Tag: خوشخبری

  • عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، ایک بڑی سہولت بالکل مفت فراہم

    عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری، ایک بڑی سہولت بالکل مفت فراہم

    سعودی عرب (28 اگست 2025): عمرہ زائرین کے لیے خوشخبری ہے کہ اب انہیں دوران عمرہ ایک بڑی سہولت بالکل مفت فراہم کی جائے گی۔

    ماہ ربیع الاول میں پاکستان سمیت دنیا بھر سے زائرین کی بڑی تعداد عمرہ ادائیگی کے لیے مکہ مکرمہ پہنچ رہی ہے۔ ان کے لیے خوشخبری ہے کہ حرمین انتظامیہ کی جانب سے انہیں ایک عمرہ کے ایک اہم رکن کی سہولت مفت فراہم کی گئی ہے۔

    عرب میڈیا کے مطابق حرمین انتظامیہ کی جانب سے عمرہ ادائیگی کے بعد مرد زائرین کو حرم مکہ میں مفت بال کٹوانے کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔

    یہ سہولت صفا اور مروہ کے قریب فراہم کی گئی ہے اور اس سے سینکڑوں عمرہ زائرین مستفید ہو رہے ہیں۔

    حرمین انتظامیہ کی جانب سے صفا مروہ کے قریب زائرین کی آگہی کے لیے اس پیشکش مشتہر بورڈ بھی لگائے گئے ہیں۔ تاہم خواتین کا مذکورہ علاقے میں داخلہ منع ہے۔

    واضح رہے کہ عمرہ ادائیگی کا سب سے آخری اور لازمی رکن حلق (سر منڈوانا) یا قصر (ایک چوتھائی سر کے بالوں کے برابر بال کٹوانا) یہ حکم مرد عمرہ زائرین کے لیے ہے۔ اس کے بغیر وہ احرام نہیں اتار سکتے اور نہ ہی اس کی پابندیوں سے باہر آ سکتے ہیں۔

  • ہونہار اسکالر شپ پروگرام: طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

    ہونہار اسکالر شپ پروگرام: طلبا کیلئے بڑی خوشخبری

    لاہور(10 اگست 2025): وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے طلبا کیلئے ہونہار اسکالر شپ پروگرام کے دوسرے مرحلے کا اعلان کردیا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیغام میں کہا کہ آپ کے خواب پنجاب کے مستقبل کی دھڑکن ہیں اور اس پروگرام کے ذریعے 80 ہزار نوجوان ذہنوں کو آگے بڑھنے کے پروں سے نوازا گیا ہے۔

    مریم نواز نے کہا کہ ان 80 ہزار میں سے 50 ہزار طلبا پہلے ہی اپنی اسکالرشپس وصول کر رہے ہیں تاہم اب ہونہار اسکالر شپ کے اگلے مرحلے کیلئے پورٹل کھل چکا ہے۔

    ’ہونہار اسکالر شپ پروگرام‘ میں شامل ہونے کا آسان طریقہ

    وزیراعلیٰ پنجاب نے پیغام میں مزید کہا کہ یقین کے ساتھ درخواست دیں اور جذبے کیساتھ پڑھائی کریں، آپ کی کامیابی ہمیشہ میرا سب سے بڑا فخر رہے گی۔

    ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا مقصد پورے خطے کے طلبا کو مالی مدد فراہم کرنا ہے، اگر آپ تعلیمی اہداف کو حاصل کرنے کے خواہاں ہیں تو ہونہار اسکالر شپ اسکیم آپ کے تعلیمی سفر میں مدد کرے گی، اس اقدام کا مقصد نوجوانوں کو اعلیٰ تعلیم تک رسائی دینا اور ان کا مستقبل روشن کرنا ہے۔

    یاد رہے کہ صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے پہلے مرحلے میں کہا تھا کہ ہونہار اسکالر شپ پروگرام کا بجٹ 130 بلین روپے ہے جس کے تحت طلبا کی مدد کی جائے گی اور نوجوان نسل کو بااختیار بنایا جائے گا۔

