Tag: خوش آمدید

  • کس ملک میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں 2025 کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

    کس ملک میں سب سے پہلے اور کہاں سب سے آخر میں 2025 کو خوش آمدید کہا جائے گا۔

    دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل 2025 کی آمد کا جشن ٹائم زون کے مطابق دنیا بھر میں لگ بھگ 11 گھنٹے جاری رہے گا۔

    دنیا بھر میں سال نو کو خوش آمدید کہنے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں 2025 کا آغاز سب سے پہلے نیوزی لینڈ سے ہوگا اور اس کا اختتام امریکا میں ہوگا۔

    پاکستان میں آج جس وقت گھڑیاں شام 4 بجائیں گی تو سات سمندر پار نیوزی لینڈ میں نئے سال کی آمد ہو گی۔ اس موقع پر وہاں شاندار آتشبازی کی جائے گی۔

    نیوزی لینڈ کے بعد 2025 کا اگلا پڑاؤ روس کے دور دراز کے جزائز میں ہوگا جہاں پاکستان کے شام 5 بجتے ہی وہاں نیا سال شروع ہوگا۔

    نیوزی لینڈ اور روس کے بعد آسٹریلیا میں پاکستانی وقت کے مطابق شام 6 بجے نیا سال شروع ہوگا۔ براعظم آسٹریلیا کے بعد سال 2025 کا آغاز جاپان میں ہوگا، جس کے بعد جنوبی کوریا سمیت قریبی ممالک میں بھی نئے سال کی شروعات ہوں گی۔

    جاپان، شمالی کوریا، فلپائن، چین، انڈونیشیا، تھائی لینڈ، میانمار، بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور بھارت سے ہوتا ہوا سال 2025 پاکستان پہنچے گا۔ یہاں بھی پاکستانی عوام بھرپور طریقے سے جشن منا کر نئے سال کو خوش آمدید کہے گی۔

    جس ملک میں سال 2025 کو دنیا میں سب سے آخر میں خوش آمدید کہا جائے گا وہ دنیا کی واحد سپر پاور امریکا ہے جہاں پاکستانی وقت کے مطابق لگ بھگ صبح 11 بجے کے وقت نئے سال کا جشن شروع ہوگا۔

    https://urdu.arynews.tv/6-new-world-records-to-be-set-in-abu-dhabi-today-on-new-years-eve/

  • کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاورزلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، شہباز شریف

    لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کا کہنا ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کو لاہورمیں خوش آمدید کہتے ہیں، امید ہے پلے آف سنسنی خیز ہوں گے۔

    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے پی ایس ایل ٹیمیوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ پی ایس ایل کی ٹیموں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی، کراچی کنگز کو لاہور میں خوش آمدید کہتے ہیں۔

    شہبازشریف نے ٹوئٹ میں کہا کہ امید ہے پلے آف سنسنی خیزہوں گے، ہوم کراؤڈ ،ہوم گراؤنڈز اور شاندارکرکٹ پی ایس ایل تھری کو مزید پُر لطف اوردلچسپ بنائیں گے، عوام جائیں اور میچز انجوائے کریں۔

    دوسری جانب پلے آف میچز کیلئے لاہور کی شاہراہیں پھولوں سے سج گئیں، غیر ملکی کرکٹرز کو خوش آمدید کہنے کیلئے بڑے بڑے پینا فلیکس آویزاں کئے گئے جبکہ قذافی اسٹیڈیم میں سیکورٹی کےبھی سخت انتظامات کئے گئے ہیں ۔

    پاکستان سپر لیگ تھری کے پلے آف میں شرکت کے لئے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پشاور زلمی اور کراچی کنگز کے غیر ملکی کھلاڑی لاہور پہنچ گئے ہیں۔

    پاکستان سپر لیگ کا پہلا ایلی مینیٹر آج دفاعی چیمپئن پشاور زلمی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلا جائے گا، میچ شام7 بجے شروع ہوگا۔


