Tag: خوفناک ٹریفک حادثہ

  • سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    سعودی عرب میں خوفناک ٹریفک حادثہ ، ایک ہی خاندان کے 7 پاکستانی عمرہ زائرین جاں بحق

    جدہ : سعودی عرب میں ایک خوفناک ٹریفک حادثے میں عمرہ ادائیگی کیلئے گئے پاکستانی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں عمرے کی سعادت حاصل کرنے کے بعد پاکستانی خاندان ٹریفک حادثے کا شکار ہوگیا۔

    قافلے میں شامل 13 افراد عرفات سے مدینہ منورہ کی طرف روانہ تھے کہ راستے میں پیش آنے والے حادثے نے خوشیوں کو غم میں بدل دیا۔

    حادثے میں 7 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے، جبکہ 6 شدید زخمی ہیں جو سعودی عرب کے اسپتالوں میں زیرِ علاج ہیں۔

    جاں بحق افراد میں مرد، خواتین اور بچے شامل ہیں اور تمام کا تعلق عمر باچا کے خاندان سے بتایا جاتا ہے

    خاندانی ذرائع کے مطابق جاں بحق افراد کی نمازِ جنازہ سعودی عرب میں ہی آج رات ادا کی جائے گی، جبکہ زخمیوں کی حالت پر قریبی رشتہ دار اور دوست احباب تشویش میں مبتلا ہیں۔

    سعودی عرب میں حادثے کا شکار خاندان بونیر کے علاقے ڈاگئی خدوخیل کا رہائشی ہے اور عمر باچا خاندان کے افراد 11 روز قبل سعودی عرب گئے تھے۔

    یاد رہے وزارت مذہبی امور نے گزشتہ ماہ سعودی عرب میں حج 2025 کے دوران 10 مرد اور 8 خواتین سمیت 18 پاکستانی حاجیوں کے انتقال کی تصدیق کی تھی۔

    وزارت کے ذرائع نے انکشاف کیا تھا کہ مرنے والوں میں زیادہ تر بزرگ افراد تھے، جن میں دل کا دورہ پڑنا اور دیگر صحت کے مسائل موت کی بنیادی وجوہات ہیں۔

    وزارت نے مزید کہا تھا کہ تمام جاں بحق ہونے والے حاجیوں کو جنت البقیع میں سپرد خاک کر دیا گیا ہے۔ اس سال مرنے والوں کی تعداد 2024 کے مقابلے میں نمایاں کمی کی نشاندہی کرتی ہے، جب 35 پاکستانی عازمین حج کے دوران جان کی بازی ہار گئے۔

  • کراچی : سپر ہائی وے پر  3 ٹریلرز میں خوفناک تصادم،  ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی : سپر ہائی وے پر 3 ٹریلرز میں خوفناک تصادم، ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

    کراچی : سپر ہائی وے پر 3 ٹریلر کے خوفناک تصادم کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق اور 3 زخمی ہوگئے، ہیوی مشینری کے ذریعے ٹریلر ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے قریب سپر ہائی وے پر خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں حیدرآباد سے کراچی آتے ہوئے تین ٹریلر آپس میں ٹکرا گئے، جس کے بعد ٹریلرز الٹ گئے۔

    ریسکیو حکام نے بتایا کہ حادثے میں ایک شخص جاں بحق اور تین شدید زخمی ہوئے تاہم زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا۔.

    ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ جاں بحق شخص کی شناخت چالیس سالہ لیاقت کے نام جبکہ زخمیوں کی شناخت ریاض، اسد اور انیس کے ناموں سےہوئی۔

    حکام نے کہا کہ حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا تاہم ہیوی مشینری کے ذریعے ٹریلر ہٹانے کا کام جاری ہے۔

    مزید پڑھیں : کراچی: سپر ہائی وے پر 6 گاڑیوں میں تصادم، نوجوان جاں بحق، متعدد زخمی

    دوسری جانب جامشورو میں انڈس ہائی وے پر کار اور کوچ میں ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے ، جاں بحق ہونے والوں میں شوکت، عریز اور عیدن شامل ہیں، حادثے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔

    یاد رہے رواں سال کے آغاز میں سپر ہائی وے پر بارش کے بعد ہونے والی پھسلن کے باعث 2 مسافر بسوں سمیت 3 گاڑیوں میں تصادم ہوگیا تھا، جس کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے تھے۔

  • کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، ویڈیو سامنے آگئی

    کراچی: شہر قائد کے بلدیہ نیول کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بلدیہ نیول کالونی میں خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کی ویڈیو بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں 2 موٹر سائیکلوں کو کوچ کے نیچے دیکھا جاسکتا ہے۔

    ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کوچ ڈرائیور موٹر سائیکلوں کو رگڑتاہوا فرار ہونے کی کوشش کرتا رہا، شہریوں کے جمع ہوتے ہی ڈرائیور کوچ سے اترا اور موقع سے فرار ہوگیا۔

