Tag: خیبرپختونخواحکومت

  • عید الفطر : چاند رات کے موقع پر  بڑی پابندی لگا دی گئی

    عید الفطر : چاند رات کے موقع پر بڑی پابندی لگا دی گئی

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کےنمائش پرپابندی لگا دی اور کہا پابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے چاند رات پر ہوائی فائرنگ اوراسلحہ کے نمائش پرپابندی کا فیصلہ کرلیا۔

    اس حوالے سے وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ نےتمام ڈپٹی کمشنرزاورڈی پی اوزکومراسلہ جاری کردیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ خلاف ورزی کرنےوالوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔

    وزیراعلیٰ کےپی علی امین گنڈا پور نے شہریوں سےچاندرات پر ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ چاندرات اورعیدپرہوائی فائرنگ سے اجتناب کیا جائے۔

    ہوائی فائرنگ کی اندھی گولی کسی کی جان لے سکتی ہے ، پولیس چاند رات پر ہوائی فائرنگ کے سد باب کیلئےٹھوس اقدامات کرے اور ہوائی فائرنگ پرپابندی کی خلاف ورزی کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے۔

  • تعلیمی ادارے 31 مئی سے  کھولنے کا فیصلہ

    تعلیمی ادارے 31 مئی سے کھولنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے مزید 5 اضلاع 31مئی سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کرتے ہوئے تعلیمی اداروں کو سختی سے کورونا ایس اوپیز پر عمل درآمد کرنے کی ہدایت کردی ہے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مزید5اضلاع میں اسکول کھولنے کا اعلامیہ جاری کردیا ہے ، بنوں،چارسدہ،ہری پور، نوشہرہ اورصوابی میں31 مئی  سے اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

    اعلامیے میں کہا ہے کہ پانچوں اضلاع میں سرکاری وپرائیوٹ اسکولز،مدارس ، ماڈل اسکولز،اکیڈمی اورٹیوشن سینٹرکھولنےکی اجازت ہوگی جبکہ تعلیمی اداروں کوسختی سےکوروناایس اوپیزپرعملدرآمد کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

    یاد رہے محکمہ اعلیٰ تعلیم خیبرپختونخوا نے اعلیٰ تعلیمی اداروں کی بندش کے حوالے سے اعلامیہ جاری کیا تھا ، جس میں کہا تھا کہ7 جون  سے  تاحکم ثانی پشاور، مردان، چارسدہ، صوابی، کوزدیر اور برہ دیر میں اعلیٰ تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

    اعلامیہ کے مطابق باجوڑ، بونیر، ملاکنڈ، سوات، شانگلہ،ایبٹ آباد اور مانسہرہ میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے بند ہوں گے۔ اسی طرح تورغر، بٹگرام، ہری پور، بٹگرام،  اورکزئی اور کوہاٹ میں اعلیٰ تعلیمی اداروں میں سرگرمیاں معطل رہیں گی۔

    کورونا کے باعث کرم، بنوں، جنوبی وزیرستان اور ڈی آئی خان میں بھی اعلیٰ تعلیمی ادارے ہوں گے۔

    ترجمان خیبرپختونخوا حکومت کامران بنگش کا کہنا تھا کہ جہاں کورونا شرح5فیصد یا زیادہ ہے وہاں تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ تمام اعلیٰ تعلیمی ادارے7جون تک تاحکم ثانی بند رہیں گے۔

  • بجٹ سے قبل ہی ملازمین کی تنخواہوں  میں 4 ہزار روپے کا  اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

    بجٹ سے قبل ہی ملازمین کی تنخواہوں میں 4 ہزار روپے کا اضافہ ، بڑی خوشخبری آگئی

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے ڈیلی ویجز  ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے کا  اضافہ کردیا، جس کے بعد تنخواہ 17 ہزار سے بڑھ کر21 ہزار ہوگئی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نےڈیلی ویجز ملازمین  کی تنخواہ میں اضافے کی منظوری دے دی ، وزیراعلیٰ کےپی نے تنخواہ میں اضافے کی منظوری دی۔

    منظوری کے بعد ڈیلی ویجز ملازمین کی تنخواہوں میں 4ہزارروپے تک کا اضافہ کیا گیا اور تنخواہ 17ہزار سے بڑھا کر21ہزارکردی گئی ہے۔

    یاد رہے چند روز قبل وزیراعلیٰ پنجاب نے سرکاری ملازمین کی ‏مشکلات کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافے کی منظوری دی تھی،معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے بتایا تھا کہ اسپیشل الاؤنس کی مد میں 10 سے 15 ‏فیصد اضافے کی تجویز پیش کی گئی جسے وزیراعلی عثمان بزدار نے مسترد کرتے ہوئے %25 ‏سپیشل الاؤنس کی منظوری دی۔

