Tag: خوشخبری

  • ‘وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے’

    ‘وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے’

    اسلام آباد : وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر پیغام میں کہا وزیر اعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں خوشخبری سنائیں گے، ان کا خطاب دو ہزار بائیس سے اب تک کی محنت کا ثمر اور اللہ کے کرم کا نتیجہ ہوگا۔

    خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ نون اور اتحادی قومی خدمت کو اپنا فرض اولین سمجھتے ہیں، ان شا اللہ تعمیر و ترقی اور معاشی بحالی کا یہ سفر جاری رہے گا۔

    مزید پڑھیں : وزیر اعظم کی جانب سے کل بجلی سستی ہونے کا اعلان متوقع ہے

    خیال رہے وزیراعظم شہباز شریف آج قوم سے خطاب میں بجلی سستی کرنے کا اعلان کریں گے، آئی پی پیز نظر ثانی معاہدوں کے بعد بجلی کی قیمت کم کی جا رہی ہے، نظرثانی معاہدوں سے تین ہزارارب روپےسےزائد کی بچت ہوگی۔

    ذرائع نے بتایا ہے بچت انتیس پاور پلانٹس کی تین سے بیس سالہ مدت کےدرمیان ہوگی۔ وزیراعظم اپنے خطاب میں پاور سیکٹرکی اصلاحات سےمتعلق بھی اہم اعلان کریں گے۔ اس کے علاوہ بجلی کے بنیادی ٹیرف میں ایک روپیہ فی یونٹ کمی بھی ہو گی، جس کی منظوری آئی ایم ایف سے لی جا چکی ہے۔

  • حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    حج وعمرہ زائرین کے لیے ایک اور بڑی خوشخبری

    زائرین حج وعمرہ کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ سعودی عرب نے انہیں مزید سہولتوں کی فراہمی کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

    سبق نیوز کے مطابق سعودی عرب میں ڈیجیٹل سروسز ایپ ’نسک‘ میں مزید خدمات کا اضافہ کیا گیا ہے تاکہ زائرین کو ایک ہی مقام پر متعدد سہولتوں حاصل ہوں۔

    نسک ایپ اب دنیا کے 100 سے زائد ممالک میں استعمال کی جا سکتی ہے اور 10 زبانوں میں اس ایپ کی سروسز سے استفادہ کیا جاسکتا ہے۔

    ایپ میں جن نئی سہولیات کا اضافہ کیا گیا ہے ان میں ’نسک تسبیح، حصن المسلم، دعائیں اور اذکار، حرمین سے تلاوت، آگاہی کارڈز، مثالی تاریخی مقامات کی معلومات اور مختلف اہم مقامات کے نقشوں کے علاوہ پروموشنز اور پروگرامز کے بارے میں بھی معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

    واضح رہے نسک ایپ کو 25 سرکاری اداروں سے لنک کیا گیا ہے جبکہ جدید ترین ڈیجیٹل سسٹم کے ذریعے ایپ کو آپریٹ کیا جاتا ہے۔

  • بجلی کتنی سستی ہو رہی ہے؟ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

    بجلی کتنی سستی ہو رہی ہے؟ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

    مہنگی بجلی پاکستانی عوام کا سب سے بڑا مسئلہ بن گئی ہے تاہم اس کی قیمت میں کمی کا امکان ہے کل درخواست کی سماعت ہو گی۔

    مہنگی بجلی سے پریشان صارفین کے لیے بڑی خبر ہے کہ اس کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔ تاہم یہ کمی صرف ایک ماہ کے لیے کی جائے گی۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق بجلی صارفین سے کی گئی اضافی وصولیاں واپس لوٹانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس سلسلے میں ایک ماہ کیلیے بجلی کی فی یونٹ قیمت میں ایک روپے 3 پیسے تک کمی کا امکان ہے۔ سی پی پی اے کی درخواست پر کل سماعت ہو گی۔

    مذکورہ درخواست میں دسمبر کے ماہانہ فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کمی مانگی گئی ہے۔

