کراچی میں افسوسناک واقعے میں پارک میں موجود دو بھائیوں پر ایک شخص تیزاب پھینک کر فرار ہوگیا، واقعہ آج صبح پیش آیا۔
تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے ایف بی ایریا میں پارک میں سوئے 2 بھائیوں کو تیزاب گردی کا نشانہ بنایا گیا، پارک میں سوئے دونوں لڑکوں پر ملزم تیزاب پھینک کر بھاگ گیا، دونوں افراد بےگھر ہیں، محنت مزدوری کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نامعلوم شخص دو بچوں کی ماں پر تیزاب پھینک کر فرار
پولیس نے بتایا کہ دونوں بھائیوں میں سے کسی نے بھی تیزاب پھینکنے والے کو نہیں دیکھا، خالد اور صادق کا عمیر نامی ایک شخص سے رقم کا تنازع چل رہا تھا۔
عمیر بھی بےگھر ہے اور وہ بھی اسی پارک میں سوتا تھا، عمیر کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جارہے ہیں۔
پولیس حکام کا واقعے سے متعلق مزید کہنا تھا کہ دونوں لڑکوں پر تیزاب پھینکنے کا واقعہ آج صبح پیش آیا، تحقیقات کر رہے ہیں۔
https://urdu.arynews.tv/karachi-korangi-women-acid-murder-news/