Tag: خوشخبری

  • سعودی عرب: ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی

    سعودی عرب: ملازمین کیلئے خوشخبری آگئی

    سعودی عرب میں حکام کی جانب سے سرکاری و خانگی ملازمین کو خوشخبری سنادی گئی۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری و خانگی ملازمین اب 60 کی بجائے 65 سال میں ملازمت سے ریٹائر کئے جائیں گے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ ویژن 2030 کے تحت کئے جانے والے اصلاحات کا حصہ ہے۔

    سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی صدارت میں منعقد ہ کابینہ اجلاس میں اس کی منظوری دی گئی۔ بتایا گیا کی اس فیصلے کا مقصد ملازمین کے مابعد سبکدوشی مالی حالات کو استحکام بخشنا ہے۔

    دوسری جانب سعودی عرب کے وزیر سیاحت احمد الخطیب نے دنیا بھر کے سیاحوں کو خوشخبری سنا دی ان کا کہنا ہے کہ بہت جلد ٹورسٹ ویزوں کی فراہمی کا سلسلہ شروع کردیا جائے گا۔

    وزیر سیاحت احمد الخطیب نے پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ٹورسٹ ویزوں کا اجراء اگلے مہینے سے کردیا جائے گا۔

    انہوں نے بتایا کہ رواں برس کی پہلی ششماہی میں 60 ملین کے قریب سیاح مملکت آئے جنہوں نے 150 ارب ریال کے قریب خرچ کیا۔

    معروف خاتون شیف دریا میں ڈوب کر جاں بحق

    ان کاکہنا تھا کہ قومی معاشی پیداوار میں سیاحتی شعبہ کا 3 فیصد حصہ ہے جبکہ سال 2019 میں عالمی سطح پراس کا تناسب 10 فیصد تھا۔

  • عوام کے لئے خوشخبری

    عوام کے لئے خوشخبری

    سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے عوام کو خوشخبری سنادی۔

    تفصیلات کے مطابق محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے جلد ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلانے کا اعلان کیا ہے۔

    سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں سندھ کے عوام کے لیے خوش خبری سنائی کہ صوبے میں جلد ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔

    شرجیل میمن نے کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ حکومت سندھ کی جانب سے پاکستان میں پہلی بار ہی ای وی ٹیکسی اور پنک ٹیکسی چلائی جائے گی۔

  • اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

    لندن: اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی۔

    تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری یہ ہے کہ وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیدیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے لندن میں پاسپورٹ اور نادرا سینٹرز کا دورہ کیا، انہوں نے پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر کا نوٹس لیتے ہوئے اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کیلئے ارجنٹ پاسپورٹ 7 روز میں جاری کرنے کا حکم دیا۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اوور سیز پاکستانیوں کو نارمل پاسپورٹ 30 روز میں جاری ہوگا، پالیسی کا اطلاق دنیا بھر میں موجود تمام پاکستانی مشنز پر ہوگا، اگر پاسپورٹ کے اجرا میں تاخیر ہوئی تو متعلقہ افسران کے خلاف ایکشن لوں گا۔

    محسن نقوی نے پاسپورٹ کی مقررہ مدت میں فراہمی یقینی بنانے کیلئے مانیٹرنگ سیل قائم کردیا، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پی ایس او شہر بانو مانیٹرنگ سیل کو ہیڈ کریں گی۔

    وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اچھی پافارمنس پر نادرا سٹاف کو شاباش دی، وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاسپورٹ اور نادرا عملے کی کمی کا بھی نوٹس لیتے ہوئے عملے کی کمی پوری کرنے کیلئے موثر اسٹاف مینجمنٹ کا حکم دیدیا۔

  • دیپیکا اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    دیپیکا اور رنویر سنگھ نے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی معروف جوڑی دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں رواں برس پہلے بچے کی آمد متوقع ہے جس کی تصدیق جوڑے نے کی ہے۔

    بالی ووڈ کے معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے، جوڑے نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے مداحوں کو یہ خوشخبری دی ہے۔

     جوڑے نے انسٹاگرام پر ایک مشترکہ پوسٹ میں بتایا کہ دونوں کے ہاں رواں سال ستمبر میں بچے کی آمد متوقع ہے۔

