Tag: خوفناک حادثہ

  • کراچی : شاہراہ فیصل پر ٹرک الٹنے کا خوفناک حادثہ، ڈرائیور بال بال بچ گیا

    کراچی : شاہراہ فیصل پر ٹرک الٹنے کا خوفناک حادثہ، ڈرائیور بال بال بچ گیا

    کراچی : شارع فیصل پر مال بردار ٹرک الٹنے سے ڈرائیور اندر پھنس گیا، روڈ پر ٹریفک جام ہوگیا، ڈرائیور موت کے منہ میں جانے سے بال بال بچ گیا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کہ اہم شاہراہ شارع فیصل پر کارساز فلائی اوور کے قریب مال بردار ٹرک الٹنے کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    ریسکیوحکام کے مطابق حادثے کے بعد ڈرائیور ٹرک کے اندر ہی پھنس گیا تھا بعد ازاں زخمی ڈرائیور کو بحفاظت نکال لیا گیا، تاہم زخموں کے باعث طبی امداد کیلیے جناح اسپتال منتقل کردیا گیا۔

    زخمی ڈرائیور کی شناخت اسامہ کے نام سے ہوئی ہے، ممکنہ طور پر حادثہ ٹرک کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ مال بردار ٹرک شارع فیصل سے کارساز پل پر چڑھ رہا تھا اس دوران ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوگیا۔

    ٹرک اوور لوڈ ہونے کی وجہ سے حادثے کا شکار ہوا، ہیوی مشینری کے ذریعے ٹرک کو سڑک سے ہٹایا جارہا ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی میں ٹریفک حادثہ، خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق

    یاد رہے کہ اس سے قبل گزشتہ ہفتے ڈرگ روڈ انڈر پاس میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق اور ایک خاتون زخمی ہوگئی تھی ۔

    رپورٹ کے مطابق انڈر پاس کے اندر مسافر بس نے 2 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری، جس کے نتیجے میں خاتون سمیت 3 افراد جاں بحق ہوگئے، ایک خاتون زخمی بھی ہوئیں۔

    ریسکیو کی جانب سے میتوں اور زخمی خاتون کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا، جاں بحق افراد میں 45سالہ حارث، 30 سالہ شعیب اور 60 سالہ خاتون نائلہ شامل ہیں۔

  • افغانستان میں خوفناک حادثہ، 71 افراد لقمہ اجل بن گئے (ویڈیو)

    افغانستان میں خوفناک حادثہ، 71 افراد لقمہ اجل بن گئے (ویڈیو)

    افغانستان کے مغربی صوبہ ہرات میں خوفناک حادثہ رونما ہوا، جس کے نتیجے میں 17 بچوں سے 71 افراد زندگی کی بازی ہار گئے۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق افسوسناک حادثہ اس وقت پیش آیا جب ایک مسافر بس ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد آگ کی نذر ہو گئی۔

    رپورٹس کے مطابق صوبائی حکومت کے ترجمان احمد اللہ متقی نے ’ایکس‘ پر اس واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے اسے حالیہ وقت کا سب سے جان لیوا سڑک حادثہ بتایا۔ اُن کا کہنا تھا کہ ”ہرات میں بس کے ٹرک اور موٹر سائیکل سے ٹکرانے کے بعد 71 لوگوں کی جان گئی۔“

    سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بس کو آگ نے پوری طرح سے اپنی لپیٹ میں لیا ہوا ہے۔

    صوبائی افسر محمد یوسف سعیدی کا کہنا ہے کہ بس میں ایران سے جلاوطن کیے گئے افغان شہری سوار تھے، جو اسلام کلا بارڈر پار کرکے کابل کی طرف جا رہے تھے۔ سعیدی نے بتایا کہ بس میں سوار سبھی مسافر تارکین وطن تھے جنہوں نے اسلام کلا سے سفر شروع کیا تھا۔

    ترجمان احمد اللہ متقی نے بتایا کہ حادثہ ہرات شہر کے باہر گزارہ ضلع میں بس کی انتہائی تیز رفتار اور لاپروائی کی وجہ سے ہوا۔ بس پہلے موٹر سائیکل سے ٹکرائی اور پھر ایندھن سے بھرے ٹرک سے ٹکرانے کے بعد آگ کی زد میں آگئی۔

