Tag: خوشاب

  • ایک ہفتے کیلئے ڈبل سواری پر  پابندی عائد

    ایک ہفتے کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد

    خوشاب : ڈبل سواری پر ایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کردی گئی ، پابندی کا اطلاق سولہ ستمبر سے بائیس ستمبر تک ہوگا۔

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب نے خوشاب میں اسلحے کی نمائش اور ڈبل سواری پر دفعہ 144 عائد کردی اور نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

    محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ خوشاب میں اسلحے کی نمائش، فائرنگ، ڈبل سواری پرایک ہفتے کیلئے پابندی عائد کی گئی ہے۔

    آرڈرز میں کہا گیا ہے کہ کوئی شہری لائسنس یافتہ اسلحہ بھی نہیں رکھ سکتا تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نمائندگان کو سکیورٹی ڈیوٹی کے پیشِ نظر پابندی سے استثنیٰ ہوگا اور پابندی کا اطلاق سولہ ستمبر سے بائیس ستمبر تک ہوگا۔

    ڈسٹرکٹ انٹیلیجنس کمیٹی خوشاب نے ڈپٹی کمشنرکی صدارت میں دفعہ ایک سو چوالیس کے نفاذ کی سفارش کی تھی، محکمہ داخلہ پنجاب نے دفعہ ایک سوچوالیس کے نفاذ کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

  • خوشاب : منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    خوشاب : منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    خوشاب : منی ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب مین پنج پیرکےمقام پر خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں منی ٹرک کھائی میں گرگیا۔

    حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں5 بچےبھی شامل جبکہ 4افرادزخمی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےتھا، حادثےکا شکارخاندان منی ٹرک پربنوں سے وادی سون خوشاب آرہاتھا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں اورزخمیوں کوٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کیاجا رہا ہے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ
    حادثہ تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

  • پولیس کو چوری کے مقدمے میں 18 سال قبل انتقال کر جانے والے شخص کی تلاش

    پولیس کو چوری کے مقدمے میں 18 سال قبل انتقال کر جانے والے شخص کی تلاش

    خوشاب: پنجاب کے شہر خوشاب میں محکمہ انہار نے انتقال کر جانے والے شخص پر پانی چوری کا مقدمہ درج کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب میں پولیس کو پانی چوری کے مقدمے میں 18 سال قبل انتقال کر جانے والے ایک شخص کی تلاش ہے، پولیس نے متوفی کی گرفتاری کے لیے چھاپے بھی مارنا شروع کر دیے۔

    متوفی احمد خان پر الزام ہے کہ اس نے نہری پانی چوری کیا، متوفی کے بھائی نے الزام لگایا ہے کہ پولیس ان پر دباؤ ڈال رہی ہے کہ احمد خان کو حوالے کیا جائے، اب جو شخص 18 سال پہلے وفات پا چکا ہے اس کو کیسے پولیس کے سامنے پیش کریں۔

    دوسری طرف پولیس حکام نے کہا ہے کہ احمد خان پر پانی چوری کا مقدمہ محکمہ انہار نے درج کرایا ہے، اور احمد خان وفات پا چکا یا نہیں اس کی تحقیقات کا حکم دے دیا گیا ہے۔

  • پی پی 84 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا

    پی پی 84 ضمنی الیکشن: مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا

    خوشاب: پی پی 84 ضمنی الیکشن میں پاکستان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر میدان مار لیا۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی چوراسی خوشاب میں ضمنی انتخاب کا میدان مسلم لیگ ن نے ایک مرتبہ پھر مار لیا، فارم 47 کے مطابق ن لیگ کے ملک معظم کلو 73 ہزار 81 ووٹ لے کر کامیاب ہو گئے۔

    غیر حتمی نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کے علی حسین خان 62 ہزار 903 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے، واضح رہے کہ یہ نشست ن لیگی امیدوار وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

    شہباز شریف نے کارکنوں کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کر دیا، مریم نواز نے فتح پر کہا نواز شریف کے بیانیے کی تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔

    خیال رہے کہ پولنگ دن بھر پُر امن رہی، تاہم کرونا ایس او پیز کی خلاف ورزی دیکھنے میں آئی، لیگی رہنما عطا تارڑ بھی بغیر ماسک گھومتے رہے۔

    دوسری طرف قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخاب پر ووٹوں کی دوبارہ گنتی کے لیے تیاریاں شروع ہو چکی ہیں، امیدوار ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچنے لگے ہیں، گنتی آج ہو رہی ہے، کشیدگی کے خدشے سے نمٹنے کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن نے آئی جی سندھ اور ڈی رینجرز کو کمانڈوز کی تعیناتی کے لیے خط لکھ کر کہا ہے کہ گنتی مکمل ہونے تک کمانڈوز تعینات کیے جائیں۔

    پیپلز پارٹی نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ چیلنج نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے، صوبائی وزیر سعید غنی نے کہا ووٹوں کی دوبارہ گنتی کا حصہ بنیں گے، ری کاؤنٹنگ کا عمل شفاف ہوا تو فیصلہ تسلیم کر لیں گے۔