    درخواست میں کہا گیا ہے کہ دسمبر میں لاگت کا تخمینہ 10 روپے 63 پیسے فی یونٹ تھا تاہم گزشتہ ماہ فی یونٹ بجلی کی فیول لاگت 9 روپے 60 پیسے رہی۔ دسمبر میں ڈسکوز کو 7 ارب 51 کروڑ 60 لاکھ یونٹس بجلی فراہم کی گئی۔

    درخواست میں گزشتہ ماہ دسمبر میں پانی سے بجلی کی پیداوار 22.80 فیصد رہی۔ مقامی کوئلے سے بجلی کی پیداوار 10.06 فیصد، درآمدی کوئلے سے 1.59 فیصد اور فرنس آئل سے 0.03 فیصد رہی۔

    اس کے علاوہ مقامی گیس سے 12.31 فیصد، ایل این جی سے 20.70 اور نیو کلیئر ذرائع سے 26.48 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

  • اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    اپنا گھر بنانے کے خواہشمند افراد کیلیے بڑی خوشخبری

    اپنا گھر اور اپنی چھت پانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری ہے کہ حکومت پنجاب نے اس کے لیے بلاسود قرض جاری کر دیا ہے۔

    آج مہنگائی کے دور میں ہر شخص کی خواہش ہے کہ اس کی اپنی چھت اور اپنا گھر ہو۔ لیکن بڑھتی مہنگائی ان کے خواب کی تعبیر میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے۔ تاہم پنجاب حکومت نے اپنی چھت اور اپنا گھر پروگرام سے متعلق بڑا قدم اٹھا لیا ہے۔

    پنجاب حکومت نے صوبہ بھر کے 9 ہزار سے زائد افراد کو ساڑھے 8 ارب روپے سے زائد کا بلاسود قرض جاری کر دیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے اپنی چھت، اپنا گھر پراجیکٹ کے اہداف حاصل کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ریاست عوام کے لیے ماں جیسی ہوتی ہے اور ماں کو بے گھر بچوں کا زیادہ احساس ہوتا ہے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ان کی خواہش ہے کہ پنجاب میں کوئی بھی بے گھر نہ رہے، سب کے پاس اپنی چھت کا سکھ ہو۔ ’’اپنی چھت، اپنا گھر‘‘ پاکستان کا سب سے بہترین ہاؤسنگ پراجیکٹ ثابت ہوگا اور اس میں سفارش نہیں بلکہ میرٹ پر بلاسود قرض ملے گا۔

    واضح رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے گزشتہ سال 50 ہزار روپے ماہانہ سے کم آمدنی والے افراد کے لیے اپنی چھت اپنا گھر پروگرام کا اعلان کیا تھا۔

    https://urdu.arynews.tv/apna-ghar-program-loan-citizens-get/

  • اسکوئڈ گیم سیزن 3 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

    اسکوئڈ گیم سیزن 3 کے منتظر مداحوں کیلیے بڑی خوشخبری!

    مشہورِ زمانہ کورین ڈرامہ سیریز ’اسکوئڈ گیمز‘کے مداحوں کیلئے بڑی خبر آگئی، نیٹ فلکس کوریا نے غلطی سے تیسرے سیزن کی تاریخ کا اعلان کردیا۔

    میڈیا رپورٹ کے مطابق نیٹ فلکس کوریا کی جانب سے یوٹیوب چینل پر ایک ٹیزر ویڈیو پوسٹ کی گئی جس میں ممکنہ طور پر سیزن 3کی ریلیز کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

    ٹیزر میں ’ریڈ لائٹ، گرین لائٹ‘ گیم کی مشہور روبوٹ لڑکی، ینگ ہی، کو ایک نئے مقام پر لے جاتے ہوئے دکھایا گیا، جہاں وہ ایک نئے روبوٹ سے ملتی ہے۔

    ویڈیو کا عنوان اسکوئڈ گیم سیزن ہے جس میں 27 جون 2025 کی تاریخ بھی لکھی ہوئی ہے، مداحوں نے اس تاریخ کو ریلیز کی تاریخ سے جوڑ دیا ہے تاہم نیٹ فلکس نے ابھی تک باضابطہ طور پر اس کی تصدیق نہیں کی ہے۔

