Tag: خوفناک آتشزدگی

  • ‌‌کراچی : عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی ،  جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

    ‌‌کراچی : عرشی شاپنگ سینٹر میں خوفناک آتشزدگی ، جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی

    کراچی : عرشی شاپنگ مال میں خوفناک آتشزدگی کے نتیجے میں جاں بحق افراد کی تعداد 5 ہوگئی جبکہ متاثرہ عمارت کو سیل کردیا گیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں عائشہ منزل پر عرشی شاپنگ مال میں لگنے والی خوفناک آگ کے نتیجے میں قیمتیں جانیں لاپرواہی کی بھینٹ چڑھ گئیں۔

    شاپنگ سینٹر کی عمارت سے ایک اور لاش نکال لی گئی ہے ، جس کے بعد جاں بحق افرادکی تعداد5ہوگئی، ریسکیوحکام نے بتایا کہ لاش عمارت کی پہلی منزل سے ملی ، جیسے سول اسپتال برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب شاپنگ پلازہ اور عمارت میں لگنےوالی آگ پرمکمل طورپرقابوپالیاگیا ہے، جس کے بعد کولنگ کا عمل اور ریسکیوسرچ آپریشن بھی مکمل ہوگیا ہے۔

    ریسکیوحکام نے بتایا کہ عمارت کےگراؤنڈ فلوراورمیزنائن فلورکوشدیدنقصان ہواہے جبکہ عمارت کوآگ کےنتیجےمیں کافی نقصان پہنچاہے۔

    حکام کا کہنا تھا کہ آگ پر قابو پانے میں فائر بریگیڈ کے ایم سی، پاک بحریہ سمیت اسنارکل کی نے حصہ لیا ، آگ لگنے کےباعث لاکھوں کاسامان ،کئی موٹرسائیکلیں اورگاڑیاں بھی جل گئیں۔

    ایس بی سی اے حکام نے کہا ہے کہ عرشی سینٹرکی عمارت کو سیل کردیاگیاہے، عمارت سیل کرنے کا مقصدکوئی شخص اندرداخل نہ ہوسکے، کمیٹی عمارت کےمعائنےکےبعدرپورٹ پیش کرےگی ، معائنہ کےبعدعمارت کا فیصلہ ہوگاکہ یہ استعمال کے قابل ہےیانہیں تاہم عرشی سینٹرسےمنسلک علاقےمیں حفاظتی طور پر بجلی منقطع ہے۔

    یاد رہے گزشتہ روز عائشہ منزل پر عرشی شاپنگ مال کی دکان میں آگ بھڑک اٹھی تھی، جس نے رہائشی عمارت کوبھی لپیٹ میں لے لیا، ۔ شہری عمارت کی چھت پر چڑھ کر بچاؤ بچاؤ چلاتے رہے جبکہ عمارت کے سامنے کھڑی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی جل کر راکھ ہوگئیں۔

    اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی سات گاڑیوں اور اسنار کل نے آگ بجھائی جبکہ پاک بحریہ کی ٹیموں نے بھی آگ بجھانے کے کام میں حصہ لیا ، عینی شاہدین نے بتایا فائر بریگیڈ پندرہ سے بیس منٹ تاخیر سے پہنچنے پر آگ نے مزید شدت اختیار کی۔

  • کوئلے کی کان میں خوفناک آتشزدگی، 32 کان کن ہلاک

    کوئلے کی کان میں خوفناک آتشزدگی، 32 کان کن ہلاک

    آستانہ: قازقستان میں کوئلے کی کان میں لگنے والی شدید آگ کے باعث 32 کان کن اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق قازقستان کے وسطی علاقے میں واقع انڈسٹریل زون میں کوئلے کی کان میں خوفناک آگ بھڑک اُٹھی جس کے باعث 32 کان کن لقمہ اجل بن گئے، جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات سامنے آرہی ہیں۔

    کمپنی کے مطابق جس وقت یہ افسوسناک حادثہ رونما ہوا اس وقت کان میں 200 کان کن کام کرنے میں مصروف تھے، ریسکیو کا عمل تیز کردیا گیا ہے، جبکہ اموات میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

    واضح رہے کہ برطانوی اسٹیل کمپنی کی نگرانی میں کام کرنے والی کان میں یہ آگ لگنے کا 2ماہ میں دوسرا واقعہ ہے، اس سے قبل اگست میں کان میں آگ لگنے سے 5 کان کن اپنی زندگیوں سے محروم ہوگئے تھے۔

  • کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی : مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی کے سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی : مکین عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر بے بس

    کراچی : سپراسٹور میں لگنے والی آگ نے مکینوں کےخواب بھی جلا ڈالے، عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ بے بس نظر آئے ، مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹور کے بیسمنٹ میں لگنے والی آگ نے مکینوں کےخواب بھی جلا ڈالے اور عمربھر کی جمع پونجی جلتا دیکھ کر مکین بے بسی کی تصویر نظرآئے۔