    پولیس کے مطابق بس میں سوار لوگوں میں صرف 3 کی جان بچ سکی ہے جبکہ ٹرک اور موٹرسائیکل پر سوار 4 لوگ بھی مرنے والوں میں شامل ہیں۔

    نئی دہلی کی وزیر اعلیٰ پر قاتلانہ حملہ

    بی بی سی کے مطابق افغانستان میں سڑک حادثے عام بات ہیں۔ اس کی اہم وجہ دہائیوں سے جاری لڑائی کے بعد خراب سڑکیں، ہائی وے پر خطرناک ڈرائیونگ اور ضابطوں پر سختی سے عمل نہیں کرنا ہے۔ گزشتہ سال دسمبر میں سینٹرل افغانستان میں ایندھن اور ٹینکر اور ٹرک سے جڑے دو حادثوں میں کم سے کم 52 لوگوں کی موت ہو گئی تھی۔

  • جڑانوالہ : بس کا موٹر سائیکل رکشہ کو کچلنے کا واقعہ،  ایک ہی خاندان کے  11 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ : بس کا موٹر سائیکل رکشہ کو کچلنے کا واقعہ، ایک ہی خاندان کے 11 افراد جاں بحق

    جڑانوالہ: بس نے موٹرسائیکل رکشہ کو کچلنے کے واقعے میں جاں بحق افراد کی تعداد 11 ہوگئی ، جاں بحق ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ کے علاقے لنڈیانوالہ میں خوفناک حادثہ پیش آیا، جس میں بس نے موٹر سائیکل رکشہ کو کچل ڈالا ، حادثے میں جاں بحق افرادکی تعداد 11ہوگئی۔

    ،پولیس نے بتایا کہ بدقسمت خاندان کے افراد لوڈر رکشہ پر سوار ہوکر جارہے تھے کہ پیچھے سے آنے والے تیز رفتار بس رکشہ کو روندتی ہوئی گذر گئی، حادثہ میں جاں بحق ہونے والوں میں6 خواتین 5افراد شامل ہیں۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ زخمی ہونے والے 6افراد کو شدید زخمی حالت مختلف پرائیویٹ اور سرکاری ایمبولینسز کے ذریعہ فیصل آبادمنتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بھی انتہائی نازک بیان کی جاتی ہے.

    پولیس کے مطابق رکشہ میں ایک ہی خاندان کے افراد سوار تھے، جو عید کی چھٹیاں گذارنے کے بعد واپس شہر آرہےتھے، المناک حادثہ کی خبر گاؤں میں پہنچتے ہی ہر طرف کہرام برپا ہوگیا اور ہر آنکھ اشکبار تھی۔

    اطلاع ملنے پر ریسکیو 1122اہلکاروں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں اور زخؐیوں کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس تھانہ لنڈیانوالہ نے حادثہ کی شکار مسافر بس کو قبضہ میں لے کر مفرور ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔

    آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے رپورٹ طلب کرلی ہے، پولیس نے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منتقل کردیا۔

  • دادو : انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق

    دادو : انڈس ہائی وے پر خوفناک حادثہ ، 5 افراد جاں بحق

    دادو: انڈس ہائی وے پر ٹرک کی رکشہ کو ٹکر کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ بچوں سمیت 8 زخمی بھی ہوئے۔

    تفصیلات کے مطابق دادو میں انڈس ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ، جہاں ٹرک نے رکشہ کو ٹکر ماردی ، جس کے نتیجے میں 5 افراد جاں بحق اور بچوں سمیت 8 زخمی ہوگئے۔

    پولیس نے بتایا کہ ٹریفک حادثہ خیرپور ناتھن شاہ کے گاؤں مراد کھوسو کے قریب پیش آیا، حادثے کا شکار افراد درگاہ پر زیارت کے بعد واپس جا رہے تھے۔

    پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے کے بعد ٹرک ڈرائیور گاڑی سمیت فرار ہوگیا ، جس کی تلاش جاری ہے۔

    دوسری جانب شور کوٹ میں موٹروے باہو انٹر چینج کے قریب وین اور کار میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    ریسکیو 1122 نے بتایا کہ وین ڈرائیورکونیندآجانےکی وجہ سےگاڑی کھڑی کارسےٹکرائی۔