  • خوشخبری: پنشن میں بڑا اضافہ ہو گیا

    خوشخبری: پنشن میں بڑا اضافہ ہو گیا

    اسلام آباد (16 جولائی 2025): وفاقی حکومت نے ای او بی آئی پنشرز کی پنشن میں بڑے اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت اسلام آباد میں وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں عوامی مفاد سے متعلق متعدد اہم فیصلے کیے گئے۔

    اجلاس میں وفاقی کابینہ نے ای او بی آئی پنشنزر کی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دی۔ اس اضافے کا اطلاق کابینہ یکم جنوری 2026 سے ہوگا۔

    اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ (ای او بی آئی) میں اصلاحات سے متعلق کابینہ کمیٹی تشکیل دینے کی بھی ہدایت کی۔

    اجلاس میں جان لیوا مرض کینسر، امراض قلب اور زندگی بچانے والی دواؤں کی درآمد پر مزید 5 سال تک استثنیٰ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔

    کابینہ نے اس فیصلے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ جان بچانے والی درآمدی دواؤں کی کھلے عام فروخت پر پابندی ہوگی جب کہ ان کی درآمد کے لیے لائسنسنگ اتھارٹی سے منظوری درکار ہوگی۔

    Currency Rates in Pakistan Today- پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

    اجلاس میں دیگر کئی اہم قومی امور زیر بحث آئے اور متعدد امور کی منظوری دی گئی۔

    واضح رہے کہ گزشتہ ماہ پیش کیے گئے مالی سال 26-2025 کے بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اور پنشن میں 5 فیصؔد اضافہ کیا گیا تھا۔

  • سندھ کے سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری

    سندھ کے سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری

    سندھ کے سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ صوبائی حکومت نے ان کے امدادی فنڈ بڑا میں اضافہ کر دیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سندھ حکومت نے 2022 کے تباہ کن سیلاب سے متاثرہ کسانوں کے امدادی فنڈ میں 6 ارب سے زائد کا اضافہ کرتے ہوئے فلڈ ایمرجنسی رسپانس فنڈ 21.56 ارب سے بڑھا کر 27.68 ارب کرنے کی منظوری دے دی ہے۔

    سندھ حکومت اور ورلڈ بینک کی مشاورت کے بعد 98 ملین ڈالر کسانوں کے لیے مختص کیے گئے۔ یہ فنڈنگ 25 ایکڑ تک زرعی زمین رکھنے والے کسانوں کو ریلیف کی مد میں فراہم کی جائے گی جب کہ اب تک امداد سے محروم ڈیڑھ لاکھ سے زائد کسانوں کو بھی فوری ریلیف دیا جائے گا۔

    وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے اسی حوالے سے مزید کہا کہ بینظیر ہاری کارڈ کی رجسٹریشن جاری ہے اور اب تک 2 لاکھ 37 ہزار سے زائد کسان رجسٹرڈ کیے جا چکے ہیں۔

    مراد علی شاہ نے کہا کہ ہاری کارڈ سے کسانوں کو جدید سہولتوں تک رسائی دی جائے گی۔ اس کے علاوہ زرعی مشینری کی سبسڈی، ہنگامی نقد امداد کی فراہمی سمیت فصل کی انشورنس اور قرض کی سہولت بھی فراہم کی جائے گی۔

    ان کا کہنا تھا کہ 2022 کے سیلاب میں مجموعی طور پر 38 لاکھ ایکڑ اراضی متاثر ہوئی تھی۔ کسانوں کی بحالی سندھ حکومت کی اولین ترجیح ہے اور ان کے لیے ہنگامی ریلیف پلان بنایا ہے۔

    اس سے قبل سندھ حکومت سیلاب متاثرہ کسانوں کے لیے یوریا اور ڈی اے پی کھاد پر فی کسان کو 60 ہزار روپے سبسڈی بھی دی تھی۔

  • مری کے مقامی افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    مری کے مقامی افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    مری پاکستان کے بہترین تفریحی اور سیاحتی مقامات میں شمار ہوتا ہے اس کے مقامی رہائشی افراد کے لیے وفاقی وزیر نے بڑا اعلان کیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے اسلام آباد مری ایکسپریس ہائی وے کا دورہ کیا اور سینئر افسران کے ہمراہ تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا۔

