Tag: خوف و ہراس

  • جرمنی : 3 خطرناک بم ملنے کے بعد شہر سے ہزاروں افراد کا انخلا

    جرمنی : 3 خطرناک بم ملنے کے بعد شہر سے ہزاروں افراد کا انخلا

    جرمنی کے شہر کولون میں دوسری جنگ عظیم کے 3 خطرناک بم ملنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا حکام نے 20 ہزار سے زائد افراد کو فوری علاقہ خالی کرکے کا حکم دے دیا۔

    امریکی ادارے سی این این کی رپورٹ کے مطابق جرمن شہر کولون سے 2بم20ٹن اور ایک10ٹن کا امریکی بم برآمد کیا گیا تھا تینوں بم گزشتہ روز ایک شپ یارڈ سے دریافت ہوئے تھے۔

    3 خطرناک بم کی خبر ملتے ہی مقامی انتظامیہ نے حفاظتی اقدامات کے تحت شہر کے تمام مقامی اسپتال، ریٹائرمنٹ ہومز اور اہم ریلوےاسٹیشن سمیت کئی عمارتیں خالی کرالی تھیں تاکہ بموں کو ناکارہ بنایا جاسکے۔

    German city'

    امریکی میڈیا کے مطابق میوزیم، اسکولز اور مشہور ثقافتی مقامات بھی خالی کرالیے گئے، جس کے بعد بموں کو ناکارہ بنانے کے عمل کا باقاعدہ آغاز کیا گیا۔

    اس سے قبل حکام نے شہریوں کو سخت وارننگ جاری کی تھی کہ انخلا سے انکار پر پولیس لوگوں کو زبردستی ان کے گھروں سے باہر نکال سکتی ہے۔

     World War II.

    بعد ازاں جرمن شہر کولون سے 20 ہزار 500 افراد کا انخلا مکمل کیا گیا جو کہ دوسری جنگ عظیم کے بعد شہر کی سب سے بڑی انخلا کی کارروائی تھی، حکام نے تینوں بڑے بم انتہائی مہارت کے ساتھ بغیر پھٹے کامیابی سے ناکارہ بنا دیے۔

    واضح رہے کہ کولون پر دوسری جنگ عظیم کے دوران 262 فضائی حملے کیے گئے تھے جس میں 20ہزار افراد کی ہلاکتیں ہوئی تھیں، قبل ازیں جرمن شہر کولون میں گزشتہ سال اکتوبر اور دسمبر میں بھی بم ملنے پر لوگوں سے علاقہ خالی کرالیا گیا تھا۔

    bombs are defused

    رپورٹ کے مطابق دوسری عالمی جنگ کے دوران گرائے گئے یہ تینوں بم امریکی ساختہ ہیں۔ اسی تناظر میں کولون شہر میں دریائے رائن کے کنارے واقعے ڈوئیٹس کے علاقے سے بیس ہزار افراد کا انخلا مکمل کیا گیا تھا۔

  • کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں‌ خوف و ہراس

    کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں‌ خوف و ہراس

    کراچی کے مختلف علاقوں میں دوبارہ زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے ملیر، قائد آباد، لانڈھی، شیرپاؤ کالونی، اسپتال چورنگی، بن قاسم، شاہ لطیف ٹاؤن اور بھینس کالونی میں محسوس کیے گئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق  زلزلے کا مرکز ملیر سے 10 کلومیٹر دور مشرق میں تھا جس کی شدت 3.1  اورگہرائی 80 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔

    https://urdu.arynews.tv/earthquake-schools-closed-karachi/

    واضح رہے کہ کراچی شہر میں گزشتہ دو روز سے وقفے وقفے سے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے جارہے ہیں اور اب تک تقریباً 26 بار شہر میں زلزلہ آیا ہے۔

    اس سے قبل منگل کی  صبح 11 بج کر51 منٹ پر بھی شہر میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس کی شدت 2، گہرائی 10کلو میٹر تھی جب کہ زلزلے کا مرکز ملیر کے مشرق میں 23 کلو میٹر کے فاصلے پر تھا۔