    کراچی کے علاقے جیل چورنگی پر واقع سپراسٹورمیں آتشزدگی کے بعد عمارت کو مخدوش قرار دے دیا گیا ، جس کے بعد عمارت کے مکین دربدر ہوگئے، کچھ نے رشتے داروں کے گھر عارضی پناہ لے لی تو کچھ پناہ کیلئے جگہ جگہ مارے مارے پھررہے ہیں۔

    مکینوں نے الزام عائد کیا کہ آگ بجھانے کا عمل دیرسےشروع کیا گیا، عمربھرکی جمع پونجی تھی، ہمارا کیا ہوگا۔

    عمارت کے مکینوں نے حکومت سے متبادل رہائش کی فراہمی کا مطالبہ کردیا ہے، عمارت کھڑی ہونے سے پہلے بلڈنگ لاز پر عمل درآمد کیوں نہیں کیا جاتا، جلد از جلد آگ پر قابو پایا جائے اور ہمارے مسائل حل کئے جائیں۔

    یس بی سی اے کا کہنا ہے کہ آگ سےعمارت کا ڈھانچہ اور ستون بری طرح متاثر ہوا، اب یہ رہنے کے قابل نہیں رہا، بیسمنٹ اور پہلی منزل کی دیواریں توڑدی گئی ہیں۔

    خیال رہے جیل چورنگی پرسپراسٹور میں لگی آگ 24 گھنٹے بعد بھی بجھائی نہ جاسکی، فائربریگیڈ حکام کا کہنا ہے کہ ابھی تک بیسمنٹ میں لگی آگ کوبجھانے کی کوشش جاری ، آگ کی شدت سےگراؤنڈفلورکاکچھ حصہ بھی متاثرہوا ہے۔

    حکام نے بتایا کہ دھویں کی وجہ سےسخت مشکلات کا سامنا ہے، بلڈنگ کےچوتھےفلورتک آگ پہنچنےکی اطلاعات غلط ہیں، بیسمنٹ میں لگنےوالی آگ کی وجہ سےدھواں کئی منزلوں تک پہنچ چکا ہے۔

    دوسری جانب ٹریفک حکام کا کہنا ہے کہ اطراف کی اہم سڑکوں کورکاوٹیں کھڑی کرکےبندکردیاگیا، کشمیر روڈ سے جیل چورنگی آنے والی سڑک اور شاہراہ قائدین سےجیل چورنگی جانیوالی سڑک بند کردی گئی ہے۔

  • کراچی : سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی، ایمرجنسی نافذ ، پاک نیوی بھی مدد کو پہنچ گئی

    کراچی : سپراسٹور میں خوفناک آتشزدگی، ایمرجنسی نافذ ، پاک نیوی بھی مدد کو پہنچ گئی

    کراچی : جیل چورنگی پر سپر اسٹور میں لگنے والی اگ پر تاحال قابو نہیں پایا جاسکا، صفورا اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی جبکہ پاک نیوی بھی مدد کو پہنچ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے جیل چورنگی کے قریب ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے بیسمنٹ میں لگی تاہم ڈیپارٹمنٹل اسٹور کاعملہ اور خریدار محفوظ ہیں۔

    فائربریگیڈحکام کا کہنا ہے کہ دھواں زیادہ ہونےکےباعث فائرفائٹرزکومشکلات کاسامنا ہے ، رینجرزاہلکار بھی ریسکیوٹیموں کے ساتھ آگ بجھانے میں مصروف ہیں اور ڈیپارٹمنٹل اسٹور کے پیچھے کی دیوار توڑ کر راستہ بنایا جارہا ہے۔

    ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں آگ لگنے کے واقعے کے بعد واٹر بورڈ کے صفورا ہائیڈرنٹ اور نیپا ہائیڈرنٹ پر ایمرجنسی نافذ کردی گئی ، فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل آگ لگنے کی جگہ موجود ہے۔

    صفورا ہائیڈرنٹ سے پانی سے بھرے متعدد ٹینکرحادثے کے مقام پرروانہ کردیئے گئے ہیں، ایم ڈی واٹر بورڈ نے فوکل پرسن ہائیڈرنٹ سیل کو آپریشن کی نگرانی کرنےکی ہدایت کرتے ہوئے کہا فائر بریگیڈ کو بلامعاوضہ پانی کی فراہمی جاری رہے گی۔

    عمارت کی بالائی منزلوں پرموجودرہائشی فلیٹس کوخالی کردیاگیا ہے ، چیف فائرآفیسر کا کہنا ہے کہ عمارت کی بیسمنٹ میں داخلی راستےکم ہیں جس سے مشکلات ہیں ، دھواں بہت زیادہ ہے ،آگ بجھانے کی مسلسل کوشش کر رہے ہیں ، جس مقام پر آگ لگی اس جگہ کا تعین ہوگیا ہے۔

    دوسری جانب جیل چورنگی پر سپراسٹورمیں آگ بجھانے کیلئے پاک بحریہ مدد کو پہنچ گئی ہے ، ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ کاباؤزر آگ بجھانے میں معاونت فراہم کر رہا ہے۔

