Tag: خوشدل شاہ

  • ڈیوڈ وارنر نے پشاور زلمی کیخلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    ڈیوڈ وارنر نے پشاور زلمی کیخلاف جیت کا کریڈٹ کس کو دیا؟

    ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 10 کے گزشتہ روز کے میچ میں کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو  23 رنز سے ہرا کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا۔

    اپچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنر نے میچ کے بعد گفتگو میں کہا کہ میں دوسری ٹیموں کو بتانا چاہتا ہوں کہ ہم یہاں جیتنے آئے ہیں۔

    کراچی کنگز کےکپتان نے پشاور کیخلاف کامیابی پر کہا کہ ونس کےساتھ یہی پلان بنایا تھا کہ کنڈیشن سمجھ کر بڑی شراکت بنانا ہے، مجھے اور جیمز کو معلوم تھا کہ یہ ایک اچھی وکٹ ہے، اس لیے ہم نے صرف عام کرکٹ شاٹس کھیلے۔

    پی ایس ایل 10: کراچی کنگز نے پشاور زلمی کو ہرا کر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا

    انہوں نے کہا کہ جس طرح خوشدل شاہ اور محمد نبی نے فنش کیا یہ حیرت انگیز تھا، میر حمزہ اور حسن علی نے بھی بہت اچھی بالنگ کی، میر حمزہ ہمارے اسٹرائیک باؤلر ہیں، جبکہ حسن کے پاس کھیل سے متعلق جو علم ہے وہ غیر معمولی ہے۔

    واضح رہے کہ پشاور زلمی کے خلاف جیت کے بعد کراچی کنگز نے پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے جب کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز پہلے ہی پلے آف کے لیےکوالیفائی کرچکی ہے۔

    اسلام آباد یونائیٹڈ کے 9 میچوں کے بعد 10 پوائنٹ ہیں جب کہ لاہور قلندرز کے 9 میچوں کے بعد 9 پوائنٹ ہیں اور ملتان سلطانز ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔

  • بابراعظم لیفٹ آرم اسپنر پر پھنستے ہیں، خوشدل شاہ

    بابراعظم لیفٹ آرم اسپنر پر پھنستے ہیں، خوشدل شاہ

    کراچی کنگز کے اسپنر خوشدل شاہ نے بابراعظم کو آئوٹ کرنے کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ لیفٹ آرم اسپنر پر پھنسے ہیں۔

    اے آر وائی نیوز کے اسپورٹس پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے پاکستان سپر لیگ کی معروف فرنچائز کراچی کنگز کے لیفٹ آرم اسپنر خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ بابراعظم لیفٹ آرم اسپنر پر تھوڑا سا پھنستے ہیں، میری یہی کوشش ہوتی ہے کہ انھیں جتنا ڈسپلن کے ساتھ بولنگ کرسکوں کروں۔

    ’مجھے معلوم تھا کہ پشاور زلمی کے پاس۔۔۔‘ خوشدل شاہ نے کیا کہا؟

    خوشدل شاہ 9 اننگز میں پاکستان کے ٹاپ کلاس بلے باز بابراعظم کو 3 بار آئوٹ کرچکے ہیں، بابراعظم کیخلاف کامیابی ملنے اور انھیں آئوٹ کرنے کے سوال کا جواب دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ میں بابر کے ساتھ پاکستان ٹیم میں بھی کھیل چکا ہوں اور وہاں بھی انھیں بولنگ کی ہے۔

    انھوں نے کہا کہ کوشش ہوتی ہے کہ بابراعظم کی وکٹ حاصل کی جائے کیوں کہ ان کی وکٹ کافی اہم وکٹ ہے، وہ گزشتہ میچ میں اچھی اننگز کھیل رہے تھے اور 43 رنز بناچکے تھے۔

    کراچی کنگز کے آل رائونڈر نے کہا کہ ایسا بیٹر جسے دنیا مان رہی ہے اور وہ سیٹ لگ رہا ہو تو وہ بیٹر آپ کی ٹیم سے میچ کو دور لے جاتا ہے،

    خوشدل شاہ کا کہنا تھا کہ اس وقت ہماری کوشش ہوتی ہے کہ ایک دو اوور میں بابراعظم کو آئوٹ کریں ورنہ ہمارے لیے میچ مشکل ہوجائے گا۔

  • کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

    کراچی کنگز کے خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا لیا

    پی ایس ایل کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے نوجوان مڈل آرڈر خوشدل شاہ نے لیگ کی 10 سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ اپنے نام کر لیا۔

    پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز اور ملتان سلطانز کے درمیان گزشتہ روز کھیلے گئے میچ میں کراچی کنگز نے صرف فتح ہی نہیں سمیٹی بلکہ اس ٹیم کے نوجوان آل راؤنڈر خوشدل شاہ نے پی ایس ایل کی دس سالہ تاریخ کا نیا ریکارڈ بنا ڈالا۔

    خوشدل شاہ ایسی مشکل صورتحال میں بیٹنگ کے لیے چھٹے نمبر پر بیٹنگ کے لیے آئے جب کہ ملتان سلطانز کی جانب سے جیت کے لیے دیے گئے 235 رنز کے ہدف کے تعاقب میں کراچی کنگز کے چار کھلاڑی صرف 79 رنز پر پویلین لوٹ چکے تھے۔

