Tag: خوفناک تصادم

  • ریسکیو گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

    ریسکیو گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق

    (21 اگست 2025): ریسکیو 112 کی گاڑی اور بس میں خوفناک تصادم ہوا جس کے نتیجے میں ریسکیو اہلکاروں سمیت 5 افراد اپنی جان سے گئے۔

    اے آر وائی نیوز یہ خوفناک حادثہ جمعرات کی سہ پہر رحیم یار خان کے قریب کوٹسمابہ کے علاقے میں پیش آیا، جب ریسکیو 112 کی گاڑی اور سامنے سے آنے والی بس زور دار دھماکے کے ساتھ ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔

    اس سنگین حادثے کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہو گئے۔ جن میں چار ریسکیو اہلکار بھی شامل ہیں جب کہ تین افراد زخمی ہوئے۔

    حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ادارے جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ رضا کاروں نے لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا۔

    رحیم یارخان کےقریب ریسکیوون ون ٹو ٹو کی گاڑی اوربس میں تصادم میں پانچ افرادجاں بحق ہوگئے۔۔ جاں بحق ہونے والوں میں چار ریسکیواہلکارشامل ہیں۔۔ تین افرادزخمی ہوئے۔۔ حادثہ کوٹسمابہ کے قریب پیش آیا۔۔ مسافر بس صادق آباد سے خان پورآرہی تھی۔

    ریسکیو اہلکاروں کے مطابق حادثے کا شکار مسافر بس صادق آباد سے خان پور سے آ رہی تھی جب کہ 112 کی گاڑی صادق آباد کی جانب جا رہی تھی۔

  • تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    تیز رفتار موٹر سائیکلوں میں خوفناک تصادم، 3 افراد جاں بحق

    خیبر پختونخوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں 2  تیز رفتار موٹرسائیکلوں میں ٹکر سے 3 افراد جاں بحق اور ایک شدید زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق ہنگو کے علاقے ٹل میں دو موٹرسائیکل ٹکرانے سے تین نوجوان جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک زخمی ہوگیا، جاں بحق نوجوانوں کی شناخت 22 سال کے محمد سعید ولد عرب گل عمر، 18 سالہ ہاشم ولد ہمیش گل اور 25 سال کے اسامہ ولد احمد گل عمر کے نام سے ہوئی۔

    پولیس کے مطابق تحصیل ٹل میں گورنمنٹ ڈگری کالج کےسامنے مرکزی شاہراہ پر تیز رفتار 2 موٹرسائیکلیں  آمنے سامنے سے ٹکراگئی۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی نوجوان کا نام مجتبیٰ ہے جبکہ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کا تعلق درسمند سے ہے، جاں بحق افراد کی لاشوں اور زخمی کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    https://urdu.arynews.tv/sargodha-dumper-accident-hits-motorcycle/

  • بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

    بولیویا : دو مسافر بسوں میں خوفناک تصادم 37 افراد ہلاک

    بولیویا میں 2مسافر بسوں میں ہونے والے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 37 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق بولیویا میں مسافر بسوں میں خوفناک تصادم کا واقعہ پیش آیا ہے، حادثے میں 37 افراد ہلاک اور 30زخمی ہوگئے۔

    یہ حادثہ ہفتے کی صبح جنوب مغربی شہر اویونی سے تقریباً 5 کلومیٹر کے فاصلے پر پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بس ڈرائیور کو تشویشناک حالت کے باعث انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا ہے جبکہ دوسرے کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔

    مقامی حکام نے بتایا کہ اویونی اورکولچانی شہروں کے درمیان تیز رفتاری کے باعث بسیں آپس میں ٹکرا گئیں۔ حادثے کی شکار ایک بس کے مسافر پوٹوسی شہر میں کارنیول میں شرکت کے لیے جارہے تھے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق بولیویا میں ٹریفک حادثات میں سالانہ تقریباً 1400 افراد جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں اور ہزاروں کی تعداد میں افراد زخمی بھی ہوجاتے ہیں۔

    اس سے قبل گزشتہ سال بولیویا میں ٹرک اور مسافر بس میں تصادم کے نتیجے میں 16 افراد ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے تھے۔

    رپورٹ کے مطابق ٹرک نے ایک گاڑی کو اوور ٹیک کرنے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں وہ مخالف لائن میں چلا گیا اور سامنے سے آنے والی مسافر بس سے جا ٹکرایا۔

  • مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم

    مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم

    کرک: تحصیل بانڈہ کے علاقے میں طوطکی موڑ پر مسافر کوچ اور کار کے درمیان خوفناک تصادم ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 5 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    اے آر وائی نیوز کے مطابق کرک میں ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ مسافرکوچ پشاور سے بنوں جبکہ کار بنوں سے پشاور جارہی تھی، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، جن میں بیشتر کی حالت نازک بتائی جارہی ہے۔

    اس سے قبل بھی جامشورو نوری آباد کے قریب مسافر بس اور ٹرالر میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 1 شخص جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

    جامشورو ایم نائن موٹروے پر نوری آباد کے قریب کوچ اور ٹریلر میں ٹکر ہوگئی تھی، ٹریفک حادثے میں کوچ میں سوار ایک شخص جاں بحق ہوگیا تھا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ حادثے میں 12 افراد زخمی ہوئے جس میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، حادثہ تیز رفتار کے باعث پیش آیا، کوچ پشاور سے کراچی جارہی تھی۔

    کراچی : ایک اور بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا

    حادثے میں جاں بحق 60 سالہ مشتاق حسین کا تعلق پشاور سے ہے، حادثے کے بعد مسافر کوچ اور ٹریلر کو پولیس نے تحویل میں لے لیا گیا جبکہ دونوں ڈرائیور فرار ہوگئے۔

  • مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    مسافر بس اور وین میں خوفناک تصادم، 4 افراد جاں بحق متعدد زخمی

    بہاولنگر میں مسافر بس اور وین کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق حادثہ بہاولنگر میں ہارون آباد روڑ پر اڈا گجیانی کے قریب پیش آیا، تیز رفتار مسافر بس بے قابو ہوکر مخالف سمت سے آنے والی ہائی ایس وین سے ٹکرا گئی۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور دھند کے باعث پیش آیا، پولیس کا کہنا ہے مسافر بس بہاولنگر سے ہارون آباد جارہی تھی۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ اس خوفناک تصادم کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے، زخمیوں کو ڈسٹرکٹ اسپتال منتقل کردیا گیا جس میں سے 8 کی حالت تشویشناک ہے۔

    اس سے قبل کوٹ ادو میں سنانواں کے قریب مسافر وین کو خوفناک حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔

    ریسکیو حکام کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ حادثے میں 12 سے زائد افراد شدید زخمی ہوئے  جنہیں کوٹ ادو اور سنانواں اسپتال منتقل کر دیا گیا تھا لیکن زخمی افراد کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی گئی۔

  • سپر ہائی وے پر مسافر بس اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم

    سپر ہائی وے پر مسافر بس اور مزدا ٹرک میں خوفناک تصادم

    کراچی میں سپر ہائی وے سبزی منڈی یو ٹرن کے قریب بس اور مزدا ٹرک کے درمیان تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور دو افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں جاں بحق شخص کی شناخت عطااللہ کے نام سے ہوئی ہے جبکہ زخمیوں میں علی محمد اور داود شامل ہیں۔

    پولیس کے مطابق مسافر بس کراچی سے سکھر جارہی تھی، بس مسافروں سے بھری ہوئی تھی، حادثہ ٹرک کے رانگ وے آنے کے باعث پیش آیا۔جاں بحق اور زخمیوں کو عباسی شہید اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    دوسری جانب سکھر ملتان موٹروے پر تیز رفتار کار اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 4 افراد جاں بحق جبکہ ایک خاتون زخمی ہوگئیں۔

     پولیس کا کہنا ہے کہ حادثہ سکھر ملتان موٹر وے ایم فائیو پر دادلو کے قریب پیش آیا جہاں ملتان جانے والی کار تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہوکر ٹرک سے ٹکرا گئی۔

  • اسکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم،  4 بچے جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی

    اسکول وین اور ٹریکٹر ٹرالی میں خوفناک تصادم، 4 بچے جاں بحق ، درجن سے زائد زخمی

    پیر محل: اسکول وین کی ٹریکٹر ٹرالی کے تصادم کے نتیجے میں 4بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ درجن سے زائد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل پیرمحل میں شورکوٹ روڈ پر موٹر وے پل کے قریب اسکول وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ درجن سے زائد بچے زخمی ہو گئے ہیں۔