    بالی ووڈ کی معروف جوڑے نے ایک کارڈ شیئر کی، جس میں نیلا اور گلابی رنگوں سے بنے غبارے، بیبی شوز دیکھا جاسکتا ہے، پوسٹ میں بچے کی صنف تو شیئر نہیں کی گئی لیکن دونوں رنگ اس پوسٹ میں موجود ہیں۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Ranveer Singh (@ranveersingh)

    اداکارہ دیپیکا اور رنویر کی اس پوسٹ پر بالی ووڈ نگری کے اسٹارز نے خوشی کا اظہار کیا ہے اور ساتھ ہی مبارکباد بھی پیش کررہے ہیں۔

    واضح رہے کہ اس جوڑے کے ہاں پہلے بچے کی آمد سے متعلق خبریں کئی دنوں سے زیرِ گردش تھیں جس کی اب خود دیپیکا اور رنویر نے تصدیق کر دی ہے۔

    معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی شادی نومبر 2018ء میں اٹلی میں ایک نجی تقریب کے دوران ہوئی تھی۔

  • زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    زارا نور عباس نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس جلد دوسری بار ماں بننے والی ہیں، انہوں نے مداحوں سے یہ بات شیئر کرتے ہوئے خوشخبری بھی سنائی۔

    شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ زارا نور عباس نے فوٹو ایند شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے دوسرے بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق اعلان کیا۔

    زارا نور عباس نے اپنی ایک تصویر پوسٹ کی جس میں وہ ہاتھ میں ڈونٹ لیے کافی خوش نظر آرہی ہیں جبکہ اُن کے عقب میں اُن کے شوہر اور اداکار اسد صدیقی پودوں کو پانی دے رہے ہیں۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ’’راؤنڈ 2، انشااللہ‘‘، اس کے ساتھ ہی اُنہوں نے بچے اور فیملی والے ایموجی کا بھی اضافہ کیا جس سے واضح ہورہا ہے کہ وہ دوسری بار حاملہ ہیں۔

    اس پوسٹ پر پاکستان کی معروف پُرستاروں اور مداحوں کی جانب سے زارا نور عباس اور اسد صدیقی کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری ہے۔

    یاد رہے کہ زارا نور عباس کے پہلے بچے کی قبل ازوقت پیدائش ہوئی تھی جو فوری طور پر انتقال کرگیا تھا، اس سے متعلقان کے شوہر اسد صدیقی نے بتایا تھا کہ اُن کی اہلیہ کا پہلا حمل ضائع نہیں ہوا تھا بلکہ بچے کی قبل از وقت (6 ماہ) پیدائش ہوئی تھی۔

    اسد صدیقی کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے خود اپنے اور زارا نور عباس کے بچے کی تدفین کی تھی جبکہ بچے کے انتقال کی وجہ سے زارا نور عباس ڈپریشن میں چلی گئی تھیں۔

    واضح رہے کہ زارا نور عباس اور اسد صدیقی کی شادی دسمبر 2017 میں ہوئی تھی۔

  • ورلڈکپ میں دو شکستوں کے بعد آسٹریلین ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری

    ورلڈکپ میں دو شکستوں کے بعد آسٹریلین ٹیم کے لیے بڑی خوشخبری

    آسٹریلیا کی ٹیم آئی سی سی کرکٹ ورلڈکپ میں لگتار دو میچز میں شکست کھا چکی ہے، تاہم اب کینگرو سائیڈ کے لیے ایک خوش کی خبر آگئی ہے۔

    بھارت میں موجود اسکواڈ کو جوائن کرنے کے لیے آسٹریلوی بیٹر ٹریوس ہیڈ جمعرات کو اپنے ملک سے اڑان بھریں گے۔ تاہم پاکستان کے خلاف آئندہ میچ کے لیے وہ کینگرو ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے۔

    ٹریوس ہیڈ 25 اکتوبر کو نیدرلینڈز کے خلاف ہونے والے مقابلے کے لیے آسٹریلوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ امکان ہے کہ ان کی ٹیم میں شمولیت سے بیٹنگ میں کافی بہتری آئیگی۔

