Tag: خونخوار

  • خونخوار مگرمچھ گھر میں گھس آیا، رہائشیوں کا کیا بنا؟

    خونخوار مگرمچھ گھر میں گھس آیا، رہائشیوں کا کیا بنا؟

    نئی دہلی: بھارت میں خونخوار مگر مچھ اچانک مکان میں گھس آیا اور رہائشیوں کو بھاگنے پر مجبور کردیا۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست اترکھنڈ میں رات کے پہر آدم خور آبی اور صحرانی جانور مگرمچھ گھر میں گھس گیا، رہائشی اپنی جان بچاتے ہوئے مکان سے باہر بھاگ گئے۔

    رپورٹ کے مطابق مگر مچھ صحن سے گھر میں داخل ہوا اور باتھ روم میں جاگھسا، اس دوران اس نے اطراف کا جائزہ لیا اور اپنے لیے غذا تلاش کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہا۔

    بعد ازاں رہائشیوں نے محکمہ جنگلات کو مگرمچھ سے متعلق آگاہ کیا جنہوں نے فوری طور پر رات گئے ریسکیو آپریشن کیا اور گھر میں موجود کئی لوگوں کی زندگیاں بچا لیں۔

  • خونخوار مگرمچھوں کے منہ سے بچ نکلنے والا خوش قسمت شخص

    خونخوار مگرمچھوں کے منہ سے بچ نکلنے والا خوش قسمت شخص

    سڈنی: آسٹریلیا میں ایک ایسا شخص بھی ہے جو جنگل میں 3 ہفتوں تک مگرمچھوں کے گرد بھٹکتا رہا اور خوش قسمتی سے ان کا نوالا بننے سے بچ گیا۔

    ایسا کم ہی دیکھنے میں آیا ہے کہ آدم خور مگر مچھ نے کسی بھی انسان یا جانور کو بھوک میں اپنا نوالا نہ بنایا ہو، لیکن آسٹریلیا میں ٹینٹری نامی جنگل سے ایک ایسا شہری بچ کر آیا جہاں مگر مچھوں کا بسیرا ہے۔

    غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق میلن لیمک نامی شہری تین ہفتوں قبل جنگل میں بھٹک گیا تھا، بعد ازاں گھر والوں سمیت ریسکیو عملے کو بھی اس بات کا انداز تھا کہ اب وہ زندہ نہیں بچے گا کیوں کہ جان لیوہ جانور اسے اپنی خوراک بنا لیں گے۔

    تاہم تمام ترقیاس آرائیاں غلط ثابت ہوئیں اور شہری خوش قسمتی سے بچ نکلا، 29 سالہ شہری کا تین ہفتوں تک جنگلی جانورں کے بیچ زندہ رہنا کسی معجزے سے کم نہیں کیوں کہ یہ عام بات ہے جو ٹینٹری جنگل میں گم ہوا تو اس کی لاش ہی واپس آتی ہے۔ تاہم میلن لیمک ان بدنصیبوں میں شامل نہیں ہیں۔

    پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ شخص لاپتہ ہونے والی مقام سے کئی کلو میٹر دور پائے گئے، تاہم وہ صحیح سلامت اور خطرے سے باہر ہے لیکن جسموں پر معمولی خراشیں آئی ہیں۔