    وفاقی وزیر مواصلات نے مری ایکسپریس وے ٹول پلازہ کو خوبصورت بنانے اور ’’ای ٹیگ‘‘ سے منسلک کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ مری ہائی وے کے دونوں اطراف کوئی غیر قانونی تعمیر نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کے دونوں اطراف گرین بیلٹس بنا کر اس کی خوبصورتی میں اضافہ کیا جائے۔

    اس موقع پر عبدالعلیم خان نے مری کے مقامی رہائشیوں کو خوشخبری دیتے ہوئے کہا کہ مری کے مقامی رہائشی ٹول پلازہ ٹوکن سے مستثنیٰ ہوں گے۔

    انہوں نے کہا کہ مری سیاحتی مقام کیلیے یہ ایکسپریس وے پاکستان کی اہم ترین شاہراہ ہے۔ این ایچ اے مری آنے والے سیاحوں کو ایکسپریس وے پر بہترین سہولتیں دے اور ایکسپریس وے کے اطراف خوبصورت دیواریں تعمیر کی جائیں۔

    پاکستان میں آج ڈالر کی قیمت

  • پرانی امپورٹڈ گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے خوشخبری

    پرانی امپورٹڈ گاڑیاں خریدنے والوں کے لیے خوشخبری

    پاکستان میں کئی لوگ پرانی امپورٹڈ گاڑیوں کے شوقین ہیں ایسے ہی افراد کے لیے سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ اجلاس میں اہم اعلان کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق سلیم مانڈوی والا کی زیر صدارت سینیٹ کمیٹی برائے خزانہ کا اجلاس ہوا، جس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے بتایاکہ ستمبر 2025 سے 5 سال پرانی گاڑیوں کی کمرشل امپورٹ کھولی جا رہی ہے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ امپورٹڈ 5 سال پرانی گاڑی پر 40 فیصد ڈیوٹی عائد ہوگی اور صرف 700 دن باہر رہنے والے بیگیج اسکیم میں گاڑی لانے کی اجازت ہوگی۔

    انہوں نے یہ خوشخبری بھی سنائی کہ یکم جولائی 2026 سے 5 سال سے زائد پرانی گاڑی بھی منگوانے کی اجازت ہوگی اور پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی کم ہو کر 30 فیصد ہو جائے گی۔

    وزیر خزانہ نے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی بتدریج کم کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ یکم جولائی 2027 سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی 20 فیصد اور یکم جولائی 2028 سے ڈیوٹی 10 فیصد ہو جائے گی۔ جب کہ یکم جولائی 2029 سے پرانی امپورٹڈ گاڑیوں پر ڈیوٹی صفر ہو جائے گی۔

    https://urdu.arynews.tv/how-can-expensive-cars-be-available-at-low-prices/

  • سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    سپہ سالار پاکستان کے لیے خوشخبری لے کر آرہے ہیں، فیصل واوڈا

    اسلام آباد: سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری لےکر آرہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سینیٹر فیصل واوڈا نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ٹرمپ سے فیلڈ مارشل کی ملاقات کے بارے میں ڈھائی ماہ پہلے بتا دیا تھا۔

    انہوں نے کہا کہ ٹرمپ اور فیلڈ مارشل کی ملاقات میں بانی پی ٹی آئی کا کسی قسم کا ذکر نہیں آئیگا اور سپہ سالار پاکستان کے لیے اچھی خوشخبری بھی لےکر آرہے ہیں۔

    فیصل واوڈا کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف بھی پی ٹی آئی پاکستان بن گئی ہے، کسی نے اگر اچھا اقدام کیا تو اس کی تعریف کرنی چاہیے، پی ٹی آئی نے امریکا میں احتجاج سے لاتعلقی کیا جو کہ اچھا اقدام ہے۔

    فیصل واوڈا نے مزید کہا کہ 4 یا 8آدمیوں کی بات نہیں پاکستان کو بدنام کرنے کی بات ہے، 8 آدمی نا پارٹی کی خدمت کر رہے ہیں اور نہ ملک کی۔

    https://urdu.arynews.tv/trumps-lunch-in-honor-of-coas-asim-munir-cabinet-room/

    واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج فیلڈ مارشل اور آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ دیں گے، ترجمان وائٹ ہاؤس کے مطابق آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے اعزاز میں ظہرانہ کیبنٹ روم میں دیا جائے گا۔