    واضح رہے کہ آسٹریلیا نے انجری کی وجہ سے ٹورنامنٹ کے پہلے ہاف میں ٹریوس ہیڈ کو آرام دینے کا فیصلہ کیا تھا جو کہ اب تک ٹیم کے لیے مایوس کن ثابت ہوا ہے۔

    بھارت میں منعقدہ ورلڈکپ میں آسٹریلیا کے چھٹی بار ٹرافی جیتنے کے امکانات کافی کم نظر آرہے ہیں کیوں کہ وہ اپنے دو ابتدائی میچز بھارت اور جنوبی افریقہ سے شکست کھا چکا ہے۔ تاہم شائقین کو یہ بات ذہن میں رکھنا ہوگی کہ ورلڈ کپ میں کبھی بھی آسٹریلیا کو کم تصور نہیں کرنا چاہیے۔

    چیف سلیکٹر جارج بیلی نے ورلڈکپ کے لیے فائنل 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کرنے کے بعد کہا تھا کہ ٹریوس ہمارے لیے واقعی اہم کھلاڑی ہیں اور جب وہ دستیاب ہوں گے تو ٹورنامنٹ میں ہمارے لیے بہتر ہوگا۔

  • اداکار فہد شیخ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    اداکار فہد شیخ کے گھر دوسرے بچے کی پیدائش

    پاکستان انڈسٹری کے معروف اداکار فہد شیخ کے ہاں دوسرے بچے کی پیدائش ہوئی ہے۔

    اداکار فہد شیخ نے فوٹو اینڈ شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خوشخبری کا اعلان کیا ہے، اداکار نے پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بتانا ہے کہ اُن کے ہاں ننھی پری کی پیدائش ہوئی ہے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    اداکار نے اپنے اور اپنی بیٹی کے ہاتھ کی خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ’اور پھر ہم چار ہو گئے۔‘

    اداکار فہد  نے اللّٰہ کا شکر ادا کرتے ہوئے کہا کہ ’اللّٰہ کے فضل سے ہمیں رحمت نصیب ہوئی ہے جس کا نام ایزل فہد شیخ  رکھا ہے، آپ سب سے گزارش ہے کہ ہمیں اپنی دعاؤں میں یاد رکھیں۔‘

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Fahad Sheikh (@imfahadsheikh)

    یاد رہے کہ فہد شیخ کی 2012 میں نامور پاکستانی اداکارہ شاہدہ مِنی کی بیٹی سے شادی ہوئی تھی، فہد شیخ اور اُن کی اہلیہ مہرین اب دو بچوں کے والدین بن گئے ہیں، اس سے قبل اُن کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی تھی۔

    واضح رہے کہ فہد شیخ نے ڈرامہ سیریل ’جلن‘ میں مرکزی کردار ادا کیا تھا، ڈرامے میں فہد شیخ کی اہلیہ (اریج) کا کردار نبھایا تھا جسے مداحوں کی جانب سے خوب سراہا گیا تھا۔

    اس کے علاوہ فہد شیخ نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے ڈرامہ سیریل ’بیٹیاں‘ میں ’دانش‘ کا مرکزی کردار نبھایا تھا، ڈرامے کی دیگر کاسٹ میں سینئر اداکار سید محمد احمد (نعیم)، مہرالنسا حیدر (عائزہ)، اسامہ طاہر (سعد)، تانیہ حسین (انعم)، جویریہ سعود پھوپھو)، ایمان خان، بینا منصور، سجاد پال، سعد فریدی، قدسیہ علی ودیگر شامل ہیں۔

     

  • ڈیون جانسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    ڈیون جانسن نے اپنے مداحوں کو خوشخبری سنادی

    لاس اینجلس: ہالی وڈ اداکار ڈیون جانسن نے ’فاسٹ اینڈ فیوریس‘ فرنچائز میں واپسی کا اعلان کیا ہے۔

    سابق ریسلر راک اور ہالی وڈ کے معروف اداکار ڈیون جانسن ’ لیوک ہابس‘ نے اب ایک مرتبہ پھر ’فاسٹ اینڈ فیوریس فلموں میں ایکشن کرتے نظر آئیں گے۔