    مزید پڑھیں : پی ایس ایل 2018: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز آج پشاور زلمی سے ٹکرائے گی


    میچ کیلئے قذافی سٹیڈیم کے اطراف سیکیورٹی انتظامات مکمل کرلئے گئے، پولیس، ڈولفن، پیرو سمیت دیگر قانون نافذ کرنیوالے 18 ہزار سیکیورٹی اہلکار فرائض سرانجام دینگے۔

    آج میچ میں ہارنے والی ٹیم باہر ہوجائے گی جبکہ فاتح ٹیم بدھ کو لاہور میں ہی کراچی کنگز سے سیمی فائنل میں ٹکرائے گی جبکہ پی ایس ایل کا فائنل میچ  25 مارچ کو کراچی میں ہوگا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں‘ مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہچانے کے لیے سوشل میڈیا پر شیئر کریں۔

  • سری لنکن ٹیم کی آمد، لاہورمیں بینرزسج گئے، کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں

    سری لنکن ٹیم کی آمد، لاہورمیں بینرزسج گئے، کھلاڑیوں کی تصاویر آویزاں

    لاہور : سری لنکن ٹیم کو لاہور میں خوش آمدید کہنے کے لئے جا بجا بینرز سجا دئیے گئے، سابق کپتان محمد حفیظ نے بھی سری لنکن ٹیم کو خوش آمدید کہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق ٹی ٹونٹی سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کھیلنے کے لیے سری لنکن ٹیم پاکستان پہنچنے والی ہے، سری لنکن ٹیم کی آمد کو پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی میں اہم سمجھا جارہا ہے۔

    سری لنکن کرکٹ ٹیم کو خوش آمدید کہنے کے لئے شہر میں جابجا کھلاڑیوں کی تصاویر لگا دی گئی جبکہ شہر میں خیر مقدمی بینرز کی بھی بہار دکھائی دے رہی ہے، ٹریفک روٹس اور پارکنک سے متعلق شہریوں کی آگاہی کے لئے بھی مخلتف مقامات پر پینا فلیکس لگائی گئی ہیں۔

    اس حوالے سے سابق کپتان محمد حفیظ بھی لاہور میں تیسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے پرجوش ہیں، سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں محمد حفیظ کا کہنا ہے کہ ’’ سری لنکن ٹیم کو پاکستان میں خوش آمدید،  شائقین زیادہ سے زیادہ میچ دیکھنے کیلئے گراؤنڈ آئیں، پاکستان سری لنکا کی میزبانی کیلئے تیار ہے، ان کا کہنا ہے کہ پاکستان کی عوام کرکٹ سے پیار کرتی ہے‘‘۔

    علاوہ ازیں چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ قوم کی دعاؤں کی بدولت ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ واپس آئی ہے، خوف کے سائے چھٹنے لگے ہیں، پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کے دروازے آہستہ آہستہ کھلنا شروع ہوگئے۔

    سری لنکن ٹیم بھی کچھ گھنٹوں بعد پاک سرزمین پر قدم رکھے گی، چئیرمین پی سی بی نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ سال دوہزار پندرہ میں شائقین کرکٹ کو پہلی خوشی ملی۔ زمبابوے کی ٹیم نے پاکستان کا کامیاب دورہ کیا۔

    دوہزار سترہ میں پاکستان سپر لیگ کا سپر فائنل لاہور میں ہوا جس میں غیرملکی اسٹارز جگمگائے، ویسٹ انڈیز کے ڈیرن سیمی نےشائقین کے دل جیت لئے۔

    ستمبر میں ورلڈ الیون نے پاکستان میں انٹری دی تو شائقین نے بھی خوب ویلکم کیا، اب سری لنکن اسٹارز لاہور میں خوشیاں بکھیرنے آرہے ہیں، سب کچھ تیار ہے شائقین بھی بے قرار ہیں۔