Tag: خوش قسمت

  • ظہیر سے شادی پر سوناکشی سنہا نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    ظہیر سے شادی پر سوناکشی سنہا نے خود کو خوش قسمت قرار دیدیا

    بالی ووڈ دبنگ گرل سوناکشی سنہا نے اپنے مسلمان دوست ظہیر اقبال سے شادی ہونے پر خود کو خوش قسمت لڑکی قرار دیدیا۔

    سوناکشی اور ظہیر نے بھلے ہی اپنے تعلقات کو سات سال تک پردے میں چھپائے رکھا، تاہم اب وہ ایک دوسرے کے لیے کھل کر اظہار کرنے سے گریز نہیں کرتے، شادی کے بعد سے سوشل میڈیا پر ان کی کئی ویڈیوز اور میڈیا پر بیانات وائرل ہو رہے ہیں۔

    اداکارہ نے اپنے شوہر کے حوالے سے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ میری زندگی میں واقعی کچھ بھی نہیں بدلا ہے سوائے اس کے کہ مجھے اب اپنے بہترین دوست کے ساتھ رہنے کا موقع ملے گا۔

    انھوں نے مسکراتے ہوئے کہا کہ اور یہ سب سے زیادہ مزے کی بات ہے میرے لیے، اس کے علاوہ، سب کچھ معمول جیسا ہے، زندگی بہت اچھی ہے، ظہیر بہت پیارا ہے، میں ایک خوش قسمت لڑکی ہوں۔

    خیال رہے کہ حال ہی میں اپنے مسلم بوائے فرینڈ ظہیر اقبال کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والی بالی ووڈ اداکارہ سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق افواہوں پر بھی دلچسپ ردِ عمل کا اظہار کیا تھا۔

    سوناکشی سنہا نے اپنے حمل سے متعلق پھیلی افواہوں کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا تھا کہ کیا اب میں اسپتال بھی نہیں جا سکتی کیونکہ لوگ سمجھیں گے کہ میں حمل سے ہوں۔

    اداکارہ نے بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ شادی کے بعد میری زندگی میں صرف یہ تبدیلی آئی ہے کہ اب ہم اسپتال نہیں جاسکتے ہیں کیوں جیسے ہی ہم گھر سے باہر نکلیں گے تو لوگوں کو لگے گا کہ ہم والدین بننے والے ہیں۔

    واضح رہے کہ سوناکشی سنہا نے 7 سال تک دوستی قائم رہنے کے بعد 23 جون 2024 کو ساتھی اداکار ظہیر اقبال سے ’سول میرج‘ کی تھی۔

  • انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر فتح دلوانے پر میکس ویل نے کیا کہا؟

    انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا کر فتح دلوانے پر میکس ویل نے کیا کہا؟

    آئی سی سی ورلڈکپ میں اب تک کی چند بہترین اننگز میں سے ایک کھیلنے والے میکس ویل نے اپنی حیران کن اننگز پر خود کو خوش قسمت قراردیا ہے۔

    مین آف دی میچ ایوارڈ وصول کرنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے آسٹریلوی آل راؤنڈر گلین میکسویل کا کہنا تھا کہ خوش قسمت ہوں کہ ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

    میکسویل نے کہا کہ دباؤ کے باوجود مطلوبہ ہدف اور باقی گیندوں کا حساب ذہن میں رکھ کر کھیلا۔ ریویو پر جب ناٹ آؤٹ ہوا تو فیصلہ کرلیا تھا آخرتک کھیلوں گا۔

    ہیمسٹرنگ انجری کے باوجود اپنی بیٹنگ جاری رکھنے والے میکس ویل نے کہا کہ شروع میں بال سوئنگ ہورہی تھی۔

    پاکستانی کرکٹر اظہرعلی نے بھی اے آر وائی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گلین میکسویل نے مضبوط اعصاب کےساتھ بہترین بیٹنگ کی۔

    انھوں نے کہا کہ عام طور پر میکسویل کی جب بیٹنگ آتی ہے تو 20 سے 22 اوورز باقی ہوتے ہیں۔ آج میکسویل کو جلدی باری ملی، انجری کے باوجود ڈبل سنچری بنا ڈالی۔

  • ٹوکیو:جاپان میں خوش قسمت بننے کے لیے انوکھی روایتی دوڑ

    ٹوکیو:جاپان میں خوش قسمت بننے کے لیے انوکھی روایتی دوڑ

    جاپان میں خوش قسمت بننے کے لیے انوکھی روایتی دوڑ ہوئی، ہزاروں افراد نے خوش قسمت انسان کا ٹائیٹل حاصل کرنے کے لئے دوڑ لگا دی۔

    جاپان میں سال کے خوش قسمت انسان کا ٹائیٹل حاصل کرنے کے لئے دوڑ کا انعقاد ایک مندر میں کیا گیا، ڈرم کی تھاپ پر دیوہیکل دروازے کو پچھاڑتے ہوئے بے ہنگم دوڑ کی ابتدا ہوئی۔

    دوڑ میں شریک افراد نے کسی کی پرواہ کیے بغیر گرنے والوں کو روندتے ہوئے دوڑ جاری رکھی، دوڑ کے آخر میں انیس سالہ سیکی کیوڈا نے خوش قسمت انسان کا ٹائیٹل اپنے نام کرلیا۔

    دوڑ کے فاتح کو مذہبی پیشوا کی جانب سے مبارکباد اور روایتی کھانوں کے بیرل سے نوازا گیا۔