    اداکار ڈیون جانسن نے ٹوئٹر  پر ویڈیو پیغام میں بتایا کہ وین ڈیزل اور میں نے اپنے درمیان کے اختلافات ختم کر کے صلح کر لی ہے، انہوں نے کہا کہ ’میں نے اور وین نے ماضی کو تلخ باتوں کو بھلا دیا ہے اور اب ہم  بھائی ہیں۔

    ڈیون جانسن نے مزید بتایا کہ مداحوں کو ان کا پسندیدہ کردار ’لیوک ہابس‘ ایک مرتبہ پھر فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز میں دکھائی دے گا۔

    ڈیون نے فاسٹ ایکس کی کامیابی پر یونیورسل اسٹوڈیوز کو مبارکباد دیتے ہوئے اعلان کیا کہ وہ فاسٹ ایکس کے دوسرے حصے اور فاسٹ اینڈ فیوریس کی دیگر فلموں میں اداکاری کریں گے۔

    فاسٹ اینڈ فیوریس فرنچائز نے عالمی باکس آفسز پر 7 بلین ڈالرز سے زیادہ کا کاروبار کیا ہے، جس کے بعد یہ اب تک کی پانچویں سب سے زیادہ کمائی کرنے والی فرنچائز ہے بن گئی ہے۔

    یاد رہے کہ  ڈیون جانسن اور وین ڈیزل کے درمیان 2017 میں اختلافات پیدا ہوئے تھے جس کی وجہ سے ڈیوین نے فرنچائز کو چھوڑ دیا تھا۔

  • جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے خوشخبری

    جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے خوشخبری

    کراچی: بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے جامعہ کراچی کے طلبہ و طالبات کیلئے 10 بسوں کا تحفہ دیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے تمام بسیں جامعہ کراچی کے حوالے کردی گئی، مفاہمت کی یاداشت سے قبل 4 بسیں عطیہ کردی گئی تھی تاہم آج مفاہمت یاداشت کی دستخط کے موقع پر مزید 6 بسیں جامعہ کراچی کو عطیہ کردی گئیں۔

    جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد عراقی اور ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے مفاہمت پر دستخط کئے۔

    یاد رہے کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے 10 بسیں جامعہ کراچی کے فلیٹ کا حصہ بن گئیں۔

    ایڈمنسٹریٹرکراچی ڈاکٹر سید سیف الرحمن نے اس موقع پر کہا کہ ملک کی ترقی کیلئے جامعات سے اشتراک ضروری ہے، جامعات کے پروفیسر ہی پالیسی بنانے والے ہوتے ہیں۔

    ڈاکٹر سیف الرحمن کا کہنا تھا کہ مجھے جامعہ کراچی کا سابق طالبعلم ہونے پر فخر ہے، دوسری جانب جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر خالد عراقی نے کہا کہ بلدیہ عظمیٰ کراچی کے تعاون پر مشکور ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر سیف الرحمن کی جانب سے بسوں کا عطیہ مادر علمی سے محبت کا ثبوت ہے، 10 بسوں کے حصول سے طالبعلموں کیلئے ٹرانسپورٹ کے مسائل حل ہوں گے۔

  • معروف پاکستانی اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ نے خوشخبری سنا دی

    معروف پاکستانی اداکارہ صرحا اصغر نے مداحوں کو خوشبری سنا دی، صرحا سنہ 2020 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔

    تفصیلات کے مطابق صرحا اصغر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنے شوہر کے ساتھ ویڈیو پوسٹ کی۔

    ویڈیو میں اداکارہ شوہر کے ساتھ ننھی سی شرٹ تھامے ہوئے نظر آرہی ہیں جس سے ظاہر ہے کہ ان کے ہاں ننھے مہمان کی آمد ہے۔

    اداکارہ نے کیپشن میں لکھا کہ ان کی فیملی میں 2 ننھے سے پاؤں اور ایک دل کا اضافہ ہورہا ہے۔ ساتھ ہی انہوں نے نئے مہمان کی آمد کا وقت دسمبر 2022 بتایا۔

    اداکارہ کی اس ویڈیو پر انہیں ساتھی اداکاروں اور مداحوں نے بے حد مبارک باد دی اور ان کے اور ان کے خاندان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

    خیال رہے کہ اداکارہ صرحا اصغر سنہ 2020 دسمبر میں عمر مرتضیٰ کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھیں۔