Tag: خیبرپختونخواہ

  • خیبرپختونخواہ کی پہلی خاتون فوڈ کنٹرولر

    خیبرپختونخواہ کی پہلی خاتون فوڈ کنٹرولر

    کراچی: صوبہ خیبر پختونخوا کے ضلع مانسہرہ میں ایک خاتون افسر کو تاریخ میں پہلی مرتبہ فوڈ کنٹرولر کے طور پر تعینات کردیا گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبر پختونخوا میں پہلی مرتبہ ایک خاتون ضلعی فوڈ کنٹرولر بن گئیں ، اس سے قبل لاہور میں خاتون کو فوڈ کنٹرولر تعینات کیا گیا تھا۔

    عظمی شاہ کا تعلق ایبٹ آباد سے ہے ، انھوں نے انگلش میں ایم فل کرکے گورنمنٹ کالج میں لیکچرار کی ملازمت اختیار کی لیکن ایڈمینسٹریٹو جاب میں دلچسپی نے انھیں 6 سال پہلے پی سی ایس مقابلے کا امتحان دینے کی جانب راغب کیا۔

    جس کے بعد عائشہ نے امتحان دیا اور کامیابی حاصل کرکے فوڈ کے شعبے میں شمولیت اختیار کی۔

    اے آر وائی نیوزکے پروگرام باخبر سویرا میں عظمی شاہ نے فوڈ کنٹرولر بننے کے بعد لوگوں کے ردعمل کے سوال پر بتایا کہ لوگ مجھے کالز اور میسجز کرکے سراہتے ہیں تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔

    اپنی ذمہ داریوں کے حوالے سے خاتون فوڈ کنٹرولر نے کہا کہ پورے ضلع میں فلور ملز ہے، جس کی ہم اسپیکشن کرتے ہیں ، اس کے علاوہ فلور ملز کو گندم فراہم کرتے ہیں ، جو پورے ضلع میں تقسیم ہوتا ہے۔

    عظمی شاہ کا کہنا تھا کہ اس کے بعد ہم پورے ضلع کے ہوٹلوں کی اسپیکشن اور قیمتوں کی ریگولیشن کرتے ہیں۔

    انھوں نے کہا کہ میں ہمیشہ مشکلات کو چیلنجز کے طور پر لیتی تو اور میں نے یہ کبھی نہیں سوچاکہ میں لڑکی ہوں تو میں یہ نہیں کرسکتی، میں ہر جگہ اسپیکشن کے لیے جاتی ہوں۔

    سیدہ عظمی شاہ نے مزید کہا کہ میرے والد خود گورنمنٹ ملازم ہیں اور وہ چاہتے تھے کہ میں اس شعبے میں آؤ ، اس کے علاوہ میری والدہ، میرے بھائی سب مجھے سپورٹ کرتے ہیں۔

  • بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ،جاں بحق افراد کی تعداد 9 ہوگئی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے ضلع بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آکر کان میں کام کرنے والے 9 مزدور جاں بحق جبکہ 30 افراد ملبے تلے دب گئے۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوا کے ضلع بونیر میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ امدادی کارکن ملبے تلے دبے افراد کو تلاش کر رہے ہیں۔

    ترجمان خیبرپختونخواہ کا کہنا ہے کہ پی ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کی ٹیمیں امدادی کاموں میں مصروف ہیں اور کارروائی کی نگرانی کر رہی ہیں۔

    وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ محمود خان نے حادثے کی اطلاع ملتے ہی اپنے معاون خصوصی کو فوری طور پر جائے وقوع پر پہنچنے اور ملبے تلے دبے مزدوروں کی تلاش کا کام تیز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

    وزیراعلیٰ نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں متاثرہ خاندانوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔انہوں نے ریسکیو سمیت دیگر متعلقہ محکموں کو تمام وسائل بروئے کار لانے کی بھی ہدایت کی ہے۔