    اسکوئڈ گیم کے اداکار نے گولڈن گلوب ایوارڈ جیت لیا

    ٹیزر منظر عام پر آنے کے بعد شائقین کی جانب سے قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں کہ آیا یہ لیک ایک حقیقی غلطی تھی، ایکس پر ایک صارف نے لکھا کہ لوگوں کمنٹس میں دعویٰ کیا جارہا ہے کہ اسکوئڈ گیم کا سیزن تھری 27 جون کو ریلیز ہوگا، نیٹ فلکس کوریا کا شکریہ جس نے غلطی سے ویڈیو اپلوڈ کی اور پھر اسے ڈیلیٹ کردیا۔

  • بجلی کتنی سستی ہو رہی ہے؟ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

    بجلی کتنی سستی ہو رہی ہے؟ صارفین کیلیے بڑی خوشخبری

    مہنگی بجلی نے ہر پاکستانی کو پریشان کر رکھا ہے تاہم اب صارفین کے لیے خوشخبری ہے کہ بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق ماہانہ ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان ہے۔ سی پی پی سے نے نومبر کی ایڈجسٹمنٹ کے لیے درخواست دائر کر رکھی ہے جس پر نیپرا کل بجلی 63 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست پر سماعت کرے گا۔

    نیپرا اگر من وعن درخواست منظور کرتا ہے تو بجلی صارفین کو چار ارب 88 کروڑ روپے کا ریلیف ملے گا اور اکتوبر کی ماہانہ ایڈجسٹمنٹ کا ریلیف شہریوں کو دسمبر کے بلوں میں دیا جائے گا۔ تاہم اس کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہوگا۔

    واضح رہے کہ نیپرا نےاکتوبر کی ایڈجسٹمنٹ میں پہلے ہی بجلی ایک روپے 14 پیسے فی یونٹ سستی کی تھی۔

    https://urdu.arynews.tv/federal-minister-for-energy-awais-leghari/

  • وزیر خزانہ نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی

    وزیر خزانہ نے بجلی سستی ہونے کی خوشخبری سنا دی

    وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے خوشخبری سناتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہوں گے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کمالیہ میں کسانوں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ بجلی کا ٹیرف بھی کم ہوگا اور آئی پی پیز معاملات بھی جلد حل ہو جائیں گے۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ معیشت کا پہیہ ابھی چلنا شروع ہوا ہے۔ شرح سود اور مہنگائی کی شرح میں کمی جب کہ زرمبادلہ ذخائر میں بہتری آئی ہے۔ ملکی معیشت میں استحکام آیا ہے اور 2025 میں اس کو مزید بہتری کی جانب لے کر جائیں گے۔ معاشی اصلاحات کیلیے تمام اسٹیک ہولڈرز سے تجاویز لے رہے ہیں۔

    سینیٹر محمد اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ٹیکس وصولی کی شرح 9 یا 10 فیصد ہے۔ ٹیکس چوری سے تنخواہ دار طبقے پر ٹیکسوں کا بوجھ پڑتا ہے۔ ٹیکسیشن اور توانائی سیکٹر میں اصلاحات لا رہے ہیں۔ ہم ٹیکس وصولی کی شرح میں بڑا اضافہ کریں گے، اس کے لیے ہمارے اور ایف بی آر کے پاس سارا ڈیٹا موجود ہے۔ ٹیکس وصولی نظام کو سادہ بنا رہے ہیں۔ ہمارے پاس اور ایف بی آر کے پاس اور اس کی شرح میں بڑا اضافہ کریں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ ملک کا سب سے زیادہ کرپٹ ادارہ پاسکو ہے اور وزیراعظم نے بھی کہا ہے کہ اس کو بند کر دینا چاہیے۔ خسارے میں جانے والے اداروں کو بند ہونا چاہیے۔ چیزوں کو نجی سیکٹرمیں لے جا کر حکومت جتنا ہر چیز سے نکلے گی، اتنا ہی اچھا ہے۔ نجکاری سے اداروں میں شفافیت آئے گی۔

    وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو ہم ہیں، تمام سیاستدانوں کو پاکستان کی خاطر اکٹھا ہونا چاہیے۔ ہم نے بھی فیصلہ کیا ہے کہ اب ہم اسلام آباد میں دربار لگا کر نہیں بیٹھیں گے اور ہر جگہ خود حاضر ہوں گے۔

    ان کا کہنا تھا کہ من موہن سنگھ اور نواز شریف کا اصلاحات کا ایجنڈا ایک ہی تھا، آج دیکھیں بھارت کہاں ہے۔ پاکستان میں جاری اصلاحات کے ایجنڈے پر کاربند رہنے کی ضرورت ہے۔

    محمد اورنگزیب نے کہا کہ معاشی اہداف کا حصول ہمیں استحکام کی طرف لے جا رہا ہے۔ افراط زر اور شرح سود پر قابو پایا ہے۔ ملک میں سیمنٹ اور فریٹلائزر کی کھپت بڑھی ہے۔ اس سال ترسیلات زر کا 35 ارب ڈالرکا ہدف حاصل ہونے کا امکان ہے۔ برآمدات پر مبنی معیشت کو فروغ دینے کی ضرورت ہے کیونکہ امپورٹ سے زرمبادلہ میں کمی ہوتی ہے اور پھر ہمیں آئی ایم ایف کی طرف بھاگنا پڑتا ہے۔ چاول کی برآمدات 5 ملین ڈالر تک بڑھ جائیں گی۔

    وزیر خزانہ نے کہا کہ ہمارا ٹیکس ٹو جی ڈی پی 9 سے 10 فیصد جس کو 13.5 پر لے جانا ہے کیونکہ ملک خیرات سے نہیں ٹیکسز سے چلتے ہیں۔ ہر طبقے کو ٹیکس میں اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ لیکیجز کم کر رہے ہیں، تا کہ جو ٹیکس دے رہے ہیں، ان پر بوجھ کم پڑے۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کے لیے بڑی خوشخبری

    محکمہ پاسپورٹ کی جانب سے زیرالتوا پاسپورٹس کے اجرا کا سلسلہ جاری ہے جس کے بعد پاسپورٹس کا بیگ لاگ ختم ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی جی پاسپورٹس مصطفیٰ جمال قاضی نے پاسپورٹ پروڈکشن یونٹ کا اچانک دورہ کرکے پاسپورٹس کی پرنٹنگ اور اجراء کے عمل کا جائزہ لیا انہوں نے ملک بھر میں پاسپورٹس کا بیک لاگ ختم کرنے کا دعویٰ کردیا۔

    ڈی جی پاسپورٹس نے کہا کہ یکم جولائی سے اب تک ریکارڈ 33 لاکھ 76 ہزار 510 پاسپورٹس پرنٹنگ ہوئے، نارمل کیٹگری کے 7 لاکھ 76 ہزار 451 اور ارجنٹ کیٹگری کے 18 لاکھ 96 ہزار 403 پاسپورٹس کی پرنٹنگ مکمل ہوئی۔

    ڈی جی امیگریشن اینڈ پاسپورٹس نے کہا کہ فاسٹ ٹریک کیٹگری کے تحت اپلائی کیے گئے 7 لاکھ 3 ہزار 656 درخواستوں کو نمٹایا گیا، پروڈکشن ٹیم کی بغیر چھٹی کے دن رات کی گئی محنت کا ثمر مل گیا۔

    پاسپورٹ سے متعلق تمام خبریں 

    ڈی جی پاسپورٹس نے مزید کہا کہ شہری میسج یا ای امیل کا انتظار کیے بغیر اپنے پاسپورٹس وصول کر سکتے ہیں، تمام تر ریجنل پاسپورٹ دفاتر میں شہریوں کے پاسپورٹس کی ترسیل مکمل ہو چکی ہے، شہریوں کو بروقت پاسپورٹس کے اجراء کا سلسلہ جاری رہے گا۔

  • واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    واٹس ایپ استعمال کرنے والوں کیلئے خوشخبری

    دنیا بھر میں پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلیکشن واٹس ایپ کے صارفین کے لئے خوشی کی خبر سامنے آگئی۔

