Tag: خوشگوار

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی‘ موسم خوشگوار

    کراچی: شہر کے قائد کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے ہونے والی بونداباندی کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں بادلوں نے ڈیرے جما لیے، صبح سویرے شہر کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی ہوئی جس کے باعث موسم سہانا ہوگیا۔

    کراچی کے علاقے صدر، نارتھ کراچی، نیو کراچی، ملیر، کورنگی، شارع فیصل سمیت مختلف علاقوں میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا۔

    دوسری جانب محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج کراچی میں دن بھر موسم ابرآلود رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 31 سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بارش کا امکان ہے، مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، کوہاٹ، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی پیش گوئی ہے۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، پشاور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ لاہور اور ڈی جی خان میں چند مقامات پر تیز آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی۔

  • کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی میں بوندا باندی سے موسم خوشگوار

    کراچی: شہرقائد کے مختلف علاقوں میں بوندا باندی اور تیز ہواؤں کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے مختلف علاقوں میں صبح سویرے بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہو گیا، آج دن بھرشہرکا مطلع جزوی طورپرابرآلود رہے گا۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مغربی ہواؤں کا سسٹم جنوبی بلوچستان سے گزر رہا ہے، مغربی ہواؤں کی وجہ سے کراچی میں بوندا باندی ہوئی۔

    محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں آج صبح کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ذیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

    محکمہ موسمیات کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 77 فیصد ریکارڈ کیا گیا جبکہ 14کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

    رمضان کے پہلے عشرے میں کراچی کا موسم خوشگوار رہے گا

    یاد رہے کہ دو روز قبل محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی تھی کہ رمضان المبارک کے پہلے عشرے میں کراچی کا درجہ حرارت پینتیس سے چھتیس ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