    خیبرپختونخواہ حکومت نے حادثے میں جاں بحق افراد کے لواحقین کے لیے فی کس 5 لاکھ روپے اور زخمیوں کے لیے ایک ایک لاکھ روپے امداد کا اعلان کیا ہے۔

  • خیبرپختونخواہ میں 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں،عاطف خان

    خیبرپختونخواہ میں 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں،عاطف خان

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان کا کہنا ہے کہ صوبے میں سیاحتی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق ہ خیبرپختونخواہ کے سینئر وزیر عاطف خان سے چین کے کمرشل قونصلر ڈاکٹر وینگ شینوا نے ملاقات کی۔ ملاقات میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، سی پیک اوررشکئی اکنامک زونز سے متعلق بھی تفصیلی گفتگو ہوئی۔

    چین کے کمرشل قونصلر نے بہترین ملک قرار دینے پرسینئر وزیر عاطف خان کو مبارکباد دی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر عاطف خان کا کہنا تھا کہ صوبے میں سیاحتی ترقی کے لیے منصوبوں پر کام جاری ہے، صوبے میں 4 مربوط سیاحتی زونز تعمیر کیے جا رہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ایک ارب کی لاگت سے آرکیالوجیکل سائٹس کو محفوظ بنایا جا رہا ہے، ملاقات میں ایک دوسرے کے تجربات سے فوائد، مشترکہ کام کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ چینی قونصلر جنرل نے مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا بھی اظہار کیا۔

    امریکی سیاحتی میگزین نے 2020 کے لیے پاکستان کو بہترین ملک قرار دے دیا

    یاد رہے کہ رواں ماہ 14 دسمبر کو امریکی میگزین کونڈی ناسٹ نے سیاحت کے لیے بہترین ممالک میں پاکستان کو نمبر ون قرار دیا، تھا امریکی میگزین کے مطابق 2020 میں پاکستان سیاحت کے لیے بہترین ملک ہوگا۔

    کونڈی ناسٹ میگزین کا کہنا تھا کہ پاکستان تاریخی اور خوبصورت قدرتی مناظر سے مالا مال ہے، مذہبی سیاحتی لحاظ سے بھی پاکستان بہترین ملک بن گیا ہے، پاکستان امن کی بحالی کی وجہ سے سیاحت کے لیے بہترین ہے۔

  • خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    خیبرپختونخواہ کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر کوہاٹ، صوابی اور سوات میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ کوہاٹ، صوابی اور سوات میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 38 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہاٹ سے3 کلو میٹرجنوب میں تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 31 کلومیٹر تھی۔ زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا۔

    اس سے قبل رواں سال ستمبر میں میرپور آزاد کشمیر میں آنے والے زلزلے سے تباہی کے نتیجے میں 38 افراد جاں بحق جبکہ 600 سے زائد افراد زخمی ہوگئے تھے۔

  • سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ سوات اور گردونواح میں 4.2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا جبکہ زلزلے کی زمین میں گہرائی 31 کلومیٹر تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز افغانستان اور تاجکستان کے سرحدی علاقے میں تھا، زلزلے کے باعث کسی جانی ومالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

    زلزلے کے بعد لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا اور بڑی تعداد میں مرد، خواتین اور بچے گھروں سے باہر آگئے اور کلمہ طیبہ کا ورد شروع کردیا۔

    سوات اور گردونواح میں 4.4 شدت کا زلزلہ

    اس سے قبل رواں سال 29 اکتوبر کو صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر سوات اور اس کے گرد ونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے، جس سے لوگوں میں خوف وہراس پھیل گیا تھا۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 ریکارڈ کی گئی تھی، زلزلے کی گہرائی 10 کلو میٹر تھی۔

  • ڈی آئی خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی

    ڈی آئی خان میں پولیس موبائل کے قریب دھماکہ، پولیس اہلکار زخمی

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل میں پولیس موبائل کے قریب دھماکے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ کے شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں ہتھالہ کے مقام پر پولیس موبائل کے قریب آئی ای ڈی دھماکہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار زخمی ہوگیا۔

    دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو ٹیمیں جائے وقوع کی جانب روانہ ہوگئیں، زخمی پولیس اہلکار طارق کو اسپتال منتقل کردیا گیا جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔

    سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سیل کردیا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے سرچ آپریش شروع کردیا گیا ہے۔

    لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکہ: پولیس اہلکارشہید

    یاد رہے کہ یکم اکتوبر کو بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید جبکہ دو دہشت گرد ہلاک ہوگئے تھے۔

    وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے خود کش حملہ آورکو روکنے والے اہلکاروں کو خراجِ تحسین پیش کیا تھا۔

    کوئٹہ: مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ، 7 افراد جاں بحق

    اس سے قبل رواں سال اگست میں صوبہ بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں مدرسے میں نماز جمعہ کے دوران دھماکہ ہوا تھا جس میں 7 افراد جاں بحق جبکہ 22 زخمی ہوگئے تھے۔

  • مالاکنڈ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    مالاکنڈ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے

    پشاور: صوبہ خیبرپختونخواہ کے شہر مالاکنڈ، سوات اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختوانخوا کے شہر مالاکنڈ، مردان، سوات، دیر کرم ایجنسی او گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 157 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

    میرپور آزاد کشمیر کے علاقے جاتلاں میں دو روز قبل زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا تھا کہ زلزلے کی شدت ریکٹل اسکیل پر3.1 ریکارڈ کی گئی تھی جس کی گہرائی 8 کلو میٹر تھی۔

    آزاد کشمیر زلزلہ : جاں بحق ہونے والوں کی تعداد چالیس تک جا پہنچی

    یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 24 ستمبر کو آزاد کشمیر کے علاقے میرپور اور گردونواح میں زلزلہ آیا تھا جس کے نتیجے میں 40 افراد جاں بحق اور سیکڑوں زخمی ہوئے تھے جبکہ زلزلے کے باعث عمارتیں، گھر اور سڑکیں تباہ ہوئی تھیں۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.8 تھی اور اس کا مرکز جہلم سے 5 کلو میٹرشمال کی طرف تھا جبکہ گہرائی زیر زمین 10 کلو میٹر تھی۔

  • سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    سیاسی سرگرمیوں میں ملوث سرکاری اساتذہ کے خلاف کارروائی کا فیصلہ

    پشاور: خیبرپختونخواہ کے مشیر تعلیم نے اساتذہ کی سیاسی سرگرمیوں کا نوٹس لیتے ہوئے کارروائی کا عندیہ دے دیا۔

    تفصیلات کے مطابق مشیرتعلیم ضیا اللہ بنگنش خیبرپختونخوا کو اساتذہ کی سیاسی سرگرمیوں کے بارے میں معلومات ملیں تو انہوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ملوث اساتذہ کے خلاف سخت اقدامات کرنے کی ہدایت دی۔

    مشیرتعلیم خیبرپختونخوا نے تمام ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسران کومراسلہ جاری کیا جس میں کہا گیا ہے کہ سرکاری ملازمین کی سیاسی سرگرمیاں سول سروس کے ضابطہ اخلاق کی شق1987 کی خلاف ورزی ہیں۔

    مراسلے میں کہا گیا ہے کہ اگر کوئی ٹیچر ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اُس کے خلاف ای اینڈ ڈی رولز 2011 کے تحت کروائی کی جائے گی۔

    مشیر تعلیم نے ڈائریکٹر ایجوکیشن آفیسر اور اضلاع میں تعینات افسران کو حکم دیا کہ وہ اساتذہ کو سیاسی سرگرمیوں سے بچنے کی ہدایت جاری کریں۔ ضیا اللہ بنگش کا کہنا تھا کہ اساتذہ اپنی مکمل توجہ اسکولوں میں بچوں کو معیاری تعلیم فراہم کرنے پر دیں،  جو ٹیچر بھی سیاسی سرگرمی میں ملوث پایا گیا تو اُس کے خلاف سخت کارروائی ہوگی۔

