Tag: خوش بخت شجاعت

  • نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے،خوش بخت شجاعت

    نئے انتظامی یونٹس کا قیام ناگزیر ہے،خوش بخت شجاعت

    کراچی: نئے انتظامی یونٹس کےخلاف پی ٹی آئی کے رہنماؤں کے بیان پرسول سوسائٹی نے کلفٹن کراچی میں احتجاج کیا، خوش بخت شجاعت کاکہناہے کہ ملک میں نئےانتظامی یونٹس کاقیام ناگزیرہے۔

    سول سوسائٹی کی جانب سے پی ٹی آئی رہنماؤں کے بیانات کے خلاف تین تلوارپراحتجاج کیاگیاجس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    مظاہرین سےخطاب کرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کاکہناتھاکہ ملک کومتحدرکھنے کیلئےانتظامی بنیادوں پرچھوٹےیونٹس بناناہوں گے نئے انتظامی یونٹس کا مطالبہ آئینی اورجمہوری حق ہے، مظاہرین نےمتعصبانہ بیان کے خلاف قراردادِ مذمت بھی پیش کی۔

    اس سے پہلےاے آروائی نیوزسے گفتگوکرتے ہوئے خوش بخت شجاعت کاکہناتھا کہ نئے انتظامی یونٹس بننے سےقومیت کوفروغ ملتاہے۔

    خوش بخت شجاعت کاکہناتھا ہم نے پاکستان بے پناہ قربانیوں کے بعد حاصل کیا ہے اورکوئی پاکستان سے علیحدہ ہونے کاسوچ بھی نہیں سکتا

  • گورننس بہتربنانےکےلیےنئےصوبوں کا قیام ناگزیرہے، حیدرعباس رضوی

    گورننس بہتربنانےکےلیےنئےصوبوں کا قیام ناگزیرہے، حیدرعباس رضوی

    کراچی : ایم کیو ایم کے رہنما حیدرعباس رضوی نے کہا کہ ہم نےسندھ کی تقسیم کی بات کی تھی، نہ کی ہے اور نہ کریں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کے رہنما حیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ ایم کیو ایم نے تمام صوبوں میں انتظامی یونٹس بنانے کا اعلان کیا ہے، کوئی جماعت نہیں جو نئے یونٹس بنانے کی مخالفت کرتی ہو، نئے یونٹس کا قیام عمل میں لانا چاہتے ہیں، ملک نئے انتظامی یونٹس بنانے کی اشد ضرورت ہے ۔

    ایم کیو ایم کے رہنماحیدرعباس رضوی کا کہنا تھا کہ پوری دنیا میں انتظامی یونٹس بنائے جاتے ہیں، بھارت میں انگریزوں سے آزادی کے وقت صوبوں کی تعداد 8 تھی، بھارت نے انتظامی یونٹس سے ترقی حاصل کی، ایران مین 31 اور ترکی میں 81 انتظامی یونٹس ہیں ۔

    ایم کیو ایم کے رہنما نے مزید کہا کہ نادر اکمل لغاری نے کہا وہ سندھی ہیں، تقسیم نہیں ہونے دیں گے، نادر لغاری صاحب جتنے سندھی آپ ہیں اتنے ہی ہم سب بھی ہیں، خدارا اہل سندھ پر رحم کریں اور نفرتوں کے بیج نہ بوئیں۔

    انہوں نے کہا کہ سیاسی جماعتوں کی جانب سے مطالبے کی حمایت اورمخالفت ہوئی ہے، ہمیں اپنی غلطیوں سے سبق سکھنا چاہیئے، جہاں 50لاکھ کی آبادی ہوتی ہے وہاں نیا انتظامی یونٹس بنادیا جاتا ہے، ن لیگ نے منشور میں سرائیکی اور ہزارہ صوبہ بنانے کا وعدہ کیا تھا،ہم نےسندھ کی تقسیم کی بات کی تھی، نہ کی ہے اور نہ کریں گے۔

  • ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کے خلاف احتجاج کا اعلان

    ایم کیو ایم کا تحریک انصاف کے خلاف احتجاج کا اعلان

    کراچی: ایم کیو ایم کی رہنما خوش بخت شجاعت نے پی ٹی آئی کی جانب سے بیانات کے خلاف کل احتجاجی مظاہرے کا اعلان کیا ہے ، جس میں سول سوسائٹی اور اہلیانِ کراچی بھی شریک ہوں گے۔

    کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے متحدہ قومی مومنٹ کی رہنما خوش بخت شجاعت نے پی ٹی آئی کے رہنماوں کے بیانات کے خلاف ہفتہ کی سہ پہر 3 بجے تین تلوار چورنگی پر سول سوسائٹی کی جانب سے مظاہرےکا اعلان کردیا۔

    خوش بخت شجاعت کا کہنا تھا صوبہ سندھ میں نئے انتظامی یونٹس کے قیام کی مخالفت کرنا انتہائی قابل مذمت ہے ان کا کہنا تھا ہم قومیت کی بنیاد پر نہیں انتظامی بنیادوں پر نئے یونٹس کی بات کررہےہیں، اگر پاکستان میں صوبے بن سکتے ہیں تو سندھ میں کیوں نہیں بن سکتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف کے رہنماوٴں کے اشتعال انگیزبیانات سے سندھ کے شہری علاقوں کے عوام کے جذبات بری طرح مجروح ہوئے ہیں اور وہ ان اشتعال انگیز بیانات پر شدید احتجاج کا حق رکھتے ہیں۔

    اس سے قبل متحدہ قومی مومنٹ کے ارکانِ اسمبلی نے پی ٹی آئی رہنماؤں کےبیان پر پارلیمنٹ کےمشترکااجلاس سے بائیکاٹ کیا تھا۔