  • ڈینگی وائرس: پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑ گیا

    ڈینگی وائرس: پنجاب میں ایک اور مریض دم توڑ گیا

    خوشاب: پنجاب میں ڈینگی وائرس سے ہونے والی ہلاکتوں کا سلسلہ رک نہیں سکا ہے، آج ڈینگی سے ضلع خوشاب کے علاقے اسلام پورہ کا 3 سالہ بچہ دوران علاج دم توڑ گیا، اب تک خوشاب میں ڈینگی کے 50 مریض رپورٹ ہو چکے ہیں۔

    یونی ورسٹی آف ہیلتھ سائنس کے وائس چانسلر ڈاکٹر جاوید اکرم نے کہا ہے کہ لاہور میں ڈینگی وائرس کی 3 اقسام پائی گئیں، ڈینگی وائرس کے تدارک کے لیے مربوط کوآرڈینیشن ضروری ہے، عوام گھروں یا اطراف میں پانی کھڑا نہ ہونے دیں۔

    آج فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں ڈینگی کے مزید 5 مریض داخل ہوئے، اسپتال ذرایع کے مطابق فیصل آباد میں رواں سال رپورٹ ہونے والے ڈینگی مریضوں کی تعداد 166 ہو گئی، سرگودھا میں بھی محکمہ صحت نے 24 گھنٹے میں ڈینگی کے مزید 4 کیسز کی تصدیق کر دی ہے، سرگودھا ایک ماہ میں رپورٹ ہونے والے ڈینگی کیسز کی تعداد 118 ہو گئی۔

    یہ بھی پڑھیں:  ڈینگی نے کب کہاں وبائی صورت اختیار کی، رپورٹ تیار

    معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ڈینگی وائرس میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، ماحولیاتی تبدیلی ڈینگی جیسے امراض پھیلنے کی وجہ ہیں، تاہم ڈینگی وائرس کے مشتبہ کیسز کی تعداد میں 50 فی صد کمی ہوئی، جب کہ تصدیق شدہ کیسز کی تعداد میں بھی 55 فی صد کمی ہوئی، 35 ہزار کیسز کا مطلب یہ نہیں کہ سب کے سب آج کے ہیں۔

    اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو میں ظفر مرزا نے کہا اسلام آباد اور راولپنڈی میں روزانہ کوآرڈینیشن میٹنگ ہوتی ہے، یہاں ڈینگی کے مریضوں کے لیے دواؤں کی قلت نہیں، ڈینگی کیسز کی تصدیق کے بعد متاثرہ مریض کے گھر کے اطراف اسپرے کیا جاتا ہے۔

    انھوں نے کہا وفاق اور صوبائی اداروں، وزارتوں میں رابطے کے فقدان کا سامنا رہتا ہے، پاکستان کو ایسا قومی پروگرام دیں گے جس سے ہر محکمے کو اپنے کام کا پتا ہو۔

  • خوشاب: سابق ن لیگی ایم این اے کی اسکول ٹیچر سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    خوشاب: سابق ن لیگی ایم این اے کی اسکول ٹیچر سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

    خوشاب: پنجاب کے شہر خوشاب میں سابق مسلم لیگ ن کے ایم این اے نے اسکول ٹیچر کو زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا، سابق ایم این اے کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب میں سابق مسلم لیگ ن کے سابق ایم این اے شاکر بشیر اعوان نے اسکول ٹیچر کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، شاکر بشیر اعوان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    اسکول ٹیچر کا کہنا ہے کہ نوکری کا بہانہ کرکے گھر بلایا گیا اور زیادتی کی گئی اب جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، انصاف دیا جائے۔

    نمائندہ اے آر وائی نیوز طارق اعوان کے مطابق سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان اور اس کے پانچ ساتھیوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔

    خاتون ٹیچر کا کہنا ہے کہ انہیں قانونی کارروائی سے باز رہنے کے لیے کہا گیا دوسری جانب سابق ایم این اے ملک بشیر اعوان کا کہنا ہے کہ یہ مقدمہ ان کے سیاسی مخالفین کی ایما پر درج کریا گیا ہے۔

    خوشاب پولیس کا کہنا ہے کہ خاتون کی جانب سے زیادتی کے الزامات کی تحقیقات کررہے ہیں، تاہم اس سلسلے میں کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔

  • خوشاب، چھت گرنے سے4 بچوں سمیت7افرادجاں بحق، 9زخمی

    خوشاب، چھت گرنے سے4 بچوں سمیت7افرادجاں بحق، 9زخمی

    خوشاب: بارش کے دوران مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق، نو زخمی ہوگئے، چار زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

    پرانا چوک خوشاب کے قریب محلہ نمد گرہ میں بارش کے باعث تین منزلہ بوسیدہ مکان زمین بوس ہو گیا۔ جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق جبکہ 9 زخمی ہوگئے۔

    زخمی ہونے والوں میں سے ایک خاتون اور تین بچوں کی حالت تشویشناک ہے، جاں بحق ہونے والوں میں روبینہ، عبدالرؤف، رضیہ، فاروق، ثوبیا، محمد رؤف، کنزا شامل ہیں۔ سانحہ پر پورے علاقے کی فضا سوگوار ہے۔ جاں بحق افراد کی نماز جنازہ 3 بجے بگڑ والی مسجد میں ادا کی جائے گی۔