Tag: خیابان نشاط

  • 17 سالہ لڑکے کو کیوں قتل کیا؟  کم عمر ملزم نے سارا قصہ بیان کردیا

    17 سالہ لڑکے کو کیوں قتل کیا؟ کم عمر ملزم نے سارا قصہ بیان کردیا

    کراچی : خیابان نشاط  میں 15 سال کے لڑکے نے 17 سال کے لڑکے کو قتل کردیا تاہم یہ واقعہ کیسے پیش آیا ، گرفتار کم عمر ملزم نے بتادیا۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے خیابان نشاط میں چھری لگنے سے نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ سترہ سال کا نوجوان اقرار مرغی اور سبزی فروخت کرتا تھا، اقرار دکان پر موجود کاریگر سے مذاق کررہا تھا کہ مذاق کے دوران کاریگرعمران سے اتفاقیہ چھری گلے پر لگ گئی۔

    گزشتہ رات پیش آنیوالے واقعے پردرخشاں پولیس نے کم عمر ملزم عمران کوگرفتار کرلیا، گرفتار ملزم عمران نے بیان میں کہا کہ میں اے سی اور فریج کا کام کرتا ہوں، مقتول اقرار مرغی کی دکان پر ہوتا تھا،دونوں دکانیں ایک ہی مالک کی ہیں۔

    ملزم کا کہنا تھا کہ مقتول اقرار دکان کے مالک کا بیٹاتھا، واش روم گیا تومنع کرنے کےباوجود اقرار بار بار آکر دروازہ کھول رہاتھا، واش روم سے باہر آکر تلخ کلامی ہوئی،اقرار نے مجھے 5،4تھپڑ مارے، جس کے بعد دکان سے چھری اٹھا کر پھینکی تو اقرار کوجالگی۔

  • خیابان نشاط میں 2 گروپوں میں فائرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت

    خیابان نشاط میں 2 گروپوں میں فائرنگ کی تحقیقات کے سلسلے میں اہم پیش رفت

    کراچی: خیابان نشاط میں 2 گروپوں میں فائرنگ کے واقعے کی تحقیقات کے لیے 7 رکنی کمیٹی قائم کر دی گئی۔

    تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی اسد رضا نے 25 جولائی کی رات کراچی کے علاقے خیابان نشاط میں دو گروہوں کے درمیان خوں ریز جھگڑے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کر دی ہے، جس کے سربراہ ایس ایس پی انویسٹی گیشن ساؤتھ عبدالرحیم شیرازی ہوں گے۔

    تحقیقاتی کمیٹی میں ایس ایس پی ساؤتھ، ایس پی کلفٹن، ڈی ایس پی انویسٹی گیشن، ایس ایچ او، ایس آئی او، تفتیشی افسر شامل ہیں، یہ کمیٹی روزانہ کی بنیاد پر تحقیقات میں پیش رفت سے آگاہ کرے گی، اور کمیٹی کو کسی بھی افسر کی خدمات حاصل کرنے کا بھی اختیار ہوگا۔

    یاد رہے کہ جمعرات کو کراچی کے علاقے ڈیفنس خیابان نشاط میں بگٹی خاندان کے دو گروہوں میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا تھا، جس کے نتیجے میں 5 افراد لقمہ اجل بن گئے جب کہ 2 زخمی ہو گئے، فہد بگٹی گروپ اور علی حیدر بگٹی گروپ کے درمیان فائرنگ ذاتی جھگڑے کے باعث ہوئی تھی۔

    پولیس کے مطابق فائرنگ سے ایک گروپ کے 3 اور دوسرے گروپ کے 2 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، تمام زخمی اور مارے گئے افراد آپس میں رشتہ دار ہیں۔ مرنے والے افراد میں نواب زادہ اکبر بگٹی کا بھتیجا اور بھانجا بھی شامل ہیں۔ دونوں گروہوں کا تعلق نواب زادہ اکبر بگٹی کے خاندان سے ہے اور آپس میں کزنز ہیں۔

    کراچی: بگٹی خاندان کے دو گروپوں میں خونریز تصادم، 5 افراد ہلاک، 2 زخمی

    مرنے والوں میں میر میثم بگٹی، میر عیسیٰ بگٹی، علی، فہد اور نصیب اللّٰہ شامل ہیں، جب کہ زخمی میر علی حیدر بگٹی اور قائم علی نجی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔ پولیس کے مطابق علی حیدر بگٹی اور اس کے ملازم قائم علی کو اسپتال سے گرفتار کر لیا گیا ہے، جب کہ تصادم کے بعد مفرور 8 سے 9 ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

    پولیس تحقیقات کے مطابق تصادم میں استعمال ہونے والی ایک ڈبل کیبن گاڑی پر نمبر پلیٹ جعلی تھی، اور دوسرے پر نمبر ہی نہیں تھا، جب کہ دونوں گاڑیوں پر دونوں جانب سے فائرنگ کے نشانات موجود تھے۔

  • کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس :  پولیس کا متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ ، ملزم فرار

    کلفٹن اجتماعی زیادتی کیس : پولیس کا متاثرہ لڑکی کی نشاندہی پرفلیٹ پر چھاپہ ، ملزم فرار

    کراچی : کلفٹن میں لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کیس میں پولیس نے خاتون کی نشاندہی پر ملزم کی گرفتاری کیلئے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا لیکن ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ زیادتی کرنےوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے علاقے کلفٹن میں لڑکی سے گاڑی میں سوار ملزمان کی زیادتی کیس میں پولیس نے خیابان نشاط میں فلیٹ پر چھاپہ مارا تاہم ملزم فرار ہوگیا۔

    پولیس نے ملزم کے رشتے داروں کے گھر پر بھی چھاپہ مارا ، پولیس کا کہنا ہے کہ فلیٹ کی نشاندہی خاتون کی جانب سے کی گئی۔ زیادتی میں ملوث ملزمان کی پوری تفصیل حاصل کر لی ہے، زیادتی کرنےوالے ملزمان کا تعلق اندرون سندھ سے ہے۔

    گذشتہ روز کلفٹن سے لڑکی کے اغوا اور مبینہ زیادتی کے واقعے میں میڈیکل رپورٹ میں متاثرہ لڑکی سے اجتماعی زیادتی کا انکشاف ہوا تھا،متاثرہ لڑکی کے کپڑےاور دیگرنمونے لیب بھیج دئیے گئے، میڈیکولیگل کا کہنا تھا کہ مجموعی طورپرکتنےافراد نے زیادتی کی، کہنا قبل ازوقت ہے۔

    پولیس کے مطابق لڑکی دوست کیساتھ انٹرویو دینے کیلئےنجی ریسٹورنٹ گئی تھی، دوست نےمتاثرہ لڑکی کومال کےقریب چھوڑاجہاں ملزمان آگئے، لڑکی کو دئیے گئے نمبر کا ڈیٹاحاصل کیا جارہا ہے۔

    دوسری جانب لڑکی سے زیادتی کا مقدمہ بوٹ بیسن تھانےمیں درج کرلیا گیا ہے اور واقعےکی تفتیش کیلئےاےایس پی زاہدہ پروین ودیگرخواتین افسرکوذمہ داری دیدی گئی ، ڈیفنس کے مختلف مقامات سے سی سی ٹی وی فوٹیجز کا ڈیٹا حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