  • خوشاب : منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    خوشاب : منی ٹرک کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 13 افراد جاں بحق

    خوشاب : منی ٹرک کھائی میں گرنے سے 13 افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔

    تفصیلات کے مطابق خوشاب مین پنج پیرکےمقام پر خوفناک حادثہ پیش آیا ، جہاں منی ٹرک کھائی میں گرگیا۔

    حادثے کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونیوالوں میں5 بچےبھی شامل جبکہ 4افرادزخمی ہیں۔

    ریسکیو حکام کا کہنا تھا کہ جاں بحق افرادکاتعلق ایک ہی خاندان سےتھا، حادثےکا شکارخاندان منی ٹرک پربنوں سے وادی سون خوشاب آرہاتھا۔

    ریسکیو ذرائع نے بتایا کہ لاشوں اورزخمیوں کوٹی ایچ کیو نوشہرہ منتقل کیاجا رہا ہے،عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ
    حادثہ تیزرفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے پیش آیا۔

  • اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر خوفناک حادثہ

    اداکارہ فاطمہ آفندی کے گھر خوفناک حادثہ

    پاکستان شوبز انڈسٹری کی جوڑی اداکارہ فاطمہ آفندی اور اداکار کنور ارسلان کے گھر  ایک خوفناک حادثہ پیش آیا ہے۔

    اداکار کنور ارسلان نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اسٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے مداحوں کو مطلع کیا کہ ان کے گھر آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا ہے۔

    کنور ارسلان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ آگ سے متاثر گھر کے حصے کی صفائی کررہے ہیں، اس خبر نے ان کے چاہنے والوں کو پریشان کردیا۔

     

    View this post on Instagram

     

    A post shared by Galaxy Lollywood (@galaxylollywood)

    اداکار نے تصویر کے کیپشن پر لکھا ہمارے گھر آگ لگ گئی تھی، تمام اہلخانہ محفوظ اور خیریت سے ہیں، ساتھ ہی انہوں نے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

    واضح رہے کہ فاطمہ آفندی، سعد قریشی اور شازیل شوکت ڈرامہ سیریل عداوت میں اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں، عداوت انتقام لینے والی اریبہ کی کہانی ہے جو خاندان کو نقصان پہنچانا چاہتی ہے جب اسے اپنی بڑی بہن کی موت کے بعد بہنوئی سے شادی کرنے پر مجبور کیا جاتا ہے۔

  • خوفناک حادثہ، 3 گاڑیاں گہرے گڑھے میں گر گئیں

    خوفناک حادثہ، 3 گاڑیاں گہرے گڑھے میں گر گئیں

    حیدرآباد: بھارتی شہر میں حادثہ کے بعد تین گاڑیاں گڑھے میں گر گئیں جس کے نیتجے میں  2 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہوگئے۔

    بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق بھارت کے شہر حیدرآباد میں نیشنل ہائی وے پر ایک دلخراش سڑک حادثہ پیش آیا ہے، تین گاڑیاں پانی کے گڑھے میں گر گئیں جس کے نتیجہ  میں 2 افراد ہلاک  اور 5 افراد زخمی ہوگئے۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ حادثہ ایک کار کی وجہ سے پیش آیا، کار کے ڈرائیور سے گاڑی بے قابو ہوکر آٹو سے ٹکرا گئی جس‌ کے بعد آٹو موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا، اور تینوں گاڑیاں نیشنل ہائی وے کی توسیع کے لئے کھودے گئے گڑھے میں گرپڑیں۔

    رپورٹ کے مطابق اس حادثہ میں مرنے جاں بحق کی شناخت 57 سالہ شیشاریڈی اور ان کی ماں 88 سالہ راملوماں کے نام سے ہوئی ہے۔

    اس حادثہ میں آٹو اور موٹر سائیکل پر سوار تین افراد زخمی ہوگئے جن میں 14 سالہ لڑکی بھی شامل ہے