    خیال رہے فروری میں وزیر اعظم عمران خان نے گریڈ 1 سے 19 تک کے سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 25 فیصد اضافہ کیا تھا اور صوبوں کو ہدایت کی گئی تھی کہ وہ بھی تنخواہوں میں اضافے کی کوشش کریں۔

    وزارت خزانہ کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ گریڈ 1 سے گریڈ 19 تک کے ملازمین کو ایڈ ہاک ریلیف دیا جائے گا، وفاقی سیکرٹریٹ اور ان سے متعلق اداروں کے ملازمین اس میں شامل ہونگے۔

    اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ وفاقی ملازمین کی 2017 کی بنیادی تنخواہوں پر 25 فیصد ایڈ ہاک ریلیف ملے گا جس کا اطلاق یکم مارچ 2021 سے ہوگا جبکہ گریڈ 1 سے 16 تک کے ملازمین خیبر پختونخواہ حکومت کی طرز پر اپ گریڈ کیا جائے گا۔

  • صحت کارڈ کے طرز پر مستحقین کے لیے راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    صحت کارڈ کے طرز پر مستحقین کے لیے راشن کارڈ جاری کرنے کا فیصلہ

    پشاور : خیبرپختونخواحکومت نے صحت کارڈ کے طرزپر مستحقین کے لیے راشن کارڈجاری کرنے کا فیصلہ کرلیا، راشن کارڈ سے مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے مستحقین کےلیےراشن کارڈجاری کرنےکافیصلہ کرلیا ، اس حوالے سے وزیراعلیٰ کے پی محمودخان نے کہا ہے کہ کےپی حکومت صحت کارڈ کے طرزپر راشن کارڈ جاری کرے گی ، جس کے تحت مستحق خاندانوں کو ماہانہ مفت راشن گھروں پر پر فراہم کیاجائے گا۔

    محمود خان کا کہنا تھا کہ راشن کارڈوزیراعظم کے فلاحی ریاست کے مشن میں سنگ میل ثابت ہوگا، تحریک انصاف کی حکومت صحیح معنوں میں عوام دوست حکومت ہے۔

    وزیراعلیٰ کے پی نے مزید کہا کہ کےپی حکومت غریب طبقے کی فلاح و بہبود پر یقین رکھتی ہے اور مفاد عامہ کےاقدامات کا عملی سلسلہ جاری رہے گا ، سابق حکمرانوں نے ووٹ کے لیے غریب طبقے کا نام استعمال کیا اور غریب طبقے کی فلاح کے لیے عملاً کچھ نہیں کیا گیا۔

  • کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد  خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    کورونا کا پھیلاؤ، پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ

    پشاور : کورونا کے پھیلاؤ پر خیبرپختونخواحکومت نے نواضلاع میں اسکول بند کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونے پر اسکولوں کوبند کیا جائے گا۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان کی زیرصدارت ٹاسک فورس برائے انسداد کورونا کا اجلاس ہوا ،جس میں کورونا وبا کی مجموعی صورتحال کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

    اجلاس میں مارکیٹوں کی ممکنہ بندش پر صوبائی کابینہ ممبران پر مشتمل کمیٹی کے قیام کا فیصلہ کیا ، کمیٹی میں تیمور سلیم جھگڑا، شوکت یوسفزئی اور کامران بنگش شامل ہوں گے۔

    اجلاس میں صوبے کے نو اضلاع میں اسکولوں کو بند کرنے کا بھی فیصلہ کرتے ہوئے کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 10 فیصد سے زیادہ ہونےپراسکولوں کوبند کیاجائے گا، اضلاع میں پشاور، چارسدہ، مردان، صوابی، نوشہرہ، کوہاٹ، مالاکنڈ، سوات اوردیر لوئر شامل ہیں۔

    اجلاس کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ جنوبی اضلاع میں کورونا کے مثبت کیسز کی شرح ایک فیصد ہے جبکہ ڈیرہ جات فیسٹول اور جیپ ریلی منعقد کرنے کی مشروط اجازت دے دی گئی تاہم ایس او پیز پر عمل نہ ہونے کی صورت پروگرامز بند کیے جائیں گے۔

    وزیراعلی ٰ کےپی محمود خان نے کہا صوبائی حکومت کورونا روکنے کے ضروری اقدامات کررہی ہے، کورونا کی حالیہ لہر میں عوام احتیاطی تدابیر پر سختی سے عمل کریں، ذمے داری کا مظاہرہ کرکے وبا سے مؤثرانداز میں نمٹنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