  • شمالی آئر لینڈ کے پہاڑوں پر خوفناک آتشزدگی، ریسکیو حکام نے قابو پالیا

    شمالی آئر لینڈ کے پہاڑوں پر خوفناک آتشزدگی، ریسکیو حکام نے قابو پالیا

    ڈبلن : شمالی آئرلینڈ کے پہاڑی علاقے میں لگی آگ پر فائر فائٹرز نے کچھ ہی گھنٹوں میں قابو پالیا جبکہ ہنگامی خدمات انجام دینے والوں نے حفاظتی اقدامات کیلئے حکام نے گھروں کو خالی کرالیا تھا۔

    تفصیلات کے مطابق برطانیہ کی ریاست شمالی آئر لینڈ کے پہاڑی علاقے میں خوفناک آگ بھڑک اٹھی۔ کاﺅنٹی ڈاﺅن میں آگ کے بلند ہوتے شعلوں سے قریبی عارضی گھروں کو خطرہ پیدا ہوگیا تھا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈورنڈ کے جنگلات میں اتوار کی رات آگ بھڑکی تھی جسے بجھانے کےلیے 50 سے زائد فائر فائٹرز نے ریسکیو آپریشن میں حصّہ لیا۔

    غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ کاؤنٹی ڈاؤن میں لگی آگ کی شدت بہت زیادہ تھی جو تیزی سے پھیلتی جارہی تھی تاہم ریسکیو حکام سے اس پر قابو پالیا۔

    خبر رساں ادارے کے مطابق شمالی آئرلینڈ کی فائر اینڈ ریسکیو سروس (این آئی ایف آر ایس) کو اتوار کی رات 11 بجے کے قریب آتشزدگی کی رپورٹ موصول ہوئی تھی۔

    برطانیہ: مانچسٹر میں لگنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے فوج طلب

    یاد رہے کہ گزشتہ برس برطانیہ کے شہر مانچسٹر کے پہاڑی علاقے مورلینڈ کے جنگلات میں بھی شدید آتشزدگی کے باعث ہزاروں ایکڑ رقبہ اور 24 مکانات جل خاکستر ہوگئے تھے جبکہ 4 روز میں 150 سے زائد افراد علاقہ چھوڑنے پر مجبور ہوئے تھے۔

    برطانوی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ مانچسٹر کے حکام نے 4 روز قبل بھڑکنے والی آگ پر قابو پانے کے لیے شاہی فضائیہ کے دستوں اور اسکاٹ لینڈ کی رائل رجمنٹ کی 4 بٹالین کے 100 فوجیوں کو طلب کیا گیا تھا۔

  • لاہور : زیرتعمیر پلازہ میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے قابو پایا

    لاہور : زیرتعمیر پلازہ میں خوفناک آتشزدگی، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے قابو پایا

    لاہور : کلمہ چوک سینٹر پوائنٹ کے قریب زیر تعمیر پلازہ میں خوفناک آتشزدگی سے پورا علاقہ سیاہ دھوئیں کے بادلوں کی لپیٹ میں آگیا ، فائر بریگیڈ کی چار گاڑیوں نے مسلسل کوششوں کے بعد آگ پر قابو پایا۔

    تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے کلمہ چوک سینٹر پوائنٹ کے قریب زیر تعمیر پلازہ کی بیسمنٹ میں ویلڈنگ کا کام جاری تھا کہ اچانک آگ کی چنگاری ساتھ رکھے تھرما پول کے ڈھیر پر جا گری ۔

    دیکھتے ہی دیکھتے آگ نے پورے بیسمنٹ کو اپنی لیپٹ میں لے لیا اور علاقہ سیاہ دھویں کے بادلوں سے اٹ گیا، آتشزدگی کے وقت زیر تعمیر پلازہ کی بیسمنٹ میں بیس سے پچیس مزدور کام کر رہے تھے۔

    اس حوالے سے ڈی سی او لاہور کا کہنا ہے کہ ریسکیو 1122نے بر وقت آپریشن شروع کرکے آگ پر قابو پایا، ضلعی انتظامیہ نے زیر تعمیر پلازہ میں آتشزدگی کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے ،اگر پلازہ کے مالک کی غفلت پائی گئی تو قانونی کاروائی کی جائے گی۔

  • نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    نیو سبزی منڈی، دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں خوفناک آتشزدگی

    کراچی : نیو سبزی منڈی کے قریب دومنزلہ اسٹوریج ہاؤس میں آگ لگ گئی، فائربریگیڈ کی دس گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر دو گھنٹے کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پالیا۔

    فائر برگیڈ حکام کے مطابق نیوسبزی منڈی کے قریب اسٹوریج ہاؤس میں اچانک آگ بھڑک اٹھی، جس نے دیکھتے ہی دیکھتے پہلی ور دوسری منزل کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔

    آتشزدگی کے اس واقعے میں اسٹوریج ہاؤس میں موجو د سامان جل کر خاکستر ہوگیا۔ فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آگ پرقابو پانے کیلئے دس گاڑیاں موقع پر پہنچیں جس نے دو گھنٹے کی جدوجہدکے بعد آگ پر قابو پالیا، تاہم آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہ ہوسکیں۔