Tag: خوفناک منظر

  • یوٹیوبر کی 85 فٹ سے گرنے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

    یوٹیوبر کی 85 فٹ سے گرنے کی ویڈیو نے دل دہلا دیے

    ٹیکساس : امریکی یو ٹیوبر کی پیرا موٹر کے ذریعے پرواز کرتے ہوئے اچانک زمین پر گرنے کی ویڈیو نے دیکھنے والوں کے دل دہلا دیئے اس کی گردن اور کمر میں فریکچر ہوگیا۔

    امریکی یو ٹیوبر 92 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے اڑتے ہوئے ٹیکساس کے صحرا میں گلائیڈر گرنے کے بعد معجزانہ طور پر موت سے محفوظ رہا، پیرا موٹر کیمروں نے اونچائی سے اس کے گرنے کا خوفناک منظر ریکارڈ کرلیا۔

    youtuber

    33سالہ پیرا شوٹر انٹونی ویلا نے اس ہولناک واقعے کی ویڈیو یوٹیوب پر شیئر کی گئی ہے، جس کا عنوان ’پیراموٹر کریش، آل موسٹ مائی لائف‘ہے اس نے انکشاف کیا کہ وہ 85فٹ کی بلندی سے اس وقت گرا جب اس نے پیرا موٹر کا کنٹرول کھو دیا تھا۔

    رپورٹ کے مطابق سر پر نصب کیمرے کے ایک ویڈیو کلپ نے اس ہولناک لمحے کو محفوظ کر لیا واقعے کے وقت وہ 50میل فی گھنٹہ کی رفتار سے اُڑ رہا تھا اور تقریباً 30 میٹر کی بلندی سے اچانک زمین پر گر گیا۔

    پیرا شوٹ پر نصب کمیروں نے اس منظر کو تین اطراف سے ریکارڈ کیا، کہ کیسے پیرا شوٹ کی ایک رسی ٹوٹی اور وہ زمین پر گرا پھر آدھے گھنٹے تک درد سے کراہتا اور روتا رہا۔

    پیرا گلائیڈر انٹونی ویلا نے ایپل ڈیوائسز پر ریسکیو ادارے سے 911 پر کال کرکے طبی امداد طلب کی اور کہا کہ "براہ کرم میری مدد کریں، میری فلائنگ مشین خراب ہو گئی ہے جسے کچھ ہی دیر میں اسپتال پہنچا دیا گیا۔

    رپورٹ کے مطابق یو ٹیوبر انٹونی ویلا کو کئی سخت چوٹیں آئی ہیں، ڈاکٹروں کے مطابق اس کی گردن، کمر اور دائیں بازو میں فریکچر کا انکشاف ہوا ہے اور ان سب کی سرجری کی ضرورت ہے۔

  • کار میں خوفناک اژدھے کی ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

    کار میں خوفناک اژدھے کی ویڈیو دیکھ کر سب دنگ رہ گئے

    سوشل میڈیا پر ایک خوفناک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک کار کے بونٹ سے ایک بہت بڑا اژدھا باہر نکالا جارہا ہے۔

    تصور کریں کہ اگر آپ نے کہیں جانے کے لیے جیسے ہی اپنی گاڑی کا دروازہ کھولا اور اندر ایک 6 فٹ لمبے خوفناک اژدھے کو بیٹھا دیکھا تو آپ کی کیا حالت ہوگی۔

    کچھ ایسا ہی ایک نوجوان کے ساتھ ہوا، اس نے دیکھا کہ گاڑی کے دیش بورڈ میں 6 فٹ لمبا دیو ہیکل اژدھا منہ چھپا کر بیٹھا ہوا تھا اور اسے ہٹانے کی کوشش میں اس شخص نے اپنی پوری طاقت لگا دی۔

    مذکورہ ویڈیو میں ایک شخص خوفناک اژدھے کو دُم سے پکڑ کر گاڑی سے کھینچ کر باہر نکالتے ہوئے نظر آرہا ہے۔ ویڈیو میں آگے کیا ہوا یہ دیکھ کر آپ کو بھی جھرجھری سی آجائے گی۔

    مہدی لیث نامی انسٹاگرام اکاؤنٹ سے شیئر کی گئی اس ویڈیو کو دیکھ کر آپ کے ہوش اڑ جائیں گے ویڈیو کو لاکھوں صارفین نے دیکھا اور اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

    اژدھے کو گاڑی سے نکالنے کیلیے اس شخص نے ایک دُم پکڑ کر باہر کھینچنے کی کوشش کی لیکن اژدھا بھی پانی طاقت سے اندر جانے کی کوشش میں تھا، اس دوران اس شخص نے زمین پر لیٹ کر اسے پوری طاقت سے کھینچا جس پر اژدھا باہر نکل کر گر پڑا۔

    ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ ایک صارف کا کہنا تھا کہ اسے گاڑی پسند آگئی ہے اور وہ اسے چھوڑنا نہیں چاہتا۔ دوسرے صارف نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ شاید اسے گاڑی چلانا پسند ہے لیکن سانپوں کے لیے ڈرائیونگ لائسنس نہیں ہیں۔

  • گاڑی کھائی میں گرنے سے کیسے بچی؟ خوفناک منظر کی ویڈیو

    گاڑی کھائی میں گرنے سے کیسے بچی؟ خوفناک منظر کی ویڈیو

    سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو گردش کررہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک گاڑی ڈرائیور گہری کھائی میں گرنے ہی والا تھا کہ قسمت کی دیوی مہربان ہوگئی۔

    غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق قاسم یونیورسٹی میں آب و ہوا کے سابق پروفیسر عبداللہ المسند کی جانب سے اپنے (ایکس) اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی گئی، جس میں یہ خوفناک منظر دیکھا جاسکتا ہے۔

    پروفیسر نے جو ویڈیو شیئر کی ہے اس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار ایک گہرے گڑھے کے کنارے پر ترچھی کھڑی ہے اور تقریباً اس میں گرنے ہی والی ہے۔

    ایک شخص نے ٹو ٹرک کا استعمال کرتے ہوئے کار ڈرائیور کی مدد کرنے کے لیے مداخلت کی اور کار کو گڑھے میں گرنے سے بچالیا۔