Tag: خوشحال بلوچستان

  • عوام میرا ساتھ دیں، پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    عوام میرا ساتھ دیں، پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، بلاول بھٹو

    کوئٹہ : چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرامن پاکستان اور خوشحال بلوچستان چاہتا ہوں، اقتدار میں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے۔

    یہ بات انہوں نے ہولوگرام ٹیکنالوجی کے ذریعے کوئٹہ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے کہی، بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی جب بھی اقتدار میں آتی ہے کسانوں، غریبوں اور مزدوروں کیلئے کام کرتی ہے، پیپلزپارٹی ہمیشہ ہم اقتدارمیں آکر کسان کارڈ متعارف کرائیں گے کیونکہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک خوشحال ہوگا۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی کا کہنا تھا کہ ہم ملک سے بیروزگاری اور بھوک کا خاتمہ کریں گے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام میں توسیع کی جائے گی۔

    بلاول بھٹو نے بلوچستان کے عوام کو اپنا منشور پیش کرتے ہوئے بتایا کہ حکومت بنانے کے بعد غربت مٹاؤ پروگرام پورے بلوچستان میں شروع کریں گے، بلوچستان کے عوام کو سندھ میں آکرعلاج کرانا پڑتا ہے،انہیں ان کے صوبے میں ہی صحت کی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

    چیئرمین پیپلزپارٹی نے عوام سے اپیل کی کہ بلوچستان کےعوام نے ذوالفقار علی بھٹو اور بینظیر شھید کا ساتھ دیا اب میرا ساتھ دیں، میں پرامن پاکستان اورخوشحال بلوچستان چاہتاہوں، پیپلزپارٹی کی اولین ترجیح ہے کہ بلوچستان کے مسائل ہوں۔

  • آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز

    آرمی چیف کی جانب سے ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا آغاز

    راولپنڈی: پاک فوج کے سربراہ جنرل قمرجاوید باجوہ کوئٹہ پہنچ گئے جہاں انہوں نے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کی جبکہ ’خوشحال بلوچستان‘ پیکج کا بھی آغاز کیا۔

    پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کوئٹہ میں سدرن کمانڈ ہیڈ کوارٹر میں ہونے والے اہم اجلاس میں شریک ہیں۔

    ڈجی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور کا کہنا ہے کہ خوشحال بلوچستان پروگرام کا آغاز کردیا گیا ہے جس کا مقصد بلوچستان میں معاشی اور سماجی استحکام لانا ہے جبکہ پروگرام کا مقصد سیکورٹی صورت حال کو بھی مستحکم بنانا ہے۔

    خیال رہے کہ 15 نومبر 2017 کو تربت کے علاقے گروک سے پنجاب کے مختلف علاقوں سیالکوٹ، گوجرانوالہ، وزیرآباد، منڈی بہاؤالدین اور گجرات سے تعلق رکھنے والے 15 افراد کی گولیاں لگیں لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔


    بلوچستان: 20 افراد کے قتل میں اہم پیشرفت، مرکزی ایجنٹ گرفتار


    بعدازاں اگلے روز ہی بلوچستان میں تربت کے علاقے تجابان سے 5 مزید گولیاں لگی لاشیں برآمد ہوئی تھیں۔

    یاد رہے کہ گزشتہ روز ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفور کا کہنا تھا کہ مادروطن کی محبت کی یہ قیمت چکا رہے ہیں، یہ قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