Tag: خیبرپختونخواہ حکومت

  • مہنگائی کی روک تھام کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا نئے منصوبے پرعمل

    مہنگائی کی روک تھام کے لیے خیبرپختونخوا حکومت کا نئے منصوبے پرعمل

    پشاور: خیبرپختونخواہ حکومت نے مہنگائی کی روک تھام کے لیے نئے منصوبے پر عمل کرتے ہوئے تحصیل کی سطح پر2 کسان مارکیٹوں کے قیام کے لیے مقامات کی نشاندہی شروع کردی۔

    تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت نے تحصیل کی سطح پر2 کسان مارکیٹوں کے قیام کے لیے مقامات کی نشاندہی شروع کردی، سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ 500 سے زائد کسان مارکیٹیں ہنگامی بنیادوں پرقائم کی جائیں گی۔

    سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ کسان مارکیٹ میں کوئی کرایہ یا دیگر ٹیکس وصول نہیں کیے جائیں گے، سستے داموں غذائی اجناس کسان مارکیٹ میں دستیاب ہوں گے۔

    دوسری جانب چیف سیکرٹری کی سربراہی میں مہنگائی پر قابو پانے اور عوام کو فوری ریلیف دینے کے لیے اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں محکمہ داخلہ، زراعت، خوراک کے انتظامی سیکرٹریز سمیت دیگر اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

    چیف سیکرٹری خیبرپختونخواہ نے کہا کہ ملاوٹ، ذخیرہ اندوزی اور مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز سخت کارروائی کی جائے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام کے لیے مڈل مین کے کردار کو قانون کے دائرے میں لایا جائے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر میں بیٹھنے کی بجائے مارکیٹوں اور بازاروں میں اشیاء کی قیمتوں کو چیک کریں، انتظامیہ مصنوعی مہنگائی پیدا کرنے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرے۔

  • شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں‘ عمران خان

    شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں‘ عمران خان

    اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا۔

    تفصیلات کے مطابق چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹرپراپنے پیغام میں کہا کہ شہبازشریف کوٹیکس دہندگان کا پیسہ واپس کرنے کا حکم سراہتے ہیں۔

    عمران خان نے کہا کہ شہبازشریف نے ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر کے لیے استعمال کیا، کہیں بھی اس طرح ٹیکس دہندگان کا پیسہ ذاتی تشہیر پراستعمال نہیں ہوتا۔

    چیئرمین پاکستان تحریک انصاف نے کہا کہ کے پی حکومت کے اشتہارات کی تحقیقات کا خیرمقدم کرتے ہیں، پالیسی میں وزیراعلیٰ یا کسی وزیرکی اشتہارمیں تصویرکی اجازت نہیں ہے۔

    عمران خان نے کہا کہ 5 سال میں کے پی حکومت نے صرف 1.6 ارب خرچ کیے جبکہ شہبازشریف نےاپنی تصویر والے اشتہارات پربہت زیادہ پیسہ خرچ کیا۔

    خیال رہے کہ گزشتہ روز سپریم کورٹ نے سیاسی رہنماؤں اور متعلقہ وزرا ئے اعلیٰ کی تصویر والے اشتہارات شائع کرنے سے روک دیا تھا اور سندھ حکومت کو بھی بینظیر بھٹو، وزیراعلیٰ اور بلاول کی تصاویر شائع نہ کرنے کا حکم دیا تھا۔

    چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے خیبرپختونخواہ کے سیکریٹری اطلاعات سے ایک سال کے اشتہارات کی تفصیلات طلب کیں تھیں۔


    شہباز شریف کو سرکاری اشتہار کے پیسے قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم


    یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے 8 مارچ کو سپریم کورٹ نے وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کو ایک سرکاری اشتہار پر خرچ ہونے والی 55 لاکھ کی رقم واپس قومی خزانے میں جمع کروانے کا حکم دیا تھا۔


    خبر کے بارے میں اپنی رائے کا اظہار کمنٹس میں کریں، مذکورہ معلومات کو زیادہ سے زیادہ لوگوں تک پہنچانے کےلیے سوشل میڈیا پرشیئر کریں۔

  • خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن  شروع

    خیبر پختونخواہ: سیاحتی مقامات پر تجاوزات کیخلاف آپریشن شروع

    ایبٹ آباد: ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات گلیات کی خوبصورتی واپس لوٹ آئی ہے، خیبرپختونخواہ حکومت کے احکامات پرگلیات نتھیا گلی ایوبیہ ، ڈونگا گلی سمیت دیگر علاقوں میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن جاری ہے۔

    ان مقامات پر سڑکوں کے دونوں اطراف کے ہو ٹلز، ریسٹو رنز مسمار کر دئیے گے، تجاوزات کیخلاف آپریشن پولیس کی بھاری نفری کی موجودگی میں اسسٹنٹ کمشنر میر رضا اوزگن کی نگرانی میں کیا گیا ہے، آپریشن کے بعد شاہراہ مری کشادگی کا منظر پیش کرنے لگی ہے۔

    ایبٹ آباد کی ضلعی انتظامیہ اور گلیات ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق ناجائز تجاوزات کیخلاف مشترکہ آپریشن جاری ہے، آپریشن کے ذریعہ نتھیا گلی ، ڈونگا گلی اور ایوبیہ میں بڑے پیمانے پر بنائے گے ہوٹلز، ریسٹو رنٹس، گیسٹ ہاؤسز بھی گرا دئیے گے ہیں۔

    ضلع انتظامیہ کے مطابق ایبٹ آباد اور مری کو ملانے والی شاہراہ مری کو دونوں اطراف سے تجاوزات سے پاک کیا جائے گا جبکہ غیر قانونی تعمیرات کرنے والوں کے خلاف بھی کاروائی ہوگی، ناجائز تجاوزات کیخلاف آپریشن کو سیاحوں نے بھی سراہا ہے۔

  • خیبرپختونخواہ حکومت نے ایوب میڈ یکل کالج میں ہونے والیغیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لے لیا

    خیبرپختونخواہ حکومت نے ایوب میڈ یکل کالج میں ہونے والیغیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لے لیا

    خیبرپختونخواہ حکومت نے صوبہ کے دوسرے بڑے ایوب میڈ یکل کالج ایبٹ آباد میں ہونے والی مالی بے ضا بطگیوں اورغیر قانونی ترقیوں کا نوٹس لے لیا۔

    ایوب میڈ یکل کالج میں گزشتہ کئی سالوں سے پروفیسرزکوغیر قانونی طورپرگریڈ اٹھارہ سے بیس میں ترقی دی گئیں جبکہ وہ اس کے اہلیت نہیں تھے۔

    ان پروفیسرزکی جانب سے بیسک سائنس الاؤنس بھی وصول کیاجاتا رہا جس کی مالیت کڑوڑوں روپے بنتی ہے، جس سے سرکاری خزانے کوکڑوڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔

    خیبرپختونخواہ ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے دورکنی کمیٹی ڈاکٹرزمان آفریدی اورڈاکٹرمحمودعالم کی جانب سے تحقیقات کا آغازکردیا ہے اورانٹی کرپشن نے بھی اپنی تحقیقات شروع کردی ہیں۔