    ذرائع کے مطابق اس ٹریفک حادثے میں ایک بھائی جاں بحق اور ایک زخمی ہوگی، ٹریفک حادثہ نیول کالونی میں پیش آیا تھا، تیز رفتار کوچ نے سڑک پر 3 سے 4 موٹر سائیکلوں کو ٹکر ماری۔

  • خوفناک ٹریفک حادثہ ، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد  جھلس کر جاں بحق

    خوفناک ٹریفک حادثہ ، کار میں سوار ایک ہی خاندان کے 7 افراد جھلس کر جاں بحق

    نوابشاہ : قاضی احمد کے قریب گاڑی میں آگ لگنے سے کار میں سوار 7 افراد جھلس کرجاں بحق ہوگئے، بد قسمت فیملی حیدرآباد سے عید کی خریداری کے بعد مورو جارہی تھی۔

    تفصیلات کے مطابق نواب شاہ میں قومی شاہراہ قاضی احمد کے قریب چھنڈن شاخ نہر کے مقام تیز رفتاری کے باعث کار کو حادثہ پیش آیا ہے۔

    حادثے میں کار تیز رفتاری کے باعث نہر کے پل سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس کے باعث کار میں آگ لگ گئی، جس کے نتیجے میں کار میں سوار 7 افراد جل کر لقمہ اجل بن گئے۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ مقامی افراد نے لاشوں کو کار سے باہر نکالا، جاں بحق ہونے والوں میں 3 بچوں 3 خواتین اور ایک شخص شامل ہے۔

    پولیس کے مطابق جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہوسکی ہے، کار سوار بد قسمت فیملی حیدرآباد سے عید کی خریداری کے بعد مورو جارہی تھی، لاشوں کو سول اسپتال منتقل کیا جارہا ہے۔

    وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے نواب شاہ ٹریفک حادثے کا نوٹس لیتے ہوئے کمشنر ،ڈی آئی جی شہید بینظیر آباد کو متاثرہ خاندان سے تعاون کی ہدایت
    کردی۔

    وزیراعلیٰ سندھ نے واقعے کی انکوائری کر کے رپورٹ بھی طلب کرلی۔

  • بورے والا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

    بورے والا میں خوفناک ٹریفک حادثہ، خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

    بورے والا: لڈن روڈ پر ٹرک اور کار کے خوفناک تصادم میں خواتین اور بچوں سمیت آٹھ افراد جاں بحق ہوگئے، تا حال مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔

    تفصیلات کے مطابق پنجاب کے علاقے بورے والا کے قریب ٹرک اور کار میں تصادم نے 8 افراد کی جان لے لی ، ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ کار میں سوار خاندان لڈن سے بورے والا آرہا تھا کہ کار ٹرک کے نیچے گھس کر بری طرح پچک گئی، جس کے باعث ریسکیو ٹیموں نے باڈی کاٹ کر لاشوں کو کار سے نکالا۔

    حادثہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر بورے والا بھی موقع پر پہنچ گئے اور اپنی نگرانی میں ریسکو آپریشن مکمل کروایا تا حال مرنے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ، جاں بحق افراد میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

    ریسکیو ٹیموں نے لاشوں کو ضابطہ کارروائی کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

    وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے بورے والا کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانو ں کے ضیاع پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہار تعزیت کیا اور حادثے کے بارے میں انتظامیہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔

  • کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثہ ، 4 نوجوان جاں بحق

    کراچی : یونیورسٹی روڈ پر خوفناک ٹریفک حادثے میں چار نوجوان جاں بحق ہوگئے ، چاروں دوست کھانا کھانے گلستان جوہرجارہے تھے کہ تیز رفتار کار موٹرسائیکل سوارکو بچاتے ہوئے بے قابو ہوکرالٹ گئی۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی میں یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتارکار موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش میں الٹ گئی، حادثے کے نتیجے میں گاڑی کے پر خچے اڑ گئے اور اس میں سوار چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

    ٹکراتنی شدید تھی کہ گاڑی کا انجن نکل کر دور جا پڑا اور گاڑی ٹکڑوں میں بٹ گئی، جاں بحق ہونے والوں میں محمد اسد، تیمور، روحان اور رمیز شامل ہیں ، چاروں دوست گلستان جوہر کھانا کھانے کیلئے جارہے تھے۔

    یونیورسٹی روڈ حادثے میں جاں بحق نوجوانوں کی میتیں ایدھی سردخانےمیں موجود ہیں ، جاں بحق نوجوان تیمورکی لاش لینے کے لیے رشتہ دارپہنچ گیا جبکہ دیگر لواحقین میتیں لینے کچھ دیر میں سرد خانے پہنچیں گے ، جاں بحق نوجوانوں کی نمازجنازہ بعدنماز ظہرادا کی جائے گی۔

  • دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثہ، دو پاکستانی سمیت 17 ہلاک

    ابوظبی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں خوفناک ٹریفک حادثے میں دو پاکستانی شہری سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے۔

    عرب میڈیا کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے ضلع الراشدیہ میں عید کے چوتھے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں پاکستانی، بھارتی اور عمانی شہریوں سمیت 17 افراد ہلاک ہوگئے، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