  • روس میں خوفناک حادثہ، 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

    روس میں خوفناک حادثہ، 50 گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں

    شمال مغربی روس میں ہائی وے پر درجنوں گاڑیوں کے آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت کم از کم چار افراد ہلاک اور 6 زخمی ہو گئے۔

    رپورٹ کے مطابق یہ حادثہ ماسکو اور سینٹ پیٹرزبرگ کو ملانے والی ایم ایلیون ہائی وے پر پیش آیا، کاریں ممکنہ طور پر ہائی وے پر برف کی وجہ سے ٹکرائیں۔

    روس کے دارالحکومت کو سینٹ پیٹرزبرگ سے ملانے والی ہائی وے کو ٹریفک کے لیے بلاک کر دیا گیا۔ ٹریفک پولیس کی جانب سے شیئر کی گئی ویڈیوز اور تصاویر میں شاہراہ پر درجنوں ڈنٹڈ کاریں دکھائی دے رہی ہیں۔

  • کویت میں بھارتی شہری خوفناک حادثے کا شکار، درد ناک ویڈیو

    کویت میں بھارتی شہری خوفناک حادثے کا شکار، درد ناک ویڈیو

    کویت میں ایک بھارتی شہری خوفناک ٹریفک حادثے کا شکار ہوکر زندگی کی بازی ہار گیا، مذکورہ واقعے کی ویڈیو بھی منظر عام پر آگئی ہے۔

    بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق دو روز قبل یہ افسوسناک واقعہ فحاحیل ایکسپریس وے پر مبارک الکبیر ہسپتال کے قریب پیش آیا، جب ایک نوجوان گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کے دوران خود ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    حکام کی جانب سے افسوس ناک واقعے کے بعد متوفی کی لاش کو فرانزک میڈیسن ڈپارٹمنٹ منتقل کردیا گیا ہے، جبکہ واقعے کی ہر زویے سے تحقیقات کا آغاز بھی کردیا گیا ہے۔

    ابتدائی تحقیقات سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ دو کاریں آپس میں ٹکرانے کے بعد ایک ہندوستانی نوجوان اپنی ہی تباہ شدہ گاڑی سے باہر نکلا اور دوسری گاڑیوں کو روکنے کی کوشش کرنے لگا تاکہ دیگر افراد حادثے کا شکار نہ ہوجائیں۔

    مگر اسی دوران ایک پرتگالی کار ڈرائیور نے بھارتی نوجوان کو کچل دیا، جس کے باعث وہ موقع پر ہی دم توڑ گیا، مقتول کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹرز نے انتقال کی تصدیق کردی۔

    بین الاقوامی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بھارتی نوجوان حال ہی میں وزٹ ویزا پر کویت پہنچا تھا، حکام کی جانب سے واقعے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، پرتگالی ڈرائیور سے تفتیش کی گئی لیکن بعد میں اسے رہا کر دیا گیا۔

  • نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

    نئی نویلی دلہن خوفناک حادثے میں ہلاک، دلہا شدید زخمی

    جنوبی کیرولائنا: امریکا میں نئی نویلی دلہن نشے میں دھت خاتون ڈرائیور کی ٹکر سے خوفناک حادثے میں ہلاک ہو گئی جبکہ دلہا شدید زخمی ہوگیا۔

    عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ جنوبی کیرولائنا میں پیش آیا جہاں شادی کی تقریب کے بعد دلہا دلہن گولف کارٹ میں سوار ہو کر گھر جانے کے لیے نکلے ہی تھے کہ نشے میں دھت خاتون کار سوار نے ٹکر مار دی۔

    رپورٹ میں بتایا گیا کہ تیز رفتار کار نے گولف کارٹ کو عقب سے ٹکر ماری جس پر نوبیاہتا جوڑے فضا میں کئی فٹ بلند ہوکر قلابازیاں کھاتے ہوئے گر گئے۔

    حادثے میں 34 سالہ دلہن سمانتا موقع پر بھی دم توڑ گئی جب کہ دلہا آرک ہچنسن شدید زخمی ہو گیا جسے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا تاہم اس کی حالت بھی تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

    رپورٹ کے مطابق نوبیاہتا جوڑے کے گولف کارٹ کو ٹکر مارنے والی کار سوار نشے میں دھت تھی جسے گرفتار کرلیا گیا ہے۔