    ریسکیو 1122 نے زخمیوں اور لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے، ذرائع نے بتایا کہ اسکول وین مختلف دیہات سے بچوں کو لے کر پیرمحل کی طرف آ رہی تھی کہ موٹر وے پل کے قریب ٹریکٹر ٹرالی نے ٹکرا گئی۔

    اسکول وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرانے کے بعد الٹ گئی، جس سے 3بچے موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔

    ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں اور لاشوں کو ٹی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا، جہاں تشویشناک حالت کے باعث 4بچوں کو ڈی ایچ کیو ریفر کر دیا گیا ہے جبکہ جہاں ایک اور بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔

    اطلاع ملتے ہی شہریوں کی بڑی تعداد بھی اسپتال پہنچ گئی جبکہ ٹریکٹر ٹرالی ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔

    باقی زخمی بچوں کی حالت تسلی بخش بتائی جا رہی ہے تاہم جاں بحق ہونیوالوں میں 4سالہ معیز 4سالہ احمد اور 14سالہ بچی حسنہ شامل ہیں۔

    ایم ایس نے بتایا کہ اسکول وین حادثے میں 14افرادکو ٹی ایچ کیو لایا گیا، زخمیوں اورلاشوں کی ابتدائی رپورٹ اعلیٰ افسران کوبھجوادی گئی، رپورٹ کےمطابق 7زخمیوں کو طبی امداد کے بعد گھر بھیج دیا گیا جبکہ 3 شدید زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ٹوبہ ٹیک سنگھ ریفر کیا گیا، اور ایک زخمی کو ٹی ایچ کیو اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔

    طالب علم کا کہنا تھا کہ حادثے کی شکار اسکول وین میں 18 بچے سوار تھے۔

  • میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 19 افراد ہلاک

    میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 19 افراد ہلاک

    امریکی ریاست میکسیکو میں مسافر بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد موقعے پر ہی ہلاک ہو گئے۔

    غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق  میکسیکو کے شمالی ریاست سینالوا میں مسافر بس اور ٹرک میں خطرناک تصادم کے نتیجے میں 19 افراد موقعے پر ہی ہلاک جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق بس میں کل 37 افراد سوار تھے، پولیس نے حادثے کی وجوہات کا تعین کرنے کے لیے تحقیات شروع کر دی ہیں۔

  • مستونگ : مسافر ویگن اور کوسٹر میں  خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

    مستونگ : مسافر ویگن اور کوسٹر میں خوفناک تصادم، 6 افراد جاں بحق

    مستونگ : مسافر ویگن اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7 افراد شدید زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق مستونگ میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر مسافر ویگن اور مسافر کوسٹر میں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حادثے میں سات افراد شدید زخمی بھی ہوئے، تاہم زخمی اورلاشوں کو شہید نواب غوث بخش رئیسانی اسپتال متقل کردیا گیا ہے۔

    حادثے کے بعد اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے، جاں بحق افراد کا تعلق مستونگ، کوئٹہ، جعفر آباد اور قلعہ عبداللہ سے ہے جبکہ زخمی افراد خضدار کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

    یاد رہے اپریل میں پنجاب کے شہر گوجرہ میں وین اور منی ٹرک میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے تھے۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد گاڑیوں میں آگ لگ گئی تھی، جس سے اموات واقع ہوئیں۔

  • بس اور ٹرک میں خوفناک تصادم ،7 افراد جاں بحق ، 15 زخمی

    قلعہ سیف اللہ : بس اور ٹرک کے خوفناک تصادم میں سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے، حادثے کی شکار ہونے والی بس کوئٹہ سےپشاورجارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع قلعہ سیف اللہ میں توروسکی کے مقام پر بس اورٹرک کے تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں سات افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہو گئے۔

    اسسٹنٹ کمشنر قلعہ سیف اللہ نے بتایا کہ ہ:تمام زخمیوں کو ڈی ایچ کیواسپتال منتقل کردیاگیا اور اسپتال میں ایمرجنسی نافذ کرکے ڈاکٹر اور طبی عملے کو طلب کرلیا گیا ہے۔

    ضلعی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ حادثےکی شکارہونےوالی بس کوئٹہ سےپشاورجارہی تھی۔

    یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں خیبرپختونخوا (کے پی) کے ضلع کوہاٹ میں ایک سڑک حادثے کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے تھے۔

    ریسکیو حکام کے مطابق واقعہ ضلع کوہاٹ کے شہر درہ آدم خیل میں منی ٹرک سے وین کے تصادم کے بعد پیش آیا تھا۔