    رپورٹ کے مطابق حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں 12 کا تعلق پڑوسی ملک بھارت سے ہے، جبکہ ہلاک ہونے والوں میں دو پاکستانی، ایک آئرش اور ایک عمانی شہری شامل ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق ایک تیز رفتار بس شیخ محمد بن زاید روڈ پر ایک سائن بورڈ سے ٹکرانے کے بعد حادثے کا شکار ہوگئی، حادثے میں 17افراد ہلاک جبکہ3شدید زخمی ہوگئے۔حادثے کے وقت بس میں 31 افر اد سوار تھے۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ متاثرہ بس میں 31 افراد سوار تھے جن میں سے 17 ہلاک موقع پر ہی ہلاک ہوگئے تھے جبکہ باقی زخمیوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    لیفٹیننٹ کرنل عبداللہ السعودی کا کہنا تھا کہ گاڑی چلانے والی ڈرائیور نے غلط لین میں گاڑی چلائی اور ’40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گاڑی چلانے‘ کا سائن بورڈ اور وارننگ بورڈ بھی نظر کرتا ہوا تیز رفتاری سے آگے بڑھتا رہا۔

    انہوں نے کہا کہ استپال انتظامیہ کی جانب سے سات بھارتیوں کو جمعے روز ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا تھا جبکہ باقی پانچ بھارتی شہریوں کو آج ڈیتھ سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔

    مزید پڑھیں : ابوظبی، خوفناک ٹریفک حادثہ، 3 بچے اور خاتون جاں بحق

    واضح رہے کہ اماراتی دارالحکومت ابوظبی کے ضلع الفلاح میں عید کے پہلے روز خوفناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین بچے اور خاتون جاں بحق ہوگئی تھی، حادثہ تیز رفتاری کے سبب پیش آیا۔

  • دبئی: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    دبئی: ٹریفک حادثے میں پاکستانی خاندان کے 3 افراد ہلاک، بچہ زخمی

    دبئی : متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں تین پاکستانی شہری جاں بحق جبکہ ایک زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی ریاست دبئی کے العین روڈ پر تیز رفتار جیپ اور کار میں ٹکر کے باعث خوفناک حادثہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں دو خواتین سمیت 3 افراد ہلاک اور ایک بچہ زخمی ہوگیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والے شخص کی شناخت 29 سالہ پاکستانی شہری محمد فیاض کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ہلاک ہونے والی خواتین میں ایک مذکورہ شخص کی بہن اور دوسری اہلیہ تھی۔

    میڈیا کا کہنا ہے کہ حادثہ محروم کی غلطی سے پیش آیا، پاکستانی شہری نے اپنی گاڑی سڑک کے درمیان پارک کرنے کے باعث پیش آیا۔ عرب شہری نے اعتراف کیا کہ اس کی جیپ نے غلط پارکنگ کے باعث پاکستانی شہری کی گاڑی کو روند دیا۔

    دبئی پولیس کے مطابق ہلاک شدگان کو حادثے کے نتیجے میں شدید چوٹیں آئیں تھیں جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کردیا گیا تھا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہلاک ہوگئے جبکہ بچے کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

    دبئی پولیس کے ترجمان کرنل خلیلی کا کہنا تھا کہ حادثے کی اطلاع صبح 9 بجکر 45 منٹ پر موصول ہوئی، حادثہ ہلاک شخص کی غلطی سے پیش آیا۔

    اماراتی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مقتولین کی لاشیں اہلخانہ کے حوالے کردی گئی ہیں۔

  • پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق، پندرہ زخمی

    کوٹ مٹھن: پنجاب میں خطرناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق اور پندرہ زخمی ہوگئے۔

    تفصیلات کے مطابق ہولناک ٹریفک حادثہ پنجاب کے جنوبی شہر کوٹ مٹھن میں پیش آیا، حادثے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ 15 زخمی ہیں۔

    ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ انڈس ہائی وے پر کوٹ بہادر کے قریب بس الٹ گئی، حادثے میں زخمی ہونے والوں کو اسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

    زخمیوں کو ڈی ایچ کیو اسپتال میں رکھا گیا ہے، حادثے کا شکار بس بونیر سےکراچی جارہی تھی، بس کو حادثے تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

    خیال رہے کہ گذشتہ دنوں پنجاب کے شہر سیالکوٹ کی تحصیل پسرور میں ہولناک ٹریفک حادثے نے 2 دو افراد کی جانیں لے لی تھیں۔

    پنجاب: ہولناک ٹریفک حادثہ، 2 افراد جاں بحق

    واضح رہے کہ گذشتہ برس نومبر میں سندھ کے ضلع دادو میں ہولناک ٹریفک حادثے نے دو افراد کی جانیں لے لی تھیں، جبکہ چار شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔

    یاد رہے کہ گذشتہ ماہ ہی صوبہ بلوچستان کے شہر اوتھل کے قریب تیز رفتار مسافرکوچ الٹ گئی تھی، حادثے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہوگئے تھے۔