Tag: خول

  • معصوم کچھوے کے خول میں ڈرل سے سوراخ

    معصوم کچھوے کے خول میں ڈرل سے سوراخ

    جرمنی کے شہر ڈورٹمنڈ کا رہائشی ایک جوڑا تعطیلات پر جانے سے قبل اپنے پالتو کچھوے کے خول میں ڈرل کر کے اسے تار سے باندھ کر چلا گیا۔

    مذکورہ جوڑے کے جانے کے کئی دن بعد ان کے پڑوس میں رہائشی ایک اور جوڑے نے اس کچھوے کو اس حالت میں پایا کہ وہ سایہ دار جگہ ڈھونڈنے کی کوشش کر رہا تھا جبکہ اس کے قریب پانی بھی نہیں تھا۔

    یہ ادھیڑ عمر جوڑا اس کچھوے کو دیکھ کر دنگ رہ گیا اور انہوں نے فائر بریگیڈ کو طلب کیا۔ 48 سالہ خاتون کا کہنا تھا، ’مانا کہ کچھوے کے خول میں سوراخ کرنا اسے تکلیف نہیں دیتا، تاہم اسے اس طرح بے یار و مدد گار چھوڑ جانا نہایت ہی غلط حرکت ہے‘۔

    ذرائع کے مطابق کچھوے کو قید کر جانے والے جوڑے پر تعطیلات سے واپس آنے کے بعد جانوروں پر ظلم کا مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے۔


    اگر آپ کو یہ خبر پسند نہیں آئی تو برائے مہربانی نیچے کمنٹس میں اپنی رائے کا اظہار کریں اور اگر آپ کو یہ مضمون پسند آیا ہے تو اسے اپنی فیس بک وال پر شیئر کریں۔

  • شہلا رضا کی گاڑی پر پراسرار فائرنگ

    شہلا رضا کی گاڑی پر پراسرار فائرنگ

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی پر فائرنگ کا پراسرار واقعہ ، گاڑی سے گولی کا خول ملا ہے، گولی سیٹ میں ماری گئی۔ 

    ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا کی گاڑی پر  فائرنگ کا پراسرار واقعہ پیش آیا ہے۔

     گھر کے باہر کھڑی گاڑی سے گولی کا خول ملا اور یہ گولی سیٹ میں لگی تھی ۔ گولی اسی طرف ماری گئی جہاں شہلا رضا بیٹھتی ہیں ۔ ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی کہتی ہیں ان نہیں معلوم نہیں کہ گولی کب چلی اور کس نے چلائی۔

     پیپلزپارٹی کےسرپرست اعلی بلاول بھٹوزرداری نےشہلارضاکو ٹیلی فون کر کے گاڑی پر فائرنگ کےواقعےکی معلومات حاصل کیں اور سندھ حکومت کو ہدایت کی کہ شہلارضاکوفول پروف سیکیورٹی فراہم  کی جائے۔