    عام طور پر دیکھا گیا ہے کہ واٹس ایپ استعمال کے دوران بہت سے صارفین اس میں موصول ہونے والے میسجز کے نوٹیفکیشنز سے پریشان ہوجاتے ہیں۔

    اگرچہ ان نوٹیفکیشنز کو بند کرنے اور اس کی ساؤنڈ میوٹ کرنے کا آپشن فون میں موجود ہوتا ہے لیکن ایپ کھولنے کے دوران ‘ان ریڈ’ میسجز کی نشاندہی کرنے والی آئیکنز کی بھرمار پریشانی کا باعث بن جاتی ہے۔

    بیٹا انفو نے حالیہ رپورٹ میں اس حوالے سے انکشاف کیا ہے کہ پیغام رسانی کے لیے استعمال کی جانے والی ایپلیکشن نے چیٹس کے لیے نئے فیچر پر کام شروع کردیا ہے، جسے صارفین کے لئے جلد پیش کردیا جائے گا۔

    اس فیچر کا نام ‘Mark all chats as read’ ہے جس کے تحت صارفین بس اس آپشن کا انتخاب کرتے ہوئے ایک ہی کلک میں تمام نہ پڑھی گئی چیٹس کا نوٹیفکیشن ختم کرسکیں گے۔

    بیٹا انفو نے اس سلسلے میں ایک اسکرین شاٹ بھی شیئر کیا ہے جس سے صارفین کو اس فیچر کو سمجھنے میں مدد حاصل ہوسکے گی۔

  • پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری

    اسلام آباد: پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند افراد کیلئے خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق پاسپورٹ بنوانے کے خواہشمند اسلام آباد کے رہائشیوں کیلئے خوشخبری آگئی، وزارت داخلہ کی جانب سے نئے جدید ریجنل پاسپورٹ آفس میں آپریشنز کا آغاز کردیا گیا، نئی بلڈنگ آئی اینڈ ٹی سینٹر پلاٹ نمبر 18 سیکٹر جی 10 فور میں شروع کی گئی ہے۔

    ڈی جی پاسپورٹ مصطفی جمال نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی پاسپورٹ بنوانے کیلئے نئی بلڈنگ کا رخ کریں، نئی اسٹیٹ آف دی آرٹ بلڈنگ میں جدید سہولتیں فراہم کی گئی ہیں، اس بلڈنگ میں خواتین اور بزرگ شہریوں کے لیے الگ خصوصی کاونٹرز بنائے گئے ہیں۔

     ڈی جی پاسپورٹ نے مزید بتایا کہ نئی بلڈنگ میں ڈیجیٹل نظام کے تحت پاسپورٹ پراسس کیا جائے گا، نئے پاسپورٹ آفس میں شہریوں کو قطار میں لگنے کی ضرورت نہیں ہوگی، اضافی اسٹاف کی تعیناتی سے مسائل موقع پر حل کیے جائیں گے۔

    پاکستانی پاسپورٹ ریاست پاکستان کے شہریوں کو بین الاقوامی سفر کے لیے جاری کیا جاتا ہے۔ یہ دستاویز آپ کی شناخت اور پاکستانی شہریت کی تصدیق کرتی ہے۔ وزارت داخلہ کی شاخ ڈائریکٹریٹ جنرل آف امیگریشن اینڈ پاسپورٹ پاسپورٹ جاری کرنے کی ذمہ داری ادا کرتی ہے۔

    عام طور پر عام اور سرکاری پاسپورٹ جاری کیے جاتے ہیں۔ پاسپورٹ کی میعاد 5 یا 10 سال ہوتی ہے اور 15 سال سے کم عمر بچوں کے لیے 5 سال کا پاسپورٹ جاری کیا جاتا ہے۔ مشین ریڈ ایبل پاسپورٹ زیادہ محفوظ اور جدید ہیں۔ پاسپورٹ کی درخواست آن لائن یا قونصل خانے میں کی جا سکتی ہے۔ پاسپورٹ کے بغیر بین الاقوامی سفر ناممکن ہے۔