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ فوادحسن فوادکی شمولیت سےواضح ہوگیا ہے کہ نگراں حکومت نہیں ن لیگ کی حکومت ہے ، ن لیگ کی گزشتہ حکومت کوبھی فوادحسن فوادہی چلاتےتھے.

    پی پی رہنما نے کہا کہ سیاستدان مخالف ضرورہوتے ہیں آپس میں دشمن نہیں ہوتے، سیاست کل کیا ہوتی ہے کچھ پتہ نہیں،کل کون اقتدار کون جیل میں ہوتا ہے۔

    انھوں نے روز دیا کہ الیکشن کےعلاوہ پاکستان کےمستقبل کاکوئی راستہ نہیں ہے، الیکشن نہیں کرائے جاتے توبہت نقصان ہوگا، چیئرمین پی ٹی آئی کیساتھ یاان کےبغیرالیکشن توہرصورت کرانے چاہئیں۔

    بلاول بھٹو کے بیان پر خورشیدشاہ کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹوواضح کہہ چکےہیں90دن میں نہیں تو120دن میں الیکشن کرائیں، الیکشن ہی غیریقینی کی صورتحال ختم کرسکتےہیں،غیرمنتخب لوگ نہیں، معیشت پارلیمنٹ،سیاست،ملکی حالات کیساتھ جڑی ہوئی ہے، الیکشن ہونگےتومعیشت بھی ٹھیک ہوجائے گی.

    چیف الیکشن کمشنر کے حوالے سے پی پی رہنما نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنرپر ابھی تک پیپلزپارٹی کو بالکل اعتمادہے، تاریخ کسی کومعاف نہیں کرتی، دھاندلی ہوئی توموجودہ چیف الیکشن کمشنر کا نام بھی لکھا جائے گا، حلقہ بندیاں بے شک پوری کرنا چاہتےہیں کریں لیکن الیکشن کرائیں۔

    انھوں نے مزید کہا کہ ایمرجنسی لگائیں یامارشل لابڑامشکل کام ہے جبکہ الیکشن آسان حل اورراستہ ہے، پنجاب اور کے پی میں 90 دن میں الیکشن نہ کرانے سے آئین کی خلاف ورزی ہوئی تاہم اب پارلیمنٹ ہی ختم ہونے جا رہی ہے، سینیٹ الیکشن مارچ میں ہونے ہیں۔