    دوسری جانب علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ زلزلے کے جھٹکے شدید نوعیت کے تھے، زلزلے کے باعث کسی قسم کی جانی و مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

  • لانڈھی میں پراسرار بم دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس

    لانڈھی میں پراسرار بم دھماکہ، علاقے میں خوف و ہراس

    کراچی : لانڈھی میں فیوچر موڑ پر پراسرار بم دھماکے کی اطلاعات ہیں ابتدائی طور پر دھماکےکی نوعیت کا اندازہ نہیں لگایا جاسکا۔

    اے آر وائی نیوز کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے علاقے لانڈھی فیوچر موڑ پر ایک گلی میں پراسرار بم دھماکا ہوا ہے جس کے سبب علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    پولیس اور رینجرز کی ٹیموں نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر واقعے کی تحقیقات شروع کردیں، پولیس حکام کے مطابق دھماکہ فیوچر موڑ کے قریب معین آباد کے علاقے میں ہوا ہے۔

    پولیس کے مطابق گھر کی دہلیز پر ہونے والے دھماکے سے اطراف کی دیواروں پر بال بیرنگ کے نشانات بھی پائے گئے ہیں۔

    واقعے کے بعد پولیس، رینجرز اور بم ڈسپوزل اسکواڈ فوری طور پر موقع پر پہنچی اور شواہد اکٹھے کیے، پولیس نے اطراف میں رہنے والے والوں کے بیان ریکارڈ کرنا شروع کردیے ہیں، ، تاہم پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

  • پیرس اولمپکس : بلی سائز کے چوہوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

    پیرس اولمپکس : بلی سائز کے چوہوں نے خوف و ہراس پھیلا دیا

    پیرس : سال 2024کے پیرس اولمپکس کے کھلاڑیوں اور شرکاء پر چوہوں کے حملوں کے مناظر گزشتہ چند دنوں سے معمول بن گئے ہیں جس کے باعث دنیا بھر سے آنے والے مہمان خوف میں مبتلا ہوگئے۔

    اس حوالے اے عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ پیرس کے چوہے بہت بڑے تھے اور ان کا سائز بلیوں جتنا تھا، فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہفتے کے آخر میں ہونے والی موسلادھار بارش کے باعث چوہے اپنی چھپنے کی جگہوں سے نکل کر گلیوں میں پھیل گئے اور ریسٹورنٹس اور شراب خانوں میں ان کا دکھائی دینا معمول بن گیا۔

    اولمپک ایونٹ کے موقع پر پیرس کے چوہے دیکھ کر بہت سے لوگوں میں دہشت پھیل گئی ہے۔ مشہور برطانوی اخبار ””ڈیلی اسٹار““ کے صحافی پر ایک چوہے نے اس وقت حملہ کر دیا جب وہ پیرس کے نواحی علاقے میں ایک ریسٹورنٹ میں کھانا کھا رہے تھے۔

    صحافی نے بتایا کہ پیرس کے چوہے نے ہم پر اس وقت حملہ کر دیا جب ہم لنچ کر رہے تھے۔ جس سے پیرس آنے والوں میں خوف پھیل گیا۔ تاہم اس دوران پیرس کے باشندے اس معاملے سے معمول کے مطابق نمٹتے رہے۔

    پیرس اولمپکس دیکھنے کے لیے آنے والے شائقین میں سے ایک نے بتایا کہ ایک چوہے نے ان پر اس وقت حملہ کیا جب وہ ایک بار میں تھے، ماہرین نے نشاندہی کی ہے کہ چوہوں کے فضلات کے نتیجے میں طبی خطرات ایک بیماری کا باعث بنتے ہیں جس کے نتیجے میں جگر اور گردے کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔

    ایک رپورٹ کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں تقریباً 40 لاکھ چوہے بستے ہیں جو اس کی کل آبادی سے دوگنا ہے۔