    اس موقع پر خوشدل شاہ نے جیمز ونس کے ساتھ مل کر پانچویں وکٹ کے لیے 142 قیمتی رنز جوڑے۔میچ میں جہاں جیمز ونس نے 43 گیندوں پر 101 رنز کی فتح گر اننگ کھیلی، وہیں خوشدل نے 37 گیندوں پر 60 رنز کی برق رفتار اننگ کھیل کر ٹیم کی جیت میں اپنا حصہ ڈالا۔ اس اننگ میں چار چھکے اور پانچ چوکے شامل تھے۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Karachi Kings (@karachikingsary)

    خوشدل شاہ یہ اننگ کھیلنے کے ساتھ ہی پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ میں ہدف کے تعاقب میں چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سب سے بڑی اننگ کھیلنے کا اعزاز اپنے نام کر لیا۔

     

    اس سے پہلے یہ اعزاز دو کھلاڑیوں شرفین ردر فورڈ اور کیرون پولارڈ کے پاس مشترکہ طور پر تھا، انہوں نے پی ایس ایل 9 میں اپنی اپنی ٹیموں کی جانب سے چھ یا اس سے نیچے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے 58، 58 رنز اسکور کیے تھے۔

    https://urdu.arynews.tv/psl-10-multan-sultans-owner-ali-tareen-trolled-his-captain-muhammad-rizwan/

  • تیسرا دن ڈے: افغان فین کی قومی کرکٹر سے بدتمیزی، نازیبا الفاظ ادا کیے

    تیسرا دن ڈے: افغان فین کی قومی کرکٹر سے بدتمیزی، نازیبا الفاظ ادا کیے

    نیوزی لینڈ کے گراؤنڈ میں موجود افغان فین نے قومی کرکٹرز کے بارے نازیبا الفاظ ادا کیے جس پر کرکٹر خوشدل شاہ سے باتھا پائی ہوگئی۔

    ذرائع کے مطابق پاکستان مخالف آوازیں کسنے پر کرکٹر خوشدل شاہ نے غیر ملکی شائقین کو منع کیا، منع کرنے پر افغان شائقین نے مزید نازیبا الفاظ ادا کیے، دو افغان شائقین نے خوشدل شاہ سے ہاتھا پائی کی کوشش بھی کی۔

    پاکستانی کرکٹ ٹیم کی شکایت پر دونوں شائقین کو اسٹیڈیم سے باہر نکال دیا گیا تھا۔

    پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے بھی ایک باضابطہ بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ غیر ملکی تماشائیوں نے کھلاڑیوں کے ساتھ بدسلوکی کی اور بازیبا الفاظ استعمال کیا۔

    پی سی بی نے کہا کہ نیوزی لینڈ کے شہر ماؤنٹ مانگا نوئی میں پاکستان کرکٹ ٹیم کی انتظامیہ نے غیر ملکی شائقین کی جانب سے قومی پلیئرز سے بدزبانی کی سخت مذمت کی ہے۔

    ون ڈے سیریز میں قومی ٹیم کو وائٹ واش، نیوزی لینڈ نے 43 رنز سے ہرادیا

    واضح رہے کہ ماؤنٹ مونگانوئی میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ایک روزہ میچ میں بھی نیوزی لینڈ نے پاکستان کو آؤٹ کلاس کرتے ہوئے سیریز میں کلین سوئپ کر لیا۔

    نیوزی لینڈ کی جانب سے دیے گئے 265 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان کی بیٹنگ ایک بار پھر ناکام رہی اور پوری ٹیم 40 ویں اوور میں 221 رنز پر آؤٹ ہو گئی، نیوزی لینڈ کو میچ میں 43 رنز سے کامیابی ملی۔

  • میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل شاہ

    میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی، خوشدل شاہ

    پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا ورنہ پرچی کی آواز لگتی۔

    کراچی کے نیشنل بینک اسٹیڈیم میں کھیلے گئے چیمپئنز ٹرافی کے پہلے میچ میں نیوزی لینڈ نے دفاعی چیمپئن پاکستان کو 60 رنز سے شکست دے دی۔

    میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مڈل آرڈر بیٹر خوشدل شاہ نے کہا کہ میں نے کبھی بھی اپنے لیے نہیں کھیلا، اگر میں اپنے لیے کھیلتا تو میرے لیے پرچی کی آواز لگتی۔

    انہوں نے کہا کہ میں گزشتہ 2 سال سے آوازیں سنتا آرہا ہوں، عوام کی تنقید و طنز کی اب عادت ہوچکی ہے، میں ان سب باتوں کو اب سوچتا نہیں ہوں۔

    خوشدل شاہ نے کہا کہ میرے بعد وکٹیں ہوتیں تو شاید میچ کا پانسہ پلٹ سکتے تھے، ٹیم سے ان اور آؤٹ ہونے کے بارے میں نہیں سوچتا، میرا ایک ہی مقصد ہوتا ہے پاکستان کو کیسے جیت دلاؤں۔

    واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف خوشدل شاہ نے 49 گیندوں پر 69 رنز کی اننگز کھیلی، ان کی اننگ میں 10 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