Tag: خوفناک تصادم

  • ٹریلر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم : ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق:

    ٹریلر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم : ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق:

    حافظ آباد : موٹر وے پر ٹریلر اور مسافر وین میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق صوبہ پنجاب کے ضلع حافظ آباد کے علاقے سکھیکی میں افسوسناک ٹریفک حادثہ پیش آیا۔

    حادثے میں ٹریلر ایک مسافر وین سے ٹکرا گئی ، جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    حادثہ موٹر وے ایم ٹو کوٹ سرور انٹر چینج کے قریب پیش آیا، پولیس حکام کے مطابق مسافر وین کا ڈرائیور ٹائر بدل رہا تھا کہ ٹریلر گاڑی سے ٹکرا گیا۔

    یاد رہے گذشتہ ماہ ملتان کے قریب موٹر وے ایم فائیو پر رات گئے آئل ٹینکر اور مسافربس میں خوفناک تصادم ہوا تھا ، جس کے بعد زورداردھماکا ہوا اور پھر رات کی تاریکی میں ہر طرف آگ اور دھواں چھا گیا۔

    المناک حادثے میں 22 افرادجاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے تھے۔

  • بس اور گاڑی میں خوفناک تصادم ،  6 افراد جاں بحق اور 7زخمی

    بس اور گاڑی میں خوفناک تصادم ، 6 افراد جاں بحق اور 7زخمی

    جھنگ : لیہ روڈ کپوری اڈا کے قریب بس اور گاڑی میں خوفناک تصادم کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق اور 7زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق جھنگ لیہ روڈ پر تھانہ گڑھ مہاراجہ کے علاقہ میں کپوری اڈہ کے قریب کیری ڈبہ اور کوسٹر میں تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں دوخواتین سمیت چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ سات شدید زخمی ہوگئے۔

    لیہ روڈ پر ہونے والے افسوسناک حادثے میں کیری ڈبہ کے مسافر لیہ سے فیصل آباد جارہے تھے کہ کپوری اڈا کے قریب گاڑی کا ٹائیر برسٹ ہونے سے مخالف سمت سے آنے والی کوسڑ بس سے ٹکرا گئی۔

    حادثہ اس قدر شدید تھا کہ کیری ڈبہ دس میٹر تک بس کے ساتھ گھسٹتا چلا گیا اور کیری ڈبے میں سوار چھ افراد موقع پر جاں بحق جبکہ کوسٹر بس میں سوار سات افراد شدہد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو نے زخمیوں اور میتوں کو رورل ہیلتھ سینٹر گڑھ مہاراجہ اور ٹی ایچ کیو احمد پور سیال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ تین شدید زخمیوں کو نشتر اسپتال ملتان منتقل کیا جارہا ہے۔

    ریسکیو اور پولیس نے جائے حادثہ کو گھیر رکھا ہے اور اسپتال میں ایمرجنسی لگا دی گئی ہے۔

  • کراچی :  مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 کی حالت تشویشناک

    کراچی : مسافر بس اور ٹریلر میں خوفناک تصادم، 5 افراد جاں بحق، 10 کی حالت تشویشناک

    کراچی : شہر قائد میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں 5 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوگئے ، جن میں سے 10 کی حالت تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں نوری آباد کے قریب میں مسافر بس اورٹریلرمیں خوفناک تصادم ہوا، جس کے نتیجے میں 5افرادجاں بحق اور 20زخمی ہوگئے۔

    ریسکیوذرائع کا کہنا ہے کہ حادثےکاشکاربس کراچی سےخیرپورجارہی تھی،حادثےمیں جاں بحق اورزخمیوں کوکوٹری اسپتال منتقل کردیاگیاہے ، زخمیوں میں سے 10افرادکی حالت تشویشناک ہے۔

    یاد رہے رواں سال مارچ میں کراچی کے علاقے ناظم آباد نمبر 7 میٹرک بورڈ آفس کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا تھا ، جس میں باپ بیٹی جاں بحق جبکہ دو سالہ بچہ زخمی ہوا تھا۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق حادثہ واٹرٹینکر کی تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، ڈرائیور نے موٹرسائیکل سوار کو ٹکر ماری جس کے نتیجے میں باپ، بیٹی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

  • حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

    حب : مسافر کوچ اور ٹرک میں خوفناک تصادم، 26 افراد جھلس کر جاں بحق، متعدد زخمی

    حب : بیلاکراس کے قریب مسافر کوچ اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں 26  افراد جھلس کر جاں بحق ہوگئے، حادثے کے بعد کوچ میں آگ لگ گئی تھی، زخمیوں کی حالت انتہائی تشویشناک ہے۔

    تفصیلات کے مطابق بلوچستان کے ضلع لسبیلہ کی تحصیل بیلہ کراس کے قریب اندوہناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے، مسافر بس اور ٹرک کے مابین ہونے والے تصادم کے باعث 26 افراد جاں بحق جب کہ17افراد زخمی ہوگئے، جن میں سے چھ کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

    بدقسمت مسافر کراچی سے پنجگور جارہے تھے، حادثے کے بعد کوچ کو آگ لگ گئی، اکثر مسافروں کو سنبھلنے کا موقع نہیں مل سکا، آگ اتنی شدید تھی تھی کہ جائے وقوعہ پر 26 مسافر جھلس کر جاں بحق ہوگئے، کچھ مسافروں نے بس سے کود کر اپنی جان بچائی تاہم وہ بھی جل کر زخمی ہوگئے۔

    واقعے کی اطلاع ملنے پر امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا، تاہم آگ کی شدت کے باعث امدادی کارروائی میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑا، اس حوالے سے ڈپٹی کمشنر حب کا کہنا ہے کہ جاں بحق اور زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ٹرک پر غیرقانونی ایرانی آئل موجود تھا، مذکورہ ٹرک اسٹاپ پر کھڑا تھا کہ بریک فیل ہوجانے کے باعث مسافر بس ڈرائیور سے بے قابو ہوکر ٹرک سے جاٹکرائی جس کے بعد ٹرک پر رکھے آئل کے ڈرموں میں آگ گئی جس نے دیکتھے ہی دیکھتے مسافر کوچ کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا۔