    ذرائع کے مطابق فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر کی ظہرانے پر امریکی صدر ٹرمپ سے خصوصی ملاقات بھی ہوگی جس میں پاک امریکا تعلقات اور ایران اسرائیل جنگ سمیت خطے کی موجودہ صورتحال پر بھی گفتگو ہوگی۔

  • گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری

    گیس کمپنیوں کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ اوگرا نے ایل این جی کی قیمت میں نمایاں کمی کر دی ہے جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق اوگرا نے گیس کمپنیوں کے لیے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی ہے اور اس حوالے سے ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی ہے اور اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

    اوگرا نے مئی کے لیے ایل این جی کی نئی قیمتوں کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے جس کے مطابق سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.68 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کی گئی ہے۔ جس کے بعد سوئی ناردرن کے لیے ایل این جی کی نئی قیمت 11.79 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو ہو گئی ہے۔

    اسی طرح اوگرا نے سوئی سدرن گیس کمپنی کے لیے ایل این جی کی قیمت میں 1.71 ڈالر فی ایم بی ٹی یو سستی کی جس کے بعد اس کی نئی قیمت 10.87 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو مقرر کی گئی ہے۔

    واضح ہے کہ اپریل میں سوئی ناردرن اور سوئی سدرن کے لیے ایل این جی کی قیمت بالترتیب 13.47 اور 12.59 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو تھی۔

  • کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

    کسانوں کے لیے بڑی خوشخبری آ گئی

    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا ہے جس میں کاشتکاروں (کسانوں) کے لیے اہم فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں زرعی ٹیوب ویل کی سولرائزیشن اسکین، ویٹ سپورٹ پروگرام کے لیے تجاویز پر غور کیا گیا اور زرعی زمین مالکان کے ساتھ ٹھیکیدار کو بھی شامل کرنے کا جائزہ لیا گیا ہے۔

    اجلاس میں صوبے کے 6 لاکھ کاشتکاروں کو کسان کارڈ سے ویٹ سپورٹ پرائس کے اجرا کی منظوری دی گئی جب کہ کسان کارڈ نہ رکھنے والے کاشتکاروں کو بھی فی ایکڑ 5 ہزار روپے سبسڈی دی جائے گی۔

    اجلاس میں بتایا گیا کہ کاشتکاروں نے 36 ارب زرعی مداخل کے لیے استعمال کر لیے جب کہ کسان کارڈ سے زرعی مداخل کے لیے جاری قرض کی 60 فیصد واپسی مکمل ہو گئی۔ کاشتکاروں نے کسان کارڈ کے ذریعہ لیے گئے 22 ارب کے قرض واپس کر دیے۔

    اجلاس کو بتایا گیا کہ کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے زریعے نئی فصل کے لیے دوسری قسط کا اجرا شروع کر دیا ہے اور ویٹ سپورٹ ک لیے 50 فیصد درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

    اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ کاشتکاروں کو اگلی فصل کے لیے بھی اربوں روپے کی سبسڈی دی جائے گی۔

  • بلوچستان کے قیدیوں کیلیے خوشخبری، بڑا اعلان ہو گیا

    بلوچستان کے قیدیوں کیلیے خوشخبری، بڑا اعلان ہو گیا

    وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے صوبے کی جیلوں میں اسیر قیدیوں کی سزاؤں میں خصوصی معافی کا اعلان کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ سیکریٹریٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سی ایم بلوچستان سرفراز بگٹی نے جیلوں میں اسیر قیدیوں کے لیے دو ماہ کی خصوصی معافی کا اعلان کیا ہے۔

    اعلامیہ میں کہاگیا ہے کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے عیدالفطر کی مناسبت سے قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دی ہے تاہم اس معافیکا اطلاق صرف غیر سنگین جرائم میں قید قیدیوں پر ہوگا۔

    وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کی قیدیوں کی سزا میں تخفیف کی منظوری دیتے ہوئے متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر اس فیصلے پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