    یاد رہے کہ تحریک انصاف نے 2013 میں خیبرپختونخواہ کی حکومت ملنے کے بعد تعلیمی نظام پر خصوصی توجہ دی اور معیارِ تعلیم کو اس قدر بہتر کیا کہ کئی والدین نے اپنے بچوں کو پرائیوٹ سے ہٹا کر سرکاری اسکولوں میں داخل کرایا جبکہ عمران خان نے بھی وزرا کو ہدایت کی تھی کہ وہ اپنے بچوں کا سرکاری اسکولوں میں داخلہ کرائیں تاکہ معیارِ تعلیم کو مزید بہتر بنایا جاسکے۔

  • وزیراعلیٰ سندھ کی شہید میجرعدیل کے گھرتعزیت لیے آمد

    وزیراعلیٰ سندھ کی شہید میجرعدیل کے گھرتعزیت لیے آمد

    کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پاک فوج کے شہید میجر عدیل کے گھر تعزیت کے لیے پہنچ گئے ، شہید کے اہل خانہ کو ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرادی۔

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نےشہیدمیجرعدیل کےورثاءسے آج ان کے گھر پر تعزیت کی، وزیراعلیٰ سندھ نےگزشتہ روزشہیدکی نمازجنازہ میں بھی شرکت کی تھی۔

    اس موقع پر وزیراعلیٰ سندھ نےشہیدکےوالدکوہرطرح کی مددکی پیشکش کی اور کہا کہ شہید کےاہل خانہ کی خدمت کےلیےحاضرہوں۔میجرعدیل نےملک کی خاطرجان کانذرانہ پیش کیا۔

    اس موقع پر صوبائی وزراء سعیدغنی،ناصر شاہ اور مرتضیٰ وہاب بھی وزیراعلیٰ سندھ کےساتھ تھے۔مراد علی شاہ نےشہیدمیجر عدیل کےبچوں سےملاقات بھی کی۔

    میجرعدیل شاہد خیبرپختونخواہ کے ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑھ لگانے کے عمل کی نگرانی کے دوران شہید ہوئے تھے ، انہیں گزشتہ روز فوجی اعزاز کے ساتھ کراچی کے قبرستان وادیٔ حسین میں سپردِ خاک کیا گیا تھا۔

    ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاک فوج کے جوان ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑھ لگا رہے تھے۔ شہید افسر میجر عدیل شاہد کی نگرانی میں سرحد پر باڑھ لگائی جارہی تھی۔شہید میجر عدیل اور سپاہی فراز حسین ، دونوں شہید سرحد پار دہشت گردوں کی لگائی گئی بارودی سرنگ کی زد میں آئے، سپاہی فراز حسین کا تعلق کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔

    یاد رہے کہ پاک افغان سرحد کے اس علاقے میں شدید دراندازی کی جاتی رہی ہے اور پاکستان کی جانب سے افغان حکومت سے بارہا اس بات پر احتجاج بھی کیا گیا ہے۔

  • اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے

    اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

    تفصیلات کے مطابق وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، پشاور، پنجاب اور خیبرپختونخواہ کے مختلف حصوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہرنکل آئے۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکوں کی شدت 5.9 ریکارڈ کی گئی جبکہ زلزے کی گہرائی 279 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلہ پیما مرکز کا کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز ہندوکش ریجن افغانستان تھا۔

    اس سے قبل گزشتہ ہفتے بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 2 اعشاریہ 5 ریکارڈ کی گئی تھی۔

    زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی گہرائی 12 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی تھی جبکہ زلزلے کا مرکز کوئٹہ کےمغرب میں 67 کلومیٹر کے فاصلے پرتھا۔